13/01/2026
انصاف ڈاکٹر فورم پشاور کے وفد کی مردان میڈیکل کالجز میں رابطہ مہم
“عمران خان کی رہائی — صحت مند پاکستان کی ضمانت”
انصاف ڈاکٹر فورم پشاور کی جانب سے ڈاکٹر کمیونٹی کی مؤثر موبلائزیشن اور آئندہ “صحت مند پاکستان کے لیے عمران خان کی رہائی” کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف ہسپتالوں اور میڈیکل کالجوں کے دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں انصاف ڈاکٹر فورم پشاور کے وفد نے ڈاکٹر تواب یوسفزئی کی قیادت میں مردان
میڈیکل کالج کا دورہ کیا، جہاں ڈاکٹر کمیونٹی سے ملاقاتیں کی گئیں۔ ملاقات کے دوران انصاف ڈاکٹر فورم کے تنظیمی اہداف، ڈاکٹرز کو درپیش مسائل، آئندہ کنونشن کی اہمیت اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں اصلاحات، شفافیت اور میرٹ کی بالادستی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انصاف ڈاکٹر فورم عمران خان کے نظریے کے مطابق ایک ایسا ہیلتھ سسٹم قائم کرنے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا جو مکمل طور پر میرٹ پر مبنی، شفاف اور عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کا ضامن ہو۔
انصاف ڈاکٹر فورم پشاور صوبے بھر میں ڈاکٹر کمیونٹی کو ایک منظم اور مضبوط پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے اپنی تنظیمی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے