طبی سیمینار وفری میڈیکل کیمپ برائے دل کے امراض
طب ایک مکمل سائنسی اور فطری طریقہ علاج ہے جسے بدقسمتی سے آج کل متبادل طریقہ علاج کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جو سراسر لغو اور علمی غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ اس منفی تاثر کو زائل کرنا ہمارے مشن کا ایک حصہ ہے۔ اس مقصد کے لیے
ایک روزہ طبی سیمینار بعنوان
"امراض قلب--
اسباب، علامات اور غذا سے علاج "
بیادگار حکیم انقلاب المعالج دوست محمد صابر ملتانی
زبدۃ الحکماء الحاج حکیم محمد شریف دُنیا پوری
مورخہ 27 نومبر بروز اتوار بوقت 10:00 بجے صبح بمقام ملتان ٹی ہاؤس نزد آرٹس کونسل ملتان منعقد ہو رہا ہے۔
سیمینار کے بعد فری طبی کیمپ برائے امراض قلب لگایا جائے گا
ہم اس سیمینار اور فری طبی کیمپ کے موقع پر امراض قلب کے کامیاب علاج کے ممکنات کو یقینی اور مستند صورت دینے کے لیے ایک ٹرائل شروع کر رہے ہیں۔ اور انشاءاللہ ہم علمی اور عملی طور پر یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہوں گے کہ طبی طریقہ علاج محفوظ اور شفا بخش ہے۔
اس عظیم مقصد اور خدمت مخلوق کی مخلص کاوش میں ہمیں طب کے ہر شعبہ
کا تعاون حاصل ہے۔ جو ہمارے لیے باعث فخر ہے ۔
تمام حکماء کرام اور طب سے متعلقہ احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے
اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز دل کے امراض میں مبتلا ہے تو وہ طبی کیمپ میں فری چیک اپ کروا کر مفت ادویات حاصل کرسکتا ہے ۔۔۔!
Be the first to know and let us send you an email when Baboo&sons Pansari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.