Mahd Dawakhana by Hakim Muhammad Ahmed

Mahd Dawakhana by Hakim Muhammad Ahmed Mahad Dawakhana Multan is a well known and trusted clinic (Dawakhana) for patients at Multan

03/12/2024
03/12/2024
03/12/2024
03/12/2024
03/12/2024
03/12/2024
03/12/2024
03/12/2024
02/11/2024
CELIAC DISEASE  بیماری  علامات اور علاج سیلیک بیماری کیا ہے یہ نظام ہضم میں  چھوٹی انت کی بیماری ہے اس کو ویٹ الرجی یا گ...
21/10/2024

CELIAC DISEASE
بیماری علامات اور علاج
سیلیک بیماری کیا ہے
یہ نظام ہضم میں چھوٹی انت کی بیماری ہے اس کو ویٹ الرجی یا گلوٹن الرجی بھی کہتے ہیں یہ عام طور پر نظام ہضم میں چھوٹی انت کی خرابی یا غیر صحت مند ہو جانے سے ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ غذائی اجزاء کو صحیح طریقے سے ہضم یا جذب نہیں کر پاتی اور مریض مسلسل اسہال کا شکار ہو جاتا ہے پھر جیسے جیسے وقت گزرتا ہے ان غذائی اجزاء کی جسم میں کمی ہوتی جاتی ہے تو اس بیماری کی علامات ظاہر ہوتی ہیں اس بیماری کی بہت ساری وجوہات ہیں
تشخیص اور علامات
سب سے پہلے جو علامات دیکھی جاتی ہیں ان میں گندم یا گندم سے بنی ہوئی کوئی چیز کھانے سے مریض اسہال کا شکار ہو جاتا ہے جیسے ہی وہ گندم والی کوئی چیز کھاتا ہے اس کو پاخانہ کی حاجت ہوتی ہے اس کے علاوہ مسلسل وزن کا کم ہونا خون کا کم ہونا بچوں کی گروتھ رک جانا یا بہت زیادہ سست ہو جانا بد ہضمی ہونا سستی اور کاہلی ہونا وغیرہ بھی شامل ہے پرہیز
اس بیماری میں گندم اور اس سے بنی ہوئی چیزیں فاسٹ فوڈ بیکری ائٹم جو اور جوی سے بنی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں جیسا کہ پہلے بھی بتایا گیا ہے کہ بازاری چیزوں میں بھی گلوٹن کا موجود ہوتا ہے تو جب بھی بازار سے کوئی چیز لیں اس کا لیبل ضرور پڑھ لیں اگر اس میں گلوٹن موجود ہے تو مت استعمال کریں
جدید میڈیکل سائنس کے مطابق اس کا علاج صرف اور صرف پرہیز ہے بہت ساری الرجی ایسی ہوتی ہے جنہیں دوا سے ختم یا کم کیا جا سکتا ہے مگر سیلیک بیماری کی کوئی دوا یا ویکسین ابھی تک ایجاد نہیں ہوئی ہے جس سے اسے ختم کیا جا سکے لیکن طب یونانی میں اس کا شافی علاج موجود ہے اور ہم نے برس ہا برس کی تحقیقات کے بعد سینکڑوں مریضوں پر تجربہ کر کے اس کی شافی دوا تیار کی ہے جو کہ خالص جڑی بوٹیوں اور قدرتی اجزا سے ترتیب دی گئی ہے اور اس کے رزلٹ سو فیصد ہیں جو کہ ایک معجزے سے کم نہیں ہے ۔اس لیے یہ دوا بے ضرر اور بہت ہی مفید ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے کوئی ما بعد اثرات یعنی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہے
بڑی وجہ یہ ہے کہ بعض اوقات چھوٹی انت میں ایک خاص غذائی جز جس کو گلوٹن کہتے ہیں سے الرجک ہو جاتی ہے گلوٹن ہماری غذا میں بہت اہم ہے یہ زیادہ تر گندم میں پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کی علامات کافی لوگوں میں جلدی ظاہر ہوتی ہیں اس کے علاوہ جو اور جوی میں بھی اس کی کچھ مقدار پائی جاتی ہے اور بازاروں میں ملنے والی بہت ساری چیزیں مثلا مٹھائیاں ٹافیاں سموسے اور نان وغیرہ میں بھی پائی جاتی ہے یہ بیماری ایک جینیٹک بیماری ہے بعض لوگوں میں بچپن میں ہی تشخیص ہو جاتی ہے اور بعض میں بڑھاپے میں تشخیص ہوتی ہے اور یہ بیماری عمر کے کسی بھی حصے میں ہو سکتی ہے اور جب اس کا علاج شروع ہوتا ہے علامات بہتر ہونا شروع ہو جاتی ہیں لیکن اس کا علاج صبر ازما اور پیچیدہ ہے
جہاں تک اس بیماری کے پھیلاؤ کا تعلق ہے تو سادہ لفظوں میں یوں کہا جا سکتا ہے کہ یہ سےسو افراد میں سے ایک فرد کو ہوتی ہے اس ایک فرد کے جو پہلے درجے کے رشتہ دار ہوتے ہیں یعنی اس میں اس کے ماں باپ اور بہن بھائی شامل ہیں ان میں بھی اس بیماری کا امکان بڑھ جاتا ہے اور جو سیکنڈ درجے کے رشتہ دار ہوتے ہیں جن میں کزن وغیرہ شامل ہوتے ہیں اگرچہ ان میں بھی اس بیماری کا امکان ہوتا ہے لیکن کم ہوتا ہے لیکن جو مریض اس بیماری کا شکار ہوتا ہے اس کو دوسری بیماریوں کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے جن میں شوگر، تھائیرائڈ، جوڑوں کا درد، وزن کا کم ہونا ،خون میں سرخ خلیوں کا کم ہونا، عورتوں میں حیض کے مسائل اور دیگر کئی بیماریاں شامل ہیں ایسے مریضوں کو ہمیشہ اپنے معالج کے مشورے کے مطابق چلنا چاہیے تاکہ اس بیماری کے ساتھ اگر کوئی اور بیماری ہو تو اس کا بروقت علاج کیا جا سکے
تشخیص کا طریقہ
ویسے تو اوپر بتائی گئی علامات سے ہی اس بیماری کی تشخیص اسانی سے ہو سکتی ہے لیکن پھر بھی یقینی تشخیص کے لیے درج ذیل دو ٹیسٹ کیے جاتے ہیں
1) Anti_ tissue transglutaminase lgG
2)
Anti_ tissue transglutaminase lgA
اگر ان دونوں ٹیسٹوں میں سے کوئی ایک بھی پازیٹو ا جائے تو اس کا مطلب ہے مریض گلوٹن الرجی کا شکار ہےاس کے علاوہ اس بیماری کی 100 فیصد جانچ کے لیے ایسے مریضوں کی اینڈوسکوپی کی جاتی ہے اور بعض اوقات چھوٹی انت کی بائ آپسی بھی کرتے ہیں اور مائیکروسکوپ پر اس کا جائزہ لیا جاتا ہے جس کے بعد شک کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔
ہدایات
گلوٹن فری ڈائٹ استعمال کریں اپنے معالج کے مشورے کے مطابق چلیں اور ان سے مسلسل رابطہ رکھیں
اس کے علاوہ چاول باجرہ بیسن کی روٹی کا استعمال کریں لیکن تیز مرچ مصالحے ترش اشیاء تلی ہوئی اشیاء اور فاسٹ فوڈ سے لازمی پرہیز کریں تو بیماری پر جلد قابو پایا جا سکتا ہے
غذا
اس بیماری کا مریض ہر قسم کا فروٹ ہر قسم کی سبزی دودھ یا دودھ سے بنی ہوئی چیزیں ہر قسم کا چھوٹا بڑا گوشت اور مچھلی وغیرہ کھا سکتا ہے تازہ جوس بھی اس بیماری میں کافی مفید ہوتے ہیں اس کے علاوہ جوار اور چاول کی روٹی بھی کھائی جا سکتی ہے چاول بھی کھا سکتے ہیں اور ایک خاص قسم کا اٹا جو کہ گلوٹن فری ہوتا ہے اس کو بھی استعمال کر سکتے ہیں کچھ عرصہ پہلے تو گلوٹن فری اٹا بہت مشکل سے ملتا تھا لیکن اب ہر بڑے سٹور پر یہ اٹا دستیاب ہے اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن یہ کافی مہنگا ہے

ہدایات
سیلیک بیماری کو سنجیدہ لیا جائے

یہ بیماری ایک فرد سے دوسرے فرد میں نہیں پھیلتی
اس بیماری کا علاج گندم سے بنی ہوئی اشیاء سے پرہیز کے ساتھ گلوٹانل دوا کا کچھ عرصہ مستقل استعمال ہے دو سے چھ ماہ میں یہ بیماری مکمل ٹھیک ہو جاتی ہے اور مریض معمول کی غذائیں یعنی گندم وغیرہ استعمال کر سکتا ہے.
تیار کردہ
حکیم محمد احمد
مہد دواخانہ نواں شہر ملتان

Address

Opposite To Meezan Bank, Gali Dak Khane Wali Near Nawan Shehar Chowk Multan
Multan
0092

Opening Hours

Monday 18:00 - 21:00
Tuesday 18:00 - 21:00
Wednesday 18:00 - 21:00
Thursday 18:00 - 21:00
Friday 18:00 - 21:00
Saturday 18:00 - 21:00
Sunday 18:00 - 21:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mahd Dawakhana by Hakim Muhammad Ahmed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram