05/12/2025
باڑہ سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ بچی کو شدید پیٹ درد کی شکایت پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لایا گیا۔
مکمل طبی معائنے کے بعد گیسٹرو اینٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ نے تشخیص کی کہ مریضہ کے معدے میں دو بڑے کیل موجود ہیں۔
گیسٹرو ڈیپارٹمنٹ کے ماہر ڈاکٹر عمران اللہ اورانکی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لیزر اور اینڈوسکوپک کیمرہ تکنیک کی مدد سے دونوں کیل بغیر کسی بڑے آپریشن کے کامیابی سے نکال لیے۔
ماہرین کے مطابق اگر مریضہ کو بروقت ہسپتال نہ لایا جاتا تو یہ کیل معدہ یا آنتوں کو نقصان پہنچا سکتے تھے، جس کے نتیجے میں بڑا آپریشن ناگزیر ہوتا۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی گیسٹرو ٹیم کی یہ کامیابی جدید طبی سہولیات اور ہنگامی خدمات کی بروقت دستیابی کا واضح ثبوت ہے۔