08/12/2025
انتظامیہ و صوبائ حکومت کی نا اہلی ، غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ایک اور مسیحا جان کی بازی ہار گئ۔
ڈی ایچ کیو ایبٹ آباد سےاغواء ڈاکٹر وردہ کی مسخ شدہ لاش ٹھنڈیانی سے برآمد جس کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے۔
پولیس اور انتظامیہ کی بروقت ایکشن نہ لینے کی وجہ سے ڈاکٹر وردہ جان کی بازی ہارگئ۔
پیما چیف سیکرٹری ، ہیلتھ سیکرٹری ، وزیر صحت اور وزیر اعلی کے استعفی کا مطالبہ کرتی ہے جو اپنے ایک مسیحا کی زندگی نہ بچا سکے ۔
ایبٹ آباد پولیس کے تمام ذمہ داران کو معطل کیا جائے۔جن کی لاپرواہی سے ڈاکٹر وردہ کو قتل کیا گیا۔
پیما اس دکھ کی گھڑی میں ڈاکٹر وردہ کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم ممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش کرینگے۔
پیما صوبائ حکومت کو خبردار کرتی ہے کہ جلد از جلد قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، بصورت دیگر پیما تمام ہیلتھ کمیونٹی کو اعتماد میں لے کر ڈاکٹر وردہ کو انصاف دلانے کیلئے ہر حد تک جائے گی۔
ڈاکٹر ذوالفقار درانی
انچارج پیما ایڈوکیسی