Dr Abdul Basit khan

Dr Abdul Basit khan A Muslim, A Pakistani, Doctorate of Philosophy, A Friend, A Herbalist, , Social/ Political Activist.

دانتوں سے کیڑا ختم کیجئےھوالشافی: اگر دانتوں پر کیڑا جم گیا ہو تو مندرجہ ذیل نسخہ پر عمل کریں‘ گنا یا انگوری سرکہ دو تول...
06/03/2026

دانتوں سے کیڑا ختم کیجئے
ھوالشافی:
اگر دانتوں پر کیڑا جم گیا ہو تو مندرجہ ذیل نسخہ پر عمل کریں‘ گنا یا انگوری سرکہ دو تولے‘ پھٹکڑی کے پھول ایک تولہ‘ تین ماشے کالی مرچ (پسی ہوئی)‘دو تو لے شہد میں ملالیں اور اس کا پیسٹ بنالیں۔
اس پیسٹ کو دن میں تین چار بار مسوڑھوں اور دانتوں پر ملیں اور پانی گرائیں۔ چند ہی دنوں میں دانتوں پر سےکیڑا اتر جائے گا اور دانت موتیوں کی طرح چمکنے لگیں گے۔

دوستو
آپ میرے YouTube ، Facebook, Tiktok awr WhatsApp چینلز کا وزٹ کر سکتے ہیں، جہاں اپ اپنی صحت اور بیماریوں جیسے کہ مردوں کے مسائل، خواتین کے مسائل، وزن کے مسائل اور دیگر پر تفصیلی ویڈیوز مکمل نسخہ جات کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں

یوٹیوب لنک | YouTube Link
https://www.youtube.com/

Facebook |فیس بک لنک
Facebook.com/drabkhann

Tiktok Link |ٹک ٹاک لنک
https://www.tiktok.com/?_t=8rykH8I8YhF&_r=1

WhatsApp channel Link| واٹس ایپ چینل
https://whatsapp.com/channel/0029VaB1MZJ2Jl87YskMJF2R

WhatsApp Group Link | واٹس ایپ گروپ لنک
https://chat.whatsapp.com/LuXf3PyXG6nHsAr41zecna

*ﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو*

دعاؤں کا طلبگار
ڈاکٹر وحکیم عبدالباسط خان
فاضل طب و جراحت(نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد)
ڈاکٹر آف فلاسفی (Ph.D) منیجمنٹ سائنسز
واٹس ایپ 03005881093

06/03/2026

YouTube : Dr Abdul Basit khan

خواتین اپنی جلد کی حفاظت کیلئے پارلرز کو جاتی ہیں ۔ اکثر اوقات اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ پارلر جانا بھی مشکل ہو جاتا ہے جس ...
06/03/2026

خواتین اپنی جلد کی حفاظت کیلئے پارلرز کو جاتی ہیں ۔ اکثر اوقات اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ پارلر جانا بھی مشکل ہو جاتا ہے جس سے خواتین کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے ۔ وہ گھریلو نسخوں سے بھی خوبصورتی بڑھا سکتی ہیں ۔ بس ذرا سی محنت کی ضرورت ہے ۔
1۔ زیتون کا تیل ، عرق گلاب اور لیموں کا عرق ملا کر لگانے سے چہرے کی خشکی ختم ہوجاتی ہے ۔
2- کھیرے اور لیموں کا رس ملا کر لگانے سے چہرے پر جھریاں نہیں پڑتیں اور چہرہ بارونق ہو جاتا ہے ۔
3- ہلدی اور چندن پیس کر ابٹن کی طرح لگانے سے بدن کی بدبو دور ہو جاتی ہے ۔
4- داغ دھبے دور کرنے کیلئے کچے دودھ میں جائفل پیس کر چہرے پر لگائیں ۔ اس سے داغ دھبے ختم ہو جاتے ہیں۔
5- لیموں کے رس کو دودھ میں ملا کر خشک اور کھردری جلد پر لگانے سے جلد نرم اور تروتازہ ہو جائے گی ۔
6- دوچمچ لیموں کا رس اور ایک چمچ گلیسرین میں ہم وزن پانی ملا کر دن میں دو بار چہرے پر لگانے سے داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں ۔
ان گھریلو نسخوں کے استعمال سے جلد ہشاش بشاش اور جوان نظر آنے لگتی ہے ۔ چہرے کی جلد بہت نازک ہوتی ہے ، اس پر داغ دھبے پڑ جائیں تو مشکل سے ہی جاتے ہیں ۔ چہرے کو صاف رکھنے کیلئے تازہ دودھ سے چہرے کو دھونے سے داغ دھبے زائل ہو جاتے ہیں ۔ بعض اوقات خواتین کے چہرے بے رونق اور پھیکے نظر آتے ہیں ، انہیں متوازن غذا نہیں ملتی جو چہرے پر حسن اور خوبصورتی بن کر ظاہر ہوتی ہے ۔ اس لیے پھل اور سبزیاں زیادہ استعمال کریں ۔

آداب دوستو
آپ میرے YouTube ، Facebook, Tiktok awr WhatsApp چینلز کا وزٹ کر سکتے ہیں، جہاں اپ اپنی صحت اور بیماریوں جیسے کہ مردوں کے مسائل، خواتین کے مسائل، وزن کے مسائل اور دیگر پر تفصیلی ویڈیوز مکمل نسخہ جات کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں

یوٹیوب لنک | YouTube Link
https://www.youtube.com/

Facebook |فیس بک لنک
Facebook.com/drabkhann

Tiktok Link |ٹک ٹاک لنک
https://www.tiktok.com/?_t=8rykH8I8YhF&_r=1

WhatsApp channel Link| واٹس ایپ چینل
https://whatsapp.com/channel/0029VaB1MZJ2Jl87YskMJF2R

WhatsApp Group Link | واٹس ایپ گروپ لنک
https://whatsapp.com/channel/0029VaB1MZJ2Jl87YskMJF2R

*ﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو*

دعاؤں کا طلبگار
ڈاکٹر وحکیم عبدالباسط خان
فاضل طب و جراحت(نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد)
ڈاکٹر آف فلاسفی (Ph.D) منیجمنٹ سائنسز

" ماں ؛  حزن و غم میں آغوشِ تعزیت  ہے،  یاس کے اندھیروں  میں امید کا دیا ہے ، ضعف کے عالم میں قوت کا سامان ہے ،  ماں کی ...
06/03/2026

" ماں ؛ حزن و غم میں آغوشِ تعزیت ہے، یاس کے اندھیروں میں امید کا دیا ہے ، ضعف کے عالم میں قوت کا سامان ہے ، ماں کی ممتا محبت و بردباری ، شفقت اور بخشش کا جاری سر چشمہ ہے ۔ جس نے اپنی ماں کو کھو دیا ہے وہ اس رحمت بھرے سینے سے محروم ہوگیا ہے جس پر وہ اپنا سر رکھ سکتا ، وہ اس بابرکت ہاتھ سے محروم ہو گیا ہے جو اس کے لیے دعا کرتا اور اس نے وہ آنکھیں کھو دیں جو اس کی بلائیں لیتی تھیں "

آداب دوستو
آپ میرے YouTube ، Facebook, Tiktok awr WhatsApp چینلز کا وزٹ کر سکتے ہیں، جہاں اپ اپنی صحت اور بیماریوں جیسے کہ مردوں کے مسائل، خواتین کے مسائل، وزن کے مسائل اور دیگر پر تفصیلی ویڈیوز مکمل نسخہ جات کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں

یوٹیوب لنک | YouTube Link
https://www.youtube.com/

Facebook |فیس بک لنک
Facebook.com/drabkhann

Tiktok Link |ٹک ٹاک لنک
https://www.tiktok.com/?_t=8rykH8I8YhF&_r=1

WhatsApp channel Link| واٹس ایپ چینل
https://whatsapp.com/channel/0029VaB1MZJ2Jl87YskMJF2R

WhatsApp Group Link | واٹس ایپ گروپ لنک
https://whatsapp.com/channel/0029VaB1MZJ2Jl87YskMJF2R

*ﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو*

دعاؤں کا طلبگار
ڈاکٹر وحکیم عبدالباسط خان
فاضل طب و جراحت(نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد)
ڈاکٹر آف فلاسفی (Ph.D) منیجمنٹ سائنسز

کلونجی کے فوائد اور استعمالنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاہےکلونجی استعمال کیا کرو کیونکہ اس میں موت کے سوا ...
06/03/2026

کلونجی کے فوائد اور استعمال
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاہے
کلونجی استعمال کیا کرو کیونکہ اس میں موت کے سوا ہر بیماری کے لئے شفا ءہے
اصلی کلونجی کی پہچان یہ ہے کہ اگر اسے سفید کاغذ میں لپیٹ کر رکھیں تو اس پر چکنائی کے داغ لگ جاتے ہیں۔ ہر شاخ کے اوپر سیاہ دانے داربیج ہوتے ہیں۔ اسی بیج کے حصول کے لیے بھارت، بنگلہ دیش، ترکی، وغیرہ میں اس کی کاشت کی جاتی ہے۔ کلونجی کے ان بیجوں کی خصوصی مہک ہوتی ہے۔ اسے ادویات کے علاوہ کھانے اور اچار وغیرہ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ غرض یہ کہ کلونجی کھانے میں ذائقہ بھی پیدا کرتی ہے اور سینکڑوں بیماریوں میں شفا بھی ہے۔ اس کے کچھ فوائد حسب ذیل ہیں۔



کھانوں کو ذائقہ اور مہک دینے سے ہٹ کر بھی یہ سیاہ بیج متعدد طبی فوائد کے حامل ثابت ہوتے ہیں جس کی وجہ ان میں موجود وٹامنز، امینو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز ، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم اور متعدد دیگر اجزاء کی موجودگی ہے۔
کلونجی دیکھنے میں ایک قسم کی گھاس کا بیج ہے۔ اس کا پودا سونف کے پودے سے ملتا جلتا اور تقریباً سَوا فٹ بلند ہوتا ہے۔ کلونجی کی فصل حاصل کرنے کے لیے اس کی باقاعدہ کاشت کی جاتی ہے۔ اس کے پھول زردی مائل، بیجوں کا رنگ سیاہ اور شکل پیاز کے بیجوں سے ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ انھیں پیاز کا بیج سمجھتے ہیں۔

کلونجی سے نکلنے والا تیل دو قسم کا ہوتاہے ایک سیاہ رنگ میں خوشبودار جو ہوا میں اٹھنے سے اڑنے لگتا ہے اور دوسری قسم انٹروی کے تیل جیسا جس کے دوائی اثرات بہت زیادہ ہوتے ہیں، یہ تیل بیرونی طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور بہت سے جلدی امراض میں مفید ہے

بالوں کو گرنے سے روکے
کلونجی کا تیل بالوں کے گرنے سے روکنے میں مدد دے کر گنج پن سے بچاتا ہے جبکہ بالوں کی نشوونما بھی تیز کرتا ہے۔ یہ بالوں کو وہ نمی فراہم کرتا ہے، جن کی بالوں کو اشد ضرورت ہوتی ہے خصوصاً بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔ کچھ مقدار میں کلونجی کے تیل کو گرم کرکے بالوں کی جڑوں میں اس کی مالش کریں اور پھر ایک گھنٹے بعد سر دھولیں۔ یہ عمل ہفتے میں 2 سے 3 بار دہرائیں۔

جسمانی وزن کو کم کرے،
گرم پانی، شہد اور لیموں کے عرق کے امتزاج میں چٹکی بھرکلونجی کو شامل کرکے مکس کریں اور اسے کچھ عرصے تک روز پینا عادت بنالیں، یہ بہت جلد کئی کلو جسمانی وزن گھٹانے میں مددگار مشروب ثابت ہوگا۔

یرقان کے علاج میں مفید،
یرقان کا درست علاج نہ ہو تو یہ جان لیوا مرض ثابت ہوسکتا ہے، تاہم اس ٹوٹکے سے آپ صحت یابی کی رفتار تیز کرسکتے ہیں۔ اجوائن کی کچھ مقدار کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں، صبح اسے چھان لیں اور پھر اس میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل شامل کردیں۔ اس سلوشن کو دن میں ایک دفعہ پینا یرقان سے صحت یابی کی رفتار بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔

دوستو
آپ میرے YouTube ، Facebook, Tiktok awr WhatsApp چینلز کا وزٹ کر سکتے ہیں، جہاں اپ اپنی صحت اور بیماریوں جیسے کہ مردوں کے مسائل، خواتین کے مسائل، وزن کے مسائل اور دیگر پر تفصیلی ویڈیوز مکمل نسخہ جات کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں

یوٹیوب لنک | YouTube Link
https://www.youtube.com/

Facebook |فیس بک لنک
Facebook.com/drabkhann

Tiktok Link |ٹک ٹاک لنک
https://www.tiktok.com/?_t=8rykH8I8YhF&_r=1

WhatsApp channel Link| واٹس ایپ چینل
https://whatsapp.com/channel/0029VaB1MZJ2Jl87YskMJF2R

WhatsApp Group Link | واٹس ایپ گروپ لنک
https://whatsapp.com/channel/0029VaB1MZJ2Jl87YskMJF2R

*ﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو*

دعاؤں کا طلبگار
ڈاکٹر وحکیم عبدالباسط خان
فاضل طب و جراحت(نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد)
ڈاکٹر آف فلاسفی (Ph.D) منیجمنٹ سائنسز

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Abdul Basit khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram