15/01/2026
“چار جنوری بروز اتوار تحصیل دیپالپور کے معزز ڈسپنسر دوستوں کی ایک پُروقار فیئر ویل گیدرنگ منعقد ہوئی، جو رفیع صاحب ڈسپنسر اور حاجی عاشق صاحب ڈسپنسر کے اعزاز میں تھی۔ اس موقع پر دونوں معزز ساتھیوں کو نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کہا گیا۔
اس اجتماع میں تحصیل دیپالپور کے تمام ڈسپنسرز نے ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں ہمیشہ شریک رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس خوبصورت تقریب کی میزبانی چوہدری اظہر صاحب، عبدالمجید صاحب شیر گڑھ اور عمران ڈسپنسر راجوال نے کی۔”