01/08/2022
معدہ کے علاج کا ایک ایسا قیمتی ہربل نسخہ جو معدہ کا ہر مریض استعمال کر سکتا ہے۔
خرابی معدہ کا علاج صرف دوائیوں سے نہ کریں ورنہ آپ کا معدہ دھکا سٹارٹ ہو جائے گا اور مرض بھی جوں کا تُوں باقی رہے گا یا مزید خراب بھی ہو سکتا ہے ۔
کھانے میں معمولی رد و بدل سے بھی معدہ کا علاج کیا جا سکتا ہے مثلاً سالن میں ہلدی، ادرک اور لہسن کی مقدار زیادہ کر لیں آپ کے معدہ کے آدھے مسئلے فوری ٹھیک ہو جائیں گے باقی کے آدھے مسئلے ان تین چیزوں کو چھوڑنے سے حل ہو جائیں گے، کولڈ ڈرنک، میدہ سی بنی اور تلی ہوئی اشیاء کھانا ترک کر دیں۔ اگر دو کام اور کر لیں تو پھر کم از کم آپ کو معدہ کے لئے دوائی کھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ایک یہ کہ فائن آٹے کی بجائے چکی والا آٹا استعمال کریں اور دوسرا رات کو واک ضرور کریں۔
وہ لوگ جنہیں معدہ کی شدید تکلیف کا سامنا ہے زیر تحریر نسخہ استعمال کریں اللہ شفا دے گا۔
آنبہ ہلدی ایک تولہ، سوئے 25 گرام، سونٹھ 30 گرام، میتھرے 50 گرام، سونف 25 گرام، اجوائن 50 گرام، خشک لیموں 30 گرام، ملٹھی 50 گرام، اسگند ایک تولہ، سناء مکی 30 گرام، خشک دھنیا 25 گرام۔
ان گیارہ ہربل اجزاء کو اچھی طرح صاف کر کے پسوا لیں اور شیشہ کے جار میں محفوظ کریں۔ آدھا چائے والا چمچ صبح و رات کے کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد ہمراہ پانی استعمال کریں۔ جن کا معدہ بہت زیادہ خراب ہو وہ تین ٹائم استعمال کریں۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریض پانی کی بجائے ٹھنڈے دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ السر کے مریض لیموں کے بغیر نسخہ تیار کریں۔ گردوں کے مریض ملٹھی کے بغیر نسخہ تیار کر کے استعمال کریں۔
خشک لیموں کے بیج نکال کر استعمال کریں۔ جس چیز کی سمجھ نہ آئے کمنٹ میں پوچھ لیں۔ کاپی پیسٹ کرنے والے مہربان ریفرنس دیں گے تو زیادہ ثواب ملے گا.
*کریمیہ دواخانہ*
اچھا دیسی علاج کے لیے جوائن کریں اور شیر کریں..
https://www.facebook.com/HakeemAsharfRehmani/
اور اپنی صحت کے متعلق مسائل کے فوری حل کے لیے ابھی رابطہ کریں َ
رابطہ نمبر : 03027822035
صحت مند آپ ، صحت مند خاندان
#معدہ #حکیم #حکیمی
مردانہ کمزوری کا پاور فل علاج 100 % نیچرل
اولاد نرینہ،ھا?