Life Healing Now

Life Healing Now Medical & Health

16/11/2025

Consistency
15/11/2025

Consistency

15/11/2025
03/10/2025

Celebrating my 3rd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

چائے اور بچوں کے لیے ہدایات !
10/07/2025

چائے اور بچوں کے لیے ہدایات !

01/05/2025

بچے کی آنکھوں کا خیال رکھیں

• اگر آپ کے بچے کو آنکھ میں انفیکشن ہے، تو آنکھوں کی باقاعدگی سے صفائی کریں۔

• آنکھ کو صاف کرنے کے لیے ایک صاف روئی کی گیلی گیند بنا کر استعمال کریں اور اس گیند کو صرف ایک بار استعمال کریں -
ایک بار اندر سے باہر کی طرف صفاٸ کریں اور پھر اس روٸ کی گیند کو ضائع کر دیں۔ اگر آنکھ میں مزید صفائی کرنے کی ضرورت ہو، تو براہ کرم ایک نئی روئی کی گیند کا استعمال کریں۔
• بند ہونے پر بچے کی آنکھیں صاف کریں - پلکوں کے اندر سے صاف کرنے کی کوشش نہ کریں (چاہے یہ انفیکشن کا ذریعہ ہو) کیونکہ اس سے کارنیا جو آنکھ کی نازک جھلی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ گرم پانی کا استعمال نہ کریں-

29/04/2025

نومولود بچوں کے مسائل — ہر نئی ماں کا اصل امتحان!

(براہ کرم پوری تحریر پڑھیں اور ہر نئی ماں کے ساتھ ضرور شیئر کریں!)

جب کوئی عورت ماں بنتی ہے تو اسے لگتا ہے کہ اب تو بس سب کچھ خوابوں جیسا ہو گا — ایک ننھا فرشتہ، خوبصورت سی مسکراہٹیں، اور ہر طرف خوشبو ہی خوشبو!
لیکن حقیقت؟
حقیقت یہ ہے کہ "ننھے فرشتے" کے ساتھ نیند کی قربانی، عجیب و غریب رونے کی آوازیں اور بہت سے چھوٹے مگر دل جلاتے مسائل مفت میں آتے ہیں!
آئیے دیکھتے ہیں وہ عام مسائل جو تقریباً ہر نئی ماں کو آزمائش میں ڈال دیتے ہیں، اور ان کے آسان سائنسی حل بھی:

-------پیٹ درد (کولک)

سب سے زیادہ شکایت یہی سننے کو ملتی ہے:
"بچہ روتا ہے، زور لگاتا ہے، چہرہ لال ہو جاتا ہے، کچھ سمجھ نہیں آتی!"
بس سمجھ لیجیے کہ یہ 'کولک' ہے — پیٹ میں درد، بغیر کسی خاص وجہ کے۔

سائنس کہتی ہے:
نومولود بچوں کا ہاضمہ ابھی مکمل پختہ نہیں ہوتا، گیس اور تیزابیت کی وجہ سے وہ بےچین ہو جاتے ہیں۔

ڈاکٹرز کا مشورہ:
اگر بچہ صحت مند ہے، وزن ٹھیک بڑھ رہا ہے تو فکر نہ کریں۔ یہ کیفیت تین سے چار ماہ میں خودبخود بہتر ہو جاتی ہے۔

کولک کا شکار بچہ آپ کو گلوکار سمجھتا ہے۔
بس آپ کو چاہیے کہ صبر کے ساتھ لوری گائیں، چاہے سر خراب ہی کیوں نہ ہو!

-------دودھ الٹانا

بہت سی مائیں حیران ہوتی ہیں: "اتنی محبت سے دودھ پلایا، اور بچہ الٹا دے؟!"
سچ یہ ہے کہ یہ بالکل نارمل ہے۔ بچے کا معدہ چھوٹا ہوتا ہے، اور جب وہ لیٹے لیٹے دودھ پیتے ہیں تو دودھ واپس آ سکتا ہے۔

حل؟

دودھ پلانے کے بعد بچے کو کندھے پر رکھ کر ہلکے ہلکے تھپتھپائیں تاکہ ڈکار آ جائے۔

دودھ پلاتے وقت بچے کے سر کو ذرا اونچا رکھیں۔

سائنس کا نکتہ:
بچے کی معدہ کی نالی (esophageal sphincter) ابھی مکمل مضبوط نہیں ہوتی، اسی لیے دودھ واپس آ جاتا ہے۔

--------بار بار پاخانہ

مائیں فکرمند ہو جاتی ہیں جب بچہ دن میں چھ سے آٹھ بار پاخانہ کرے۔
لیکن یاد رکھیں: یہ بالکل نارمل ہے!

سائنس کہتی ہے:
نومولود بچے کا نظامِ ہاضمہ تیز ہوتا ہے اور دودھ جلد ہضم ہو جاتا ہے، اس لیے بار بار پاخانہ کوئی بیماری نہیں۔

آرام کریں:
جب تک پاخانے میں خون یا عجیب بو نہ ہو، سب خیریت ہے۔

--------بھوک اور بار بار دودھ مانگنا

"یہ تو ہر دو گھنٹے بعد دودھ مانگتا ہے!"
جی ہاں، یہی نومولود کا اسٹینڈرڈ موڈ ہے۔

کیوں؟
ماں کا دودھ بہت جلد ہضم ہو جاتا ہے، اور بچے کو بار بار بھوک لگتی ہے۔
بجائے فکر کرنے کے، خوش ہوں کہ آپ کا بچہ صحت مند ہے اور دودھ مانگ رہا ہے!

دل سے یاد رکھیں:
ماں کا دودھ جتنا زیادہ دیا جائے، اتنا ہی اچھا!

---------رات کو جاگنا

یہ شکایت تقریباً ہر ماں کرتی ہے:
"دن میں تو راجا کی طرح سوتا ہے، اور رات کو پارٹی کرتا ہے!"

حل:

بچے کو دن میں جگائے رکھیں، خاص طور پر شام کے وقت۔

رات میں کمرے کی روشنی مدھم کریں تاکہ بچہ دن رات کا فرق سیکھے۔

سائنس کا راز:
بچوں کی نیند کا نظام (circadian rhythm) پیدائش کے بعد وقت کے ساتھ بنتا ہے۔

حوصلہ رکھیں:
چند ماہ میں بچہ خود ہی رات کو سونے لگے گا۔ تب تک، کافی کا کپ آپ کی بہترین دوست ہو سکتی ہے!

---------نتیجہ

ابتدائی دنوں کی یہ مشکلات وقتی ہیں۔
صبر، محبت اور سائنسی سمجھ بوجھ سے یہ سفر آسان ہو سکتا ہے۔
آپ کی محنت آنے والے وقتوں میں خوبصورت یادیں بن جائے گی۔

یاد رکھیں:
ماں ہونا ایک عظیم کارنامہ ہے — آپ قابلِ فخر ہیں۔

28/04/2025

روتے بچے کو چپ کروانا والدین کے لیے کسی جنگ سے کم نہیں ہوتا! مگر خوشخبری یہ ہے کہ سائنس نے اب اس مشن کو آسان بنا دیا ہے۔

جاپان کے مشہور RIKEN Center for Brain Science اور اٹلی کی تحقیقاتی ٹیم نے ایک زبردست تحقیق کی، جس کے نتائج معتبر سائنسی جریدے Current Biology میں شائع ہوئے۔
یہ کوئی دیسی ٹوٹکا یا پرانی روایت نہیں، بلکہ خالص سائنسی تحقیق ہے!

ماہرین نے پہلے جانوروں پر مشاہدہ کیا کہ جب وہ اپنے ننھے بچوں کو اٹھا کر حرکت کرتے ہیں تو بچے فوراً پرسکون ہو جاتے ہیں۔ یہی حکمت عملی انسانوں پر بھی آزمایا گیا — اور نتائج حیران کن نکلے!

تحقیق کے مطابق، اگر بچہ رو رہا ہو تو:

پہلے اسے گود میں لے کر 5 منٹ تک آہستہ چہل قدمی کریں،

پھر 8 منٹ تک بچے کو سینے سے لگا کر بیٹھیں۔
بس! صرف 13 منٹ میں روتا ہوا فرشتہ سکون کی نیند سو جائے گا۔

تحقیقی ٹیم کے سینئر سائنسدان اور چار بچوں کے والد کومی کوراودا بھی مانتے ہیں کہ انہیں ذاتی طور پر بھی یہ جادوئی طریقہ جان کر حیرت ہوئی۔

یہ تحقیق خاص طور پر نئے والدین کے لیے ایک تحفہ ہے — ذہنی دباؤ کم کرنے اور نیند کی قیمتی گھڑیاں بچانے کا سائنس پر مبنی، آزمودہ نسخہ!

اب رونے کی نہیں، سونے کی باری ہے۔

21/03/2025

اگر آپکے گھر میں چھوٹے بچے ہیں تو اپنے گھر سے متعلق ان ہدایات پر عمل کریں:

تمام والدین کو آگاھ کریں۔یہ صدقہ جاریہ ہے ۔جزاك الله

1۔مٹی کا تیل ,واشروم کلینر , فصلوں کے سپرے ،کیمیکلز کو کھانے پینے ,پرانی کولڈ ڈرنکس کی بوتلوں یا برتنوں میں نہ رکھیں۔ کیوں کہ بچے کھانے والے برتن يا بوتل میں رکھی چیز کو چکھ کر دیکھتے ہیں۔
2۔تیز دھار آلات جیسے چھری، چاقو اور دیگر آلات جیسے پیچ کس بچے کی پہنچ سے دور رکھیں۔ ان سے کام کرتے وقت نظر رکھیں کہ بچہ محفوظ رہے۔
3۔کچن میں چائے ,ہانڈی سوپ بناتے ہوئے یا پانی گرم کرتے وقت دھیان رکھیں کہ چھوٹا بچہ چولہے کے قریب نہ آئے۔بچہ جل سکتا ہے۔
4۔ایسی مشینری جسکو تار لگی ہو، اُسکی تار نیچے نہ لٹکنے دیجیۓ۔ کیوں کہ بچے تار کھینچ کر مشین کو خود پر گرا سکتے ہیں۔
5۔بالٹی یا کسی بھی بڑے برتن میں پانی صرف اُس وقت ڈالیں جب ضرورت ہو۔ بالٹی پانی سے بھری ہو تو بچے پر نظر رکھیں کہ اسکے قریب نہ جائے۔ بچے بالٹی یا ٹب میں بھی ڈوب جاتے ہیں
6۔تمام ادویات، شیمپو، ماؤتھ واش بچوں کی پہنچ سے دور،کسی ایسی الماری میں رکھیں جسکو تالا لگایا جا سکتا ہو۔
7۔گھر میں مچھر کی گول coil ہرگز نہ جلائیں۔ اس کے شعلے سے آگ لگنے خطرہ ہوتا ہے۔لیکوڈ استعمال کریں
8۔کتابوں کی الماری اور ٹیلی ویژن کو پیچھے سے دیوار کے ساتھ جوڑ کر رکھیں۔ بچے ان پر اپنا وزن ڈال کر انکو اپنے اوپر گرا سکتے ہیں۔
9۔جب بچے زمین پر رینگنا یا چلنا شروع کر دیں تو سیڑھیوں پر گیٹ لگا کر بند کریں۔ایسے بچے جو چل سکتے ہیں وہ ہر وقت کسی بڑے کی نگاہ میں ہونے چاہئیے۔
10۔بچے کو اٹھا کر سیڑھیاں اترتے وقت اپنا ایک ہاتھ ریلنگ پرضرور رکھیں ۔
11۔اگر آپکے گھر میں پالتو جانور ہے تو بچے کو اس کے پاس اکیلا مت چھوڑیں۔بچے کو نقصان پہنچا سکتا ہے
12۔گھر میں بڑے شاپنگ بیگ نہ رکھیے۔ یا بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔بچے سر پر لپیٹ کر پھنس جاتے ہیں اور یہ دم گھٹنے کاباعث بن سکتا ہے
13۔ بچوں کو 4 سال تک مونگ پھلی يا اس جیسی دانے دار کھانے والی چیزیں ہرگز نہ دیں۔یہ سانس کی نالی میں جانے کا خطرہ ہے۔
14۔ ربڑ کا غبارا اگر پھٹ جائے تو بچے کو اس سے کھیلنے نہ دیجئے۔ یہ ربڑ بچے کے سانس کے عمل کو خراب کر سکتی ہے۔ اسی طرح ایسے کھلونے جو انتہائی چھوٹے ہوں یا جن میں چھوٹے سیل ہوں، بچوں کھیلنے کے لیے خرید کر نہ دیں۔

15۔گھر میں کام کرنے والے ملازم اور ملازمہ پر نظر رکھیں۔وہ بچے پر تشدد کر سکتے ہیں۔ خاص کر اس عمر میں کہ جب بچہ آپکو بول کر خود سے بتا نہیں سکتا۔

16۔ بجلی کے تمام پلگ یا سوٸچ جو بچے کی پہنچ میں ہوں، انکو موٹی ٹیپ کے ساتھ بند کر دیں یا کور کریں۔ تاکہ بچہ اس میں انگلی ڈال کر کرنٹ نہ لگوا لے۔
17-کار کی چابی سنبھال کر رکھیں۔بچے کار میں بیٹھ کر خود کو بند کر لیتے ہیں اور پھر دم گھٹنے یا گرمی سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یاد رکھیے، آپکے چھوٹے بچے ہر وقت آپکی نظروں کے سامنے ہونے چاہیے

11/08/2023

انسٹینٹ نوڈلز ۔۔۔ ایک غیر صحت مندانہ خوراک !!

گزشتہ 2 دہائی سے دنیا میں انسٹنٹ نوڈلز کے استعمال میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے ۔۔۔
✓ آسانی سے اور 2 منٹ میں تیار ہو جانے کی وجہ سے آج کل مائیں اپنے بچوں کو نوڈلز بہت زیادہ بنا کر دینے لگی ہیں ۔
✓ کالج سٹوڈنٹس اور ہاسٹل کے رہائشیوں کے لیے یہ ایک جھٹ پٹ تیار ہونے والی غذا ہے ۔
✓ اور انڈیا میں تو اب میگی نوڈلز سٹریٹ فوڈ کی حیثیت رکھتی ہیں جگہ جگہ فوڈ سٹالز پر نوڈلز تیار کر کے پروسی جا رہی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔
یوں تو آٹے سے بنی نوڈلز سینکڑوں بلکہ ہزاروں برس سے چین ، جاپان ، کوریا وغیرہ میں زیر استعمال ہیں تاہم وہاں خشک انسٹنٹ نوڈلز کے بجائے تازہ نوڈلز کو سبزی ، گوشت ، مصالحہ جات اور مختلف ہربز کے ساتھ پکایا جاتا ہے ۔
جبکہ انسٹینٹ نوڈلز 1960 کی دہائی سے مروج ہوئی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
انسٹینٹ نوڈلز میں کاربز تو خوب ہائی ہیں یعنی انہیں کھا کر پیٹ بھرے جانے کا احساس ہوتا ہے تاہم ان میں نیوٹریئنٹس بہت ہی کم ہیں ۔ یعنی ان سے پیٹ تو بھرا جا سکتا ہے تاہم یہ غذائی افادیت سے محروم ہیں ۔۔۔ ماسوائے اس کے کہ ان میں الگ سے سبزی یا گوشت نہ شامل کیا جائے۔
پھر یہ کہ انسٹینٹ نوڈلز میں سوڈیم بہت ہائی ہے یعنی یہ ہائی بلڈ پریشر اور گردوں کے مسائل کا باعث بن سکتی ہیں اگر انہیں بہت زیادہ کھایا جاتا رہے یعنی ہفتے میں 1 مرتبہ انسٹینٹ نوڈلز کھانا تو ٹھیک مگر ہفتے میں 3 مرتبہ کھانا قطعاً نامناسب ہے ۔
پھر جی اکثریت نوڈلز کے ٹیسٹ میکر میں MSG شامل ہوتا ہے جو کہ کئی مرتبہ ثابت ہو چکا کہ صحت کے لیے اچھے اثرات کا حامل نہیں ہے۔
اور آخر میں ٹیسٹ میکر میں شامل پریزرویٹورز جو اس کی شیلف لائف بڑھانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں وہ بھی صحت کے لیے قطعاً مناسب نہیں ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
پھر بھی ،
اگر آپ نوڈلز کے انتہائی شوقین ہیں تو آٹے سے نوڈلز بنانے کی مشین خرید لیں ۔ اور انہیں دھوپ میں سکھا کر سبزیوں ، گوشت اور مصالحہ جات کے ساتھ بنا سکتے ہیں ۔
یا پھر گلگت بلتستان کے لوگ اپنی روٹی سے بھی نوڈلز بنا لیتے ہیں جو کہ بہت لذیذ پاستہ ڈش ہے ۔
تو نوڈلز انجوائے ضرور کریں لیکن میگی ، کنور، رامن ، شوپ نہیں بلکہ تازہ نوڈلز ۔۔۔۔ یا پھر انسٹینٹ نوڈلز میں انڈونیشیا کی " اندومی" بہتر ہیں ۔۔۔ ہفتے میں ایک آدھ بار وہ کھا سکتے ہیں ۔
شیئر کرنا مت بھولیے

Address

Street 5
Mian Channun
58000

Opening Hours

Monday 08:00 - 20:00
Tuesday 08:00 - 20:00
Wednesday 08:00 - 20:00
Thursday 08:00 - 20:00
Saturday 08:00 - 20:00
Sunday 08:00 - 20:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Life Healing Now posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram