18/09/2022
جب خاندان میں کسی کی شادی ہوتی ہے تو آجکل 400 سے 500 لوگوں کی لسٹ بن جاتی ہے اور شادی کے بعد پتہ لگتا ہے کہ فلاں بھی رہ گیا ہے اور فلاں بھی رہ گیا ہے۔اور کچھ لوگ شکوہ کرتے ہیں کہ ہمیں نہی بلایا گیا۔اور جب خاندان میں کسی کو بلڈ کی ضرورت پڑتی ہے تو کوئی ایک بندہ نہی ملتا جو اپنی فیملی کو خون عطیہ کرے اور پھر مجبوراً لوگوں کو باہر سے بلڈ ارینج کرنا پڑتا ہے اور فاونڈیشن اور بلڈ بینک کی مدد لینی پڑتی ہے۔ جب پریشانی اور مشکل پیش آتی ہے تو فیملی کے یہ 500 لوگ کہاں ہوتے ہیں؟؟ جو شادیوں پہ تو اکھٹے ہو جاتے ہیں ,مگر مشکل وقت اور پریشانی میں لاپتہ ہوجاتے ہیں ایسے مشکل وقت میں دوست ہی کام آتے ہیں میرے تمام دوستوں کو میرا سلام اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے۔ آمین