Insaf Doctors Forum Nowshera

Insaf Doctors Forum Nowshera Official page of Insaf Doctors Forum Nowshera | Manage by IDF KP Media Cell.

میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن باچا خان میڈیکل کمپلیکس، صوابی (GKMC/BKMC) میں مختلف کلیدی آسامیوں کا باضابطہ اعلان!شفافیت، میر...
02/04/2026

میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن باچا خان میڈیکل کمپلیکس، صوابی (GKMC/BKMC) میں مختلف کلیدی آسامیوں کا باضابطہ اعلان!

شفافیت، میرٹ اور ادارہ جاتی مضبوطی کے عزم کا تسلسل — میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن (GKMC/BKMC/NCN) و ملحقہ ہسپتالوں نے مختلف کلینیکل، تدریسی اور پیرا میڈیکل آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

مشتہر کردہ اہم آسامیوں میں انٹینسوسٹ/آئی سی یو کنسلٹنٹ، ریڈیالوجی کنسلٹنٹ، اینستھیزیا کنسلٹنٹ، کنسلٹنٹ میڈیسن، جنرل سرجری کنسلٹنٹ، نیفرولوجسٹ، ہیماٹولوجسٹ، سونولوجسٹ، ٹرینی رجسٹرار (مختلف شعبہ جات)، ریسپائریٹری تھراپسٹ، اور رجسٹرڈ نرس آفیسرز (سرجیکل آئی سی یو) شامل ہیں۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا اپنے پیٹرن انچیف عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں میرٹ، شفافیت اور عوامی خدمت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، اور اس نوعیت کی بھرتیاں اسی اصلاحاتی عمل کا تسلسل ہیں۔

یہ آسامیاں صوبے میں صحت کے نظام کو مزید مضبوط، جدید اور مریض دوست بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔ متعلقہ شعبہ جات میں مطلوبہ تعلیمی قابلیت اور تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو درخواست دینے کی دعوت دی گئی ہے۔

بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر انجام دیا جائے گا۔

منتخب امیدواروں کی ذمہ داریوں میں کلینیکل ایکسیلنس کو یقینی بنانا، مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا، جدید طبی طریقہ کار کو فروغ دینا اور ہسپتال کے نظام کو مؤثر بنانا شامل ہوگا۔

تمام درخواستیں 20 اپریل 2026 تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کسی بھی قسم کی سفارش، دباؤ یا سلیکشن کمیٹی کو متاثر کرنے کی کوشش امیدوار کی فوری نااہلی کا سبب بنے گی۔

یہ بھرتیاں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ریفارمز ایکٹ 2015 (ترمیم شدہ) کے تحت طے شدہ اصولوں کے مطابق کی جا رہی ہیں، جو صوبے میں خودمختار، جوابدہ اور مؤثر صحت کے اداروں کے قیام کی بنیاد ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

پشاور: قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس، مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر مُدیر خان ...
01/04/2026

پشاور: قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس، مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر مُدیر خان وزیر کی شرکت

پشاور میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے بورڈ آف گورنرز (BOG) کا اعلیٰ سطحی اجلاس صوبائی وزیر صحت خیبرپختونخواہ خلیق الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد عمر کاکاخیل، مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر مُدیر خان وزیر، سیکرٹری صحت شاہد اللہ خان، چیئرمین بورڈ آف گورنرز اشفاق خٹک اور دیگر اعلیٰ صحت حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران چیئرمین بی او جی نے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر جامع بریفنگ دی۔ اس موقع پر اس امر کو اجاگر کیا گیا کہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ ضلع نوشہرہ کا واحد ٹرشری کیئر ہسپتال ہے جو لاکھوں افراد کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمن نے اپنے خطاب میں نو تشکیل شدہ بورڈ آف گورنرز کے کلیدی کردار پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ہسپتال کی کارکردگی میں فوری اور مؤثر بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانے، معیاری ادویات کی مسلسل دستیابی، طبی آلات کی فعالیت اور ہسپتال میں صفائی و نظم و ضبط برقرار رکھنے پر خصوصی تاکید کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اور اس ضمن میں سخت مانیٹرنگ نظام کے قیام اور ذمہ داران کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔

مزید برآں، وزیر صحت نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مریضوں کے لیے صاف، محفوظ اور دوستانہ ماحول فراہم کیا جائے اور ڈاکٹروں و عملے کے رویوں میں مثبت تبدیلی لا کر مریضوں کے ساتھ بہتر برتاؤ کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کا بنیادی مقصد فیصلہ سازی کے عمل کو تیز کرنا اور ہسپتال کو جدید طبی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے بھرتیوں پر عائد پابندی میں نرمی کر دی ہے تاکہ عملے کی کمی کو پورا کرتے ہوئے خالی آسامیوں پر فوری تعیناتیاں کی جا سکیں۔

وزیر صحت نے ہدایت کی کہ ایس ایس پی ڈسپنسری میں صرف میڈیکل کنٹرول کمیٹی (MCC) سے منظور شدہ معیاری ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

اجلاس کے اختتام پر بورڈ آف گورنرز نے وزیر صحت کو یقین دہانی کرائی کہ ہسپتال میں جلد مثبت اور نمایاں تبدیلیاں لائی جائیں گی، جس سے سروس ڈیلیوری اور مریضوں کے اطمینان میں واضح بہتری آئے گی۔

انصاف ڈاکٹرز فورم اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ صوبے کے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت کے نظام کی بہتری کے لیے ہر سطح پر اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا اور حکومت و متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

📢 IDF QHAMC/NMC Nowshera – Monthly Introductory Zoom MeetingOn 29th March 2026, the President of IDF QHAMC/NMC Nowshera ...
29/03/2026

📢 IDF QHAMC/NMC Nowshera – Monthly Introductory Zoom Meeting

On 29th March 2026, the President of IDF QHAMC/NMC Nowshera Chapter conducted the first introductory monthly Zoom meeting, attended by all cabinet members.

The meeting started with the name of Allah Almighty.
The agenda of the meeting included:

1.Work plan for improving the Emergency Triage System at QHAMC

2. Issues related to hospital building and equipment maintenance

3. Students and TMOs hostel concerns

The cabinet actively highlighted key challenges and put forward practical suggestions for their resolution. The president guided the team with clear directions and a focused plan to address these important matters.

The meeting reflected unity, responsibility, and a strong commitment to improving hospital systems.

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی منفی مہم پر ہمیں دلی افسوس ہوا ہے۔انصاف ڈاکٹرز ...
27/03/2026

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی منفی مہم پر ہمیں دلی افسوس ہوا ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم، انصاف نرسنگ فورم اور انصاف پیرا میڈکس فورم ہمیشہ مریضوں کی خدمت، میرٹ اور انصاف کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم روزانہ کی بنیاد پر دیکھتے ہیں کہ ہسپتال کا عملہ کس محنت اور خلوص کے ساتھ مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف رہتا ہے، اس لیے ایسی بے بنیاد باتیں نہ صرف انتظامیہ بلکہ پورے عملے کی حوصلہ شکنی کا باعث بنتی ہیں۔

ہم یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی معلومات حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔ کچھ عناصر ذاتی مفادات کی خاطر ادارے اور اس کی قیادت کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور جب ان کی بات نہیں مانی جاتی تو معاملہ ذاتی حملوں تک پہنچ جاتا ہے، جو کہ کسی بھی لحاظ سے مناسب نہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ جن تقرریوں کو موضوع بنایا جا رہا ہے، وہ موجودہ انتظامیہ کے دور میں نہیں ہوئیں بلکہ ماضی میں میرٹ کے مطابق عمل میں آئی تھیں، اور حالیہ عرصے میں کسی قسم کی نئی بھرتی نہیں کی گئی۔

ہم سب کا مقصد ایک ہی ہے — مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ذمہ دار حلقے اور عوام سچ اور جھوٹ میں فرق کریں گے اور ایسے پروپیگنڈے کا حصہ نہیں بنیں گے۔

صدر، انصاف ڈاکٹرز فورم
قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ

*عید الفطر مبارک! 🌙*میرے پیارے دوستو،اس مبارک دن پر، میں آپ سب کو عید الفطر کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ دن ہمارے لی...
20/03/2026

*عید الفطر مبارک! 🌙*

میرے پیارے دوستو،

اس مبارک دن پر، میں آپ سب کو عید الفطر کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ دن ہمارے لیے خوشیوں اور برکتوں کا پیغام لاتا ہے۔

"عید کا چاند مبارک ہو،
دل کی خوشیوں کا پیغام ہو،
آج کے دن ہر گھر میں،
خوشیوں کا درود پڑھایا ہو۔"

میری دعا ہے کہ یہ عید آپ کے لیے خوشیاں اور مسرت لائے، اور آپ کے گھروں میں محبت اور سلامتی کا احساس بڑھائے۔

عید مبارک! 🍰

اپنے اہل و عیال کے ساتھ شیر کریں اور اس مبارک دن کو یادگار بنائیں!

انصاف ڈاکٹر فورم صدر نوشھرہ ڈاکٹر حسین احمد

انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ کا وفد کی ڈین نوشہرہ میڈیکل کالج کیساتھ ملاقات۔ وفد کی قیادت صدر انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ ڈاکٹر...
16/03/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ کا وفد کی ڈین نوشہرہ میڈیکل کالج کیساتھ ملاقات۔ وفد کی قیادت صدر انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ ڈاکٹر حسین احمد نے کی، جبکہ اس موقع پر انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران طلباء اور عملے سے متعلق کئی اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ معزز ڈین صاحب نے تمام امور کو توجہ سے سنا اور مثبت انداز میں جواب دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اٹھائے گئے مسائل پر غور کیا جائے گا اور ان کے حل کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

اجلاس میں زیرِ بحث آنے والے اہم مسائل درج ذیل تھے:
1. گرلز اور ٹی ایم اوز ہاسٹل سے متعلق مسائل
2. ہاسٹل کی سیکیورٹی کے خدشات
3. ہاسٹل میس کے مسائل
4. ہاسٹل میں جم کی سہولیات کی فراہمی
5. طلباء کیلئے لائبریری کے اوقات کار میں توسیع
6. گراؤنڈ کی صفائی اور باؤنڈری وال کی تعمیر
7. گراؤنڈ کیلئے مناسب عملے کی تعیناتی
8. ہسپتال اور کالج کے عملے کیلئے عید بونس
9. کالج کے عملے کے پروموشن سے متعلق مسائل

انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ طلباء اور عملے کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ادارے کی بہتری کیلئے انتظامیہ کے ساتھ مل کر مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی طویل جدوجہد اور کوششیں رنگ لے آئیں — ٹرینی میڈیکل افیسرز اور ہاؤس افیسرز کے وظائف میں ...
05/03/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی طویل جدوجہد اور کوششیں رنگ لے آئیں — ٹرینی میڈیکل افیسرز اور ہاؤس افیسرز کے وظائف میں اضافہ، نئی ہاؤس جاب اسامیاں اور اہم طبی منصوبوں کے لیے فنڈز منظوری بہت جلد!

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا صوبائی حکومت کی جانب سے شعبۂ صحت اور نوجوان ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کے لیے زیرِ غور اہم فیصلوں کو خوش آئند قرار دیتا ہے، جن کی باضابطہ منظوری جلد صوبائی کابینہ سے متوقع ہے اور ان کا باقاعدہ اعلان آئندہ صوبائی بجٹ میں کیا جائے گا۔ امید ہے کہ عید سے قبل ہیلتھ کیئر کمیونٹی کو اس حوالے سے مثبت پیش رفت کی خوشخبری ملے گی۔

ان مجوزہ اقدامات کے تحت:

▪️ کوہاٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (KIMS)، سیدو کالج آف ڈینٹسٹری سوات اور سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سوات میں 114 نئی اسٹائپنڈیری (Paid House Job) اسامیوں کی تخلیق کی منظوری دی گئی ہے، جس پر 103.421 ملین روپے کے مالی آخراجات آئینگے۔

▪️ ٹرینی میڈیکل آفیسرز (TMOs) اور ہاؤس آفیسرز کے وظائف میں موجودہ رقم پر 15 فیصد اضافہ کرنے اور ہر سال 5 فیصد سالانہ اضافہ کو پالیسی کا مستقل حصہ بنانے کی منظوری دی گئی ہے، جس کے لیے 1,242.90 ملین روپے مختص کیے جائیں گے۔

▪️ باچا خان ڈینٹل کالج مردان، MTI مردان کے لیے 856.549 ملین روپے بطور گرانٹ اِن ایڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

▪️ خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور، MTI میں کارڈیک اور تھوراسک سرجری سروسز کے آغاز کے لیے ضروری آلات کی خریداری کی مد میں 380 ملین روپے بطور گرانٹ اِن ایڈ فراہم کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ان اہم اقدامات کے حوالے سے 29 جنوری 2026 کو انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد نے صوبائی وزیرِ صحت کے ساتھ تفصیلی اجلاس کیا تھا، جس میں ٹرینی میڈیکل افیسرز اور ہاؤس افیسرز کے وظائف میں اضافے، ہاؤس آفیسرز کی نئی اسامیوں کے قیام اور ہیلتھ سسٹم کی مضبوطی سے متعلق اہم تجاویز پیش کی گئیں۔

اسی سلسلے میں 31 جنوری 2026 کو مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان ڈاکٹر مدیر خان وزیر کی قیادت میں وفد نے مشیرِ خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم سے فالو اَپ ملاقات کی، جس میں ٹرینی میڈیکل آفیسرز اور ہاؤس آفیسرز کے وظائف میں 15 فیصد اضافے اور سالانہ 5 فیصد انکریمنٹ سمیت متعدد مالی و انتظامی فیصلوں کی اصولی منظوری دی گئی۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا صوبائی حکومت، وزیرِ صحت اور مشیرِ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے صحت کے شعبے اور نوجوان ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے عملی اقدامات کو سراہتا ہے۔ یہ فیصلے نہ صرف نوجوان ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنیں گے بلکہ صوبے میں طبی تربیت، سروس ڈیلیوری اور ہیلتھ کیئر سسٹم کو مزید مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ہم اپنے پیٹرن اِن چیف عمران خان کے وژن کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیونٹی کے حقوق، وقار اور پیشہ ورانہ مستقبل کے تحفظ کے لیے اپنی آئینی، جمہوری اور اصولی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

صوبائی حکومت کی جانب سے ہیلتھ کیئر سیکیورٹی کمیٹی کے قیام کا اعلان — انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی...
03/03/2026

صوبائی حکومت کی جانب سے ہیلتھ کیئر سیکیورٹی کمیٹی کے قیام کا اعلان — انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی

پشاور، 3 مارچ 2026 — صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کا خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر سروس پروائیڈرز اینڈ فیسیلیٹیز (Prevention of Violence and Damage to Property) ایکٹ، 2020 کے فوری نفاذ کیلئے قواعد و ضوابط تیار کرنے کے لیے ہیلتھ کیئر سیکیورٹی کمیٹی قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

کمیٹی میں سپیشل سیکرٹری (ای اینڈ اے)، ایڈیشنل سیکرٹری (ای اینڈ اے)، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، ڈپٹی سیکرٹری (لیٹیگیشن) اور قانون و اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان شامل ہوں گے، اور ضرورت کے مطابق کسی بھی ٹیکنیکل ماہر یا متعلقہ اسٹیک ہولڈر کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی مسلسل محنت، جدوجہد اور عزم کا نتیجہ یہ ہے کہ صوبائی حکومت نے ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کے تحفظ، ہسپتالوں میں محفوظ کام کے ماحول، اور صحت کے شعبے میں شفافیت کے اصولوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے یہ اہم قدم اٹھایا۔

صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا، ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے کہا:

“یہ کمیٹی ہماری مستقل کاوشوں اور عزم کا مظہر ہے، جو ڈاکٹرز اور طبی عملے کے تحفظ، ہسپتالوں میں سیکیورٹی کے مضبوط اقدامات، اور صحت کے شعبے میں قانونی اصلاحات کے قیام کے لیے ہماری وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا اپنے پیٹرن انچیف، عمران خان، کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں شفافیت، حفاظت اور انصاف کے اصولوں کو یقینی بنانے کے لیے ہمیشہ سرگرم رہے گا۔”

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کمیٹی کے قیام اور قواعد و ضوابط کی عملی تیاری فوری طور پر مکمل کی جائے تاکہ:

▪️ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر ورکرز کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے،
▪️ ہسپتالوں میں محفوظ کام کرنے کا ماحول قائم ہو،
▪️ صحت کے شعبے میں شفافیت اور قانونی اصلاحات مکمل ہوں،
▪️ مستقبل میں کسی بھی قسم کے تشدد یا املاک کو نقصان سے بچاؤ ممکن ہو۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا صوبائی حکومت کے اس اقدام پر شکر گزار ہے اور اس سلسلے میں عملی اقدامات کی جلد تکمیل کا منتظر ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

انصاف ڈاکٹرز فورم صوبائی کونسل کا اجلاسصوبہ بھر میں ہیلتھ سروسز کی بلا تعطل فراہمی اور غنڈہ گرد عناصر کی مذمتانصاف ڈاکٹر...
02/03/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم صوبائی کونسل کا اجلاس

صوبہ بھر میں ہیلتھ سروسز کی بلا تعطل فراہمی اور غنڈہ گرد عناصر کی مذمت

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی صوبائی کونسل کا اجلاس صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی کونسل کے اراکین اور مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر مُدیر خان وزیر نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس صوبے کے ہسپتالوں کی موجودہ صورتحال اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ میں نام نہاد جعلی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے غنڈہ گرد اور بلیک میلر عناصر کے غیر پیشہ ورانہ اور بازاری طرزِ عمل کی شدید مذمت کے تناظر میں طلب کیا گیا۔

اجلاس میں ڈاکٹر مہوش حسنین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور صوبائی وزیرِ صحت نے غمزدہ خاندان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ صوبائی کونسل نے معزز عدلیہ سے توقع ظاہر کی کہ کیس کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹا کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ میں جعلی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے غنڈہ گرد بلیک میلر عناصر کے غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ انصاف ڈاکٹرز فورم نے واضح کیا کہ اس قسم کے اقدامات ہیلتھ کمیونٹی کے لیے باعثِ تضحیک اور بدنامی ہیں۔

صوبائی کونسل نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ خیبرپختونخوا بھر میں تمام ایمرجنسی اور الیکٹو ہیلتھ سروسز بلا تعطل جاری رہیں گی۔ انصاف ڈاکٹرز فورم نے واضح کیا کہ مریضوں کی خدمت اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی صورتحال کو عوامی طبی سہولیات میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ ایسے عناصر نہ صرف پیشہ ورانہ وقار کو مجروح کرتے ہیں بلکہ مریضوں کے مفاد اور ادارہ جاتی نظم کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔ صوبائی کونسل نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ وائی ڈی اے کے ایسے غنڈگرد عناصر کے بدمعاشی اور بدتہذیبی اور بازاری زبان کے استعمال کو تمام متعلقہ قانونی اور پروفیشنل فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا تاکہ ڈاکٹرز کے وقار، عزت اور ادارہ جاتی احترام کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر انصاف ڈاکٹرز فورم نے اپنے پیٹرن انچیف عمران خان کے ویژن کے مطابق پیشہ ورانہ اصولوں، اتحاد اور عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

17/02/2026

جو میں کر سکتا تھا اپنی قوم کے لیے کیا ہے وہ میں نے کیا ہے اور یہ میں نے کسی پر احسان نہیں کیا ہے ۔ عمران خان

انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ کا صدر ڈاکٹر حُسین احمد کی قیادت میں انبار انٹرچینج صوابی احتجاج میں بھرپور شرکت، دو روز سے احت...
17/02/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ کا صدر ڈاکٹر حُسین احمد کی قیادت میں انبار انٹرچینج صوابی احتجاج میں بھرپور شرکت، دو روز سے احتجاج میں موجود پی ٹی آئی کارکنان کو مفت طبی امداد کی فراہمی جاری!

گزشتہ دو روز سے انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ کی ٹیم انبار انٹرچینج صوابی میں جاری احتجاج میں موجود پی ٹی آئی کارکنان کو مفت ابتدائی طبی امداد، بنیادی طبی معائنہ اور ضروری ادویات فراہم کر رہی ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریلیف دیا جا سکے اور کارکنان کی صحت کا بھرپور خیال رکھا جا سکے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ اپنے پیشہ ورانہ اور اخلاقی فریضے کے تحت احتجاج میں شریک کارکنان کو بلا معاوضہ طبی معائنہ، ادویات اور ایمرجنسی فرسٹ ایڈ کی سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔ ہمارا عزم ہے کہ پرامن اور پیشہ ورانہ کردار کے ساتھ انسانی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے۔

ہمیں شدید تشویش ہے کہ عمران خان کو اُن کی آنکھ کے مناسب اور مکمل علاج کی فراہمی کے حوالے سے سنجیدہ سوالات موجود ہیں۔ ان کے اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین کی موجودگی میں شفاف اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی نہایت ضروری ہے۔ یہ معاملہ نہ صرف انسانی حقوق بلکہ بنیادی طبی اخلاقیات سے بھی جڑا ہوا ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کو فوری طور پر شفاف، غیر جانبدار اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں، اور ان کے ذاتی ڈاکٹرز اور فیملی کی موجودگی میں مکمل طبی معائنہ و علاج یقینی بنایا جائے تاکہ صحت کے حوالے سے پائی جانے والی تشویش کا خاتمہ ہو سکے۔ انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ حقیقی آزادی کی جدوجہد میں اپنے پیٹرن انچیف عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے!

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

Address

Qazi Hussain Ahmad Medical Complex Nowshera
Nowshera
24000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Doctors Forum Nowshera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category