28/11/2022
سردیوں میں ہونے والے ڈپریشن کو
SAD (Seasonal Affective Disorder )
کہا جاتا ہے..
جس سے نہ صرف انسان بلکہ جانور بھی متاثر ہوتے ہیں..
سردی اور ڈپریشن کا گہرا تعلق ہے۔ دھوپ کا نہ نکلنا یا کم نکلنا جسم میں وٹامن ڈی کی کمی پیدا کردیتا ہے جو کہ ڈپریشن کا سبب بنتا ہے...........یہ دھوپ کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے...سردیوں میں سورج کم نکلتا ہے جس کی وجہ سے دماغ میں کیمیکل اوپر نیچے ہوجاتے ہیں.
جب وقت میں تبدیلی آتی ہے..دن چھوٹے راتیں لمبی ہو جاتی ہیں...جس سے روٹین میں تبدیلی واضح ہوتی ہے...ماحول میں خاموشی ہوتی ہے...دسمبر کی شامیں لمبی ہونے کی وجہ ...اس ماہ میں بارش.....ٹھنڈی ہواٸیں .....راتوں کی خاموشی کو اداسی کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے...
جو لوگ بہت حساس ہوتے ہیں وہ اس کا شکار زیادہ ہوتے ہیں....
اس کا حل یہ ہے کہ آپ اندھیرے اور تنہاٸی میں وقت نہ گزاریں ...اپنے اندر سے خاموشی ,تنہاٸی اور اندھیرے سے جڑنے کا خوف ختم کردیں...
سردی کے لحاظ سے اپنی روٹین سیٹ کریں....
سونے سے پہلے فون کم استعمال کریں...اچھی کتابیں پڑھیں...منفی سوچوں سے دور رہیں....اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزاریں....جو بھی مساٸل ہیں اُن کاحل تلاش کریں..فون نہیں کر سکتے تو دن میں ایک بار میسج کر کے پوچھ لیں...خوش رہیں دوسروں کو خوش رکھیں ..اور ماضی کی سوچوں سے دور رہیں ...خود کا خیال رکھیں ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی_
صبح اُٹھ کر اپنا پسندیدہ ناشتہ بنایں...اپنی پسند کے کپ میں چاۓ لیں...سکون سے خود کے ساتھ وقت گزاریں...ورزش کریں..
اپنے روز مرہ کے کام کریں...خود کو اچھا محسو س کرواٸیں..
لمحہ موجود میں رہنے کی کوشش کریں...انسان سب سے زیادہ وقت خود کے ساتھ گزارتا ہے ..اب انسان پر خود ہے کہ وہ کیسے خود کو خوش رکھ سکتا ہے....اور سورة الرحمن کو اپنی روز مرہ کی روٹین میں شامل کریں...باقی تھوڑی بہت پریشانی زندگی کا حصہ ہے ...تو فکر کیا کرنی...زندگی کو بھرپور جیْں....مثبت سوچیں...اپنے دل اور دماغ پر کنٹرول حاصل کریں...
یہ معلومات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک شیئر کریں