City Drugs

City Drugs 𝐖𝐞 𝐂𝐫𝐚𝐟𝐭 𝐓𝐫𝐮𝐬𝐭, 𝐌𝐞𝐚𝐬𝐮𝐫𝐞 𝐇𝐨𝐩𝐞, 𝐚𝐧𝐝 𝐃𝐞𝐥𝐢𝐯𝐞𝐫 𝐖𝐞𝐥𝐥𝐧𝐞𝐬𝐬 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐏𝐫𝐞𝐜𝐢𝐬𝐢𝐨𝐧.
(3)

بختاور امین ہسپتال ملتان رابطہ نمبر  +92 300 9634320احمد
17/09/2025

بختاور امین ہسپتال ملتان
رابطہ نمبر
+92 300 9634320
احمد

اہم پیغام برائے آگاہیکینسر سے بچاؤ ممکن ہے!ایچ پی وی (HPV) ویکسین ایک سادہ سا ٹیکہ ہے جو بچیوں کو خطرناک بیماریوں سے محف...
15/09/2025

اہم پیغام برائے آگاہی

کینسر سے بچاؤ ممکن ہے!
ایچ پی وی (HPV) ویکسین ایک سادہ سا ٹیکہ ہے جو بچیوں کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ دنیا بھر میں کروڑوں بچیاں یہ ویکسین لگوا چکی ہیں، مگر پاکستان میں ابھی بھی بہت سی فیملیز ہچکچاہٹ کا شکار ہیں

فارماسسٹ اور فزیشنز کی رائے کے مطابق ،
یہ ویکسین محفوظ ہے، مؤثر ہے اور بیٹیوں کو مستقبل کا تحفظ دیتی ہے

“گو کہ ویکسین لگوانا آپ کی اپنی مرضی ہے “HPV (Human Papillomavirus)یہ ایک عام وائرس ہے جو عموماً جنسی تعلق کے ذریعے منتق...
15/09/2025

“گو کہ ویکسین لگوانا آپ کی اپنی مرضی ہے “

HPV (Human Papillomavirus)

یہ ایک عام وائرس ہے جو عموماً جنسی تعلق کے ذریعے منتقل ہوتا ہے اس کے کئی اقسام (types) ہیں۔ ان میں سے کچھ “High-risk” کہلاتی ہیں (خاص طور پر HPV-16 اور HPV-18) جو کینسر کا باعث بن سکتی ہیں۔

جب یہ وائرس عورت کے رحم (cervix) کی خلیوں کو متاثر کرتا ہے تو وہاں DNA میں تبدیلیاں (mutations) شروع ہو جاتی ہیں۔
یہ تبدیلیاں آہستہ آہستہ بڑھ کر پری کینسر زون (precancerous lesions) پیدا کرتی ہیں۔

اگر بروقت علاج یا ویکسین سے بچاؤ نہ ہو تو یہ مرحلہ آگے بڑھ کر سروائیکل کینسر میں بدل سکتا ہے

“سرائیکی وسیب تہاکوں سݙیندا پے “سیلاب کے بعد سرائیکی وسیب میں بیماریاں تیزی سے پھیلیں گی۔ گندے اور کھڑے پانی کی وجہ سے ہ...
13/09/2025

“سرائیکی وسیب تہاکوں سݙیندا پے “
سیلاب کے بعد سرائیکی وسیب میں بیماریاں تیزی سے پھیلیں گی۔ گندے اور کھڑے پانی کی وجہ سے ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور ہیپاٹائٹس اے اور ای جیسی بیماریاں عام ہونگی، جبکہ مچھروں کی افزائش سے ڈینگی اور ملیریا بڑھیں گے۔ بھیڑ بھاڑ اور گندگی سے کھانسی، نزلہ اور خسرہ جیسے امراض بھی پھیلتے ہیں۔ بچوں اور عورتوں میں غذائی کمی اور کمزور مدافعتی نظام ان بیماریوں کو مزید خطرناک بنا دیتا ہے۔ زخم خراب ہو کر ٹیتنس، سانپ اور کتے کے کاٹنے سے جان لیوا انفیکشن کا خطرہ بڑھ جائیں گے۔

ان حالات میں فوری طبی اقدامات بہت ضروری ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں صاف پانی اور کلورین کا استعمال عام کیا جائے، موبائل کلینک اور میڈیکل ٹیمیں پہنچائی جائیں، مچھر مارنے کی مہم چلائی جائے اور بچوں کو لازمی ویکسین فراہم کی جائے۔ فیلڈ ہیلتھ ورکرز کے لئے یہ وقت سب سے اہم ہے کہ وہ کمیونٹی کے ساتھ مل کر بیماریوں کو پھیلنے سے روکیں، کیونکہ “سرائیکی وسیب ݙُٻ ڳے ”

اولی (فنگس) سب سے مشکل سے ٹھیک ہونے والی بیماری ہیں ، ایک دفعہ انفیکشن ہوجائے پھر سالوں مریض دوائیاں کیپسول کھاتے رہتے ہ...
12/09/2025

اولی (فنگس) سب سے مشکل سے ٹھیک ہونے والی بیماری ہیں ، ایک دفعہ انفیکشن ہوجائے پھر سالوں مریض دوائیاں کیپسول کھاتے رہتے ہیں ، جو کہ جگر کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں ۔
اولی ( فنگس) نمی میں پیدا ہوتی ہے ، تنگ کپڑے جن سے ہوا کا گزر نہ ہو ، گیلے تولیے ، موٹاپا ، یا نمی (پانی) والے ماحول میں کام کرنے والے لوگ اکثر فنگس کا شکار ہوتے ہیں ، ڈائپر لگانے والے بچوں کو ، موٹے افراد کو ۔
ہر بیماری کی طرح فنگس میں جسم کی قوت مدافعت ( بیماری سے لڑنے کی قوت ) کا بڑا ہاتھ ہے ، بیماری سے لڑنے کے لیے آپ کو وٹامن سی اور زنک ، وٹامن ڈی چاہیے ، وٹامن سی ، زنک ، وٹامن ڈی سب قدرتی چیزیں کھانے سے حاصل ہوتے ہیں ، پھل ، سبزیاں ، خشک میوہ جات ،
فنگس کی لگانے والی کریمیں بغیر نسخہ دستیاب ہیں ، جیسے کلوٹریمازول، ٹربینافین ، اور یہ انتہائی مؤثر ہیں ، کھانے والی گولیوں اور کیپسول بغیر فزیشن کے نسخہ کے نہ کھائیں ، اور کھائیں تو ایک ہی دفعہ پورا کورس کریں ، جو کہ چھے سے آٹھ ہفتہ کا ہے
وٹامن ڈی ، وٹامن سی ، زنک ، اور ناریل کا تیل اس میں اچھا خا صا موثر ہے

یہ ایک چھوٹا سا کیڑا (مائٹ) ہوتا ہے جو جلد میں گھس جاتا ہے اور جہاں گھُستا ہے وہاں چھوٹے چھوٹے دانے یا سُرخ اُبھار بنتے ...
11/09/2025

یہ ایک چھوٹا سا کیڑا (مائٹ) ہوتا ہے جو جلد میں گھس جاتا ہے اور جہاں گھُستا ہے وہاں چھوٹے چھوٹے دانے یا سُرخ اُبھار بنتے ہیں، خارش عموماً انگلیوں کے درمیان ، کہنیوں پر ، ٹانگوں کے درمیان ، پیٹ اور کمر ، مردوں کے اعضا مخصوصہ ، عورتوں میں چھاتی کے نیچے بچوں اور شیر خواروں میں: ہتھیلیاں، تلوے اور چہرہ بھی متاثر ہو سکتا ہے۔
جلد پر پتلی، مڑی ہوئی لائن کی طرح نشانات (اکثر سفید یا خاکی رنگ کے)،
بار بار کھرچنے سے زخم بن جاتے ہیں، جن میں جراثیم داخل ہو کر پیپ بھی بنا سکتے ہیں
سب سے بڑی علامت خارش رات کو زیادہ ہوتی ہے
ایسی صورت اور علامتوں میں پرمیتھرین لوشن مؤثر علاج ہے

سیاست سے کنارہ کشی کا مطلب ہے آپ کے حقوق نظر انداز کیے جائیں گے ، نااہل لوگ آپ کے نمائندے ہونگے ، تو آج ہی ممبر شپ لیں ،...
09/09/2025

سیاست سے کنارہ کشی کا مطلب ہے آپ کے حقوق نظر انداز کیے جائیں گے ، نااہل لوگ آپ کے نمائندے ہونگے ، تو آج ہی ممبر شپ لیں ، اپنی کمیونٹی کا حصہ بنیں ۔
اور پاکستان میں فارماسسٹ کا رول حاصل کرنے کیلیے اپنی جدوجہد تیز کریں ، اور ایک دوسرے کا بازو اور کندھے بنیں

www.ppapak.com

“فارماسسٹ اتنے مضبوط ہونگے جتنا پی پی اے مضبوط ہوگی “ہر ووٹ ایک رائے ہے ، اپنی رائے دہی استعمال کریں، آپکی رائے سے ہی ہم...
09/09/2025

“فارماسسٹ اتنے مضبوط ہونگے جتنا پی پی اے مضبوط ہوگی “
ہر ووٹ ایک رائے ہے ، اپنی رائے دہی استعمال کریں، آپکی رائے سے ہی ہماری کیمونٹی مضبوط ہوگی ۔
پاکستان فارماسسٹ اسوسی ایشن کے ممبر بنیں ۔

www.ppapak.com

سیاست بہت ضروری ہے ، جس سماج میں آپ رہتے ہیں اگر اس کی بہتری چاہتے ہیں ، یہ سیاست کا سبجیکٹ میٹر (Subject Matter ہے ۔
آپ لوگ جتنے سیاسی ہونگے اتنا فارماسسٹ کمیونٹی میں بہتری کے امکانات ہیں ۔
پاکستان فارماسسٹ اسوسی ایشن (PPA)فارماسسٹ کی نمائندہ جماعت ہے ، اپنی آرگنائزیشن سے لاکھ گلے سہی ، لیکن جب تک آپ عملی سیاست کا حصہ نہیں بنتے ، بہتری ممکن نہیں ۔
تو معزز فارماسسٹ بھائیو اور بہنو! آپ لوگوں کی طرح سب کے ہمارے سینئیر بھائیوں اور لیڈران سے کچھ رنجشیں ہیں ، یہ رنجشیں بھلائی بھی نہیں جا سکتی ، لیکن ان رنجشوں کا قطعاًیہ مطلب نہیں کہ آپ پاکستان فارماسسٹ ایسوسیشن میں رجسٹریشن نہ کروائیں اور حصہ نہ بنیں، یہ آپ کا حق ہے ۔
التماس ہے کہ براہ مہربانی پاکستان فارماسسٹ اسوسی ایشن میں رجسٹریشن کروائیں ، اور اپنی کمیونٹی کی بہتری کیلئے کام کریں ۔
With Weak PPA , we Would be Weak .

دل کی دھڑکن اچانک سے انتہائی سست ہو جائے ، حتیٰ کہ  ایک منٹ میں ساٹھ دفعہ دل دھڑکے ، چکر آنے لگ جائیں ، بے ہوشی ہو نا شر...
09/09/2025

دل کی دھڑکن اچانک سے انتہائی سست ہو جائے ، حتیٰ کہ ایک منٹ میں ساٹھ دفعہ دل دھڑکے ، چکر آنے لگ جائیں ، بے ہوشی ہو نا شروع ہوجائے ، سستی ہو جائے، بلڈ پریشر بہت کم ہوجائے ، سانس لینے میں دشواری ہو (خاص کر اگر پروپرانولول کی ہوئی تو سانس رُک سکتی ہے اگر سانس کا مسئلہ ہے) ۔
ہاتھ اور پاؤں ٹھنڈے ہو جائیں ،بےخوابی ، ڈراؤنے خواب ،اور سب سے زیادہ نان سیلیکٹو بیٹا بلاکر ( پروپرانولول ، ناڈولول) میں ۳۰ سے ۴۰ فیصد مریضوں میں مردانہ جنسی مسائل پیدا ہوتے ہیں ، جب کہ دل والے بیٹا بلاکرز میں یہ مسئلہ دس سے پندرہ فیصد مریضوں میں رپورٹ ہوئے ہیں ۔
کسی بھی دوا کے نقصانات سے پیشگی علم ہونے کی صورت میں دوا سے ہونے والے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے ۔
اگر ایسے کوئی برے اثرات ظاہر ہوں تو اپنے فارماسسٹ اور فزیشن سے ضرور مشورہ کریں ۔
ہو سکتا ہے دوا کی مقدار کم کرنے سے آپ کے مسائل حل ہو جائیں ، یا دوا مکمل طور پر تبدیل کر کے کسی اور کلاس کی دوا آپ کو دی جائے ۔

سیلاب کا گندہ پانی جہاں زیر زمین پانی کو آلودہ کرتا ہے جس سے معدے کے مسائل ( پیچس / خون والے / شدید اُلٹیاں ) ، ہیضہ  جی...
08/09/2025

سیلاب کا گندہ پانی جہاں زیر زمین پانی کو آلودہ کرتا ہے جس سے معدے کے مسائل ( پیچس / خون والے / شدید اُلٹیاں ) ، ہیضہ جیسے امراض پھوٹ پڑتے ہیں ، وہیں گندے پانی سے جلد کے امراض بھی شروع ہو جاتے ہیں ۔
گھٹنوں کے نیچے ٹانگوں پر نہ ختم ہونے والی شدید خارش ، جہاں خارش اتنا شدت سے ہوتی ہے کہ جلد پھٹ جاتی ہے ۔
ایسی خارش عموماً خارش کی گولی سیٹرزین / لوراٹاڈین کی ایک گولی سے کنٹرول ہوجاتی ہے ، ساتھ ساتھ کیلامائن یا زنک آکسائیڈ کا لوشن قدرے موثر ثابت ہوتے ہیں ۔
پرانے دور کے ٹوٹکے نیم کے پتوں کو پانی میں ابال کر اس پانی سے نہانے یا پتوں کو کوٹ کر پیسٹ بنا کر متاثرہ جگہ پر لگانے سے بھی خارش سے مستقل چھٹکارا ممکن ہے ۔
یاد رہے ، صفائی، گندےپانی میں کم سےکم جانے سے ہی بیماری کامستقل حل ہے ۔

بیٹھے بیٹھے اچانک کمر یا پھر گردن میں شدید درد  شروع ہوجائے, یہ ایک نایاب لیکن ایمرجنسی حالت ہے جس میں ریڑھ کی ہڈی کے گر...
08/09/2025

بیٹھے بیٹھے اچانک کمر یا پھر گردن میں شدید درد شروع ہوجائے, یہ ایک نایاب لیکن ایمرجنسی حالت ہے جس میں ریڑھ کی ہڈی کے گرد epidural space میں اچانک خون جمع ہو جاتا ہے بغیر کسی چوٹ یا سرجری کے ،ہاتھ پاؤں سُن ہوجائیں ، جسم کا ایک حصہ سُن ہو جائے ، یہ فالج ہو سکتا ہے ۔
لہسن ایک اچھی غذا ہے ، خون میں جہاں یہ چربی کو کم کرتا ہے ، وہیں خون پتلا بھی کرتا ہے لیکن ۔۔۔۔۔
اگر آپ پہلے ہی خون پتلا کرنے کی دوائیں (ایسپرین / کلوپی ڈوگرِل / چربی کم کرنے والی دوائیں استعمال کر رہے ہیں تو چند باتوں پر نظر رکھنی چاہیے ۔
خون کہیں زیادہ پتلا تو نہیں ہوگیا
پھیپھڑوں میں کہیں پانی تو جمع ہو گیا
پٹھے میں زیادہ کمزوری تو نہیں ہو گئی کیونکہ لہسن چربی کم کرنے والی دواوں کا اثر بڑھا سکتی ہے ۔
دوا کا خوراک کے ساتھ تعامل ہوتا ہے ، اور دوا کھانے سے پہلے دوا کے بارے میں اور خوراک کے بارے میں مکمل معلومات لیں ۔

Address

Bessiness Bay Down Town Dubai
Multan
66000

Opening Hours

Monday 01:00 - 22:55
Tuesday 09:00 - 00:30
Wednesday 09:00 - 00:30
Thursday 09:00 - 00:15
Friday 10:00 - 23:45
Saturday 10:00 - 00:15
Sunday 10:00 - 00:00

Telephone

+923006545256

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City Drugs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to City Drugs:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram