DHQ Hospital NAGAR

DHQ Hospital NAGAR صحت سب کے لیا

29/03/2026

#ایڈمن

اہم اعلان برائے عوامِ ضلع نگر

کئی سالوں سے خراب پڑی ڈیجیٹل ایکس رے مشین کو اب مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ یہ کامیابی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال نگر، ڈاکٹر عارف عباس کی خصوصی کاوشوں، محنت اور ذاتی دلچسپی کا نتیجہ ہے۔

اب عوام الناس کو ایکس رے کروانے کے لیے دور دراز علاقوں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ یہ جدید سہولت اب اپنے ہی ضلع کے ہسپتال میں دستیاب ہے۔ اس اقدام سے مریضوں کو بروقت اور معیاری تشخیصی سہولیات فراہم ہوں گی، جبکہ وقت اور اخراجات دونوں کی بچت ممکن ہوگی۔

تمام عوام الناس سے گزارش ہے کہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے بروقت معائنہ کروائیں۔

یہ ضلع نگر کے عوام کے لیے ایک خوشی کا موقع اور ایک مثبت قدم ہے۔

انتظامیہ ڈی ایچ کیو ہسپتال نگر

28/03/2026

آج DHQ ہسپتال نگر میں ایمرجنسی سروسز کی بہتری کے لیے ایک اہم اقدام اٹھایا گیا۔ ایم ایس ڈاکٹر عارف عباس کی ہدایت پر ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ضروری تبدیلیاں کی گئیں، جنہیں ایم ایس اور ٹیم نے بھرپور محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کے ساتھ کامیابی سے مکمل کیا۔

ایم ایس ڈاکٹر عارف عباس نے اس موقع پر پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ان کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہسپتال میں عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور صحت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

یہ پیش رفت ایم ایس ڈاکٹر عارف عباس کی مؤثر قیادت اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔

Administration
DHQ Hospital Nagar:

خوشخبری برائے عوامِ ضلع نگرعوامِ ضلع نگر کے لیے ایک اہم خوشخبری ہے کہ DHQ ہسپتال نگر میں میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر فاضل حسین...
26/03/2026

خوشخبری برائے عوامِ ضلع نگر

عوامِ ضلع نگر کے لیے ایک اہم خوشخبری ہے کہ DHQ ہسپتال نگر میں میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر فاضل حسین نے او پی ڈی (OPD) کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

اب تمام مریض حضرات او پی ڈی کے مقررہ اوقات میں آ کر اپنا چیک اپ کروا سکتے ہیں اور مستند طبی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

تمام عوام سے گزارش ہے کہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

انتظامیہ DHQ ہسپتال نگر















 #ایڈمنآج ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سکندر آباد نگر میں ایک جامع صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، جس کی قیادت میڈیکل سپرن...
28/02/2026

#ایڈمن

آج ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سکندر آباد نگر میں ایک جامع صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، جس کی قیادت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عارب عباس نے کی۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عارف عباس نے خود عملی طور پر حصہ لیتے ہوئے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، وارڈز، دروازوں، کھڑکیوں، شیشوں اور دیواروں کی صفائی کی۔ اس موقع پر تمام میڈیکل، پیرا میڈیکل اور دیگر عملے نے بھرپور تعاون کیا اور اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

اس صفائی مہم کے نتیجے میں ہسپتال کا ماحول مزید صاف، منظم اور خوشگوار بنا، جو مریضوں اور تیمارداروں کے لیے نہایت اہم ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے تمام سٹاف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور آئندہ بھی ہسپتال کو صاف ستھرا رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہسپتال عوام کی امانت ہے، اور ہمارا فرض ہے کہ مریضوں کو صاف، محفوظ اور باوقار ماحول فراہم کریں تاکہ ان کا بہتر اور مؤثر علاج ممکن ہو سکے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو خدمتِ خلق کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔















28/02/2026

#ایڈمن

آج ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سکندر آباد نگر میں ایک جامع صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، جس کی قیادت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عارف عباس نے کی۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عارف عباس نے خود عملی طور پر حصہ لیتے ہوئے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، وارڈز، دروازوں، کھڑکیوں، شیشوں اور دیواروں کی صفائی کی۔ اس موقع پر تمام میڈیکل، پیرا میڈیکل اور دیگر عملے نے بھرپور تعاون کیا اور اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

اس صفائی مہم کے نتیجے میں ہسپتال کا ماحول مزید صاف، منظم اور خوشگوار بنا، جو مریضوں اور تیمارداروں کے لیے نہایت اہم ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے تمام سٹاف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور آئندہ بھی ہسپتال کو صاف ستھرا رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہسپتال عوام کی امانت ہے، اور ہمارا فرض ہے کہ مریضوں کو صاف، محفوظ اور باوقار ماحول فراہم کریں تاکہ ان کا بہتر اور مؤثر علاج ممکن ہو سکے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو خدمتِ خلق کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین

Today, a comprehensive cleanliness drive was officially launched at District Headquarter Hospital Sikandar Abad Nagar under the leadership of Medical Superintendent Dr. Arif Abbas.

Dr. Arif Abbas not only supervised the initiative but also actively participated in the cleaning activities. Wearing uniform and working alongside the staff, he personally contributed to cleaning wards, windows, doors, walls, and hospital facilities, setting a strong example of leadership through action.

All medical, paramedical, and supporting staff members took part enthusiastically, demonstrating teamwork, responsibility, and dedication. As a result of this collective effort, the hospital environment has become significantly cleaner, more organized, and welcoming for patients and visitors.

At the conclusion of the drive, the Medical Superintendent appreciated the hard work of all employees, applauded their efforts, and reaffirmed the commitment to maintaining a clean and safe hospital environment in the future.

He emphasized that the hospital is a trust of the public, and it is our duty to provide patients with a hygienic, safe, and respectful environment to ensure quality healthcare services.

May we continue to serve the community with dedication and sincerity.















 #ایڈمنڈی ایچ کیو ہسپتال نگر میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز محکمہ زراعت نگر کے تعاون سے کر دیا گیا۔ اس مہم کا افتتاح می...
26/02/2026

#ایڈمن

ڈی ایچ کیو ہسپتال نگر میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز محکمہ زراعت نگر کے تعاون سے کر دیا گیا۔ اس مہم کا افتتاح میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عارف عباس اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید ارم بتول نے کیا۔

اس موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال نگر کے معزز ڈاکٹرز، طبی عملہ اور دیگر اسٹاف بھی موجود تھے۔ تمام شرکاء نے مل کر پودے لگا کر شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔

اس اقدام کا مقصد ہسپتال کے ماحول کو سرسبز و شاداب بنانا، ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا اور صحت مند اور خوشگوار فضا کو فروغ دینا ہے۔

انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی محکمہ زراعت کے اشتراک سے ایسے مثبت اور ماحول دوست اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

تمام عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ بھی زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اپنے ماحول کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال نگر انتظامیہ












ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نگربذریعہ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نگر میں ماہر امراضِ باطنیڈاکٹر محمد امی...
25/02/2026

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نگر

بذریعہ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نگر میں ماہر امراضِ باطنی
ڈاکٹر محمد امین خان (میڈیکل اسپیشلسٹ)
مورخہ 20 مارچ تک باقاعدگی کے ساتھ او پی ڈی خدمات سرانجام دیں گے۔

لہٰذا ضلع نگر کے تمام عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنے طبی معائنے اور علاج معالجہ کے لیے مقررہ اوقاتِ کار کے دوران ہسپتال کی او پی ڈی میں تشریف لا کر اس سہولت سے استفادہ حاصل کریں۔

یہ اقدام عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

District Headquarters Hospital Nagar

It is hereby informed to the general public that at DHQ Hospital Nagar, Sikandar Abad Nagar,
Dr. Muhammad Amin Khan (Medical Specialist) will provide regular OPD services until 20th March.

All residents of District Nagar are requested to visit the hospital during official OPD hours for medical consultation and treatment and to benefit from this facility.

This initiative is part of our continued commitment to providing quality healthcare services to the community.

Administration
District Headquarters Hospital Nagar

 #ایڈمنعوامِ ضلع نگر کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نگر  کا ڈینٹل یونٹ، جو گزشتہ چند ماہ سے فنی خرابی کے...
18/02/2026

#ایڈمن

عوامِ ضلع نگر کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نگر کا ڈینٹل یونٹ، جو گزشتہ چند ماہ سے فنی خرابی کے باعث غیر فعال تھا، اب مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔

یہ بحالی ڈاکٹر عارف عباس (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ) کی خصوصی کاوشوں اور نگرانی میں عمل میں آئی۔ ڈینٹل یونٹ میں مریضوں کا معائنہ اور علاج باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈینٹل یونٹ میں درج ذیل سہولیات دستیاب ہیں:
• دانتوں کی فلنگ (Dental Filling)
• دانت نکالنا (Extraction)
• الویولو پلاسٹی (Alveoloplasty)
• جی آئی سی فلنگ (GIC Filling)
• املگم فلنگ (Amalgam Filling)
• روٹ کینال ٹریٹمنٹ (Root Canal Treatment)
• پلپوٹومی / پلپیکٹومی (Pulpotomy / Pulpectomy)
• ڈینٹل ایکس رے (Dental X-Ray)

تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ دانتوں کے امراض کی صورت میں سرکاری ہسپتال کی فراہم کردہ سہولیات سے استفادہ کریں۔

انتظامیہ
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نگر سکندر آباد











 #ایڈمنتمام عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال نگر میں الٹراساؤنڈ کی سہولت دستیاب ہے۔ الٹراساؤنڈ کے ماہ...
17/02/2026

#ایڈمن

تمام عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال نگر میں الٹراساؤنڈ کی سہولت دستیاب ہے۔ الٹراساؤنڈ کے ماہر ڈاکٹر نعیم شہزاد آج اپنی سیٹ پر موجود ہیں اور مریضوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عارف عباس کی خصوصی کاوشوں سے ہسپتال میں جدید سی ٹی جی مشین کامیابی کے ساتھ نصب کر دی گئی ہے، جو الٹراساؤنڈ سروس کے ساتھ منسلک ہے۔ اس اقدام سے بالخصوص زچہ و بچہ کی نگہداشت میں مزید بہتری آئے گی۔

تمام عوام الناس سے گزارش ہے کہ الٹراساؤنڈ اور سی ٹی جی کی سہولت کے لیے مقررہ اوقات میں ہسپتال سے رجوع کریں۔

انتظامیہ
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکندرآباد نگر

ڈاکٹر سہیل خانماہرِ نفسیات(Psychiatrist )اب ڈی ایچ کیو ہسپتال نگر میں مریضوں کا معائنہ کریں گے۔🏥 ڈی ایچ کیو ہسپتال نگر🗓 ...
16/02/2026

ڈاکٹر سہیل خان
ماہرِ نفسیات(Psychiatrist )

اب ڈی ایچ کیو ہسپتال نگر میں مریضوں کا معائنہ کریں گے۔

🏥 ڈی ایچ کیو ہسپتال نگر
🗓 پیر اور منگل (ہفتہ میں دو دن)

فراہم کردہ خدمات
✔ ڈپریشن (افسردگی)
✔ اینگزائٹی اور ذہنی دباؤ
✔ اسٹریس مینجمنٹ اور کاؤنسلنگ
✔ دیگر نفسیاتی مسائل کا علاج اور رہنمائی

ذہنی صحت بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی جسمانی صحت۔ بروقت تشخیص اور مناسب رہنمائی کے لیے تشریف لائیں۔



کل بروز جمعہ ہراسپو نگر میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجہ میں دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور ...
14/02/2026

کل بروز جمعہ ہراسپو نگر میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجہ میں دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل سکندر اباد نگر منتقل کیا گیا۔

ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹر محمد ریاض اور اُن کی ٹیم نے بروقت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تمام ضروری طبی اقدامات مکمل کیے۔ تفصیلی معائنہ اور علاج کے بعد ایک زخمی کو مزید بہتر علاج کی غرض سے گلگت ریفر کر دیا گیا، جبکہ دوسرے زخمی کو تسلی بخش طبی سہولیات فراہم کرنے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عارف عباس نے ڈاکٹر محمد ریاض اور اُن کی ٹیم کی فوری اور مؤثر کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ انہوں نے ہسپتال کے تمام طبی و نیم طبی عملہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے شعبہ جات میں ہمہ وقت مستعد رہیں اور عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

ہسپتال انتظامیہ عوام الناس کی خدمت اور ہنگامی حالات میں فوری طبی امداد کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے۔

اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔🤲🏻















Address

Main KKH Near Habib Metro Bank Sikandar Abad Nagar
Nagar
15650

Telephone

+925813922008

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHQ Hospital NAGAR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category