25/12/2025
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی ایگزیکٹو کونسل کا اہم اجلاس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی سمیت ایگزیکٹو کونسل کے تمام آراکین کی شرکت۔
اجلاس میں مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مُدیر خان وزیر اور دیگر مرکزی آراکین کی خصوصی شرکت۔
• اجلاس میں صوبے میں محکمہ صحت کی مجموعی کارکردگی، ایم ٹی آئی اصلاحات، ایمرجنسی و ایکسیڈنٹ سروسز، صحت کارڈ ریٹس، ڈینٹل ایجوکیشن، ریفرل سسٹم، ٹی بی کنٹرول اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
• اجلاس میں 5000 بیڈز میڈیکل پراجیکٹ (ہیلتھ سٹی) پر غور کیا گیا اور اس مقصد کے لیے انصاف ڈاکٹرز فورم کی نمائندگی کے ساتھ کمیٹی بنانے کی ہدایت دی گئی تاکہ جدید طبی سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا سکیں۔
• اجلاس کے دوران آئی سی یوز اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس کی بہتری، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ایمرجنسی بلاک کی جلد تکمیل، مردان میڈیکل کمپلیکس اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز کی توسیع کے فیصلے کیے گئے۔
• اجلاس میں صوبے بھر کی طبی مشینری اور سہولیات کے اعداد و شمار پیش کیے گئے اور آبادی میں اضافے کے پیش نظر انسانی وسائل اور جدید آلات میں مزید اضافے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
• اجلاس میں ٹرینی میڈیکل افسران اور ہاؤس افسران کے وظائف میں اضافے، پراجیکٹ و کنٹریکٹ ملازمین کے مسائل کے حل اور ریگولرائزیشن پر غور کیا گیا اور فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔
• اجلاس میں پائلٹ ریفرل سسٹم کی کامیابی کی صورت میں اسے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں تک توسیع دینے، جبکہ ڈینٹل اداروں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کرنے پر اتفاق ہوا۔
• اجلاس میں شہید ڈاکٹر وردہ مشتاق کو شہداء پیکج میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اختتام پر وزیراعلیٰ نے انصاف ڈاکٹرز فورم کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے صحت کے شعبے میں اصلاحات کے لیے باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل
InsafDoctorsForum IDFKPHealthReforms CMKPSohailAfridi