23/06/2023
ہیٹ سٹروک کیا ہے؟ اس کی علامات، اثرات اور بچاؤ کے طریقے۔
ہیٹ سٹروک کیا ہے؟
ہیٹ سٹروک گرمی کی سب سے خطرناک شکل ہے، اس کا شمار طبی ایمرجنسی میں ہوتا ہے کیونکہ ہیٹ سٹروک دماغ اور دیگر اندرونی اعضا کو نقصان پہنچاتا ہے۔ہیٹ ویو کے دوران ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے جو جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ شدید گرمی سے سانس لینے میں مشکلات اور پہلے سےلاحق بیماری کی شدت میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔
ہیٹ سٹروک کی علامات:
جسم کا درجہ حرارت103 ڈگری تک بڑھ جانا
سر درد اور چکر آنا
شدید گرمی کے باوجود پسینے کی کمی
سرخ، گرم اور خشک جلد
پٹھوں میں کمزوری یا درد
الٹی اور متلی
سانس اوردل کی دھڑکن میں تیزی
نیم یا مکمل بےہوشی۔
ہیٹ سٹروک کے اثرات اوربچاؤ کے طریقے:
گرمی کا یہ جھٹکا جسم میں پانی کی کمی یا درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے ہوتا ہے، جو جسم کے درجہ حرارت کے کنٹرول سسٹم کی ناکامی کا باعث بنتا ہے۔ہیٹ سٹروک میں جسم کا درجہ حرارت 103 ڈگری فارن ہائیٹ تک چلا جاتا ہے اور اس میں مرکزی اعصابی نظام میں شامل پیچیدگیاں ہوتی ہیں۔
ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کے طریقے مند رجہ ذیل ہیں؛
ڈھیلےاورہلکےرنگ کے کپڑے پہنیں اور ٹوپی کا استعمال کریں۔
تپش سے بچنے کے لیے سن سکرین کا استعمال کریں۔
پانی کی کمی کو پورا کے لیے زیادہ پانی پیئیں۔ روزانہ کم از کم آٹھ گلاس پانی، پھلوں کا رس اور سبزیوں کا استعمال ذیادہ کریں۔
ورزش کرتے وقت یا باہر کام کرتے وقت اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
MLT with Hassan Iqbal