SMILE AGAIN

SMILE AGAIN For treatment of Depression,Anxiety,headach and drug dependance

A well established and International known Psychiatric Care and Drug Addict Detoxification centre....providing Mental \health Care to the western Punjab,Afghanistan,FATA , KPK and UAE

05/12/2025

کیا پختونخوا حکومٹ ڈنڈے کی زور سے بے خبر ہے؟
پنجاب تو پورا وینس لگنے لگا ہے۔ نہ زگ زیگ،نہ ون وھیلنگ،نی بغیر ہلمٹ کے اور نہ ہی سپیڈ ٹریک میں ٹریکٹر یا رکشہ یا پبلک ٹرانسپورٹ۔
اگر 13 سالہ حکومت اور کچھ نہیں کر سکتی تو ٹریفک میں روزانہ حادثات پر ہی قابو پایئں

04/12/2025

پاکستانی رزایل جسکو وہ خود اشرافیہ کہتے ہیں کے کرتوت

04/12/2025

مکمل یوتھیا۔ جس پر الزام لگاتا ہے اسی کا نام پتہ نہیں

آج وزیر خزانہ کا اجلاس 👇ایک مولوی صاحب کا پاجامہ درزی نے ذرا لمبا کر دیا۔ مولوی صاحب شرعی یعنی ٹخنوں سے اونچا پاجامہ پہن...
04/12/2025

آج وزیر خزانہ کا اجلاس
👇

ایک مولوی صاحب کا پاجامہ درزی نے ذرا لمبا کر دیا۔ مولوی صاحب شرعی یعنی ٹخنوں سے اونچا پاجامہ پہنتے تھے۔
بیگم سے کہا کہ جمعہ سے پہلے زرا پاجامہ چار انچ کم کر دینا۔ بیگم روز مرہ کی مصروفیت میں بھول گئیں۔
دوسرے دن مولوی صاحب نے بیٹی سے کہا کہ ذرا پاجامہ چار انچ کم کر دینا۔ بیٹی بھی ٹال گئی۔
تیسرے دن مولوی صاحب نے بہو سے پاجامہ چار انچ کم کرنے کا کہا۔ بہو بھی بھول گئی۔

جمعہ کے دن آن پہنچا تو اچانک بیگم کو خیال آیا کہ آج جمعہ ہے اور مولوی صاحب نیا پاجامہ پہن کر جمعہ ادا کرنے جائیں گے۔
انہوں نے اپنے کمرے میں لے جا کر جلدی جلدی چار انچ کاٹ کا بخیہ مار دی اور پاجامہ رکھ آئیں۔

کچھ دیر بعد بیٹی کو خیال آیا تو اس نے بھی پاجامہ چار انچ کاٹ کر سلائی مار دی۔ اس کے بعد بہو نے بھی یہی عمل دہرایا۔

دوپہر جب مولوی صاحب نے غسل کر کے پاجامہ پہنا تو وہ کچھا بن چکا تھا...!

پاکستان کے غریب عوام کی مالی حالت بھی ہر بجٹ میں نئے نئے ٹیکس لگ کر مولوی صاحب کے پاجامے جیسی ہوگئی ہے...!

جس کو یاد آتا ہےکہ خسارہ کم کرنا ہے وہ نیا ٹیکس لگا کر انکم کو چھوٹا کر دیتا ہے...!

04/12/2025

صاف بتاو کہ امریکہ کے ساتھ یا روس کے؟ پیوٹن کی انڈیا امد سے پہلے انڈیا کو کھلی وارننگ

04/12/2025
04/12/2025
‏جسٹس آصف محمود مسٹر ابوذر کے باپ ہیں جنہوں نے اپنی وی 8 گاڑی چلانے کے لیے دی اور نہ اس کی عمر پوری نہ شناختی کارڈ اور ن...
03/12/2025

‏جسٹس آصف محمود مسٹر ابوذر کے باپ ہیں جنہوں نے اپنی وی 8 گاڑی چلانے کے لیے دی اور نہ اس کی عمر پوری نہ شناختی کارڈ اور نہ ہی ڈرائیونگ لائسنس اخلاقی طور پر جج صاحب استعفی دے کر خود کو قانون کے حوالے کریں جو اپنے گھر میں قانون کا نفاذ نہیں کر سکتا اسے بطور جج سیٹ پر رہنے کا کوئی حق نہیں

02/12/2025

😭 آج ایک باپ… چند روپے کے چالان کی مار سے ڈھیر ہو گیا…
آج دل ٹوٹ گیا…
سچ کہوں تو انسانیت شرما گئی…
اور میں یہ سوچتا رہ گیا کہ غریب کی زندگی اتنی سستی کیوں ہے؟
ایک دیہاڑی دار رکشہ والا…
وہ جس کا پسینہ بھی قرض ہوتا ہے،
جس کی روٹی بھی دعا سے پکتی ہے،
جس کی مزدوری بھی نصیب سے ملتی ہے…
آج اسے وارڈن نے 2000 روپے کا چالان کیا۔
2000 روپے…
ہمارے لیے شاید کچھ نہیں۔
لیکن اس کے لیے؟
اس کے لیے یہ پورے دن کی امید تھی…
پورے گھر کی شام تھی…
پورے بچوں کی خوشیاں تھیں۔
چالان سنتے ہی اس نے ایک لمبی سانس لی…
دھیرے سے رکشے پر بیٹھا…
اور اگلے ہی لمحے ہارٹ اٹیک سے گر پڑا۔
لوگ بھاگے… رکشہ ایک طرف کیا…
سامان اتارا…
اور وہاں سے ایک چھوٹا سا شاپر ملا۔
بس… وہ شاپر کھلتے ہی سب کی آنکھیں بھر آئیں۔
میں لکھ رہی ہوں اور ہاتھ کانپ رہے ہیں۔
💔 شاپر میں کیا تھا؟
آدھا کلو آٹا
پاؤ چاول
تھوڑا سا گھی
چٹکی بھر چینی
تین آلو
دو پیاز
نمک
چائے کی پتی
دو پیناڈول
ایک شیمپو ساشے
صابن کی ٹکیا
پانچ روپے کی نسوار
بچوں کے لیے ایک رنگین سی سیٹی
ایک پلاسٹک کی ننھی کار
اور… چھوٹی سرخ چوڑیاں
جی ہاں… سرخ چوڑیاں۔
وہ جو اس نے اپنی دو ماہ کی بیٹی کے لیے لی تھیں۔
وہ بیٹی جو رنگ سرخ دیکھ کر ہنس پڑتی تھی۔
کچھ دیر پہلے وہ ہارٹ اٹیک سے پہلے مسکرا کر کہہ رہا تھا:
“کار میرے تین سال کے بیٹے کی ہے…
اور چوڑیاں میری بیٹی کی… یہ دیکھ کر خوش ہوتی ہے…"
😭
ہائے اللہ…
ایک باپ اپنی آخری سانس تک بچوں کا سوچتا ہے۔
اور یہی وہ آخری سوچ تھی…
جس کے ساتھ وہ دنیا چھوڑ گیا۔
---
😢 یہ ایک رکشہ والے کی نہیں… سب کی کہانی ہے
وہ کرائے پر بائیک چلانے والا جو روز 500 مالک کو دیتا ہے…
پھر پیٹرول ڈالتا ہے…
اور رات کو ہاتھ میں صرف یہی شاپر لیے گھر جاتا ہے۔
وہ چنگ چی والا جو 30 روپے فی سواری میں سارا دن دھواں اور گالیاں کھا کر گزار دیتا ہے…
آخر میں اسی شاپر میں گھر کی امید بھر کر لاتا ہے۔
وہ پھٹہ رکشہ والا جو پہلے مالک کو روز کرایہ دیتا ہے…
پھر سارا دن محنت کرتا ہے…
اور آخر میں اللہ کا دیا چند سو روپے جیب میں ڈال کر
بچوں کے لیے ایک چھوٹی چیز ضرور لے جاتا ہے…
کہ گھر میں خوشی کی آواز آجائے۔
---
😭 اصل درد یہ ہے…
چالان صرف کاغذ نہیں تھا…
وہ چالان اس کے گھر کی روٹی تھا۔
اس کے بچوں کی خوشی تھا۔
اس کی بیٹی کی سرخ چوڑیاں تھیں۔
اس کے بیٹے کی وہ پانچ روپے والی کار تھی۔
اور ہاں…
وہ چالان ہی اس کی جان لے گیا۔
---
🙏 خدا کے لیے… تھوڑا رحم، تھوڑی انسانیت…
کبھی رک کر سوچیں…
غریب کے شاپر میں صرف سودا نہیں ہوتا…
اس میں اس کی پوری دنیا ہوتی ہے۔
اللہ ان محنت کشوں پر آسانی کرے…
اور ہمیں بھی انسان بنا دے۔

Address

Habi BAbad Near Police Station Badaber, NWFP
Peshawar
25000

Telephone

03340013251

Website

http://ww.facebook.com/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SMILE AGAIN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category