Ahmad hijama center

Ahmad hijama center جن چیزوں سے تم دوا کرتے ہو ان میں سب سے افضل حجامہ ہے( مسلم شریف- 4038)

‏اشفاق احمد کہتے ہیں کہ میری بیوی (بانو قدسیہ) یونیورسٹی میں پڑھاتی تھی، میں ہر روز گاڑی میں اسے چھوڑنے یونیورسٹی جاتا، ...
09/09/2023

‏اشفاق احمد کہتے ہیں کہ میری بیوی (بانو قدسیہ) یونیورسٹی میں پڑھاتی تھی، میں ہر روز گاڑی میں اسے چھوڑنے یونیورسٹی جاتا، یونیورسٹی کے گیٹ پر پہنچ کر گاڑی سے اترتا اور دوسری طرف سے آکر دروازہ کھولتا، میری بیوی (بانو قدسیہ ) اترتی اور سہیلیوں کے ساتھ یونیورسٹی کے گیٹ سے اندر داخل ہو جاتی۔

پھر چھٹی کے ٹائم دوبارہ بیوی (بانو قدسیہ ) کو لینے آتا اور اسے گاڑی میں بٹھا کر واپس گھر لے آتا۔ میری بیوی کی سہیلیاں ہر روز یہ منظر دیکھتیں اور کہتیں کہ ان کے درمیان کتنی محبت اور چاہت ہے۔ وہ دعا کرتیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں بھی ایسا ہی شوہر دے۔

یہ پریکٹس ہر روز جاری رہتی، میں شاہی نوکر کی طرح دروازہ کھولتا اور میری بیوی شہزادی کی طرح اتر کر یونیورسٹی میں داخل ہوتی اور اس کی سہیلیاں حسرت بھری نظروں سے دیکھ کر اپنے لیۓ بھی ایسے ہی خاوند کی دعائیں کرتیں۔

وہ لکھتے ہیں کہ درحقیقت ہمارے درمیان کوئی ایسی ویسی محبت نہیں تھی، دراصل ہماری گاڑی کا دروازہ خراب تھا جو اندر سے نہیں کھلتا تھا اس لئے مجھے اتر کر باہر سے کھولنا پڑتا تھا۔😜

09/09/2023

‏جب حضرت قطب الدین بختیار کاکیؒ کی وفات ہوئی تو کہرام مچ گیا۔ جنازہ تیار ہوا ایک بڑے میدان میں جنازہ پڑھنے کے لئے لایا گیا.

مخلوق بڑی تعداد میں جنازہ پڑھنے کے لیے نکل پڑی تھی۔ انسانوں کا ایک سمندر تھا جو حدِ نگاہ تک نظر آتا تھا۔ یوں معلوم ہوتا تھا کہ ایک بِپھرے ہوئے دریا کی مانند یہ مجمع ہے۔ جب جنازہ پڑھانے کا وقت آیا ایک آدمی آگے بڑھا. کہتا ہے کہ میں وصی ہوں. مجھے حضرتؒ نے وصیت کی تھی میں اس مجمع تک وہ وصیت پہنچانا چاہتا ہوں، مجمع خاموش ہوگیا۔ وصیت کیا تھی، خواجہ قطب الدین بختیار کاکیؒ نے یہ وصیت کی کہ میرا جنازہ وہ شخص پڑھائے جس کے اندر چار خوبیاں ہوں۔

(1) پہلی خوبی یہ ہے کہ زندگی میں اس کی تکبیر اولیٰ کبھی قضا نہ ہوئی ہو

(2) دوسری شرط اس کی تہجد کی نماز کبھی قضا نہ ہوئی ہو
(3) تیسری بات یہ ہے کہ اس نے غیر محرم پر کبھی بھی بری نظر نہ ڈالی ہو،
(4) چوتھی بات یہ ہے کہ اتنا عبادت گزار ہو حتیٰ کہ اس نے عصر کی سنتیں بھی کبھی نہ چھوڑی ہوں.

جس شخص میں چار خوبیاں ہوں وہ میرا جنازہ پڑھائے، جب یہ بات کی گئی تو مجمع کو سانپ سونگھ گیا۔ سناٹا چھا گیا لوگوں کے سر جھک گئے۔ کون ہے جو قدم آگے بڑھائے، کافی دیر ہوگئی حتیٰ کہ ایک شخص روتا ہوا آگے بڑھا۔ حضرت قطب الدین بختیار کاکیؒ کے جنازے کے قریب آیا. جنازے سے چادر ہٹائی اور کہا قطب الدین آپ خود تو فوت ہوگئے مجھے رُسوا کردیا۔ میرا راز کھول دیا

اس کے بعد بھرے مجمع کے سامنے اَللّٰه کو حاضر و ناظر جان کر قسم اٹھائی میرے اندر یہ چاروں خوبیاں موجود ہیں لوگوں نے دیکھا یہ وقت کا بادشاہ " شمس الدین التمش " تھا۔

*اگر بادشاہی کرنے والے دینی زندگی گزار سکتے ہیں تو کیا ہم دکان کرنے والے یا دفتر میں جانے والے ایسی زندگی نہیں گزار سکتے، اَللّٰهْ رب العزت ہمیں نیکی کرنے کی توفیق عطا

06/09/2023
‏جب سيدنا عمرؓ پر حملہ کیا گیا تو ان کے لیے دودھ لایا گیا، جیسے ہی آپ نے دودھ پیا تو وہ آپ کی پسلیوں کے زخم سے بہہ نکلا۔...
06/09/2023

‏جب سيدنا عمرؓ پر حملہ کیا گیا تو ان کے لیے دودھ لایا گیا، جیسے ہی آپ نے دودھ پیا تو وہ آپ کی پسلیوں کے زخم سے بہہ نکلا۔ طبیب نے ان سے کہا: اے امیر المومنین وصیت فرما دیں، آپ زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکیں گے۔

تو انہوں نے اپنے بیٹے عبداللہ کو بلایا اور کہا کہ حذیفہ بن الیمان کو میرے پاس بلاؤ۔ حذیفہ بن الیمان حاضر ہو گئے۔ یہ وہ صحابی ہیں جنہیں نبی کریم ﷺ نے منافقین کے ناموں کی فہرست عطا کی تھی اور ان ناموں کے بارے میں اللّٰہ پاک اس کے رسول ﷺ اور حذیفہ بن الیمان کے علاوہ کوئی نہیں جانتا تھا۔

حضرت عمرؓ نے پوچھا جبکہ خون ان کی پسلیوں سے بہہ رہا تھا، کہ اے حذیفہ بن الیمان میں آپ کو اللّٰہ کی قسم دے کر کہتا ہوں! کیا اللّٰہ کے رسول ﷺ نے میرا نام منافقین کے ناموں میں لیا ہے یا نہیں؟

یہ سن کر حذیفہ بن الیمان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور فرمایا! یہ میرے پاس رسول اللّٰہ ﷺ کا راز ہے جو کسی کو نہیں بتا سکتا۔ آپ نے پھر پوچھا! خدا کے لیے مجھے اتنا بتادیں،

اللّٰہ کے رسول ﷺ نے میرا نام شامل کیا ہے یا نہیں؟
حذیفہ بن الیمان کی ہچکی بندھ گئی اور کہتے ہیں اے عمرؓ! میں صرف آپ کو بتا رہا ہوں اگر آپ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو میں کبھی بھی اپنی زبان نہ کھولتا اور وہ بھی صرف اتنا بتاتا ہوں کہ رسول اللّٰہ ﷺ نے اس میں آپ کا نام شامل نہیں کیا۔

حضرت عمرؓ نے اپنے بیٹے عبداللہ سے کہا کہ دنیا میں میرے لیے ایک چیز باقی رہ گئی ہے۔ حضرت عبداللہ نے پوچھا وہ کیا ہے ابا جان؟

حضرت عمرؓ نے فرمایا! بیٹا میں جوار رسول ﷺ میں دفن ہونا چاہتا ہوں۔ لہزا ام المؤمنين حضرت عائشہؓ کے پاس جاؤ، ان سے یہ مت کہنا کہ امیر المؤمنین عمر بلکہ کہنا کہ کیا آپ عمر کو اپنے ساتھیوں کے قدموں میں دفن ہونے کی اجازت دیتی ہیں؟

کیونکہ آپ اس گھر کی مالکن ہیں۔ تو ام المؤمنین نے جواب دیا کہ یہ جگہ تو میں نے اپنے لیے تیار کر رکھی تھی لیکن آج میں اسے عمر کے لیے ترک کرتی ہوں۔

عبداللہ ابنِ عمرؓ شاداں و فرحان واپس آئے اور عرض کی، اجازت مل گئی ہے۔ عبداللہ ابنِ عمرؓ نے دیکھا کہ حضرت عمرؓ کا رخسار مٹی پر پڑا ہے تو انہوں نے آپ کا چہرہ اٹھا کر اپنی گود میں لے لیا۔

حضرت عمرؓ نے اپنے بیٹے کی طرف دیکھا اور فرمایا کہ کیوں تم میرا چہرہ مٹی سے بچانا چاہتے ہو۔ عبداللہ ابنِ عمرؓ نے کہا ابا جان لیکن حضرت عمرؓ نے بات کاٹنے ہوئے فرمایا کہ اپنے باپ کا چہرہ مٹی سے لگنے دو۔ بربادی ہے عمر کے لیے اگر کل اللّٰہ پاک نے اسے نہ بخشا۔

حضرت عمرؓ اپنے بیٹے کو یہ وصیت فرما کر موت کی آغوش میں چلے گئے،،،

اے میرے بیٹے میری میت مسجد نبوی میں لے جانا اور میرا جنازہ پڑھنا اور حذیفہ بن یمان پر نظر رکھنا اگر وہ میرے جنازے میں شرکت کرے، تو میری میت روضہ رسول ﷺ کی طرف لے جانا۔

اور میرا جنازه روضة الرسول ﷺ کے دروازے پر رکھ کر دوباره اجازت طلب کرنا اور کہنا،،،

اے ام المؤمنین آپ کا بیٹا عمر یہ مت کہنا کہ امیر المؤمنين، ہو سکتا ہے میری زندگی میں مجھ سے حیا کی وجہ سے اجازت دی گئی ہو، اگر اجازت مرحمت فرما دیں تو دفن کرنا ورنہ مجھے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کر دینا۔

عبداللہ ابنِ عمرؓ کی نظریں حذیفہ بن الیمان پر تھیں. وہ
کہتے ہیں کہ میں حذیفہ بن یمان کو ابا جان کی نماز جنازہ پر دیکھ کر بہت خوش ہوا اور ہم جنازہ لے کر روضہ رسول ﷺ کی طرف چلے گئے۔ دروازے پر کھڑے ہو کر میں نے کہا۔ "اے ہماری ماں آپ کا بیٹا عمر دروازے پر
ہے، کیا آپ تدفین کی اجازت دیتی ہیں؟

ام المؤمنین نے جواب دیا! مرحبا یا عمر۔ عمر کو اپنے ساتھیوں کی ساتھ دفن ہونے پر مبارک ہو۔ ام المؤمنین نے اپنی چادر سمیٹی اور روضہ رسول ﷺ سے باہر نکل آئیں۔

اللّٰہ پاک راضی ہو حضرت عمرؓ سے زمین کا چپہ چپہ جن کے عدل کی گواہی دیتا ہے، جن کی موت سے اسلام یتیم ہو گیا، جن کو اللّٰہ کے رسول ﷺ نے زندگی میں جنت کی خوشخبری دی ہو پھر بھی اللّٰہ کے سامنے حساب دہی اتنا خوف ہمارا کیا بنے گا؟

چند یادیں ____خوبصورت بچپن سویرے نہار منہ/ چھترولمسجد /چھترولناشتے کے وقت بہن بھائیوں کے درمیان اختلافات / چھترولسکول کی...
06/09/2023

چند یادیں ____
خوبصورت بچپن
سویرے نہار منہ/ چھترول
مسجد /چھترول
ناشتے کے وقت بہن بھائیوں کے درمیان اختلافات / چھترول
سکول کی تیاری / چھترول
سکول حاضری ٹائم / چھترول
انگلش ریاضی 'اردو سائنس نہیں یاد/ چھترول
سکول سے واپسی یونیفارم گندا / چھترول
دوپہر کا کھانا / چھترول
شام کی چائے / چھترول
ٹیوشن / چھترول
رات کا کھانا / چھترول
بلاوجہ ہنسنا / چھترول
زیادہ رونا / چھترول
دیر سے سونا / چھترول
بچپن سے ہی کمانڈو ٹریننگ ملی
آجکل کے بچے کو سبزی پسند نہ آئے تو ماں کتنے آپشن دیتی ہے میگی کھا لو پاستہ کھا لو بریڈ جیم لگا دیتی ہوں پیزہ بنا دیتی ہوں
ہماری امی کے پاس دو ہی آپشن ہوتے تھے
سبزی کھانی ہے یا چھتر ؟؟؟😡
اور ہم دونوں کھا لیتے تھے
پہلے چھتر پھر سبزی😂😂🤣🤣

#بچپن

معجون فربہی بدن:-ہزال مفرد-بدن کا دبلا ہوجانا علم طب کے نزدیک اس کی 9 وجوہات و اسباب ہوتے ہیں ۔قلت غذا ۔یعنی غذا کا مناس...
22/03/2023

معجون فربہی بدن:-
ہزال مفرد-
بدن کا دبلا ہوجانا
علم طب کے نزدیک اس کی 9 وجوہات و اسباب ہوتے ہیں ۔
قلت غذا ۔یعنی غذا کا مناسب مقدار میں نہ ملنا
کثرت تناول۔ لطیف غذا جو بدن میں خون رقیق پیدا کرے ۔وہ غذا جو خون صالح پیدا نہ کرے اور طبیعت جزو بدن نہ کر سکے ۔ضعف قوت متصرفہ
قوت ہاضمہ میں فساد پڑ جانا ۔جگر میں سدہ پڑ یا تلی کا بڑھ جانا ۔کرم دراز۔حب القرع معدہ یا امعاء
مٹی کھانے کی عادت ہونا ۔کثرت ج**ع
طبیب کی ذمہ داری ہے کہ سبب کو دیکھ کر علاج تجویز کرے ۔جزوی طور پر وزن کا کم ہونا یا بدن کے کمزوری ہونے کےلیے لاجواب نسخہ ہے
جسم کی لاغری۔سستی دور کرے گا بدن کو موٹا اور فربہی بخشے گا
معجون فربہی بدن فوائد
میل اور فیمیل کلیے یکسان مفید

مقوی دل و دماغ ۔مقوی جگر و مثانہ۔مولد منی۔مولد خون۔اعلی درجہ مقوی باہ ۔ہاضم طعام اور رنگ کو خوبصورت بنانے والا۔درد مفاصل اور بلغمی بیماریوں کو دور کرکے بدن کو لوہے کی لاٹھ بنا دیتا ہے۔جسم میں فربہی لاتا ہے

دبلے پتلے کمزور جسم کیلیئے ٹانک

- یہ دوا خون بکثرت پیدا کرتی ھے یرقان جریان اح**ام سیلان الرحم کو ختم کرتی ھے دبلے پتلے کمزور جسم کو فربہ اور طاقتور بناتی ھے چہرہ کو خوشنما اور رنگت کو نکھارتی ھے بہترین اور عمدہ ٹانک ھے

تیار دوا کلیے رابطہ کرے.
03030990380

10/01/2023

👈حجامہ کے متعلق اھم معلومات ۔۔۔۔۔۔۔🤔

👈بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ
حجامہ ایک قدیم ترین طریقہ علاج ہے دور حاضر کے جدید ترین طریقہ علاج میں اس کی ضرورت نہیں رہی ۔۔🙄۔
جبکہ میں سمجھتا ہوں کہ
🌹 نبی کریم صلی الله عليه وسلم🌹
کا یہ پسندیدہ طریقہ علاج دور حاضر میں بھی ایڈوانس ترین طریقہ علاج ہے
👈جو اکثر وبیشتر بیماریوں کو جڑ سے اکھاڑ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔💪
👈کینسر جیسے مضر امراض
👈جلد کمر درد گھٹنوں کے درد
👈 ہائی بلڈ پریشر کا
👈اس سے بہتر دنیا میں کوئی علاج نہیں ۔۔
👈بعض لوگوں کا خیال ہے کہ حجامہ سے جو خون نکالا جاتا ہے اس سے بہتر ہے کہ وہی خون کسی مریض کو عطیہ کردیا جائے تو حجامہ والے مقاصد حاصل ہو جائیں گے ۔۔۔۔۔🤔🤔
👈میں بتانا چاہتا ہوں کہ حجامہ میں رگوں کے اندر سے خون کا ایک قطرہ بھی نہیں نکالا جاتا 💉💉💉☝️
👈بلکہ سکن کے اند جمے گندے خون کے ٹاکسن اور کلاٹس نکالے جاتے ہیں
👈 یہ بیماریوں سے بھر پور ہوتے ہیں جن کا اپنے جسم میں رکھنا انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے
👈کسی دوسرے کو یہ Clots یا Toxin کیا عطیہ کرنا ہے 🤔
👈لوگوں کا خیال ہے کہ حجامہ ایک تکلیف دہ عمل ہے.😣
👈 اس سے درد ہوتا ہے🙁👈 خون نکلتا ہے💉
👈 اور پھر کمزوری ہو جاتی ہے 🤕
حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ھے بلکہ حجامہ کروانے سے انسان چست و توانا ھو جاتا ھے
اور جسم سے اضافی بوجھ اتر جاتا ھے
👈تو پھر آئیےاس سنت سےفائدہ اٹھائیے
حجامہ کروانے کےلیےرابطہ کریں
0303-0990380

24/12/2022

حجامہ سنت بھی
حجامہ علاج بھی

إِنَّ أَفْضَلَ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ الْحِجَامَةَ
جن چیزوں سے تم دوا کرتے ہو ان میں سب سے افضل حِجَامَہ ہے“ (مسلم شریف - 4038)

گلستان مارکیٹ دعا پلازہ سخاکوٹ بازار

منگورہ برانچ :-ملکانان محلہ نزد جواد ٹی کیفے گلشن چوک مینگورہ.

( نوٹ) حجامہ کی تمام سامان ( پمپ ، کپ ،سرجیکل گلاوز )تھوک قیمت پر دستیاب ہیں۔

پتہ :- دعا پلازہ گلستان مارکیٹ سخاکوٹ بازار
حجامہ تھراپسٹ :- ولی اللہ
03030990380

10/12/2022

إِنَّ أَفْضَلَ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ الْحِجَامَةَ
جن چیزوں سے تم دوا کرتے ہو ان میں سب سے افضل حِجَامَہ ہے“ (مسلم شریف - 4038)

hijama session for hair loss (بال گرنا) Baldness ( گنجا پن ) and Dandruff ( خشکی ).

سخاکوٹ برانچ. گلستان مارکیٹ دعا پلازہ سخاکوٹ بازار

منگورہ برانچ
ملکانان محلہ نزد جواد ٹی کیفے گلشن چوک مینگورہ

نوٹ: حجامہ کے تمام آلات (حجامہ کپ - حجامہ ویکیوم پمپ - سیلیکون مساج کپ وغیرہ) ہول سیل میں دستیاب ہے۔

hijama therapists & specialists ::
waliullah khan
contact ::0303-0990380
iftekhar hussain :: 0314-9073545

Send a message to learn more

Ahmad hijama center ( Mingora branch ) opening will be very soon inshallah احمد حجامہ سنٹر (منگورہ برانچ) کا افتتاح بہت ...
09/12/2022

Ahmad hijama center ( Mingora branch ) opening will be very soon inshallah

احمد حجامہ سنٹر (منگورہ برانچ) کا افتتاح بہت جلد ہو گا انشاء اللہ.

Address

Nishat Chawak
Mingora
19130

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahmad hijama center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Ahmad hijama center:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category