01/03/2023
مالٹے کا چھلکا اتارنے کے بعد جو سفید جالا سا ہوتا یے، اسے اتارنے کی بجائے کھا لیا کیجئے۔ وہ بہت فائدہ مند ہے۔
ایک دن خیال آیا کہ کیوں نا نیٹ سے کھنگالا جائے کہ اِن جھلی نما سفید ریشوں کی کیا حقیقت ہے۔
جو نکات ملے، سوچا کہ آپ سے بھی شیئر کروں:
اسے انگریزی میں Pith کہا جاتا ہے۔
اس میں فائبر Fiber پایا جاتا ہے، جو اسہال Diarrhea میں بہت فائدہ مند ہے۔ اور کولیسٹرول قابو کرنے میں بھی معاون ہے۔ جب ہم اسے اتار دیتے ہیں تو ہم مالٹے کا 30 فیصد fiber ضائع کر دیتے ہیں۔
ہم سب جانتے ہیں کہ مالٹا وٹامن سی کا خزانہ ہے۔ لیکن کل یہ حیران کُن بات معلوم ہوئی کہ مالٹے میں جتنا وٹامن سی ان سفید ریشوں میں پایا جاتا ہے۔ جب ہم انہیں اتار دیتے ہیں تو 50 فیصد وٹامن سی ضائع کر دیتے ہیں۔
اس میں Anti-oxidants پائے جاتے ہیں جو جسم کے مدافعتی نظام کے لیے مفید ہیں۔ جسم کے لیے مفید کولیسٹرول HDL کا لیول بڑھاتا ہے۔ وغیرہ وغیرہ
یہ کتنا مفید ہے، دو باتوں سےا ندازہ لگائیں۔
لکھا تھا کہ چھلکا آرام سے اتاریں تاکہ زیادہ PIth مالٹے کے چھلکے کے ساتھ ضائع نہ ہو جائے۔
دوسری بات کہ اسے جمع کر کے، پیس لر (Grind) پاؤڈر شکل میں سویٹ ڈشز Desserts میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاکہ اسکی غذائیت سے فائدہ اُٹھایا جاسکے