06/11/2025
پاکستان میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم 17 سے 29 نومبر 2025 تک چلائی جائے گی۔ 💉
اس مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین مکمل طور پر مفت فراہم کی جائے گی۔
📍 یہ ویکسین مندرجہ ذیل جگہوں پر دستیاب ہوگی:
✅ سرکاری مراکزِ صحت
✅ منتخب عارضی مراکز
✅ اسکولوں اور مدارس اور حجروں میں
یاد رکھئے! اگر آپ کے بچے کو پہلے ہی خسرہ اور روبیلا کی ویکسین لگ چکی ہے، تب بھی قومی خسرہ و روبیلا مہم کے دوران بچے کو دوبارہ ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ قوتِ مدافعت مزید مضبوط ہو۔
۔
Government of Pakistan Ministry of National Health Services, Regulations & Coordination Islamabad World Health Organization- Pakistan UNICEF Pakistan Gavi, the Vaccine Alliance