04/09/2022
پشاور کے نواحی علاقے میں قائم Category-D Hospital Nahaqi میں X-Ray مشین کی تنصیب مکمل، جو مطالبہ تیمور جھگڑا کے پچھلے دورے کے موقع پر مریضوں کی جانب سے سامنے آیا تھا۔ اس ہسپتال کو 58 ہسپتالوں میں شامل کیا گیا ہے جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت چلائے جائیں گے، جس کا عمل شروع ہوچکا ہے، جس کی بدولت یہ ہسپتال صوبے کے بہترین ہسپتالوں میں شمار ہوگا۔
تیمور جھگڑا نے اس موقع پر ہسپتالوں میں پڑے ناکارہ گاڑیوں سمیت دیگر آلات کی نیلامی پر بھی آگاہی حاصل کی اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو اس عمل میں کارروائی شروع کرنے کے احکامات دئیے۔ اس ہسپتال میں مریضوں کی تعداد میں بےپناہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو اس کی بہتر کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔