The Counsellor

The Counsellor Clinical Psychologist, Parenting Coach, Relationship Coach, Speech and Language Therapist, Writer !
(1)

I am Maryam Amin Awan , clinical psychologist, child counselor, speech and language therapist, I deal with various psychological issues including Children behavioral and emotional problems, speech delay in children, parent and child relationship, relationship issues (marital and others) family counseling, depression, stress, anxiety carrer counseling and much more...
U can read various informative articles here on my page plus get a one on one session too..

23/10/2025
22/10/2025

چند بنیادی حقوق
1. دوسروں کی عزت کرنا
2. ان کی بات کو غور سے سننا سمجھنا اور جو پوچھا جا رہا ہے اسی کے مطابق جواب دینا
3. جو لوگ آپ کے لئے وقت نکالتے ہیں ان کے لئے وقت نکالنا
4. جو لوگ مشکل میں آپ کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں ان کی مشکل میں ان کے ساتھ کھڑے ہونا
5. جو آپ کی خوشی میں خوش ہو اس کی خوشی میں خوش ہونا

اگر آپ بے لوث ہو کر اور صلے کی امید کےبغیر سب کے ساتھ یہ سلوک رکھ سکیں تو بہت اچھا مگر اگر یہ بوجھ بننے لگے تو اس جبر کی ضرورت نہیں ۔۔۔
مگر
reciprocate
کرنا بہت ضروری ہے۔۔۔ دوسروں کی کوششوں اور محبت کو فار گرانٹڈ نہ لیں
جب جہاں موقع ملے اپنی موجودگی سے احساس دلائے کے آپ ان کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں اور ممنون ہیں!

اور اگر ان چند باتوں کے لئے بھی آپ کو اپنے سے جڑے رشتوں کی منتیں کرنا پڑے ان کو بار بار بتانا ہڑے ۔۔۔۔ تو فاصلہ بہتر ہے.۔۔۔۔

مریم امین اعوان

بس اگر یہ بات سمجھ آجائے تو زندگی آسان ہو جائے گی!
21/10/2025

بس اگر یہ بات سمجھ آجائے تو زندگی آسان ہو جائے گی!

18/10/2025

DELETE conversations that hurt you whenever you read them. Delete that phone number of the person who hurt you. Block contacts. Restrict. Mute. Unfollow. Remove negative energy from your life. Do whatever it is that you need to do to heal and create a positive environment for yourself.🖤

Copied

17/10/2025

غلط فیصلہ کرنا ایک غلطی اور اس پر ڈٹ جانا دوسری غلطی جو پہلی غلطی سے زیادہ سنگین اور خطرناک ہے!

مریم امین اعوان
#میموری

16/10/2025

خواہشات منہ زور ہو جائیں تو اخلاقیات کمزور ہو جاتے ہیں۔۔۔!!

مریم امین اعوان

15/10/2025

*‏دانشمندی کا تقاضا تو یہ ہے ... کہ جب اردگرد چھوٹے چھوٹے کان ہوں ... تو منہ سے بڑی بڑی باتیں نہ نکلیــــں .......!!!*

کاپیڈ

13/10/2025

السلام علیکم ۔۔۔۔
امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے ۔۔۔۔
سوشل میڈیا کا دور ہے اور یہ بڑھتی ٹیکنالوجی جہاں بہت سی آسانیاں پیدا کر رہی ہے وہاں ہی نت نئے سکیم اور سکینڈلز بھی بنائے جاتے ہیں۔۔۔۔

آج کی پوسٹ اس بات کی اطلاع اور تنبیہ کے لئے کی جارہی ہے
کے میرا نام استعمال کرکے کوئی بھی آپ سے کسی قسم کے پیسوں کا مطالبہ کرے یا کوئی بھی انفارمیشن شئیر کرے تو اس سے میرا کسی بھی قسم کا کوئی تعلق یا کنسرن نہیں ۔۔۔۔

اس پوسٹ کو ضرور بمپ کیجئے ۔۔۔۔

جزاک اللہ خیراً کثیرا

مریم امین اعوان

13/10/2025

کچھ لوگ بہت عجیب ہوتے ہیں وہ جان بوجھ کر آپ کو ٹرگر کرتے ہیں کے آپ کچھ بولے اور جب آپ رسپانس دے دیتے ہیں تو پھر وہ معصوم بن جاتے ہیں اور آپ کو مجرم بنا دیتے ہیں ۔۔

یہ عجیب لوگ شاید بہت شاطر ہوتے ہیں ۔۔۔
فکر نہ کریں ایسے لوگ ہر کسی کو ہی ملتے ہیں اور کبھی کبھی آپ بھی اپنا ٹمپرمنٹ لوز کر جاتے ہیں۔۔
یہ نارمل بات ہے۔۔

آج میں بس آپ کو یہ سمجھانے کی کوشش کرو گی کے
آپ کا دوسروں پر اختیار نہیں ہے! آپ کا اختیار خود پر ہے۔۔۔ خود پر سے اپنا اختیار کبھی ختم نہ ہونے دیں۔۔۔
آپ کہتے ہیں بے اختیاری میں یہ کہہ دیا وہ کر دیا آپ کی اسی بے اختیاری کا یہ لوگ فایدہ اٹھا رہے ہوتے ہیں ۔۔

اور ہاں آپ جو کوئی بھی ہیں، جتنے پڑھے لکھے ہیں ، جس بھی فیلڈ سے ہیں جو مرضی ہیں سب سے پہلے آپ "انسان" ہیں۔۔۔ اور انسان ہونے کے ناطے آپ کے پاس ہر جذبے کو محسوس کرنے اور اس کو ظاہر کرنے کا حق بھی ہے اور مارجن بھی ہے۔۔۔
اسلئے کوئی اگر آپ کو یہ کہتا ہے کے آپ یہ ہو کے ایسے کیسے آپ وہ ہیں پھر بھی ایسے۔۔۔ یا آپ کے پروفیشن کی وجہ سے جج کرتا ہے۔۔۔
Don't give it a thought!

یہ یاد رکھیں کے آپ انسان ہیں اور آپ کے پاس بھی غلطی کا مارجن ہے جو کسی بھی دوسرے کے پاس ہے۔۔!!

یہ ضرور ہے کے آپ کی غلطی کرنے کی ریشو کم ہو گی مگر یہ ممکن نہیں کے آپ کبھی غلطی کریں ہی نہ!!

بس یاد رکھیں۔۔۔

آپ "انسان “ ہیں اور سب سے پہلے "انسان“ ہیں۔۔۔

بس۔۔۔۔!!

خوش رہیں 🌸
مریم امین اعوان




Maryam Amin Awan

11/10/2025

آج ذرا اپنے تخیل کے گھوڑے دوڑائیں اور جو سچویشن میں لکھ رہی ہوں اس کو ایمیجن imagine کریں۔۔۔

گھر مہمانوں سے بھرا ہوا ہے۔ آپ کام میں مصروف ہیں۔... سارے کام ہو گئے ۔۔ آپ کو تسلی ہے کے سب ٹھیک ہو گیا۔۔۔ اچانک آپ سے چائے کا کپ گر گیا۔۔۔۔
بس اور آپ کی کمبختی آگئ۔۔۔

اماں، ابا ، ساس سسر شوہر یہ سب یا ان میں سے کسی بھی ایک نے آپ کو سب مہمانوں کے سامنے انسلٹ کر دیا۔۔۔

سب آپ کو دیکھ رہیں ہیں کوئی کہہ رہا ہے اچھا چھوڑو ایک چائے کا کپ ہی تو تھا اور کوئی کہہ رہا ہے بیٹا اگلی بار دھیںان کرنا۔۔۔

بات بظاہر ختم ہو گئ۔۔

مگر آپ اس صورتحال میں کیسا محسوس کرے گی؟ آپ اس صورتحال کے بعد کیسا محسوس کرے گی؟

سب کے سامنے اپنی انسلٹ، ہتک، بےعزتی ہونے پر
آپ کو غصہ آئے گا، شرمندگی ہو گی، آپ کا کانفیڈنس لوز ہو جائے گا۔۔ چاہنے کے باوجود آپ اپنا موڈ ٹھیک نہیں کر پائے گی۔۔۔

اگلی بار جب آپ کا ان لوگوں سے سامنا ہو گا جو اس سچویشن میں موجود تھے تب بھی آپ کو شرمندگی کا احساس ہو گا۔۔۔۔

اچھا ایک اور سچویشن سوچیں۔۔۔

آپ کے گھر کوئی مہمان آیا ہے، وہ پہلی بار اپ کے گھر آیا ہے ۔۔۔ آپ اسے پانی دے رہی تھی مگر غلطی سے پانی گر گیا ۔۔۔
ساتھ بیٹھے کسی بھی گھر والے نے (بھائی، ماں، ساس، شوہر، باپ) وہاں ہی نا آؤ دیکھا نہ تاؤ آپ کی بے عزتی کر دی۔۔۔
آپ کیسا محسوس کرے گی؟

اچھا گھر سے باہر نکلیں۔۔۔

آپ بازار میں ہیں اور ظاہر سی بات ہے وہاں رش ہے۔۔۔ آپ سے پیسے گر گئے۔۔۔ آپ پریشان ہو گئ۔۔۔ آپ کے ساتھ جو بھی شخص ہے اس نے آپ کی پریشانی سمجھنے کے بجائے آپ کو لاپرواہ ہونے کے طعنے دینے شروع کر دئے.. بازار میں موجود سب لوگوں کی توجہ کا مرکز آپ بن گئ۔۔۔
آپ کیسا محسوس کرے گی۔۔۔۔ ؟؟؟

اگر ان میں سے کسی بھی ایک سچویشن میں آپ یہ کہتی اور سمجھتی ہیں کے آپ کی غلطی تھی اور اس طرح سب کے سامنے انسلٹ کرنے پر انسلٹ کرنے والا حق بجانب تھا اور یہ رویہ یا ریایکشن ٹھیک تھا۔۔..

تو ٹھیک ہے میں کہتی ہوں آپ آج سے ہر آئے گئے کے سامنے اپنے بچے کو ڈانٹا کریں اور اس کی بےعزتی کیا کریں ۔۔۔

مگر اگر آپ کو لگتا ہے کے یہ رویہ غلط ہے بات آرام سے بھی ہو سکتی تھی، اکیلے بلا کے بھی ہو سکتی تھی اور مہمانوں کے جانے کے بعد بھی ہو سکتی تھی ۔۔۔۔ تو پھر اب آپ یہ سوچیں کے کیا میں یہ کہنے میں غلط ہوں کے دوسروں کے سامنے اپنے بچوں کو عزت اور احترام دیں۔۔۔ دوسروں کے سامنے کبھی بھی اپنے بچے کو نہ ڈانٹے ۔۔۔

ویسے تو کسی بھی صورت میں بےعزت کرنے کا حق نہیں آپ کو ۔۔۔ مگر کسی دوسرے تیسرے کے سامنے آپ ان کی نظر میں یہ تو ثابت کر دیتے ہیں کے آپ بہت اچھی ماں یا باپ ہیں مگر یہ ثابت کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں کے آپ کے لئے آپ کے بچے کی عزت، سیلف ریسپیکٹ ، اس کا احترام اہمیت رکھتا ہے ۔۔ اور جس کا احترام آپ کے لئے معنی نہیں رکھتا آپ کبھی بھی اسے اپنی محبت کا یقین نہیں دلوا سکتے۔۔۔
محبت چاہے کسی اور سے ہو یا آپ کے اپنے بچے سے محبت کی پہلی شرط عزت ہے اور ہمیشہ عزت رہے گی۔۔۔!!

مریم امین اعوان

Address

Multan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Counsellor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to The Counsellor:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category