PRO to Deputy Commissioner Nagar

PRO to Deputy Commissioner Nagar This Page is not related to business. This is Govt Official Page .

ڈپٹی کمشنر نگر  اصغر خان احمد کا مجمع علماء نگر سے مرکزی جامع  مسجد غلمت میں محرم الحرام میں امن و امان ، بھائی چارگی او...
19/06/2025

ڈپٹی کمشنر نگر اصغر خان احمد کا مجمع علماء نگر سے مرکزی جامع مسجد غلمت میں محرم الحرام میں امن و امان ، بھائی چارگی اور مزہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور علماء کرام سے ان کے آراء جاننے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد۔ اجلاس میں تمام علماء نگر سےمحرم الحرام کے مجالس و جلوسوں کے بہترین انتظامات اور پر امن انعقاد پر گفت شنید ہوا اور محرم الحرام کی اصل مقصد و پیغام کو پھیلانے پر عہد کیا گیا۔

نو تعینات ڈپٹی کمشنر نگر جناب اصغر خان احمد کے سربراہی میں تمام ضلعی اداروں کے سربراہان کا ایک تعرفی نشست منعقد ہوا۔ اجل...
18/06/2025

نو تعینات ڈپٹی کمشنر نگر جناب اصغر خان احمد کے سربراہی میں تمام ضلعی اداروں کے سربراہان کا ایک تعرفی نشست منعقد ہوا۔ اجلاس میں جناب ڈپٹی کمشنر نگر نے تمام سربراہان سےمتعلقہ اداروں کے حوالےسے فرداً فرداً بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر صاحب نے تمام اداروں میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔ حالیہ بجلی کے بحران کو مد نظر رکھتے ہوۓ ایکسئن پانی و بجلی کو ہدایات جاری کیے کہ دہیتر پاور ہاوس کی بحالی کو جلد از جلد یقینی بنائے۔نیز حالیہ بر روڑ حادثے کے پیش نظر مذکورہ روڑ پر موجود رکاوٹوں کو ہٹانے اور دیواروں کی تعمیر کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ اجلاس میں محرم الحرام کی تیاریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صاحب نے تمام ذمہ دار ادارے یعنی محکمہ تعمیرات، محکمہ بجلی، محکمہ صحت، ریسکیو، ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ضلع پولیس، ویسٹ منیجمنٹ و دیگر کو محرم الحرام میں بجلی کی ترسیل، سڑکوںاور مجلس و جلوس کے راستوں کی صفائی، صحت کے انتظامات و دیگر انتظامی امور کو یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔ اس حوالے سے تمام ادارے اپنا محرم پلان ڈی سی آفس کے ساتھ محرم سے پہلے شیرکریں گے۔

گزشتہ روز ایک دلخراش واقعے میں بھرداس سے شادی کی تقریب سے واپس آنے والی گاڑی بے قابو ہو کر دریائے بھر میں جاگری تھی اس ح...
16/06/2025

گزشتہ روز ایک دلخراش واقعے میں بھرداس سے شادی کی تقریب سے واپس آنے والی گاڑی بے قابو ہو کر دریائے بھر میں جاگری تھی اس حادثہ میں تین افراد لاپتہ ہیں۔
نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر نگر جناب اصغر خان احمد نے ایس پی نگر اور ایکسین بی اینڈ آر نگر اور اسسٹنٹ کمشنر نگر کے ہمراہ جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ریسکیو 1122 اور مقامی رضاکاروں کی امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا اور ان کی بروقت خدمات کو سراہا۔
ڈپٹی کمشنر نے لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں اور مقامی رضا کاروں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی لاپتہ افراد کی تلاش میں مدد کرے۔ اور غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر حادثے کی جگہ پر سڑک کی خستہ حالی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا . اور موقع پر XEN B&Rکو ہدایت دی گئی کہ متعلقہ ٹھیکیدار کی غفلت پر کارروائی کی جائے اور جلد از جلد حفاظتی دیواروں کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ہر ممکن مدد کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

16/06/2025
آج مورخہ 16 جون 2025 کو جناب اصغر خان احمد صاحب نے باقاعدہ طور پر ڈپٹی کمشنر ضلع نگر کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس سے قبل آپ...
16/06/2025

آج مورخہ 16 جون 2025 کو جناب اصغر خان احمد صاحب نے باقاعدہ طور پر ڈپٹی کمشنر ضلع نگر کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس سے قبل آپ اسسٹنٹ کمشنر نگر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں اپنی قابلیت، دیانت اور انتظامی مہارت کے ساتھ فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔
ہم ان کی نئے عہدے پر تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ضلع نگر کی ترقی، نظم و نسق اور عوامی فلاح کے لیے ان کی قیادت سودمند ثابت ہوگی۔

1st August, 2024 will be observed as local holiday in District Nagar on account of Shahadat Hazrat Imam Zain ul Abideen ...
31/07/2024

1st August, 2024 will be observed as local holiday in District Nagar on account of Shahadat Hazrat Imam Zain ul Abideen A.S.

Nagar News
PAMIR TIMES

18 Zilhaj, Falling on Tuesday, 25th June, 2024 will be observed local holiday in District Nagar on account of Eid e Ghad...
23/06/2024

18 Zilhaj, Falling on Tuesday, 25th June, 2024 will be observed local holiday in District Nagar on account of Eid e Ghadeer Saeed.

25/02/2024

Tatta Pani blocked section of KKH opened for one way traffic.

24/02/2024

Travel Advisory
Gilgit Chillas Section

The Karakoram Highway (KKH) once again block due to land sliding at Tata Pani Diamer.

سفر کے متعلق ہدایات

تتہ پانی دیامر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے قراقرم ہائی وے (KKH) ایک بار پھر سے بلاک ۔

The Police Magistracy meeting was held to discuss the preparation of Muharram ul Haram and to ensure the maintenance of ...
19/07/2023

The Police Magistracy meeting was held to discuss the preparation of Muharram ul Haram and to ensure the maintenance of law and order during the holy month. The meeting was presided over by Deputy Commissioner Nagar, and it was attended by all the relevant officials.

During the meeting, the officials discussed the measures that should be taken to ensure the peaceful observance of Muharram. The police officials briefed the attendees on the security arrangements that would be put in place during the month. They discussed the deployment of police personnel at sensitive locations.

The attendees also discussed the traffic plan for Muharram ul Haram and the closure of specific roads during the events. They emphasized the need for cooperation among the religious leaders, and urged them to work together for the smooth observance of Muharram.

Deputy Commissioner Nagar appreciated the efforts of Magistrates and police officials and urged them to ensure the implementation of the decisions taken during the meeting. He also directed them to remain vigilant and alert during the month to thwart any untoward incident.

Overall, the meeting was aimed at ensuring the maintenance of law and order during the holy month of Muharram. By coordinating efforts and taking appropriate measures, the officials hoped to ensure a peaceful observance of the month.

محکمہ موسمیات کی جانب سے گلگت بلتستان میں آنے والے دنوں میں سیلاب کے ممکنہ خطرات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ۔
19/07/2023

محکمہ موسمیات کی جانب سے گلگت بلتستان میں آنے والے دنوں میں سیلاب کے ممکنہ خطرات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ۔

20/06/2023

گلگت۔ ڈاکٹر شان عالم گلگت بلتستان کے مشہور و معروف امراض معدہ کے ماہر ہیں۔
زیر نظر ویڈیو میں کیڑے کی ویڈیو خود ڈاکٹر نے فراہم کی ہے۔
برائے والدین اور دیگر احباب اس ویڈیو کو سوشل میڈیا کے ذریعے مذید آگے پھیلائیں اور ہنزہ، گلگت، نگر اور غذر کے والدین کو آگاہ کریں کہ گلگت بلتستان ڈی ورمنگ انی شی ایٹیو جاری ہے۔
برائے مہربانی شرکت کریں، سکول جانے کی عمر کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی تدارک کیلئے دوائی پلائیں اور اس مہم کو کامیاب بنائیں،تاکہ بچے صحت مند ہونگے تو معاشرہ صحت مند ہوگا۔
*پیٹ کے کیڑے دور۔۔۔صحت بھرپور۔۔۔*
# #

Address

Harespo, Sikandarabad Nagar
Nagar

Telephone

+925811922001

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PRO to Deputy Commissioner Nagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram