Health and Beauty Tips

Health and Beauty Tips woman beauty store

12/03/2022

استغفار کے فوائد

حضرت حسن البصری رحمۃ اللہ علیہ اپنے شاگردوں کے ساتھ بیٹھے تھے کہ ایک شخص آپ کے پاس آیا اور کہا کہ میری کھیتی سوکھ رہی ہے آپ بارش کی دعا کریں۔ حضرت نے فرمایا اللہ سبحان وتعالیٰ سے مغفرت طلب کرو۔ وہ شخص چلا گیا۔ کچھ دیر بعد دوسرا شخص حضرت کے پاس آیا اور کہا میں بے اولاد ہوں‘ دعا کریں کہ میرے ہاں اولاد ہوجائے۔ حضرت نے فرمایا اللہ سبحان و تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو۔وہ شخص چلا گیا۔
کچھ دیر بعد تیسرا شخص حضرت کے پاس آیا اور کہا میں مسکین اور فقیر اور ضرورت مند ہوں دعا کریں کہ میں مالدار ہوجاؤں۔
حضرت نے فرمایا اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو وہ شخص چلا گیا۔حضرت کے شاگردوں نے سوال کیا کہ آپ نے تمام حاجت مندوں کو ایک جیسا جواب کیوں دیا؟
حضرت نے جواب دیا: پہلے شخص کی کھیتی سوکھ رہی تھی اور بارش کی ضرورت تھی اللہ سبحانہٗ و تعالیٰ فرماتے ہیں:۔
فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّکُمْ اِنَّہٗ کَانَ غَفَّارًا ﴿نوح۱۰﴾ ترجمہ:تو میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگو بے شک وہ بڑا معاف فرمانے والا ہے۔
اس کا نتیجہ
یُّرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْکُمْ مِّدْرَارًا ﴿نوح۱۱﴾
ترجمہ: وہ تم پرآسمان سے موسلادھار مینہ برسائے گا۔
اس کا نتیجہ
وَّ یُمْدِ دْکُمْ بِاَمْوٰلٍ وَّ بَنِیْنَ وَ یَجْعَلْ لَّکُمْ جَنّٰتٍ وَّ یَجْعَلْ لَّکُمْ اَنْہٰرًا ﴿نوح۱۲﴾
ترجمہ:اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کرے گااور تمہارے لئے باغ بنادے گا اور تمہارے لئے نہریں بنائے گا ۔
اللہ سبحان وتعالیٰ سے استغفار (معافی )مانگنے کے فوائد:
1۔ استغفار سے گناہوں اور خطاؤں کی معافی ہوجاتی ہے۔
2۔استغفار سے بارش برستی ہے۔3۔ استغفار سے اولاد اور مال عطا ہوتا ہے۔ 4۔استغفار سے بلاؤں اور مصیبتوں سے نجات ملتی ہے۔5۔استغفار سے انسان کو طاقت اور توانائی عطا ہوتی ہے۔

02/03/2022
02/02/2022

* بڑھاپا ٹانگوں سے اوپر کی طرف شروع ہوتا ہے۔ اپنی ٹانگوں کو متحرک اور مضبوط رکھیں!*

▪️جیسے جیسے ہم سالوں میں آگے بڑھتے ہیں، ہماری ٹانگیں ہمیشہ متحرک اور مضبوط رہیں۔
جیسا کہ ہم مسلسل بوڑھے ہوتے جا رہے ہیں، ہمیں اپنے بالوں کے سرمئی ہونے (یا) جلد کے جھرنے (یا) جھریوں سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔
▪️ *لمبی عمر* کی علامات میں، جیسا کہ یو ایس میگزین *پریونشن* نے خلاصہ کیا ہے، ٹانگوں کے مضبوط پٹھے سب سے اہم اور ضروری کے طور پر درج ہیں۔
▪️اگر آپ دو ہفتے تک اپنی ٹانگیں نہیں ہلائیں گے تو آپ کی ٹانگوں کی طاقت 10 سال تک کم ہو جائے گی۔
ڈنمارک کی یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ بوڑھے اور جوان دونوں، دو ہفتوں کی غیرفعالیت کے دوران، ٹانگوں کے پٹھوں کی طاقت ایک تہائی تک کمزور ہو سکتی ہے، جو کہ 20-30 سال کی عمر کے برابر ہے۔
▪️جیسے جیسے ہماری ٹانگوں کے پٹھے کمزور ہوتے جائیں گے، اسے ٹھیک ہونے میں کافی وقت لگے گا، چاہے ہم بعد میں بحالی اور ورزشیں کریں۔
▪️اس لیے چہل قدمی جیسی باقاعدہ ورزش بہت ضروری ہے۔
▪️جسم کا سارا وزن ٹانگوں پر ہوتا ہے۔
▪️ پاؤں ایک قسم کے ستون ہیں جو انسانی جسم کا سارا وزن اٹھاتے ہیں۔
▪️دلچسپ بات یہ ہے کہ انسان کی 50% ہڈیاں اور 50% پٹھے دونوں ٹانگوں میں ہوتے ہیں۔
▪️انسانی جسم کے سب سے بڑے اور مضبوط جوڑ اور ہڈیاں بھی ٹانگوں میں ہوتی ہیں۔
▪️مضبوط ہڈیاں، مضبوط پٹھے اور لچکدار جوڑ *آئرن ٹرائی اینگل* بناتے ہیں جو انسانی جسم کا سب سے اہم بوجھ اٹھاتا ہے۔
▪️ انسان کی زندگی میں 70% سرگرمیاں اور توانائی کو جلانا دونوں پاؤں سے ہوتا ہے۔
▪️کیا آپ یہ جانتے ہیں؟ جب ایک شخص جوان ہوتا ہے تو اس کی رانوں میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ 800 کلو وزنی گاڑی اٹھا سکے!
▪️ ٹانگ جسم کی حرکت کا مرکز ہے۔
▪️دونوں ٹانگوں میں انسانی جسم کے 50% اعصاب، 50% خون کی شریانیں اور 50% خون ان سے بہتا ہے۔
▪️یہ سب سے بڑا گردشی نیٹ ورک ہے جو جسم کو جوڑتا ہے۔
▪️جب ٹانگیں صحت مند ہوتی ہیں تو خون کا بہاؤ آسانی سے ہوتا ہے اس لیے جن لوگوں کی ٹانگوں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں ان کا دل ضرور مضبوط ہوتا ہے۔
▪️ بڑھاپا پاؤں سے اوپر کی طرف شروع ہوتا ہے۔
▪️جیسے جیسے کوئی شخص بڑا ہوتا جاتا ہے، دماغ اور ٹانگوں کے درمیان ہدایات کی ترسیل کی درستگی اور رفتار کم ہوتی جاتی ہے، اس کے برعکس جب کوئی شخص جوان ہوتا ہے۔
▪️اس کے علاوہ، نام نہاد بون فرٹیلائزر کیلشیم جلد یا بدیر وقت گزرنے کے ساتھ ختم ہو جائے گا، جس سے بوڑھوں کو ہڈیوں کے ٹوٹنے کا زیادہ خطرہ ہو گا۔
▪️بزرگوں میں ہڈیوں کا ٹوٹنا آسانی سے پیچیدگیوں کا ایک سلسلہ شروع کر سکتا ہے، خاص طور پر مہلک بیماریاں جیسے دماغی تھرومبوسس۔
▪️کیا آپ جانتے ہیں کہ عام طور پر 15% عمر رسیدہ مریض، ران کی ہڈی کے فریکچر کے ایک سال کے اندر مر جائیں گے؟
▪️ ٹانگوں کی ورزش، 60 سال کی عمر کے بعد بھی کبھی دیر نہیں لگتی۔
▪️اگرچہ ہمارے پاؤں/ٹانگیں وقت کے ساتھ آہستہ آہستہ بوڑھے ہوں گے، لیکن ہمارے پیروں/ٹانگوں کی ورزش کرنا زندگی بھر کا کام ہے۔
▪️صرف ٹانگوں کو مضبوط کرنے سے ہی کوئی شخص مزید بڑھاپے کو روک یا کم کر سکتا ہے۔

▪️براہ کرم روزانہ کم از کم 30-40 منٹ چہل قدمی کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کی ٹانگوں کو کافی ورزش مل رہی ہے اور یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کے ٹانگوں کے پٹھے صحت مند رہیں۔

*آپ کو اس اہم معلومات کو اپنے تمام دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ شیئر کرنا چاہیے، کیونکہ ہر کوئی روزانہ کی بنیاد پر بوڑھا ہو رہا ہے...*

آخرت کی عدالت کے کچھ قوانین:آخرت کی عدالت میں پیش ہونے سے پہلے یہ قوانین جان لیجئے-‏1- ساری فائلیں اوپن ہوں گی-ونُخرِجُ ...
01/02/2022

آخرت کی عدالت کے کچھ قوانین:

آخرت کی عدالت میں پیش ہونے سے پہلے یہ قوانین جان لیجئے-

‏1- ساری فائلیں اوپن ہوں گی-
ونُخرِجُ لَهُ يَوْمَ القِيامَةِ كِتابا يَلقاهُ مَنْشُورًا•
ترجمہ!!!
"اور بروزِ قیامت ھم اسکے سامنے اسکا نامہ اعمال نکالیں گے- جسے وہ اپنے اوپر کھلا ہوا پا لے گا-"
(سورة بنی إسرائيل-13)

‏2- سخت نگرانی کی حالت میں پیشی ہوگی-
وَجَاءتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَائِقٌ وَشَهِيدٌ•
ترجمہ!!!
"اور ہر شخص اس طرح آئےگا- کہ اسکے ساتھ ایک لانے والا ہوگا- اور ایک گواہی دینے والا-"
(سورة ق-21)

‏3- کسی پر کوئی ظلم نہیں ہوگا-
وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ•
ترجمہ!!!
"میں اپنے بندوں پر ذرہ برابر بھی ظلم کرنے والا نہیں ھوں-"
(سورة ق-29)

‏4- دفاع کے لئے وہاں کوئی وکیل نہ ھوگا-
اقْرَأْ كِتَابَكَ كَفَىٰ بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيبًا•
ترجمہ!!!
"لے! خود ھی اپنی کتاب آپ پڑھ لے- آج تو تو آپ ہی اپنا حساب خود لینے کو کافی ہے-"
(سورة بنی إسرائيل-14)

5- رشوت اور سفارش بالکل نہیں چلے گی-
يَوْمَ لا يَنفَعُ مَالٌ وَلا بَنُونَ•
ترجمہ!!!
"اس دن نہ مال کام آئے گا- نہ اولاد"
(سورة الشعراء-88)

‏6- ناموں میں کوئی تشابہ نہ ھوگا
وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا•
ترجمہ!!!
"تمھارا رب بھولنے والا نہیں-"
(سورة مريم-64)

7- فیصلہ ہاتھ میں دیا جائے گا-
فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَؤُوا كِتَابِيهْ•
ترجمہ!!!
"سو جسے اسکا نامۂ اعمال اسکے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا- تو وہ کہنے لگے گا- کہ لو میرا نامۂ اعمال پڑھو-"
(سورة الحاقة-19)

‏8- کوئی غائبانہ فیصلہ نہیں ہوگا-
وَإِنْ كُلٌّ لَمَّا جَمِيعٌ لَدَيْنَا مُحْضَرُونَ•
ترجمہ!!!
"اور سب کے سب ھمارے سامنے حاضر کئے جائیں گے-"
(سورة يس-32)

‏9- فیصلے میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگی-
مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ•
ترجمہ!!!
"میرےیہاں فیصلے بدلے نہیں جاتے"
(سورة ق-29)

‏10- وہاں جھوٹے گواہ نہ ہوں گے-
يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ أَلْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ•
ترجمہ!!!
"جبکہ انکے مقابلے میں انکی زبانیں اور انکے ہاتھ پاؤں انکے اعمال کی گواھی دیں گے-"
(سورة النور-24)

‏11- ساری فائلیں حاضر ھوں گی-
أحْصَاهُ اللَّهُ وَنَسُوهُ ۚ•
ترجمہ!!!
"جسےاللہ نے شمار رکھا ھے- اور جسے یہ بھول گئے-"
(سورة المجادلة-6)

‏12- اعمال تولنے کا باریک پیمانہ ھوگا-
وَنَضَعُ الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيَامَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا وَإِن كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ أَتَيْنَا بِهَا وَكَفَىٰ بِنَا حَاسبين•
ترجمہ!!!
"قیامت کے دن ہم درمیان میں لا رکھیں گے- ٹھیک ٹھیک تولنے والے ترازو کو- پھر کسی پر کچھ بھی ظلم نہ کیا جائے گا- اور اگر ایک رائی کے دانے کے برابر بھی عمل ہوگا- ہم اسے لا حاضر کریں گے- اور ہم کافی ہیں- حساب کرنےوالے"
(سورة الأنبياء-47)

یاد رکھیئے:
آخرت کی زندگی کے مقابلے میں دنیا کی زندگی کا دورانیہ ایک منٹ بھی نہیں ہے-

اَللّٰھُمَّ فَقِّھْنِاِْ فِی الدِّیْنِ-
"اے ﷲ! ھمیں دین کی سمجھ عطا فرما-"
آمين

زبان پر سفید تہہ یا زبان کی سفیدی  اعصاب کی تیزی اور معدہ میں الکلی کی زیادتی کی علامت ہے مزاج تر ہوگا   مربہ ہرڑ کشمش ب...
30/01/2022

زبان پر سفید تہہ یا زبان کی سفیدی اعصاب کی تیزی اور معدہ میں الکلی کی زیادتی کی علامت ہے مزاج تر ہوگا مربہ ہرڑ کشمش بھنے چنے انجیر استعمال کریں
©زبان کی سرخی زبان کٹی پھٹی دل کی تیزی اور معدہ میں ایسڈ یعنی تیزاب کی زیادتی کی علامت ہے ادرک پودینہ آم کیلا امرود شہد کھجور استعمال کریں
®زبان کی زردی یا زردی مائل تہہ جگر و غدد کی تیزی اور معدہ میں نمک کی زیادتی کی علامت ہے زیرہ سفید چھوٹی الائچی مغزبادام مصری ملٹھی کھیرا تربوز خربوزہ دودھ کا استعمال زیادہ کیجیے

29/01/2022

*⚘🧄سبــزیـوں کــــے طبــــی فــوائ
ـــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــ
*1۔ ادرک Ginger*
۱۔ کاسر ریاح، ہاضم اور امراض معدہ میں مفید۔
۲۔ ریامی دردوں مثلا گنٹھیا، فالج میں اس کا استعمال مفید ہے، درد پشت ،درد کمر میں بیرونی طور پر تیل میں جلا کر یا دیگر ادویہ کے ہمراہ تیل بنا کر مالش کی جاتی ہے۔
۳۔ ادرک گردے اور مثانہ کو طاقت دیتی ہے۔
۴۔بچوں کی کھانسی کی صورت میں ادرک کا عرق شہد میں ملا کر دینے سے کھانسی کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔
۵۔ ہاضمے دار چورن بنانے کے لیے سونٹھ (خشک ادرک) اور اجوائن دیسی لے کر آب ادرک میں تر کریں اور پھر سایہ میں خشک کریں اور نمک ملاکر سفوف بنالیں، حسب ضرورت استعمال کریں۔
*2۔ بند گوبھی* *Cabbage*
۱۔ یہ بلغم بننے کو روکتی ہے۔
۲۔ اس کا بطور سلاد استعمال کولیسٹرول کے لیے بے حد مفید ہے۔
۳۔ اس کا استعمال موٹاپے کو کم کرتا ہے۔

*3۔ پودینہ Pepper* *mint*
۱۔ چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے کے لیے پودینہ کو سرکہ میں پیس کر بطور لیپ استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔
۲۔ پودینہ کا استعمال مقوی معدہ ہوتا ہے۔
۳۔جسم سے ریاح کو خارج کرتا ہے۔
۴۔ پودینہ کو انجیر کے ہمراہ جوشاندہ کی صورت میں استعمال کرنے سے سینہ اور پھیپھڑوں سے غلیظ مواد آسانی سے خارج ہو جاتا ہے اورکھانسی دمہ، درد سینہ میں مفید ہے۔
۵۔ بھوک لگاتا ہے۔
٦۔ پودینہ پیشاب آور ہے۔
۷۔ اسہال میں پودینے کا استعمال مفید ہے۔
*4۔ پیاز Onion*
۱۔ تلی کے ورم کا سب سے کامیاب علاج پیاز کا استعمال ہے۔
۲۔ خارش میں پیاز کا رس ملنے سے آرام ہوتا ہےاور خارش دور ہو جاتی ہے۔
۳۔ پیاز کے عرق میں شہد کا اضافہ مقوی باہ ہوتا ہے۔
۴۔ پیاز کو مقوی و محرک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
*5۔ پیٹھا White* *Pumpkin*
۱۔ بلڈپریشر اور گرمی کے لیے مفید ہے۔
۲۔ دماغی کام کرنے والوں کے لیے پیٹھے کا حلوہ بے حد مفید ہے۔
۳۔ یہ ہڈیوں کی پرورش کرتا ہے اور نیند لاتا ہے۔
۴۔ پیشاب کی جلن کو ختم کرنے میں پیٹھا اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔
*6۔ سہانجنہ Moringa*
۱۔ بھوک لگاتا ہے۔
۲۔ وجع مفاصل اور درد کمر میں مفید ہے۔
۳۔ گلے کی سوزش کی صورت میں اس کا استعمال مفید ہے۔
*7۔ توری۔ laActangu*
۱۔ قبض کشا ہے۔
۲۔ بواسیر کو درست کرتی ہے۔
۲۔ حرارت کو تسکین دیتی ہے۔
۴۔ مسکن حرارت اور مدر بول ہے۔
*8۔ ٹماٹر Tomato*
۱۔ ٹماٹر خون کو صاف کرتا ہے۔
۲۔ جسم کی خشکی کو دور کرتا ہے۔
۳۔ وہم اور وحشت کو ختم کرتا ہے۔
۴۔ طبیعت کو فرحت دیتا ہے۔
۵۔ بچوں کے لیے اس کا جوس نہایت مفید ہے۔
٦۔ گردہ کی پتھری والے مریض ٹماٹر استعمال نہ کریں۔

*9۔ چقندر* *Beet Root*
١۔ اعصاب کو قوت بخشتا ہے اور جسم کو طاقتور بناتا ہے۔
٢۔ سر میں سکری ہو تواس کے پتے ابال کر سر دھونےسےدور ہو جاتی ہے۔
٣۔ اس کےپتےاگر مہندی کے ہمراہ رگڑ کر لگائیں تو سر کے بال نرم و ملائم ہو جاتے ہیں، گرتے بال رک جاتے ہیں۔
٤۔ مادہ تولید گاڑھا کرتا ہے۔
٥۔ جوڑوں کے درد میں چقندر نہایت مفید ہے۔
*10۔ دھنیا Coriender*
١۔ پیاس کو روکتاہے اورقےکو ختم کرتا ہے، مقوی معدہ ہے، معدےکا صفرا دور کرتاہے۔
٢۔ دل و دماغ کو ٹھنڈک اورطاقت دیتاہے۔
٣۔ تبخیر معدہ کے لیے پانچ تولہ مغز بادام ، پانچ تولہ سونف اور اڑھائی تولہ دھنیا ہمراہ دیسی تولہ چینی کے سفوف بنا کر ایک تولہ کھانا کھانے کے بعد کھانےسے مرض دورہوتاہے اوردماغ کو قوت ملتی ہے۔
٤۔ نزلہ، زکام، سر درد، سر چکرانے کی صورت اطریفل کثیر کا استعمال مفید ہے۔
*11۔ شلجم Turnip*
۱۔ جسم کو طاقتور بناتا ہے، بدن کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔
۲۔ خشک کھانسی میں بے حد مفید ہے۔
۳۔ ضعف جگر،گنٹھیا، ضعف مشانہ میں شلجم بے حدمفید ہے۔

*12۔ کریلاHairy* *Mardica*
۱۔ یہ مغوی معدہ اور قاتل کرم شکم ہے۔
۲۔ کریلا صفرا اور بلغم کا مسہل ہے۔
۳۔ اعصابی طاقت دیتا ہے۔
۴۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔
*13۔ گاجر Carrot*
۱۔ کچی گاجر کھانے سے بینائی میں اضافہ ہوتا ہے۔
۲۔ گاجر سیب کا بھی متبادل سمجھی جاتی ہے۔
۳۔ گاجر دل کے امراض میں مفید ہے۔
۴۔ گاجر مفرح اور مقوی اعضائے رئیسہ ہے۔
*14۔ لہسن Garlic*
۱۔ یہ خوراک کو جلد ہضم کرتا ہے۔
۲۔ پیشاب اور حیض جاری کرتا ہے۔
۳۔ انار دانہ، پودینہ، ادرک اور لہسن کی چٹنی بہت سے طبعی فوائد رکھتی ہے۔
۴۔ بلند فشار خون میں اس کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔
*15۔ سرخ مرچ Red Pepper*
۱۔مرچ بھوک لگاتی ہے اور ریح کو جسم سے خارج کرتی ہے۔
۲۔مرچ وبائی امراض کا سب سے بڑا تریاق ہے۔
۳۔بلغمی امراض والوں کے لیے مرچ بہت مفید ہے اور کھانے کو ہضم کرتی ہے۔
۴۔حیض اورپیشاب کی بندش کو کھولتی ہے۔
*16۔ مولی Radish*
۱۔ مولی نمک کے ساتھ کھانے سے جگر کی اصلاح ہوتی ہے۔
۲۔ مولی کا مستقل استعمال گردہ اور مثانہ میں موجود پتھری کو ریزہ ریزہ کر کے ہمیشہ کے لیے جسم سے خارج کردیتا ہے۔
٣۔ یرقان کے مرض میں مولی کے پتوں کا رس نکال کر چینی ملاکر پلانے سے مرض ختم ہوجاتا ہے۔
٤۔ مسوڑھوں کے امراض پائیوریا اور دانتوں کی مختلف بیماریوں میں اسکا استعمال مفید ہوتاہے۔
*17۔ میتھی*
۱۔ میتھی کا استعمال اعصاب کو طاقت دیتا ہے۔
۲۔ میتھی کے جو شاندہ میں شہدملا کر پلانے سے دمہ میں بے حد فائدہ ہوتا ہے۔
۳۔ تخم میتھی کو پیس کر چہرے پر لگانے سے رنگ نکھر جاتا ہے۔
۴۔ میتھی کے بیجوں کو رگڑ کر اس پانی سے ہفتہ میں دو بار سر دھونے سے سر کے بال لمبے ہو جاتے ہیں اور گرنے سے بالکل بندہو جاتے ہیں۔
*18۔ اجوائن دیسی*
۱۔ اجوائن دیسی کھانا ہضم کرتی ہے اور بھوک بڑھاتی ہے۔
۲۔ کاسر ریاح ہے، فساد بلغم اور اپھارہ کو دور کرتی ہے۔
۳۔ گردہ، مثانہ کی پتھری کو توڑتی ہے۔
۴۔ کالی کھانسی کے مرض میں اجوائن کا پانی نہایت مفید ہے۔
۵۔ دمہ کے مریض میں اجوائن خراسانی کا استعمال نہایت فائدہ مند ہوتا ہے۔
٦۔ تمام اقسام کے نزلوں میں مفید ہے۔
۷۔ ایک ماشہ اجوائن شہد میں ملا کر کھانے سے پرانے درد سر، عرق النساء اور نقرس میں مفید ہے۔
*19۔ اسپغول*
۱۔ آنتوں کے زخموں، مروڑ ہونے کی حالت میں بے حد مفید ہے۔
۲۔ اس میں شربت صندل ایک چمچ ڈال کر پلانا مفید ہوتا ہے۔
۳۔ قبض کشا ہے، آنتوں میں پھسلن پیدا کرتی ہے، رات سوتے وقت ایک گلاس دودھ میں ایک تولہ اسپغول کا استعمال دائمی قبض میں بھی مفید ہے۔
*20۔ الائچی خورد*
۱۔ مقوی معدہ ہے، معدہ کی رطوبت کو خشک کرتی ہے۔
۲۔ قے، متلی اور منہ کی بدبو کو دو ر کرتی ہے۔
۳۔ آنتوں کی مختلف بیماریوں میں بے حد مفید ہے۔
*21۔ الائچی کلاں*
۱۔ بھوک بڑھاتی ہے۔
۲۔ مقوی معدہ ہے۔
۳۔ گرم مصالحہ میں استعمال ہوتی ہے۔
۴۔ مفرح قلب ہوتی ہے۔
*22۔ املی*
۱۔ دل و معدے کو قوت دیتی ہے۔
۲۔ جگر کی خرابی اور یرقان میں املی دو تولہ ،تخم کانسی سات ماشہ ، گل نیلوفردو تولہ اور مکوبھگو کر پینا بہت مفید ہے۔
۳۔ سوزاک میں املی کا پانی پینا مفید ہوتا ہے۔
*23۔ انار دانہ saeed* *pomegranate*
۱۔ انار دانہ ہاضم ہے۔
۲۔ بھوک لگا تا ہے۔
۳۔ مفوی معدہ ہے۔
۴۔ پودینے کی چٹنی بنانے میں انار دانہ ایک اہم جز ہے۔
۵۔ پیٹ درد میں انار دانہ پانی میں رگڑ کر نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت ملا کر پینے سے درد فورا دور ہو جاتا ہے۔
*24۔ انڈہ Egg*
۱۔ انڈہ خون پیدا کرتا ہے۔
٢. کمزور مریضوں کی بہتر ین غذا ہے۔
٣. انڈہ لحمیات کا بہترین ماخذ ہے۔
*25۔ تیز پات*
۱۔ ریاح کو تحلیل کرتا ہے۔
۲۔ معدہ کی اصلاح کرتا ہے۔
۳۔ مفرح دماغ و قلب ہے۔
۴۔ گوشت کو گلانے کے لیے ہنڈیا میں دو پتے تیز پات کے ڈال دیے جائیں تو گوشت گل جاتا ہے ، سالن خوش ذائقہ تیار ہو جاتا ہے۔
*26۔ دار چینی*
۱۔ خوشبو دار او ر دافع تعفن ہے۔
٢۔ کھانسی اور دمہ میں دار چینی کو ہم وزن شہد میں ملا کر چٹانے سے فائدہ ہوتا ہے۔
۳۔ نزلہ اور زکام میں دار چینی کا سفوف ایک ماشہ صبح و شام ہمراہ پانی استعمال کرنا مفید ہے۔
*27۔ دہی Yogurt*
۱۔ دہی معدے کی گرمی کو دور کرتا ہے۔
۲۔ منہ میں نکلے ہوئے چھالوں کے لیے مفید ہے۔
۳۔ دہی پیاس کو تسکین دیتی ہے۔
۴۔ معدے اور آنتوں کے ورم اس کے استعمال سے دور ہو جاتے ہیں۔
*28۔ زعفران saffron*
۱۔ حواس اور دل ودماغ کو قوت دیتا ہے۔
۲۔ جگر کی اصلاح کرتا ہے۔
۳۔ چہرے کے رنگ کو نکھارتا ہے۔
*29۔ زیتون Olive*
۱۔ زیتون قبض کشا ہے۔
۲۔ پتھری کو توڑتا ہے ، پیشاپ کو جاری کرتا ہے۔
۳۔ روغن زیتون کا مستقل استعمال السر ( (ulcerسے نجات کا سبب ہے۔
*30۔ زیرہ سفید*
۱۔ زیرہ سفید کو لیموں کے رس میں رگڑ کر کھانے سے متلی فورا دور ہو جاتی ہے۔
۲۔ ریاح اور ورم کو تحلیل کرتا ہے۔
۳۔ آنتوں کو طاقت دیتا ہے۔
*31۔ زیرہ سیاہ*
۱۔ زیرہ سیاہ کا استعمال چہرے کا رنگ نکھارتا ہے۔
۲۔ پیشاب اور حیض کو جاری کرتا ہے۔
۳۔ بلغم کو دور کرتا ہے۔
۴۔ ریاح اور ورموں کو تحلیل کرتا ہے۔
*32۔ ساگودانہ SAGO*
۱۔ اسہال ، پیچش اور بخار کے لیے بہترین غذا ہے۔
۲۔ بدن کو فربہ بناتا ہے۔
۳۔ جسم کو طاقت حاصل ہوتی ہے۔
۴۔ ریاح اور ورموں کو تحلیل کرتا ہے۔
*33۔ سرکہ VINIGAR*
۱۔ دماغ کو قوت دیتا ہے۔
۲۔ کھانا ہضم کرتا ہے اور بھوک لگاتا ہے۔
۳۔ طحال کے امراض میں جامن کا سرکہ بے حد مفید ہے۔
۴۔ پیٹ کے کیڑوں کو مارتا ہے۔
۵۔ پیٹ کے اپھارہ میں اس کا استعمال بے حد مفید ہے۔
۶۔ سرکہ پیشاب آور اور مصفی خون ہے۔
*34۔ سونف FANNEL SEEDS*
۱۔ سونف ہاضم اور کاسر ریاح ہوتی ہے۔
۲۔ پیشاب اور حیض کو جاری کرتی ہے۔
۳۔ مغوی معدہ ہے۔
۴۔ بلغم کو دور کرتی ہے۔
۵۔ بادی کو دور کرتی ہے۔
۶۔ ہر قسم کے سر درد کے لیے سونف دس تولہ، مصری دس تولہ باریک پیس کر سفوف بنا لیں تین تولہ سفوف کا استعمال مقوی دماغ ہے۔
۷۔ بینائی اور دماغ کی طاقت کے لیے سونف اور مصری ہمراہ بادام رات کو دودھ کے ساتھ مفید ہے.

29/01/2022

مائیکرو ویو اوون کی صنعت کا خاتمہ، سبزیوں کا استعمال.... دیسی دنیا کی طرف واپسی......
جاپانی حکومت نے اس سال کے اختتام سے پہلے پہلے ملک بھر میں مائیکرو ویو اوون کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس خاتمہ کی وجہ: ہیروشیما یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تحقیق کی اور دریافت کیا کہ گزشتہ بیس سال میں مائیکروویو اون سے نکلنے والی ریڈیائی لہروں نے اس سے زیادہ نقصان پہنچایا جتنا ستمبر 1945 میں ہیروشیما اور ناگا ساکی پر گرائے گئے امریکی ایٹم بموں نے نقصان پہنچایا تھا۔
ماہرین نے دریافت کیا کہ مائیکرو ویو اوون میں گرم کی گئی خوراک بہت زیادہ ارتعاش اور تابکاری کی حامل ہوتی ہے۔
”جاپان میں مائیکرو ویو اوون کی تمام فیکٹریاں بند کی جا رہی ہیں“
جنوبی کوریا نے مائیکروویو اوون کے تمام کارخانے2022 اور چین نے 2023 تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کاشیرہ کینسر سینٹر میں کینسر پر منعقدہ کانفرنس میں تجویز کیا گیا ہے کہ
1۔ ریفائن کیا گیا تیل نہیں
2۔ نہ ہی جانور کا دودھ (سویا ملک تجویز کیا گیا ہے)،
3. غذائی کیوبز ۔۔ نہیں (مرغ یخنی مسالہ کیوبز جیسے میگی وغیرہ)،
4۔ نہ سوڈا(32 چمچ چینی فی لیٹر)،
5۔ ریفائن چینی ۔ ۔ نہیں
6۔ مائیکرو ویو اوون نہیں
7۔ نہ ہی پیدایش سے پہلے میموگرام (چھاتی کا ایکسرے) سوائے ای سی جی کے۔
8۔ نہ ہی انتہائی تنگ زیر جامہ اور پتلونیں۔
11۔ نیم منجمد غذاکو دوبارہ منجمد نہ کریں۔
11 فریج میں رکھی گئی پلاسٹک کی بوتلوں میں ٹھنڈا پانی ہر گز نہ بیئں۔
12۔ حجامت یاغسل کے بعد استعمال شدہ بدبودور کرنے والے مادہ (ڈی آٹورنٹ) سے گریز کریں کیونکہ یہ کینسر کی وجہ بنتے ہیں۔
کانفرنس نے آپ کی غذا میں ان اشیاء کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔
1۔ سبزیاں
2۔چینی کی بجائے مناسب طور پر شہد کا استعمال۔
3۔ پودوں کی لحمیات (گوشت کی بجائے دالیں)۔
4۔ نہار منہ دانت صاف کرنے سے پہلے جسمانی درجہ حرارت کے متوازی نیم گرم پانی کے دو کپ پیئں۔
5۔ خوراک گرم ہو لیکن انتہائی گرم نہ ہو۔
6۔ گھیکوار (ایلوویرا یا کنوارگندل) کا جوس ادرک،اجوائن، لیمن
7۔ گاجر کا جوس روزانہ
8۔ ٹماٹر ، لہسن پیاز کا کھانے میں استعمال
نوٹ: امریکن فزیشنز ایسوسی ایشن نے کینسر کی وجوہات دریافت کی ہیں۔
1۔ پلاسٹک کے پیالوں میں کوئی بھی گرم چیز نہ بیئں۔
2۔ کاغذ یا گتے میں لپٹی یا پلاسٹک کے شاپر میں ڈالی ہوئی کوئی بھی گرم چیزنہ کھائیں۔(مثلا فرائیڈ آلو وغیرہ)
3۔ پلاسٹک یا مائیکروویو پلیٹوں میں ہر گز نہ کھائیں۔
نوٹ۔ جب پلاسٹک کو حرارت پہچنتی ہے تو اس سے نکلنے والے کیمیائی مادے 52 اقسام کے کینسر کاباعث بنتے ہیں۔
*آپ کو تمام قسم کے کولڈ ڈرنکس از قسم کولا ، پیپسی، فانٹا اور تمام مجموعی مشروبات کے پینے سے گریز کرنا چاہیئےکیونکہ کینسر چینی پر پرورش پاتا ہے۔ تازہ انناس کھائیں اور پائن ایپل مکس سے پرہیز کریں۔ رات 7 بجے کےبعد بھاری غذا ہر گزنہ کھائیں۔
* صبح کے وقت زیادہ پانی بئیں ۔ اور شام کو کم پیئں۔ کھانا کھانے کےفوری بعد لیٹیں یا سوئیں نہیں۔
ان معلومات کو اپنے پیاروں تک پہنچائیں شکریہ

27/01/2022

جسم کی بلاک رگیں:

نسخہ:

دارچینی، کالی مرچ، تیز پتّہ، چاروں مغز، اخروٹ گری، السّی اور مصری ہر ایک 50 گرام لے کر سب کا باریک پوڈر بنائیں۔

خوراک:
6 گرام تا 10 گرام صبح خالی پیٹ ہمراہ پانی نیم گرم لیں۔ ایک گھنٹہ تک کچھ نہیں کھانا، چائے پی سکتے ہیں۔

فوائد:

پاؤں سے لے کر سر تک کوئی بھی رگ بند ہو کُھل جائے گی۔ دل کے مرض میں بھی یہ خوراک پوری زندگی ہارٹ اٹیک یا لقوہ کو آپ کے قریب نہ آنے دے گی۔

25/01/2022

ہائی بلڈپریشر سے ہمیشہ کیلئے نجات کا آزمایا نسخہ
بلڈپریشر ہائی ہوتو ہر روز ناشتہ سے قبل ایک قندھاری انار کھائیں۔ انار کا جوس بھی پی سکتے ہیں۔ ایک انار کے دانے نکالیں اور ایک گلاس پانی ڈالیں شیک کریں بیج نیچے رہ جائیں گے پانی پی لیں۔41 دن باقاعدگی سے پی لیں۔

ہائی بلڈپریشر کا بہترین نسخہ

بلڈپریشر ایک خوفناک بیماری ہے‘ اکثر لوگ اس بیماری میں غصے کا شکار رہتے ہیں‘ اس مرض سے نجات کیلئے کثرت سے آپ یہ آیت پڑھئے اس کے مفہوم کو سمجھیے وَالْکٰظِمِیْنَ الْغَیْظَ وَالْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ(آل عمران 133) مفہوم: جوغصے کو پی جاتے ہیں اور دوسروں کے قصور معاف کردیتے ہیں‘ یہ آیت اگر پوری توجہ سے سو مرتبہ پڑھیں‘ پانی پر دم کرکے پی لیں‘ حیرت انگیز شفاء ہوگی۔ اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے اس آیت کو پڑھیے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر بیماری کا علاج قرآن میں دیا ہے۔ اگر مسلسل قرآن کا مطالعہ کریں اور عمل کریں تو بیماریاں حملہ آور نہیں ہوں گی۔
ھوالشافی: ایک کلو جَو لیں‘ ایک مٹھی جو دھو کر رات کو دو گلاس پانی میں بھگودیں۔ فجر کی نماز پڑھ کر جَو اور پانی پتیلی میں ڈال کر چولہے پر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ ایک گلاس رہ جائے تو اس کو چولہے سے اتار لیں‘ پانی چھان لیں‘ جَو پرندوں کو ڈال دیں۔ پانی ٹھنڈا کرکے پی لیں اگر صبح اور شام یہ عمل کرلیں تو بہت فائدہ ہوگا۔ جَو میں اللہ نے اس لیے شفاء رکھی ہے کہ جَو کو انبیاء علیہ السلام کھاتے تھے۔ ورنہ تو ذائقہ دار بے شمار اجناس ہیں‘ گندم کا ذائقہ جَو سے اچھا ہے لیکن اللہ نے گندم میں وہ شفاء نہیں رکھی جو جَو میں رکھی ہے۔ اللہ کو وہ رزق بھی بہت محبوب ہے جَو انبیاء کھاتے تھے۔ انبیاء علیہ السلام اللہ جل شانہٗ کے ہر حکم کی پیروی کرتے تھے اور ہمیں انبیاء علیہم السلام کے ہر حکم کی پیروی کرنی چاہیے اللہ ہمیں محبوب رکھے گا۔ جَو کا پانی پینے سے سینے میں جلن نہیں ہوتی‘ یہ نسخہ ایسا ہے اس کو جس قدر استعمال کریں گے فائدہ ہی فائدہ ہوگا۔ بلڈپریشر ہائی ہوتو ہر روز ناشتہ سے قبل ایک قندھاری انار کھائیں۔ انار کا جوس بھی پی سکتے ہیں۔ ایک انار کے دانے نکالیں اور ایک گلاس پانی ڈالیں شیک کریں بیج نیچے رہ جائیں گے پانی پی لیں۔ 41 دن باقاعدگی سے پی لیں۔ گنے کا جوس استعمال کریں۔ بغیر نمک کے دہی کی لسی صبح و شام استعمال کریں۔
ھوالشافی: دیسی لہسن ایک پاؤ‘ سرکہ انگوری ایک بوتل‘ لہسن چھیل لیں اور سرکہ کی بوتل میں ڈال دیں۔ گیارہ دن سرکہ کی بوتل میں پڑا رہے۔ بارہویں دن ناشتہ میں ایک جو لہسن کاکھائیں اور ایک چمچ سرکہ ایک گلاس پانی میں ڈال کر پی لیں۔ یہ نسخہ مکمل ہوگا تو بلڈپریشر ہمیشہ کیلئے ٹھیک ہوجائے گا۔ اگر زیادہ ہی مسئلہ ہے تو یہ نسخہ دوسری بار استعمال کرسکتے ہیں‘ تیسری بار بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ جتنے نسخہ جات دئیے گئے ہیں ان کے سائیڈ ایفیکٹ بالکل بھی نہیں ہیں۔

22/01/2022

نرینہ اولاد 99فیصد کامیاب نسخہ

مورکے پر کی ٹکی کا اندر والا چمک دار حصہ ایک عدد، منقیٰ 6 ماشہ، طباشر3 ماشہ۔ ٹکی کو باریک کاٹ کر طباشر ڈال کر خوب کھرل کریں جب دونوں یک جان ہو جائیں تو منقیٰ ملاکر کھرل کرکے گولی بنالیں۔ یہ تین خوراک بناکر گائے کے دودھ کے ساتھ (جو کہ اس گائے کا ہو جس نے بچھڑا جنا ہو یعنی وہ بچھڑے کی ماں ہو‘ بچھڑی کی نہ ہو) ایک خوراک روزانہ دیں۔ تین دن انشاء اللہ آئندہ بیٹا پیدا ہوگا۔ جس کو بناکر دی کبھی خطا نہیں ہوئی جب عورت کو 2 ماہ ہو جائیں اس دن سے شروع کرنی ہے یہ ہمارے پر و مرشد کی عنایت ہے یہ نسخہ پہلے ہمارے پیر و مرشد دیا کرتے تھے اس کے بعد میرے والد صاحب دیتے رہے پھر انہوں نے مجھے بتایا اور بہت سے لوگوں کو دیا جاچکا ہے جس سے نرینہ اولاد ہوئی ہے 99% گارنٹی شدہ ہے۔ وقت کی پابندی اور گائے بچھڑے والی ہونی چاہے۔

14/01/2022

والد کے دوست کا دیا نسخہ! جس نے کھایا شوگر نہ صرف کنٹرول بلکہ مرض ہی ختم

یہ شوگر کا نسخہ میں نے اپنے والدصاحب کےایک دوست سے لیا ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ میں نے جس کو دیا اس کی نہ صرف شوگر ختم ہوئی بلکہ عام لوگوں کی طرح میٹھا بھی کھانا شروع کردیا ہے۔ ھوالشافی: قلمی شورہ 6 ماشہ‘ کاسنی 6 ماشہ‘ جوکھار 6 ماشہ‘ گل سرخ ڈیڑھ تولہ‘ لونگ 6 ماشہ‘ دارچینی 6 ماشہ‘ تمہ خشک 4 تولہ‘ گٹھلی جامن 4 تولہ‘ تخم سرس 4 تولہ‘ جلوتری 6 ماشہ‘ مصبر ڈیڑھ تولہ‘ کلونجی 4 تولہ‘ گوند کیکر 4 تولہ‘ قسط شیریں 2 تولہ۔ بنانے کا طریقہ: تمام اشیاء کو باریک پیس کر ڈبل زیرو سائز کے کیپسول میں ڈال کر بھرلیں۔ دوا کھانے کا طریقہ: دو کیپسول یا تین صبح نہار منہ کھانے ہیں۔ جب شوگر نارمل ہوجائے تو دوا کو بند کردیں۔

Address

Multan
Multan

Telephone

+923156142975

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health and Beauty Tips posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram