DHQ Hospital, Miranshah, Tribal District North Waziristan Unofficial

DHQ Hospital, Miranshah, Tribal District North Waziristan Unofficial ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرانشاہ

 #ڈینگی سے خود کو بچائیں!!ڈینگی بخار کی علامات میں شدید بخار، سر درد، آنکھوں کے پچھلے حصے میں درد، جوڑوں اور ہڈیوں کا در...
24/10/2025

#ڈینگی سے خود کو بچائیں!!
ڈینگی بخار کی علامات میں شدید بخار، سر درد، آنکھوں کے پچھلے حصے میں درد، جوڑوں اور ہڈیوں کا درد، زکام، متلی و قے کا آنا اور جسم پر سرخ دھبوں کا نمودار ہونا شامل ہے۔
ایسی کسی بھی صورت میں قریبی ہسپتال کو رجوع کریں۔

07/10/2025
05/10/2025
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان، محمد یوسف ک...
22/09/2025

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان، محمد یوسف کریم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال میرانشاہ اور زنانہ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال، ڈاکٹر آصف اقبال بھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ، ڈینگی وارڈ اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحت کے شعبے کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے، اور عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

Deputy Commissioner North Waziristan

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری پروگرام کے تحت، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان محمد یوسف کریم کی ہدایت پر آج ...
18/09/2025

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری پروگرام کے تحت، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان محمد یوسف کریم کی ہدایت پر آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شمالی وزیرستان، سمیع اللہ خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال میرانشاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال، ڈاکٹر آصف اقبال بھی ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل بھی سنے۔

بعد ازاں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے ڈینگی وارڈ کا معائنہ کیا۔ انتظامات تسلی بخش پائے گئے اور اس وقت کوئی مریض داخل نہیں تھا۔

منجانب: ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان
Copy from Deputy Commissioner North Waziristan

میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرانشاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شمالی وزیرستان اور 1122 ڈیپارٹمنٹ شمالی وزیرستان...
18/09/2025

میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرانشاہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شمالی وزیرستان اور 1122 ڈیپارٹمنٹ شمالی وزیرستان کیطرف سے میرانشاہ تبلیغی اجتماع کیلئے پنڈال کیساتھ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد جن میں 24 گھنٹے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف اور ادویات شامل ہیں۔ بیماری کی پیچیدگی کی صورت میں ایمبولینس سروس 24 گھنٹے موجود رہے گی جو فوراً مریض کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرے گا۔ عوام اور اجتماع کی شرکاء سے درخواست کہ وہ اس میڈیکل کمیپ کے بارے ایک دوسرے کو آگاہ کرے تاکہ غیر ضروری تکلیف سے بچایا جا سکے۔

18/09/2025

میرانشاہ تبلیغی اجتماع میں اپنی صحت کا کیسے خیال رکھا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر بہاؤ الدین
ڈسٹرکٹ کارڈیالوجسٹ

17/09/2025

تبلیغی اجتماع میرانشاہ مرکز میں آنے والے مہمانوں کی بہتر سہولت کے لئے ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر ایم ایس میرانشاہ ہسپتال اور ڈی ایچ او شمالی وزیرستان کی جانب سے مشترکہ میڈیکل کیمپ بمقام میرانشاہ مرکز قائم کیا جائے گا جس میں بنیادی علاج مہیا کیا جائے گا۔ مرض زیادہ ہونے کی صورت میں ایمبولینس کے ذریعے میرانشاہ ہسپتال میں خصوصی علاج کی سہولت بھی دی جائے گی۔

اطلاع عامان تمام امیدواران سے جنہوں نے ضلع نارتھ وزیرستان کی پیرا میڈیکل آسامیوں کے لئے ایٹا کے تحت منعقدہ امتحاناتمیں %...
14/09/2025

اطلاع عام
ان تمام امیدواران سے جنہوں نے ضلع نارتھ وزیرستان کی پیرا میڈیکل آسامیوں کے لئے ایٹا کے تحت منعقدہ امتحانات
میں %50 یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کئے ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنی تعلیمی اسناد کی تصدیق شدہ نقول، قومی شناختی کارڈ, اور ڈومیسائل ، سرٹیفکیٹ اس اشتہار کی اشاعت کے (03) تین دن کے اندر اندر دفتر ہذا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرانشاہ میں جمع کروائیں۔ مقررہ مدت کے بعد موصول ہونے والے دستاویزات ہرگز قبول نہیں کئے
جائیں گے،صرف شارٹ لسٹ اُمیدواران کو انٹرویو کے لئے بلایا جائے گا۔
دفتر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرانشاہ

إِنَّا للہ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ»  افسوسناک خبرڈاکٹر حفیظ اللہ داوڑ زیرکی سابقہ ڈی ایچ او نارتھ وزیرستان بقضائے ال...
06/09/2025

إِنَّا للہ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ» افسوسناک خبر
ڈاکٹر حفیظ اللہ داوڑ زیرکی سابقہ ڈی ایچ او نارتھ وزیرستان بقضائے الٰہی وفات پا چکے ہیں نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں زیرکی تحصیل میر علی میں 4 بجے بروز ھفتہ 6/9/2025 کو ادا کی جائے گی ۔

میرانشاہ ہسپتال کے زنانہ سیکشن میں میں مشکل و خطرناک زچہ و بچہ کیسز کی مریض خواتین کے لئے HDU یعنی ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ بن...
30/08/2025

میرانشاہ ہسپتال کے زنانہ سیکشن میں میں مشکل و خطرناک زچہ و بچہ کیسز کی مریض خواتین کے لئے HDU یعنی ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ بنا دیا گیا ہے۔ ایسے مریضوں کیلئے تمام ضروری کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔ اب انشاء اللہ کسی کو بنوں ریفر کرنے کی ضرورت بہت کم پیش آئے گی۔

سیلاب کے دوران جلد کی بیماریاں تیزی سے پھیلتی ہیں، لیکن ان سے بچاؤ ممکن ہے۔
22/08/2025

سیلاب کے دوران جلد کی بیماریاں تیزی سے پھیلتی ہیں، لیکن ان سے بچاؤ ممکن ہے۔

Address

Miran Shah

Telephone

+92928300741

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHQ Hospital, Miranshah, Tribal District North Waziristan Unofficial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram