نصرت حیات میٹرنٹی ہوم اینڈ میڈیکل سینٹر شبقدر

  • Home
  • Pakistan
  • Peshawar
  • نصرت حیات میٹرنٹی ہوم اینڈ میڈیکل سینٹر شبقدر

نصرت حیات میٹرنٹی ہوم اینڈ میڈیکل سینٹر شبقدر Romaisa metarnity and medical home...

ایک چھوٹی عادت۔گردوں کی بڑی حفاظت۔پانی ایک ساتھ پیا جاتا ہے۔جسم چونک جاتا ہے۔گردوں پر بوجھ پڑتا ہے۔خون اچانک پتلا ہوتا ہ...
26/12/2025

ایک چھوٹی عادت۔
گردوں کی بڑی حفاظت۔

پانی ایک ساتھ پیا جاتا ہے۔
جسم چونک جاتا ہے۔

گردوں پر بوجھ پڑتا ہے۔
خون اچانک پتلا ہوتا ہے۔

اکثر لوگ نہیں جانتے۔
طریقہ فرق ڈال دیتا ہے۔

حل بہت سادہ ہے۔
بس رفتار بدلنی ہے۔

پانی گھونٹ گھونٹ۔
آہستہ، وقفے سے۔

گردوں کو وقت ملتا ہے۔
فلٹرنگ بہتر رہتی ہے۔

فاضل مادے
آسانی سے باہر نکلتے ہیں۔

پیشاب کی نالی صاف رہتی ہے۔
سوزش کا امکان کم ہوتا ہے۔

خون کا توازن قائم رہتا ہے۔
دل پر دباؤ نہیں پڑتا۔

مشاہدات سے معلوم ہوتا ہے
کہ وقفے وقفے سے پانی پینا
گردوں کی کارکردگی بہتر رکھتا ہے۔

کن کو فائدہ؟
گردوں کی کمزوری والے۔
پیشاب میں جلن والے۔
زیادہ تھکنے والے افراد۔

کن کو احتیاط؟
دل کے شدید مریض۔
ڈاکٹر کی ہدایت ضرور دیکھیں۔

مزاج (تاثیر):
معتدل اور نرم۔

بہترین وقت:
پورا دن۔
خاص طور پر صبح۔

مقدار:
چند گھونٹ۔
بار بار۔

کس کے ساتھ بہتر؟
خالی پیٹ۔
یا ہلکی پیاس میں۔

گردے شور نہیں مچاتے۔
خاموشی سے کام کرتے ہیں۔

یہ عادت بانٹیں۔
کسی کی تکلیف کم ہو سکتی ہے۔

شلجمسیب سے دس گنا زیادہ مفید..!چند روز قبل سفر کے دوران گھر جاتے ہوئے چھوٹی بہن نےبتایا کہ ڈی ٹائپ کالونی فیصل آبادکے ای...
26/12/2025

شلجم
سیب سے دس گنا زیادہ مفید..!

چند روز قبل سفر کے دوران
گھر جاتے ہوئے چھوٹی بہن نےبتایا کہ
ڈی ٹائپ کالونی فیصل آباد
کے ایک نیک بزرگ طبیب
حافظ اقبال صاحب کہتے تھے
شلجم، سیب سے دس گنا زیادہ مفید ہے..!

میں نے یہ بات سن کر حسب عادت
تحقیق شروع کی اور کوشش کی کہ
مزید مستند فوائد تلاش کئیے جائیں
اور دیکھا جائے کہ
یہ عام سی ، سستی سبزی
اتنے مہنگے سیب سے
دس گنا زیادہ بہتر کیسے ہے.. ؟

تحقیق سے معلوم ہوا کہ شلجم
خاص طور پر پٹھوں کی کمزوری، کمر درد
ٹانگوں کے درد، دل، جگر، آنکھوں، ہڈیوں، جوڑوں کا درد، یورک ایسڈ کم کرتا ہے،
کولیسٹرول نارمل کرتا ہے قبض دور کرتا ہے
شلجم ابال کر بیسن کے ساتھ گوندھ کر روٹی بنا کر کھانے سے شگر کنٹرول کرنے میں معاون ہے البتہ گندم چھوڑنا ہوگی.

چونکہ اس میں فائبر زیادہ ہے
سلاد کے طور پر کھانے سے پیٹ بھر جاتا ہے وزن کم کرنے والوں کا دوست ہے.

آئیے
ایک قابل بھروسہ ویب سائٹ
کے تعاون سے
سیب اور شلجم
میں موجود
مفید اجزاء کا تناسب دیکھتے ہیں.

سب سے اہم بات
شلجم میں سیب سے 10 گنا زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے
یعنی سیب میں 24 فیصد
شلجم میں 200فیصد.

وٹامن B1
سیب میں 7 فیصد شلجم میں 29 فیصد.

وٹامن B6
سیب میں 14 فیصد شلجم میں 58 فیصد

سوڈیم
سیب میں 0 اور شلجم میں 32 فیصد

پوٹاشیم
سیب میں 12 اور شلجم میں 39 فیصد

کیلشیم
سیب میں 5 اور شلجم میں 43 فیصد

میگنیشیم
سیب میں 5، شلجم میں 22 فیصد

فاسفورس
سیب میں 7 اور شلجم میں 33 فیصد

آئرن
سیب میں 8، شلجم میں 36 فیصد

مینگنیز
سیب میں 6، شلجم میں 42 فیصد

کاپر
سیب 10، شلجم 61.

زنک
سیب 2 فیصد، شلجم 21 فیصد.

سیلینئیم
سیب میں 0 زیرو، شلجم میں 11 فیصد

فائبر
سیب 9، شلجم 13 فیصد.

پروٹین
سیب 1 فیصد، شلجم 6 فیصد

اب آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں
اگر سیب دستیاب نہ ہو، مہنگا ہو تو
شلجم مناسب قیمت میں بآسانی دستیاب ہوسکتا ہے.

اگر سیزن نہ ہو تو اسے قدرتی سرکہ میں
اچار بنا کر سال بھر محفوظ رکھ سکتے ہیں.

روزانہ کسی بھی نئی شکل میں نیا ذائقہ بنا کر استعمال کر سکتے ہیں.
شلجم کو چھیل کر باریک باریک ٹکڑوں میں کاٹ کر رسی میں پرو کر سکھا لیتے ہیں پھر پورا سال اسے استعمال کر سکتے ہیں

جب میں نے سرچ کیا کہ دنیا بھر میں اس سے
کیا، کیا بنایا جاسکتا ہے تو یہ سب سامنے آیا
شلجم سلاد،. بھجیا، سوپ ، حلوہ، کانجی، اچار، کسٹرڈ، چٹنی، کباب، جیم، کیک، آئسکریم جی ہاں آئسکریم بھی

26/12/2025

وٹامنز__کی_حقیقت

وٹا من سے اِس زمانے میں ہر انسان واقف ھے ۔
لیکن بہت کم لوگ اس بات سے واقف ھوں گے -
کہ اصلی اور قدرتی طریقے سے کونسا وٹامن کن چیزوں میں پایا جاتا ھے ۔ بے شمار کمپنیاں وٹامن پر مشتمل ادویات فروخت کرتی ہیں - لیکن ان میں زیادہ تر مصنوعی یا برائے نام ہی وٹامن کے اجزاء ھوتے ہیں ۔ مصنوعی طریقے سے حاصل شدہ وٹامن موثر نہیں ھوتے ۔ ہم آپ کو وہ چیزیں بتانے جا رہے ہیں - جن میں اصلی اور قدرتی وٹامن پائے جاتے ہیں -

وٹامن_A

مکھن - دودھ - کریم - سبز ترکاریاں - دیسی انڈے کی زردی - کلیجی - مچھلی - گاجر - میں پایا جاتا ھے -
اِس کی کمی سے بینائی کی کمزوری - نشونما میں کمی جسم میں قوت مدافعت کی کمی - مہاسے پھنسیاں - جلد خشک ھونا - جنسی اور اعصابی کمزوری ھو جاتی ھے -

وٹامن_B

دالیں - شلغم - ٹماٹر - پھل - سبزیاں - سیب - کیلا - کھجور - مغزیات، مونگ پھلی میں پایا جاتا ھے - اس کی کمی سے فالج - معدہ اور آنتوں کی بیماریاں - قبض - امراض قلب - خون کی کمی، بچوں میں نشونما کی کمی وغیرہ -

وٹامن_C

تازہ پھلوں کا رس - لیموں - گوبھی - ٹماٹر - پپیتا - مالٹا - چکوترہ - سنگترہ - میں پایا جاتا ھے - اس کی کمی سے مسوڑھوں کی سوزش اور جریان خون جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ھے -

وٹامن_D

دودھ - مچھلی کا تیل - انڈا - بالائی - دھوپ میں پایا جاتا ھے - اس کی کمی سے ہڈیوں اور دانتوں کی کمزوری - ہڈیوں کا ٹیڑھا ھونا - سوکھا ھونا - تشنج جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ھے -

وٹامن_E

گندم - چنا - سبز پتوں - گوشت - مچھلی - انڈا - بنولہ میں پایا جاتا ھے - اس کی کمی سے گردوں اور پٹھوں کی کمزوری - قوت تولید میں کمی - بانجھ پن اور حمل گرنا جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ھے -

وٹامن_k

پالک - ٹماٹر - کلیجی - گوبھی - سویا بین میں پایا جاتا ھے اس کی کمی سے خون میں انجماد میں کمی - جگر کے امراض اور یرقان جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ھے -

نوٹ

پوسٹ عام معلومات کے لئے شئیر کی جاتی ھے -
کسی مریض کو اپنے ڈاکٹر کی ھدیات کے بغیر استعمال نہ کریں - یا کسی کو کسی قسم کی الرجی کی شکایت والے اپنے طبیب کے مشورہ کے ساتھ استعمال کریں -

30/11/2025
29/11/2025
دیسی گڑ اور سفید تل ملا کر رات کو کھالیں فائدہ ایسا کہ ، زندگی بھر دعا کیا کریں گے...!گڑ اور تلوں کو ملا کر ایک ایسا آسا...
28/11/2025

دیسی گڑ اور سفید تل ملا کر رات کو کھالیں فائدہ ایسا کہ ، زندگی بھر دعا کیا کریں گے...!
گڑ اور تلوں کو ملا کر ایک ایسا آسان علاج بتایا جائے گا جن کے استعمال سے نہ صرف خطرناک بیماریاں فوری طور پر ٹھیک ہوجائیں گی بلکہ آپ کے جسم کو مچھلی ، مٹن ،گوشت اور دودھ سے زیادہ طاقت ملے گی۔
گڑ معجزاتی خوبیاں رکھتا ہے۔ گڑ ہمارے معدے کے لیے فائدہ مند خوبیاں رکھتا ہے۔ گڑ نہ صرف ہمارے جسم سے زہریلے مادوں کی صفائی کرتا ہے بلکہ کھانا کھانے کے بعد گڑ کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا چوس لیاجائے تو کھایا پیا سب ہضم ہو جاتا ہے۔
جب کہ تلوں میں دودھ سے زیادہ کیلشیم ، گوشت سے زیادہ پروٹین موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن بی، منرلنز اور فیٹی ایسڈز بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے
کمزور نظر کو تیز کرنے ، حافظہ اور اعصاب کو مضبوط کرنے کے لیے یہ علاج اپنی مثال آپ ہے۔
اس کے علاوہ فالتو چربی ختم کرنے اور کولیسٹرول کرنے اور خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے گڑ اور تلوں کا استعمال ضرور کریں۔ کیونکہ یہ علاج کیلشیم اور پروٹین سے مالا مال ہوتاہے۔
سردیوں میں گڑ اور تلوں کو اگر ایک خاص طریقے سے استعمال کیا جائے تو کمزور جسم مضبو ط اور تمام پوشیدہ کمزوریاں ختم ہوجاتی ہیں۔ حمل کے بعد خواتین کو گڑ اور تل کے لڈو بنا کر ضرور کھلائیں ،
حمل کی تمام کمزوریاں ٹھیک ہوجائیں گی۔
آپ کو بتاتے ہیں گڑ اور تلوں کا خاص علاج۔
اس کو بنانے کے لیے ہمیں چاہیے ہوگا۔ پرانا دیسی گڑ، اس کو پیس کر باریک کرلیں۔ یہ گڑ اتنا ہو کہ ایک کپ بن جائے ۔ کالے یا سفید تل جو بھی مل جائیں لیں گے دو کپ۔ ایک کپ کے قریب باریک کیا ہوا ناریل گِری لیں گے۔ بادام دس سے پندرہ گریاں اور دو کھانے کے چمچ سونف لیں گے ۔ اب ان تمام چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر باریک پیس لیں۔ بلینڈر سے تیار سفوف کو ہوا بند جار میں محفوظ کرلیں۔
رات کا کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد اس سفوف کی دو چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ کھا لیں۔
معدے ، مثانے، دماغ اور نظر کے تمام امراض ٹھیک ہوجائیں گے۔ .
ایسے افراد جن کا مزاج گرم ہے یا وہ پھر جو شوگر کے مریض ہیں۔ یا پروٹین سنسٹیو ہے وہ اس کا استعمال نہ کریں۔ سردیوں میں اس علاج کا استعمال آپ کو بڑی بڑی بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔

*سردیوں میں پانی کم پینا کتنا خطرناک ہے؟*سردیوں میں بہت سے چیزیں تبدیل ہوجاتی ہیں اور لوگ پانی بھی کم پیتے ہیں لیکن یہ خ...
28/11/2025

*سردیوں میں پانی کم پینا کتنا خطرناک ہے؟*

سردیوں میں بہت سے چیزیں تبدیل ہوجاتی ہیں اور لوگ پانی بھی کم پیتے ہیں لیکن یہ خطرناک ہے۔

سردیاں شروع ہوتے ہی لوگ پانی کم پیتے ہیں اور پانی پینے کو گرمی سے جوڑا جاتا ہے کہ جتنی گرمی لگے گی اتنا زیادہ پانی پینا چاہیے۔

سردیوں میں پانی کم پینا بہت سی بیماریوں کی بڑی وجہ ہے، ڈی ہائیڈریشن ہوسکتا ہے، سردرد اور تھکاوٹ کا بڑا سبب ہے، گردوں پر دباؤ بڑھتا ہے اور قوت مدافعت کم ہونے سے نزلہ، زکام جیسے موسمی امراض بھی آپ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔

قبض، سرچکرانا، ذہنی ٹھکاوٹ بھی پانی کم پینے کی نمایاں نشانیاں ہیں۔

فیملی فزیشن ڈاکٹر عظمیٰ حمید کا کہنا ہے کہ جسم کا 80 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے، سردیوں میں پیاس شدت کم ہوجاتی ہے لیکن پانی کی ضرورت اتنی ہی رہتی ہے، ہمارے اندر کچھ سگنلز ہوتے ہیں جو دماغ کو جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پانی پینا ہے وہ سردیوں میں کم ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خون کی نالیوں میں سکراہٹ آجاتی ہے جس سے دباؤ دل پر پڑتا ہے

ڈاکٹر عظمیٰ حمید نے کہا کہ لوگوں کو شکایت رہتی ہے کہ ہونٹ خشک ہوجاتے ہیں اور یورین کا رنگ پیلا ہوجاتا ہے، جلد خشک ہوجاتی ہے، قبض ہوتا ہے، سردیوں میں وزن بھی تیزی سے بڑھتا ہے کیونکہ میٹابولیزم ہمارا کم ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے سر میں اور پٹھوں میں درد ہوتا ہے جسے ہم سمجھتے ہیں کہ موسم کے اثرات ہیں لیکن ایسا نہیں ہے یہ پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

ڈاکٹر عظمیٰ نے کہا کہ پانی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے لیکن ہم کچھ چیزیں استعمال کرکے اس کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، مالٹا، انگور، انار، کینوں وہ چیزیں ہیں جس میں 90 فیصد تک پانی ہوتا ہے یہ کھا سکتے ہیں، سبزیوں میں گاجر، شملا مرچ، ٹماٹر، کھیرا آپ کی ہائیڈریشن کو بہتر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یخنی اور سوپ بھی ڈی ہائیڈریشن کی کمی کو پورا کرتے ہیں

گاڑھا خون فوری پتلا کرنے کا آسان نسخہھوالشافیدیسی لہسنکالی مرچپانیطریقہ استعمال:دیسی لہسن کا رس نکالیں اور ہلکی آنچ پر خ...
23/11/2025

گاڑھا خون فوری پتلا کرنے کا آسان نسخہ

ھوالشافی
دیسی لہسن
کالی مرچ
پانی

طریقہ استعمال:
دیسی لہسن کا رس نکالیں اور ہلکی آنچ پر خشک کریں۔

جب قوام اتنا گاڑھا ہو جائے کہ گولی بن سکے، تو اس کو چھوٹے چھوٹے گولیاں بنا لیں (کالی مرچ کے برابر) اور محفوظ کریں۔

ہر گولی صبح اور شام پانی کے ساتھ لیں۔

فوائد:
خون کو پتلا اور صاف کرتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر، امراض دل، امراض جلد، اور دیگر تمام ایسے امراض جن کا تعلق گاڑھے خون سے ہو، میں مفید ہے۔
اثر فوری اور طاقتور ہے۔
مزید طاقت کے لیے، لہسن، لیموں اور ادرک کی چٹنی کھانے کے ساتھ استعمال کی جا سکتی ہے۔

پھٹکڑی — چھوٹی سی چیز، بڑے بڑے فائدےقدرت نے پھٹکڑی میں ایسے حیرت انگیز فوائد چھپا رکھے ہیں جو صحت و خوبصورتی دونوں کے لی...
16/11/2025

پھٹکڑی — چھوٹی سی چیز، بڑے بڑے فائدے

قدرت نے پھٹکڑی میں ایسے حیرت انگیز فوائد چھپا رکھے ہیں جو صحت و خوبصورتی دونوں کے لیے بے مثال ہیں۔ کم قیمت، آسان دستیابی اور بے شمار استعمال—یہی پھٹکڑی کی پہچان ہے۔ زخموں کی صفائی ہو، جلد کی خوبصورتی کی بات ہو یا دانتوں کی مضبوطی… ہر جگہ پھٹکڑی بہترین کام کرتی ہے۔

آئیے جانتے ہیں اس کے 19 حیران کن فوائد:

---

1️⃣ داد اور چنبل

پھٹکڑی پیس کر پانی یا سرکے میں ملا کر صبح و شام لگائیں، حیرت انگیز فائدہ ہوگا۔

2️⃣ ہر قسم کی خارش

پھٹکڑی جلا کر راکھ بنا لیں، اس میں انڈے کی سفیدی ملا کر خارش پر مساج کریں… فوری آرام ملے گا۔

3️⃣ بیڈ سول (Bed Sores)

پھٹکڑی باریک پیس کر انڈے کی سفیدی میں ملا کر زخموں پر لگا دیں، جلد صحت بحال ہوگی۔

4️⃣ پیٹ درد

ایک چٹکی پھٹکڑی کے ساتھ دہی کھانے سے پیٹ درد فوراً ٹھیک ہوتا ہے۔

5️⃣ دانت کا درد

پھٹکڑی جلا کر پاؤڈر بنائیں، اسے ریٹھے کی گھٹلی کی راکھ کے ساتھ ملا کر استعمال کریں… درد جاتا رہے گا۔

6️⃣ دانتوں کی بیماریاں

پھٹکڑی + کیکر کا کوئلہ ہم وزن پیس کر رکھیں، دانتوں پر ملیں… تمام مسئلے ختم۔

7️⃣ کھانسی اور دمہ

پھٹکڑی پانی میں حل کر کے دن میں تین بار لیں، کھانسی میں آرام۔ شہد کے ساتھ بھی مفید۔

8️⃣ ناک کی بو

پھٹکڑی کے محلول سے ناک کی صفائی کریں، بدبو ختم ہوجائے گی۔

9️⃣ کیل مہاسے

پسی ہوئی پھٹکڑی پانی میں ملا کر صرف دانوں پر لگائیں… 20 منٹ بعد دھو دیں۔

🔟 خشکی

شیمپو میں ایک چٹکی پھٹکڑی + ایک چٹکی نمک ملا کر سر دھوئیں… خشکی دور۔

1️⃣1️⃣ جوئیں ختم

پھٹکڑی والے پانی سے سر دھوئیں… بالوں میں جوئیں نہیں پڑتیں۔

1️⃣2️⃣ پھٹی ایڑیاں

پھٹکڑی جلا کر باریک پاؤڈر بنائیں اور ناریل کے تیل میں ملا کر ایڑیوں پر لگائیں… چند دن میں فرق۔

1️⃣3️⃣ نکسیر

پھٹکڑی کے پانی کے چند قطرے ناک میں ٹپکائیں… نکسیر رک جاتی ہے۔

1️⃣4️⃣ بچھو یا مکھی کا زہر

ڈنگ والی جگہ پر پھٹکڑی کا محلول لگائیں، درد اور جلن ختم۔

1️⃣5️⃣ گردے و مثانے کی پتھری

دو ماشہ پھٹکڑی بریاں صبح و شام پانی کے ساتھ… فائدہ محسوس ہوگا۔

1️⃣6️⃣ زخموں کی صفائی

پھٹکڑی گرم پانی میں حل کر کے زخم دھوئیں… سڑاند، پیپ اور گندگی ختم۔

1️⃣7️⃣ مرگی میں مفید نسخہ

ایک ماشہ پھٹکڑی بریاں دن میں دو بار دودھ کے ساتھ۔

1️⃣8️⃣ گلٹیوں کا علاج

دو ماشہ پھٹکڑی بریاں دودھ کے ساتھ کھائیں اور پسی ہوئی پھٹکڑی والی گرم پٹّی گلٹی پر باندھیں… دن میں تین بار۔

1️⃣9️⃣ دانتوں سے خون آنا

جامن کی لکڑی کا کوئلہ + پھٹکڑی ہم وزن پیس کر مسوڑھوں پر لگائیں… خون رک جاتا ہے۔

"آپ کے گھر کی ایک چیز… جو آہستہ آہستہ جسم کی سوجن ختم کر دیتی ہے!"آپ یقین نہیں کریں گے…آپ کے کچن میں ایک ایسی خوشبودار چ...
16/11/2025

"آپ کے گھر کی ایک چیز… جو آہستہ آہستہ جسم کی سوجن ختم کر دیتی ہے!"

آپ یقین نہیں کریں گے…
آپ کے کچن میں ایک ایسی خوشبودار چیز موجود ہے جو جسم سے سوجن، درد اور بھاری پن ایسے کم کرتی ہے جیسے پگھلتی ہوئی برف!

آپ روز اس کی خوشبو تو ضرور لیتے ہیں…
لیکن اس کی اصلی طاقت سے شاید ابھی تک واقف نہیں۔

جسم کا مسئلہ؟
سوجن… بھاری پن… ہاتھ پیر درد… اور کبھی کبھی چہرے پر پھولا ہوا پن۔
یہ سب آہستہ آہستہ آپ کے دن کو خراب کر دیتے ہیں۔

مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ…
قدرت نے ایک ایسی چیز بنائی ہے جو سوجن کو اندر سے کم کرتی ہے—but لوگ اسے صرف کھانوں میں خوشبو کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

آئیے آپ کو آج اس کا اصل راز بتاتا ہوں…

🌿 اصل نسخہ: الائچی کا پانی (Elaichi Infused Water)

یہ وہ چیز ہے جسے لوگ معمولی سمجھتے ہیں مگر اس کی طاقت بہت زیادہ ہے۔

✔ فائدے (سسپنس کے ساتھ ایک ایک کر کے):

یہ جسم میں جمع اضافی پانی کو خارج کرتی ہے، جس سے چہرہ اور جسم کا پھولا پن کم ہوتا ہے۔

پیٹ کی سوجن اور گیس کم کرتی ہے، ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔

جسم کے خلیوں کی جکڑن کم کرتی ہے، جس سے درد میں نرمی محسوس ہوتی ہے۔

گردوں کو سپورٹ دیتی ہے، جس سے جسم خود فالتو مادے باہر نکالنے لگتا ہے۔

📌 سائنسی نقطہ (بغیر “سائنس کہتی ہے”):

الائچی میں موجود anti-inflammatory اور diuretic خصوصیات جسم کے اندر سوجن بننے کے اس عمل کو آہستہ کرتی ہیں جو عام طور پر نمک، غلط خوراک اور کم پانی پینے سے بڑھتا ہے۔

❤️ جذباتی بات

اگر روز صبح آپ کو چہرہ سوجا ہوا لگتا ہے…
یا آپ خود کو بھاری محسوس کرتے ہیں…
تو یہ چھوٹا سا نسخہ آپ کی روزمرہ زندگی بدل سکتا ہے۔

☑ کون استعمال کرے؟

جنہیں جسم یا چہرے میں سوجن رہتی ہے

جنہیں مسلسل bloating رہتی ہے

جنہیں جسم بھاری محسوس ہوتا ہے

❌ کون نہ استعمال کرے؟

جنہیں دل کے مریضانہ diuretics چل رہے ہیں

حاملہ خواتین ڈاکٹر سے پوچھ کر استعمال کریں

🔥 تاثیر:

الائچی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔

📌 مقدار اور بہترین وقت

ایک الائچی رات بھر ایک گلاس پانی میں بھگو دیں

صبح خالی پیٹ پی لیں

ہفتے میں 4 بار کافی ہے

🤝 کس کے ساتھ پینا بہتر؟

سادہ پانی

چاہیں تو 2 دھنیے کے دانے بھی شامل کر سکتے ہیں

📢 آخر میں آپ سے گزارش

اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ فائدہ دوسروں تک بھی پہنچے تو اس پوسٹ کو شیئر کریں

رات کے وقت سونے کے دوران سرمیں درد گلے میں خراش ناک میں سوزش کس بیماری کی علامت ہے ؟؟، یہ علامتیں اکثر الرجی یا رات کے و...
16/11/2025

رات کے وقت سونے کے دوران سرمیں درد گلے میں خراش ناک میں سوزش کس بیماری کی علامت ہے ؟؟

، یہ علامتیں اکثر الرجی یا رات کے وقت الرجینز (allergens) سے متعلق کسی مسئلے کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ ان کے مسئلے کی وجہ درج ذیل میں سے کچھ ہو سکتی ہے:

ممکنہ وجوہات:

1. گھر کی دھول (Dust Mites):
تکیے، رضائی اور گدے میں دھول کے کیڑے (dust mites) موجود ہو سکتے ہیں، جو الرجی کا سبب بنتے ہیں۔

2. پرانے تکیے یا بیڈنگ:
پرانے تکیے یا بیڈنگ میں الرجی پیدا کرنے والے مائکروآرگنزمز ہوسکتے ہیں۔

3. سانس لینے کے مسائل (Rhinitis):
رات کو درجہ حرارت میں کمی یا خشک ہوا بھی ناک کی سوزش اور گلے میں خراش کا سبب بن سکتی ہے۔

4. قالین یا بیڈ روم میں صفائی کی کمی:
اگر کمرے میں دھول یا قالین موجود ہیں، تو ان سے الرجی بڑھ سکتی ہے۔

حل اور تجاویز:

1. تکیے اور گدے کی صفائی:

تکیے اور رضائی کو دھونے کے لیے ہلکے گرم پانی اور الرجی فری ڈیٹرجنٹ استعمال کریں۔

ہر 6 ماہ میں تکیے تبدیل کریں یا اینٹی الرجی کورز استعمال کریں۔

2. کمرے کی صفائی:

کمرے میں قالین اور پردے صاف رکھیں۔

ہفتہ وار vacuum کریں اور دھول کو کم کریں۔

3. ایئر فلٹر یا ہیومیڈیفائر کا استعمال:

کمرے میں ہوا صاف رکھنے کے لیے ایئر فلٹر یا ہیومیڈیفائر کا استعمال کریں۔

4. ناک دھونے کے لیے نیسل سالائن:

سونے سے پہلے سالائن اسپرے یا نیٹی پاٹ سے ناک صاف کریں۔

5. الرجی ٹیسٹ کروائیں:

قریبی الرجی اسپیشلسٹ سے رجوع کریں تاکہ کسی خاص الرجین کی تشخیص ہو سکے۔

6. ادویات:

اگر ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق، اینٹی الرجی گولیاں یا ناک کا اسپرے استعمال کریں۔

طرز زندگی میں تبدیلیاں:

سونے سے پہلے گرم پانی سے نہا لیں تاکہ جسم پر لگی دھول ختم ہو جائے۔

کمرے میں کم سے کم اشیاء رکھیں تاکہ دھول کم پیدا ہو۔

بیڈ روم کو ہفتہ وار صاف کریں۔

اگر یہ تمام اقدامات کرنے کے باوجود مسئلہ برقرار رہتا ہے تو ایک ای این ٹی اسپیشلسٹ (ناک، کان، گلا ڈاکٹر) سے مشورہ کریں۔

14/11/2025

اسلام آباد اور راولپنڈی کے لیے خوشخبری!

ہیلتھ نیکسٹ ڈائیگناسٹکس اینڈ لیبز (جی–8 اسلام آباد) نے صحت کو سب کے لیے آسان بنا دیا ہے ✅

ہر ڈاکٹر کی فیس صرف 100 روپے!
کیونکہ ہم نے فیس نہیں، فاصلے کم کیے ہیں۔

🕘 اوقاتِ کار: صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک
🏥 تمام ماہر ڈاکٹرز ایک ہی جگہ پر دستیاب

📞 اپنا اپائنٹمنٹ بُک کریں:
0332-8936435 | 0310-9732222

📍 لوئر گراؤنڈ یونٹ 1 اور 2، ایگزیکٹو کمپلیکس، جی–8 مرکز اسلام آباد

💊 مستند علاج، ماہر ڈاکٹرز، معیاری سہولیات اور سستی فیس —
یہ سب صرف ہیلتھ نیکسٹ ڈائیگناسٹکس اینڈ لیبز میں

👉 صرف 100 روپے میں آج ہی چیک اپ کروائیں اور اپنی صحت کو اولین ترجیح بنائیں!

#تشخیص

Address

بلمقابل پشاور ماڈل سکول دالازاک روڈ پشاور
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when نصرت حیات میٹرنٹی ہوم اینڈ میڈیکل سینٹر شبقدر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category