حکیم ڈاکٹر سینا

حکیم ڈاکٹر سینا فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
Then which of the Blessings of your Lord will you both (jin and ins) Nyctophile

Sena Holistic & Hijama Clinicپیس (چہرے) کے دانوں کیلئے حجامہ (Wet Cupping Therapy) نہایت مفید اور مؤثر علاج مانا جاتا ہے...
19/11/2025

Sena Holistic & Hijama Clinic

پیس (چہرے) کے دانوں کیلئے حجامہ (Wet Cupping Therapy) نہایت مفید اور مؤثر علاج مانا جاتا ہے۔ اس سے چہرے کی جلد صاف، روشن اور دانوں سے پاک ہونے میں مدد ملتی ہے۔ ذیل میں اس کے اہم فوائد بیان کیے گئے ہیں👇

🌿 فیس کے دانوں کیلئے حجامہ کے اہم فوائد:

1. خون کی صفائی:
حجامہ جسم سے فاسد خون اور زہریلے مادے (toxins) کو خارج کرتا ہے، جس سے جلد کے نیچے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور نئے خلیے بننے لگتے ہیں۔

2. ہارمونی توازن:
چہرے کے دانے اکثر ہارمونی بے توازن کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ حجامہ ہارمونز کو متوازن کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے دانے کم ہوتے ہیں۔

3. جگر و معدہ کی کارکردگی میں بہتری:
چہرے کے دانے اکثر جگر یا معدے کے کمزور ہونے کی علامت ہوتے ہیں۔ حجامہ ان اعضاء کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، جس سے جلد قدرتی طور پر صاف ہونے لگتی ہے۔

4. جلد میں آکسیجن اور غذائیت کی فراہمی:
حجامہ چہرے اور گردن کے حصے میں خون کی روانی بڑھاتا ہے، جس سے جلد کو زیادہ آکسیجن اور غذائیت ملتی ہے، اور دانے خشک ہو کر ختم ہونے لگتے ہیں۔

5. سوزش اور انفیکشن میں کمی:
حجامہ کے ذریعے جسم میں جمع شدہ سوزش (inflammation) کم ہوتی ہے، جس سے نئے دانے بننا رک جاتے ہیں۔

6. قدرتی چمک اور گلو:
فاسد مادوں کے اخراج کے بعد جلد صاف، نرم اور چمکدار ہو جاتی ہے۔

⚕️ فیس کیلئے مخصوص حجامہ پوائنٹس:

چہرے کے اطراف (Cheeks & Jawline)

گردن کے نچلے حصے (Neck region)

کندھوں کے پچھلے حصے (Upper back points)
یہ پوائنٹس خون کی صفائی اور چہرے کی جلد کے مسائل کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں

فیس (چہرے) کے دانوں کیلئے حجامہ (Cupping Therapy) نہایت مفید اور مؤثر علاج مانا جاتا ہے۔ اس سے چہرے کی جلد صاف، روشن اور دانوں سے پاک ہونے میں مدد ملتی ہے۔ ذیل میں اس کے اہم فوائد بیان کیے گئے ہیں👇

🌿 فیس کے دانوں کیلئے حجامہ کے اہم فوائد:

1. خون کی صفائی:
حجامہ جسم سے فاسد خون اور زہریلے مادے (toxins) کو خارج کرتا ہے، جس سے جلد کے نیچے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور نئے خلیے بننے لگتے ہیں۔

2. ہارمونی توازن:
چہرے کے دانے اکثر ہارمونی بے توازن کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ حجامہ ہارمونز کو متوازن کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے دانے کم ہوتے ہیں۔

3. جگر و معدہ کی کارکردگی میں بہتری:
چہرے کے دانے اکثر جگر یا معدے کے کمزور ہونے کی علامت ہوتے ہیں۔ حجامہ ان اعضاء کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، جس سے جلد قدرتی طور پر صاف ہونے لگتی ہے۔

4. جلد میں آکسیجن اور غذائیت کی فراہمی:
حجامہ چہرے اور گردن کے حصے میں خون کی روانی بڑھاتا ہے، جس سے جلد کو زیادہ آکسیجن اور غذائیت ملتی ہے، اور دانے خشک ہو کر ختم ہونے لگتے ہیں۔

5. سوزش اور انفیکشن میں کمی:
حجامہ کے ذریعے جسم میں جمع شدہ سوزش (inflammation) کم ہوتی ہے، جس سے نئے دانے بننا رک جاتے ہیں۔

6. قدرتی چمک اور گلو:
فاسد مادوں کے اخراج کے بعد جلد صاف، نرم اور چمکدار ہو جاتی ہے۔

(Face) کیلئے مخصوص حجامہ پوائنٹ :

چہرے کے اطراف (Cheeks & Jawline)

گردن کے نچلے حصے (Neck region)

کندھوں کے پچھلے حصے (Upper back points)
یہ پوائنٹس خون کی صفائی اور چہرے کی
جلد کے مسائل کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں
نوٹ ہمیشہ مستند اور رجسڑڈ حکیم سے
حجامہ کروائیے تاکہ آپ کو زیادہ سے زیادہ
، فائدہ حاصل ہو
For booking call now on
0346 633 4444
0317 799 9333

ننگے پاؤں درخت کو چھونا  ایک تجربہ جو صرف 15 منٹ میں آپ کی زندگی بدل سکتا ہے کیا آپ نے کبھی ننگے پاؤں زمین پر چل کر کسی ...
29/10/2025

ننگے پاؤں درخت کو چھونا ایک تجربہ جو صرف 15 منٹ میں آپ کی زندگی بدل سکتا ہے
کیا آپ نے کبھی ننگے پاؤں زمین پر چل کر کسی درخت کے تنے کو چھوا ہے؟
اگر نہیں، تو شاید آپ نے فطرت کی سب سے گہری طاقت کو ابھی تک محسوس ہی نہیں کیا۔
یہ محض ایک روحانی تجربہ نہیں — بلکہ ایک سائنسی حقیقت ہے کہ درختوں اور زمین سے براہِ راست رابطہ انسان کے جسم، دماغ اور روح پر حیرت انگیز اثرات ڈالتا ہے۔
جب آپ ننگے پاؤں کسی درخت کے نیچے کھڑے ہوتے ہیں، تو آپ کا جسم زمین کی قدرتی توانائی (Earth Energy) کو جذب کرتا ہے۔ یہ وہی توانائی ہے جو صدیوں سے انسان، جانور اور پودوں کے درمیان زندگی کا توازن برقرار رکھے ہوئے ہے۔
درخت نہ صرف ہمیں آکسیجن دیتے ہیں بلکہ وہ ہماری منفی توانائی، ذہنی دباؤ اور تھکن کو بھی جذب کر لیتے ہیں — جیسے کوئی قریبی دوست ہمارے دکھ سن کر بوجھ ہلکا کر دیتا ہے۔
درخت کو چھونے کا عمل صرف جسمانی رابطہ نہیں بلکہ ایک روحانی گفتگو ہے۔
جب آپ اپنی ہتھیلیاں درخت کے کھردرے تنے پر رکھتے ہیں، تو آپ اس کی دھڑکن کو محسوس کر سکتے ہیں — ایک خاموش مگر جاندار دھڑکن جو زمین کے اندر سے آتی ہے۔
یہ دھڑکن آپ کے دل کی دھڑکن کے ساتھ ہم آہنگ ہو جاتی ہے، اور چند منٹوں میں آپ کے اندر ایک غیر معمولی سکون، شکرگزاری اور جینے کی نئی لہر دوڑنے لگتی ہے۔
تحقیقات کے مطابق، ننگے پاؤں زمین سے جڑنے (Earthing) سے جسم میں Cortisol کی سطح کم ہوتی ہے، دل کی دھڑکن متوازن رہتی ہے، نیند بہتر ہوتی ہے، اور انسان کا موڈ حیرت انگیز طور پر خوشگوار بن جاتا ہے۔
اور جب آپ کسی درخت کے ساتھ یہ لمحہ گزارتے ہیں، تو آپ فطرت کے ساتھ وہ بندھن دوبارہ جوڑ لیتے ہیں جو جدید زندگی کی مصروفیات نے توڑ دیا ہے۔
انسان اور درخت کا رشتہ صدیوں پرانا ہے۔
درخت نے ہمیشہ ہمیں سایہ، آکسیجن، لکڑی، پھل اور دوائیں دیں — مگر آج کے انسان نے فطرت سے اپنا رشتہ کمزور کر لیا ہے۔
ہم اینٹوں کے شہروں میں قید ہیں، مصنوعی ہوا میں سانس لیتے ہیں، اور اپنی روح کو اس قدرتی سکون سے محروم کر بیٹھے ہیں جو درخت ہمیں بلا شرط دیتے ہیں۔
اگر آپ روز صرف 15 منٹ ننگے پاؤں درخت کے ساتھ گزاریں تو یقین کیجیے، آپ کا جسم ہلکا، ذہن پرسکون، اور دل شکر سے لبریز ہو جائے گا۔
درخت کو گلے لگائیے، اس سے بات کیجیے، اور محسوس کیجیے کہ یہ فطرت آپ سے کتنی محبت کرتی ہے۔
درخت صرف زمین کے پودے نہیں، بلکہ انسان کے دل کے مرہم ہیں۔

حکیم سیف اللہ سینا

اگر اپ اپنے کام کی تیزی کو بڑھانا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے کچھ باتوں پہ توجہ دیں اپ کا موبائل ہو یا لیپ ٹاپ اس کی بیک گ...
28/08/2025

اگر اپ اپنے کام کی تیزی کو بڑھانا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے کچھ باتوں پہ توجہ دیں

اپ کا موبائل ہو یا لیپ ٹاپ اس کی بیک گراؤنڈ پہ جو بھی تصویر ہوتی ہے اس کو فل فور ہٹا دیں اور اپنی من پسند کوئی بھی رنگ لگا دیں

اس سے ہوگا یہ اگر اپ نے اپنی ذاتی تصویر لگائی ہوئی ہوگی تو اپ ہمیشہ اپنے اپ کو اور اس تصویر کا موازنہ کرتے رہیں گے اور یہ سوچ اپ کا فوکس اور اپ کرے گی

اپنے ڈکٹپ اور اپنے موبائل ایپلیکیشن کے سامنے صرف وہی ایپس یا سافٹ وئرز رکھیں جن کو اپ استعمال کرتے ہیں ہر چیز کو سامنے رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلا وجہ کی اسپیس خراب ہوگی اور چیزوں کو ترتیب کے ساتھ رکھیں

اپ اگر بہت زیادہ محنت کرتے ہیں اٹھ گھنٹے کے وقت کی بجائے اگر اپ 12 گھنٹے کام کرتے ہیں یا 15 16 گھنٹے کام کرتے ہیں تو اس پورے وقت کی اکاؤنٹیبلٹی کریں یعنی کہ کتنے گھنٹے کس کام پر گئے اور کیا کام ہوا اور کیا رہتا ہے

اس کے لیے کوئی سافٹ وئر کوئی ٹول کوئی منیجمنٹ کا چھوٹا سا کورس یا پھر کوئی اس طرح کی چیز جس سے اپ اپنے اپ کو اکاؤنٹبل کر سکیں وہ لازمی کریں

یہ بات تو بہت اچھی ہے کہ انسان رات کو سوئے اور صبح صبح سویرے اٹھ کے وہ کام کرے اس سے ہمارا امیون سسٹم بہتر ہوتا ہے ہماری سوچنے کی اور تخلیقی ذہانت کو بھی بہت زیادہ ریلیکسیشن میں ملتی ہے لیکن ہر کسی کی زندگی میں یہ روٹین میسر نہیں ہوتی اور بالخصوص اج کل کا جو دور ہے اس میں تو پوری دنیا کی روٹین ڈسٹرب ہے لیکن پھر بھی اپ کوشش کرتے رہیں کہ اپ اس روٹین کے اپ ساتھ چلیں کہ نیند اپ کی پوری ہو
اپ کو جتنے بھی کامیاب لوگ نظر ائیں گے ضروری نہیں ہے کہ ان کی نیندیں پوری ہوں اور وہ بہترین روٹین کو فالو کرتے ہوں لیکن ایک چیز اپ کو نظر ائے گا وہ سنجیدگی سے ہر چیز کو بہتر کرنے کی کوشش میں لگے ہوتے ہیں اور وہ بہت حد تک چیزوں کو کر چکے ہوتے ہیں

اپنی زندگی سے انٹرٹینمنٹ نامی چیز کچھ عرصے کے لیے بالکل ختم کر دیں اور انتہائی سنجیدگی کے ساتھ فوکس کے ساتھ صرف کام پر دھیان دیں یہ موویز نیٹ فلکس ڈرامہ شارٹس ریلز یہ سب اپ کو ڈسٹریکٹ کرنے کے لیے اپ کا دماغ خراب کرنے کے لیے اور اپ کا وقت ضائع کرنے کے لیے ہے یقینا ان سے ایک دن میں چھٹکارا نہیں پایا جا سکتا ایک طویل وقت لگے گا خود کو سمجھانے میں مجھے بھی بہت وقت لگا لیکن یہ کتنا لازمی ہے یہ جتنا جلدی اپ سمجھ جائیں اتنا اپ کے لیے بہتر ہوگا

پچھلے ہفتے کی بات ہے ایک دن میں صبح نو بجے اٹھا اور میرا ارادہ تھا کہ اج میں 12 بجے زیادہ سے زیادہ افس چلا جاؤں گا اور میں سوشل میڈیا کا استعمال کرنا شروع کر دیا کرتے کرتے دوپہر کے تین بج گئے اور جب میں نے اپنی پلاننگ دیکھی تو مجھے سمجھ ایا کہ میں تو تین گھنٹے مزید تاخیر کر چکا ہوں یہ اپ کے ذہن کو ایسے جکڑتا ہے کہ اس سے بچنا بہت مشکل ہو جاتا ہے بالخصوص اگر اپ نوجوانی کی عمر میں ہیں

اور اخری بات اپنی زندگی کو کسی اصول کے تحت چلائیں جس زندگی کا کوئی اصول نہیں ہوتا اس زندگی کا کچھ نہیں ہوتا

اور زندگی کا اصول ایک دن میں نہیں بنتا دس دن میں یا شاید دس سال میں نہیں بنتا یہ اپ لگے رہتے ہیں لگے رہتے ہیں لگے رہتے ہیں اور پھر جا کر کے کچھ حد تک اپ ایک زندگی کا اصول بنا سکتے ہیں

اور جب یہ اصول بن جاتا ہے تو پھر اپ خود بھی چاہیں تو اس اصول کو اپ نہیں توڑ سکتے جس طرح ہم باقی لوگوں کے لیے ایک اصول بناتے ہیں کہ وہ کس حد تک ہماری زندگی میں مداخلت کریں گے کس حد تک ہم پہ حق جتائیں گے اسی طرح سے اپ کے اپنی زندگی کے بھی اصول ہونے چاہیے ورنہ تو کوئی کچھ بھی کہے گا ماحول جیسا بھی ہوگا اپ اس طرح بہہ جاؤ گے

اس پوسٹ میں جتنی باتیں میں نے کی ہیں یہ ایک دن یا دو دن میں نہیں ہوں گی اپ کو وقت لگے گا بس مستقل مزاجی کے ساتھ ڈٹ جائیں بے شک تھوڑا تھوڑا روزانہ اپنے اپ کو بہتر کرتے جائیں وہ وقت دور نہیں جب اپ اپنے ارد گرد اتنا بہترین ماحول پائیں گے کہ اپ کی زندگی بھی بہت اسان ہو چکی ہوگی اور اپ مزید دوسروں لوگوں کی زندگی اسان کر رہے ہوں گے پوسٹ اچھی لگی ہو تو شیئر ضرور کیجئے۔
حکیم سیف اللہ سینا

یہ بات زیادہ تر لوگوں کو نہیں پتہکہ جب آپ نہانے کے بعد دیکھتے ہیں کہ انگلیاں یا پاؤں کی انگلیاں سکڑ کر جھریوں والے ہو جا...
28/08/2025

یہ بات زیادہ تر لوگوں کو نہیں پتہ
کہ جب آپ نہانے کے بعد دیکھتے ہیں کہ انگلیاں یا پاؤں کی انگلیاں سکڑ کر جھریوں والے ہو جاتے ہیں
تو یہ کوئی نقص یا پانی سے نقصان نہیں
بلکہ اصل میں یہ اللہ کی طرف سے ایک خاص نظام ہے

جب ہاتھ یا پاؤں کافی دیر تک پانی میں رہتے ہیں
تو آپ کا اعصابی نظام ایک آٹو ری ایکشن شروع کر دیتا ہے
اور انگلیوں کی کھال میں جھریاں آ جاتی ہیں
یہ جھریاں عام پانی میں چیزیں پکڑنے یا پاؤں پھسلنے سے بچانے میں مددگار ہوتی ہیں
یعنی جیسے ٹائر میں نالیاں ہوتی ہیں تاکہ پانی نکل سکے
اسی طرح انگلیوں کی جلد میں بننے والی یہ لائنیں
آپ کو گیلی چیز یا زمین پر پھسلنے سے روکتی ہیں

ہمارے آباؤ اجداد جب بارش میں شکار یا کام کرتے تھے
تو انہی جھریوں کی وجہ سے ہاتھ سے چیزیں پھسلتی نہیں تھیں
یعنی یہ جسم کا اپنا قدرتی گریپ سسٹم ہے
سوچیں! یہ کوئی کمزوری نہیں بلکہ جینیئس ڈیزائن ہے
کہ جہاں خطرہ زیادہ وہیں جسم خود حفاظتی موڈ آن کر لیتا ہے

سبحان اللہ
کس قدر حکمت والا نظام بنایا ہے!
اور ہم تو بس نہانے کے بعد اپنی جھریاں دیکھ کر بس حیران رہ
جاتے ہیں
حکیم سیف اللہ سینا

*2 اگست کو سورج غائب ہو جائیگا۔ ایک ایسا نظارہ جو اگلے  100 سال تک دوبارہ نہیں دیکھ پائینگے۔*کیا آپ جانتے ہیں؟ کہ 2 اگست...
02/08/2025

*2 اگست کو سورج غائب ہو جائیگا۔ ایک ایسا نظارہ جو اگلے 100 سال تک دوبارہ نہیں دیکھ پائینگے۔*
کیا آپ جانتے ہیں؟ کہ 2 اگست 2025 کو دوپہر کے وقت زمین پر ایک نایاب اور حیران کن منظر سورج گرہن (Solar Eclipse) کی شکل میں دیکھنے کو ملے گا۔ یہ صرف ایک عام گرہن نہیں ہوگا، بلکہ دنیا بھر میں تقریباً 6 منٹ تک سورج مکمل طور پر "اندھیرے" میں چلا جائیگا۔ سال میں ایسا ایک بار ہوتا ہے۔ یہ قدرتی منظر بہت ہی کم ہوتا ہے۔ اس قدر مکمل اور واضح سورج گرہن آپ کی زندگی میں شاید دوبارہ نہ آئے۔ اس دوران آسمان پر روشنی مدھم ہو جائیگی، پرندے چپ ہو جائینگے، اور ہوا میں ایک عجیب سا سناٹا چھا جائیگا۔ ماہرین فلکیات اور فوٹوگرافرز اس موقع کے لیے پہلے ہی تیار بیٹھے ہیں۔ یہ ایک ایسا لمحہ ہوگا جو آپ کو ہمیشہ یاد رہیگا۔
حکیم سیف اللہ سینا

*‏اونٹ کھارا پانی ، یہاں تک کہ مردار سمندر کا پانی بھی پی سکتا ہے اور اس کا بلڈ پریشر نہیں بڑھتا کیونکہ اس کے گردے پانی ...
25/07/2025

*‏اونٹ کھارا پانی ، یہاں تک کہ مردار سمندر کا پانی بھی پی سکتا ہے اور اس کا بلڈ پریشر نہیں بڑھتا کیونکہ اس کے گردے پانی کو فلٹر کرکے میٹھا کر دیتے ہیں، پانی کو نمک سے الگ کر دیتے ہیں۔*

*اونٹ کانٹے دار پودے کھا سکتا ہے اور اس کا معدہ اور آنتیں متاثر نہیں ہوتیں کیونکہ اس کا لعاب تیزاب کی طرح ہوتا ہے جو کانٹوں کو گھلا دیتا ہے، لہذا وہ انہیں روٹی اور آٹے کی طرح کھاتا ہے۔ اسی وجہ سے صحرائی لوگ جب ان کے ہاتھ یا پاؤں میں کانٹے چبھ جاتے ہیں، تو اونٹ کا لعاب لگا دیتے ہیں جو کانٹوں کو گھلا دیتا ہے۔*

*اونٹ کے دو پلکیں ہوتی ہیں، ایک شفاف اور دوسری گوشت کی، لہذا وہ صحرا کی دھول کے ساتھ چل سکتا ہے اور اس کی آنکھیں متاثر نہیں ہوتیں کیونکہ وہ صرف شفاف پلک بند کرتا ہے۔*

*اونٹ اپنی جسمانی حرارت کو تبدیل کر سکتا ہے، برفانی علاقوں میں اپنی حرارت کو بڑھا لیتا ہے اور شدید گرم صحرائی علاقوں میں اپنی حرارت کو کم کر لیتا ہے۔*

*(آفلا ينظرون الى الإبل كيف خلقت))*

*((کیا وہ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ انہیں کیسے پیدا کیا گیا؟))*
حكيم سيف الله سينا

۔چولائی ساگ – قدرتی شفا، غذائیت اور جدید سائنس کی تائیدچولائی ساگ، جسے سائنسی زبان میں Amaranthus viridis اور انگریزی می...
24/07/2025

۔
چولائی ساگ – قدرتی شفا، غذائیت اور جدید سائنس کی تائید

چولائی ساگ، جسے سائنسی زبان میں Amaranthus viridis اور انگریزی میں Green Amaranth کہا جاتا ہے، ایک مشہور سبزی ہے جو ایشیاء، افریقہ، اور لاطینی امریکہ میں قدرتی طور پر اُگتی ہے۔ یہ صرف ایک دیسی سبزی نہیں بلکہ سائنسی طور پر ثابت شدہ غذائیت سے بھرپور دوا بھی ہے، جسے ماہرینِ صحت نے “Superfood” قرار دیا ہے۔ اس ساگ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ قدرتی طور پر اُگتا ہے، سستا ہے، اور غذائیت سے بھرپور ہے۔

چولائی میں وٹامن A، C، K، فولک ایسڈ، وٹامن B6، کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیئم، فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس (جیسے بیٹا کیروٹین اور لیوٹین)، اور پلانٹ پروٹین وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ ان اجزاء کی موجودگی اسے نہ صرف جسمانی طاقت کا خزانہ بناتی ہے بلکہ کئی بیماریوں کے خلاف ایک قدرتی ڈھال بھی بناتی ہے۔

جدید تحقیق کے مطابق چولائی آئرن کا قدرتی اور محفوظ ذریعہ ہے، جو خون کی کمی (Anemia) کے مریضوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ ایک مطالعہ جو Journal of Food Science and Technology (2018) میں شائع ہوا، اس میں بتایا گیا کہ چولائی کے پتوں کا استعمال خون میں ہیموگلوبن کی سطح کو بہتر کرتا ہے۔

اس کے علاوہ چولائی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے کیونکہ اس میں کیلشیم اور وٹامن K وافر ہوتے ہیں، جو ہڈیوں کی کثافت بڑھاتے ہیں اور آسٹیوپوروسز سے بچاؤ کرتے ہیں۔ یہ بات Nutrients Journal (2020) میں شائع تحقیق سے بھی ثابت ہوتی ہے کہ سبز پتوں والی سبزیاں، خصوصاً چولائی، ہڈیوں کی صحت کے لیے نہایت مؤثر ہیں۔

بینائی کے لیے بھی چولائی انتہائی فائدہ مند ہے۔ اس میں β-Carotene موجود ہوتا ہے، جو وٹامن A میں تبدیل ہو کر آنکھوں کی روشنی بڑھاتا ہے اور رات کے اندھے پن سے بچاتا ہے۔ British Journal of Ophthalmology (2019) کی تحقیق کے مطابق بیٹا کیروٹین کا مستقل استعمال آنکھوں کی بینائی کو بہتر بناتا ہے۔

چولائی کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں گلیسیمک انڈیکس کم ہے اور فائبر زیادہ، جو بلڈ شوگر کو قابو میں رکھتا ہے۔ Journal of Diabetes Research (2021) میں اس پر تحقیق شائع ہوئی جس میں چولائی کو بلڈ گلوکوز کنٹرول کے لیے موزوں قرار دیا گیا۔

مزید یہ کہ چولائی کے اینٹی آکسیڈنٹس جیسے flavonoids اور phenolic compounds جسم میں موجود سوزش کو کم کرتے ہیں اور قوت مدافعت بڑھاتے ہیں۔ Phytotherapy Research (2019) کے مطابق یہ مرکبات جسمانی سوزش، گٹھیا، جلدی امراض اور دیگر التہابات میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔

چولائی کا ایک اور حیرت انگیز فائدہ یہ ہے کہ یہ قدرتی پیشاب آور (Diuretic) سبزی ہے، جو گردوں کو صاف کرنے، جسم سے فاسد مادوں کے اخراج، اور پیشاب کی نالی کے انفیکشنز سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔ اس کا پتوں کا رس یورینری انفیکشن، فیٹی لیور اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے مفید پایا گیا ہے۔ اس بارے میں تحقیق Journal of Ethnopharmacology (2015) میں شائع ہوئی ہے۔

ماہرانِ نیچروپیتھی اور مشہور مصنف ڈاکٹر مائیکل گریگر (Dr. Michael Greger) نے اپنی مشہور کتاب "How Not to Die" میں چولائی ساگ کو غذائیت سے بھرپور سبزی قرار دیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ سبز پتوں والی سبزیاں جیسے چولائی دل، جگر، آنکھوں، اور دماغی صحت کے لیے شاندار کردار ادا کرتی ہیں اور ان کا روزانہ استعمال عمر کو بڑھاتا ہے۔

امریکی ادارہ USDA (United States Department of Agriculture) اور NIH (National Institutes of Health) نے بھی اپنی غذائی گائیڈ لائنز میں چولائی کو "Nutrient-Dense Leafy Green Vegetable" قرار دیا ہے۔

چولائی کا استعمال نہایت آسان ہے۔ اس کا ساگ دال یا آلو کے ساتھ پکایا جا سکتا ہے۔ پتوں کا تازہ رس یا پیسٹ جلدی امراض میں جلد پر لگایا جا سکتا ہے۔ اس کے بیج بھی کارآمد ہیں اور انہیں خشک کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ البتہ گردے کی پتھری کے مریضوں کو احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ اس میں آکزیلیٹس (Oxalates) موجود ہوتے ہیں۔

یہ مضمون حکیم سبحان اللہ (انچارج شعبہ ادویہ سازی، مومن خان دواخانہ اسلام آباد) کی زیر نگرانی جدید سائنسی، طبی اور غذائی حوالہ جات کے مطابق تیار کیا گیا ہے تاکہ قارئین کو ایک مکمل، معلوماتی اور مستند تحریر مہیا کی جا سکے۔

🔬 مستند سائنسی حوالہ جات:

1. USDA Nutrient Database – Amaranthus viridis nutritional profile

2. Journal of Food Science and Technology,

حکیم سیف اللہ سینا

Hijama Therapy @ Sena Health Care Clinic0346 633 4444*حجامہ ایک فطری طریقہ علاج**رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا*...
15/07/2025

Hijama Therapy @ Sena Health Care Clinic
0346 633 4444
*حجامہ ایک فطری طریقہ علاج*
*رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا*
*جوشخص چاندکی 19، 17 ،21 تاریخ میں حجامہ لگوائے تواسےہربیماری سےشفاء ہوگی*
*(صحیح ابو داؤد 386)*
*ارشاد نبوی ﷺ ھے*
بہترین علاج جسے تم کرتے ہو حجامہ کروانا ہے (بخاری)
*ان بیماریوں میں حجامہ بہترین رزلٹ کا حامل ہے*
بلڈ پریشر،سردرد، جوڑوں کا درد، کمر درد، کندھوں کا کھنچاؤ ، کولیسٹرول، یورک ایسڈ، عرق النساء، مرگی، بواسیر ،تمام جلدی امراض
،خارش ،سورائیسز،
عورتوں، مردوں کے مخصوص امراض...
*Benefits of Hijama Cupping Therapy* :
1. Increase Blood flow.
2. Increase immunity power.
3. Improves Stamina & Power.
4. Correct Digestion.
5. Body Relax.
6. Organ Boost Up.
7. Increase Intelligence level.
8. Improve Eyes sight.
9. Many Other
*حجامہ سنت بھی علاج بھی.
حکیم سیف اللہ سینا

پیدل چلنا اور حرکت میں رہنا دل کی صحت کے لئے کتنا مفید ہے یہ تحریر پڑھیں۔👇میڈیکل سائنس میں پنڈلیوں کے عضلات، خاص طور پر ...
15/07/2025

پیدل چلنا اور حرکت میں رہنا دل کی صحت کے لئے کتنا مفید ہے یہ تحریر پڑھیں۔👇

میڈیکل سائنس میں پنڈلیوں کے عضلات، خاص طور پر کیلف مسلز (Calf Muscles) کو اکثر "Peripheral Heart" یا "Second Heart" کہا جاتا ہے، کیونکہ؛
یہ پٹھے خون کو نیچے سے اوپر، یعنی دل کی طرف واپس دھکیلنے میں مدد دیتے ہیں۔

جب ہم چلتے ہیں یا حرکت کرتے ہیں تو یہ پٹھے سکڑتے اور پھیلتے ہیں، جو رگوں پر دباؤ ڈال کر venous return کو بہتر بناتے ہیں
اس طرح خون کی گردش کو فروغ دیتی ہے۔رگوں میں خون کے جم جانے (venous stasis) کو روکتی ہے، جو خطرناک clots (جیسے DVT – Deep Vein Thrombosis) سے بچاؤ میں مددگار ہے۔
خاص طور پر لمبے وقت تک بیٹھنے والے افراد کو حرکت میں رہنے کا مشورہ اسی لیے دیا جاتا ہے۔

روزمرہ کی معتدل جسمانی سرگرمی جیسے واکنگ، سیڑھیاں چڑھنا، ہلکی ورزش دل کی صحت بہتر بناتی ہے۔بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھتی ہے۔
دل کے دورے اور اسٹروک کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

دنیا نے غلامی کے طریقے بدل دیے ہیں،زنجیریں اب لوہے کی نہیں،تنخواہوں، کرایوں اور قرضوں کی ہیں۔وہ تمہیں اتنا کچھ ضرور دیتے...
13/07/2025

دنیا نے غلامی کے طریقے بدل دیے ہیں،
زنجیریں اب لوہے کی نہیں،
تنخواہوں، کرایوں اور قرضوں کی ہیں۔

وہ تمہیں اتنا کچھ ضرور دیتے ہیں
کہ تم بھوکے نہ مرو،
مگر اتنا کبھی نہیں دیتے
کہ تم آزاد ہو کر جینا شروع کر دو۔
منقول از دیوار

Address

Saidu Sharif
Mingora
19130

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when حکیم ڈاکٹر سینا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram