غوثیہ مہریہ دواخانہ گولڑہ شریف بازار مظفرگڑھ

غوثیہ مہریہ دواخانہ گولڑہ شریف بازار مظفرگڑھ Cure With Herbs
(1)

آج رمضان المبارک کا آخری جمعہ ہے یعنی جمعہ الوداع امت مسلمہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں جزاک اللہ خیرا کثیرا سلامتی ہو آ...
19/03/2026

آج رمضان المبارک کا آخری جمعہ ہے یعنی جمعہ الوداع امت مسلمہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں جزاک اللہ خیرا کثیرا سلامتی ہو آپ سب پر

‏نبی اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم خاتم النبیین کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ صلی اللہ تعا...
19/03/2026

‏نبی اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم خاتم النبیین کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم خاتم النبیین یہ دعا پڑھتے:

“يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث ”
اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں“۔

(جامع ترمذی ،۳۵۲۴)

درمدحِ اُم المومنین سیّدہ عائشہ رَضِىَ ﺍلله تَعَالٰى عَنْهاــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــالله الله...
08/03/2026

درمدحِ اُم المومنین سیّدہ عائشہ
رَضِىَ ﺍلله تَعَالٰى عَنْها
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
الله الله جلوۂ زیبائے بامِ عائشہؓ
ہے ہلالِ آمنہؓ، ماہِ تمامِ عائشہؓ

مرحبا یہ جلوۂ زیبائے بامِ عائشہؓ
ہے ہلالِ آمنہ، ماہِ تمامِ عائشہؓ

روز و شب پیشِ نظر وہ زُلف و رخسارِ رسولؐ
رشک صد خلدِ بریں وہ صبح و شامِ عائشہؓ

دُخترِ صدیّقِ اکبرؓ، زوجہۂ شاہِؐ اُمم
ہے دو گونہ اوج کا حامل، مقامِ عائشہؓ

ثُلثِ دیں اُن کے توسُّط سے ہُوا حاصل ہمیں
تا ابد جاری رہے گا فیضِ عامِ عائشہؓ

نام لے کرعائشہؓ کا رب نے بھیجا تھا سلام
ضَوفشاں ہے عرش پر قندیلِ نامِ عائشہؓ

تُجھ کو کیا معلوم، تُو چھوٹا، تیری محدود سُوچ
پوچھ اُمّت کے بزرگوں سے مقامِ عائشہؓ

مل نہیں سکتا خُدا جُز دولتِ حُبّ ِ نبیؐ
مل نہیں سکتے نبیؐ، بے احترامِ عائشہؓ

دیکھنا کل خود پہ اُس آقائےؐ اُمّت کا کرم
آج ہو کر دیکھ تو دِل سے غلامِ عائشہؓ

آ نہ جائے سُن کے زھراؑ کی طبیعت پر ملال
لیجیو مت بے ادب لہجے میں نامِ عائشہؓ

اُنکی عِصمت کی ہیں آیاتِ برأت پہرہ دار
سورۃ النّور تیغِ بے نیامِ عائشہؓ

قبرِ اطہر پر نہ دیں کیوں حاضری جنّ و بشر
جب اُترتے ہیں مَلک بحرِ سلامِ عائشہؓ

وار کر سکتا نہیں مُجھ پر کبھی طاغوتِ شرک
لوحِ دل پر ثبت ہے نقش دوامِ عائشہؓ

اپنا اندر صاف رکھنے کے لئیے ہر میل سے
سانس کی تسبیّح پر لیتا ہوں نامِ عائشہؓ

جب نکیرین آئیں گے، کہہ دوں گا اُن سے قبر میں
مُجھ سے کُچھ مت پوچھیئے،مَیں ہوں غُلامِ عائشہؓ

چھب وہی ہیبت وہی نُدرُت وہی قُدرت وہی
پرتُوِ نُطقِ نبّوت ہے کلامِ عائشہؓ

کوئی اوچھا وار مت کر عائشہؓ کی ذات پر
ورنہ قُدرت تُجھ سے لے گی انتقامِ عائشہؓ

تو اگر ماں کا رہا گُستاخ، توبہ کر ابھی
ہے کُھلا تیرے لیے دَارُاسلّامِ عائشہؓ

عائشہؓ کے اس شَرف کو بھی ذرا ملحُوظ رکھ
اپنے مُنہ سے مصطفٰیؐ لیتے تھے نامِ عائشہؓ

عائشہؓ کے ساتھ رُخصت ہو گیا اُن کا مقام
ہو سکا کوئی نہ پھر قائم مقامِ عائشہؓ

جن کے علم و فضل کے آگے سرّ ِ اُمّت ہے خم
ہے وہ اِک شخصیّتِ ذِی احترامِ عائشہؓ

یاد سے جن کی دلِ مُضطر کوملتا ہے قرار
ایک نامِ فاطمہؑ ہے ایک نامِ عائشہؓ

یہ تُجھے معلوم تو پیتا ہے کس مشرّب کی مَے
اہلِ سُنّت کے تو ہاں چلتا ہے جامِ عائشہؓ

ذہن میں لا کر تصوّر عظمتِ ابوبکرؓ کا
ایک نعرہ اے علیؑ مَستو! بَنامِ عائشہؓ

مُجھ کو ہے خُلدِ سماعت ذکرِ خیر اُنکا نصِیرؔ
سُرمہ میری آنکھ کا گردِ خرامِ عائشہؓ

فرمُودہ الشیخ سیّد پِیرنصِیرالدّین نصِیرؔ جیلانی،
رحمةُ اللّٰه تعالٰی عَلَیْه، گولڑہ شریف
بیاد بندۂ نصِیرؔ سیّد شاہد محی الدّین بخاریؒ
خالد شاہم، عابد محی الدّین، نظام محی الدّین۔

کیجئے لُطف و کرم اے جانِ مَنتابکے جورو سِتم اے جانِ مَنبزم میں ہم آپ کی پھر آ گئےلے کے اُمّیدِ کرم اے جانِ مَنآپ تو کر ک...
25/02/2026

کیجئے لُطف و کرم اے جانِ مَن
تابکے جورو سِتم اے جانِ مَن

بزم میں ہم آپ کی پھر آ گئے
لے کے اُمّیدِ کرم اے جانِ مَن

آپ تو کر کے تعلّق منقطع
شاد ہیں ناشاد ہم اے جانِ مَن

توڑ دو تم ہم نہ توڑیں گے کبھی
ہم نے کھائی ہے قسم اے جانِ مَن

کر لو اقرارِ محبّت پھر ذرا
ہیں بہت غمناک ہم اے جانِ مَن

ہم نے اظہارِ محبّت یُوں کِیا
آپ کا ہو گا کرم اے جانِ مَن

زندگی کا لُطف پھر آ جائے گا
ایک ہو جائیں جو ہم اے جانِ مَن

ہم پریشاں حال ہیں برباد ہیں
کیجئے کُچھ تو کرم اے جانِ مَن

آپ کی آمد سے یہ ویراں کدہ
بَن گیا باغِ اِرم اے جانِ مَن

چشمِ میگُوں آپ کی مدہوش ہم
کیا یہی ہے جامِ جَم اے جانِ مَن

پھر کُھلیں گے رازِ سر بستہ تمام
جان سے گزرے جو ہم اے جانِ مَن

جو بھی چاہیں دیجیئے اب فیصلہ
ہے سرِ تسلیم خَم اے جانِ مَن

دیکھ کر یہ آنکھ تیری نِیم باز
مست ہیں سرشار ہم اے جانِ مَن

اِک نہ اِک دن آپ خود آ جائیں گے
توڑ کر اپنی قسم اے جانِ مَن

دیکھ لیں وہ سامنے آتا ہے کون
سر جھکائے صبح دَم اے جانِ مَن

جِس قدر ممکن ہو جَلد آ جائیے
رہ گیا ہے وقت کم اے جانِ مَن

عِشق میں آتا ہے اِک ایسا مقام
جِس جگہ پر ہم نہ تم اے جانِ مَن

تم کسی صُورت نہ میرے بَن سکے
کھا رہا ہے اِک یہ غم اے جانِ مَن

سیدھے مُنھ تم بات بھی کرتے نہیں
کیا یہ کھائی ہے قسم اے جانِ مَن

کون سُنتا ہے سُنائیں ہم کسے
اپنی رُودادِ الم اے جانِ مَن

ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی خبر
ہو گیا ہوں ایسا گُم اے جانِ مَن

پُوچھتے ہو مُجھ سے اب کیا حال ہے
پھیر کر نظرِ کرم اے جانِ مَن

تم جہاں چاہو وہاں چُھپتے پھرو
ڈھونڈ لیں گے تُجھ کو ہم اے جانِ مَن

ہے تمنّا اب دلِ مُشتاقؔ کی
زندگی گُزرے بہم اے جانِ مَن

فرمُودہ الشیخ السیّد غلام معین الدّین جیلانی،
رحمةُ اللّٰه تعالٰی عَلَیْه،گولڑہ شریف،تخلّص مُشتاقؔ

پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی قادری سجادہ نشین گولڑا شریف کی زیر قیادت عراق میں زیارات مقدسہ کے دوران کربلا میں حض...
01/02/2026

پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی قادری سجادہ نشین گولڑا شریف کی زیر قیادت عراق میں زیارات مقدسہ کے دوران کربلا میں حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے مرقد پر حاضری اور دعا
24 دسمبر 2025

حضرت عباس رضوی اللہ عنہ تاریخِ اسلام کی وہ عظیم ہستی ہیں جو وفاداری، شجاعت اور ایثار کی علامت مانے جاتے ہیں۔

* القاب: آپ کے مشہور القاب میں 'قمرِ بنی ہاشم' (بنو ہاشم کا چاند)، 'علمدار' (لشکر کا پرچم اٹھانے والے)، شامل ہیں۔

* کربلا میں کردار: واقعہ کربلا میں آپ امام حسین (ع) کے لشکر کے سپہ سالار اور علمبردار تھے۔ آپ نے اپنی پیاس پر بچوں کی پیاس کو ترجیح دی اور دریائے فرات پر قبضہ کرنے کے باوجود پانی نہ پی کر وفاداری کی وہ مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

۲. روضہ مبارک کی تفصیلات (المزار الشریف)

حضرت عباس رضی اللہ عنہ کا روضہ مبارک کربلا معلیٰ، عراق میں واقع ہے۔ یہ مقام نہ صرف فنِ تعمیر کا شاہکار ہے بلکہ کروڑوں عقیدت مندوں کی جائے پناہ بھی ہے۔

محلِ وقوع اور بین الحرمین:

* آپ کا مزار امام حسین (ع) کے روضہ مبارک کے بالکل سامنے واقع ہے۔
* دونوں مزارات کے درمیان ۳۷۸ میٹر کا فاصلہ ہے جسے 'بین الحرمین' کہا جاتا ہے۔ یہ وہی فاصلہ ہے جو مکہ میں صفا اور مروہ کی پہاڑیوں کے درمیان ہے۔ زائرین اس مقام پر ادب و احترام کے ساتھ دونوں بھائیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

منگتوں کی طرح کھڑے نظر سے گُزرےرستوں میں کٸی پڑے نظر سے گُزرےتُو کیا لیے پِھرتا ھے بڑا پن اپناتجھ سے بھی بڑے بڑے نظر سے ...
01/02/2026

منگتوں کی طرح کھڑے نظر سے گُزرے
رستوں میں کٸی پڑے نظر سے گُزرے
تُو کیا لیے پِھرتا ھے بڑا پن اپنا
تجھ سے بھی بڑے بڑے نظر سے گُزرے

✍️ خلاصہ√
اس قطعہ میں شاعر انسانی تکبر اور غرور کی نفی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ دنیا میں بڑے بڑے صاحبِ اقتدار اور مغرور لوگ وقت کی گردش کا شکار ہو کر مٹ گئے۔ انسان کو اپنے "بڑے پن" پر ناز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ وقت کے بے رحم راستوں میں اس سے بھی کہیں زیادہ طاقتور اور عالی شان لوگ عاجزی اور بے بسی کی تصویر بنے نظر آتے ہیں۔

✍️فرمُودہ رباعی√
فَخرُالسَّادَات، سَرمَستِ بَادۂِ توحید ,لُولُوۓ لُجَّۂِ تصدیق، فخرِ سَلَف، نخل بندِ بستانِ نکتَہ دانی ، قافلہ سالارِ عشق، وُردانۂِ قُلزمِ تحقیق، قطبُ الوحدت، محبوبِ الٰہی،جگر گوشۂ بتول ؓ، فنا فی الرَسُولؐ، آلِ نبیﷺ اولادِ علیؓ غوثِ جلیؓ وَارثِ عَلومِ مِہر عَلی شَاعرِہفتِ زُباں چراغِ گولڑہ الشیخ حضرت عَلامہ پِیرسیّدنصیرؔالدّین نصِیرؔ ؒ گِیلانی قادری چشتی نظامی الحسّنی والحُسّینی
رحمتہُ اللّٰہ عَلَیْہ
دربارعالِیہ غوثیّہ مِہریّہ گولڑا شریف،

#رحمۃاللّٰہ_علیہ







01/02/2026

‎واقعہ حضرت پیر سید مہر علی شاہ گیلانی رحمتہ اللہ علیہ‎ Part 10

01/02/2026

‎واقعہ حضرت پیر سید مہر علی شاہ گیلانی رحمتہ اللہ علیہ‎ Part 9

01/02/2026

‎واقعہ حضرت پیر سید مہر علی شاہ گیلانی رحمتہ اللہ علیہ‎ Part 8

01/02/2026

‎واقعہ حضرت پیر سید مہر علی شاہ گیلانی رحمتہ اللہ علیہ‎ Part 7

01/02/2026

‎واقعہ حضرت پیر سید مہر علی شاہ گیلانی رحمتہ اللہ علیہ‎ Part 6

Address

Muzaffargarh
34200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when غوثیہ مہریہ دواخانہ گولڑہ شریف بازار مظفرگڑھ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share