07/12/2025
عُمر فارمیسی، وائی پی سی پاکستان کو پی پی اے خیبر پختونخوا اور پی پی اے سینٹرل کے الیکشن میں شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔
ہم وائی پی سی کی کور کمیٹی، تمام ممبران اور وائی پی سی کے حمایت یافتہ کامیاب امیدواران کو خصوصی طور پر مبارکباد دیتے ہیں۔
بالخصوص نبیلہ نیاز صاحبہ، جو پی پی اے سنٹرل الیکشن میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے ایگزیکٹو ممبر کی نشست پر منتخب ہوئیں، اُنہیں نمایاں کامیابی پر عُمر فارمیسی کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
دعا ہے کہ وائی پی سی اپنی سابقہ روایات کے مطابق فارمیسی پروفیشن کی ترقی، خوشحالی اور بہتری کے لیے اسی اخلاص، جذبے، قربانی اور مسلسل جدوجہد کے ساتھ اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے۔
اللہ تعالیٰ اس کامیابی کو پوری فارمیسی کمیونٹی کے لیے باعثِ خیر بنائے۔
آمین