Dr Syed Muhammad ENT, Head & Neck surgeon

Dr Syed Muhammad ENT, Head & Neck surgeon Dr Syed Muhammad belong from Waziristan. He is experts in Ear, nose, through, thyroid, head and neck

گلے کی سوزش، نزلہ اور کھانسی آج کل بہت عام ہے اوع ہر دوسرا شخص ان علامات کا سامنا کر رہا ہے۔ایک بہت اہم سوال یہ ہے کہ ای...
18/10/2025

گلے کی سوزش، نزلہ اور کھانسی آج کل بہت عام ہے اوع ہر دوسرا شخص ان علامات کا سامنا کر رہا ہے۔
ایک بہت اہم سوال یہ ہے کہ ایسی صورت میں اینٹی بایوٹکس کب استعمال کی جائیں۔
آپ سب بخوبی جانتے ہیں کہ پاکستان جیسے ممالک میں اینٹی بایوٹکس کا غلط استعمال اور ضرورت سے زیادہ استعمال عام ہے، جس سے اینٹی بایوٹکس کی مزاحمت پیدا ہو رہی ہے، جو کہ ایک بہت خطرناک حالت ہے، کیونکہ ضرورت پڑنے پر یہ اینٹی بایوٹکس جراثیموں پر کام نہیں کریں گے۔
اس پوسٹ میں ہم دیکھیں گے کہ ہمیں گلے کی سوزش کے دوران اینٹی بایوٹکس کب استعمال کرنی چاہیے۔
گلے کی خرابی کے بیشتر کیسز وائرس کی وجہ سے ہوتے ہیں اور وائرس کے حملے میں اینٹی بایوٹکس جیسے ازو میکس، آگمینٹین، کیلا موکس، کلیری سیڈ کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ،بلکہ الٹا سائیڈ ایفیکٹس بھی ہو سکتے ہیں۔ اس لیے عام عوام اور ڈاکٹروں دونوں کے لیے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ اینٹی بایوٹکس کا استعمال کب کرناچاہیے۔
آئیے ہم وائرل اور بیکٹریل انفیکشن کے فرق کو علامات سے سمجھتے ہیں۔
یادرہے !اینٹی بائیوٹک صرف بیکٹریل انفیکشن میں دی جا سکتی ہیں۔

وائرس کی وجہ سے گلے کی سوزش کی علامات :
۔بخار کا نہ ہونا یا کم درجے کا بخار ہوتا ہے
۔گردن میں لیمف نوڈز سوجے ہوئے نہیں ہوتے
۔گلے میں دیکھنے پر صرف سرخی نظر آتی ہے، پیپ جیسا پیلا مواد نظر نہیں آتا، ٹانسلز عام طور پر نارمل ہوتے ہیں
۔نزلہ
۔چھینکیں
۔آنکھوں کی سوزش
ایسی صورت میں اینٹی بایوٹکس کی ضرورت نہیں ہے، بس پیناڈوال استعمال کریں، شہد، جڑی ،ہربل چائے، نمک کے پانی سے غرارے، شربت توت سیاہ، لوزنجیز وغیرہ سے گلے کو سکون دیں۔ آرام کریں اور مناسب مقدار میں پانی پئیں۔ آپ ایک ہفتے میں ٹھیک ہو جائیں گے۔

دوسری طرف، اگر آپ کو گلا خراب ہو اور ساتھ یہ علامات ہوں:
۔تیز بخار
۔گردن میں میں گلیٹیاں محسوس ہو اور ان میں درد بھی ہو
۔گلے میں اندر دیکھنے پر پیپ جیسا پیلا مواد نظر آئے، ٹانسلز کا سائز بڑھا ہواہو
۔نزلہ، چھینکیں یا آنکھوں کی سوزش نہ ہو
تو یہ بیکٹیریا کی وجہ سے گلے کی سوزش کی علامات ہیں اور ایسی صورت میں آپ کو اینٹی بایوٹکس کی کورس کی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ کو دوسروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔
Dr Syed Muhammad ENT , Head and neck surgeon

11/10/2025

Endoscopic packing
After Functional endoscopic sinus surgery

10/10/2025
10/10/2025

Thyroid surgery
Showing
RLN

ڈپتھیریا (Diphtheria) خناق کیا ہے؟ڈپتھیریا ایک خطرناک بیماری ہے جو گلے، ناک یا جلد کو متاثر کرتی ہے۔ یہ ایک جراثیم (بیکٹ...
09/10/2025

ڈپتھیریا (Diphtheria) خناق کیا ہے؟
ڈپتھیریا ایک خطرناک بیماری ہے جو گلے، ناک یا جلد کو متاثر کرتی ہے۔ یہ ایک جراثیم (بیکٹیریا) سے ہوتی ہے اور آسانی سے ایک سے دوسرے کو لگ سکتی ہے، خاص طور پر کھانسی یا چھینک سے۔

علامات:

گلے میں شدید درد

بخار

سانس لینے میں مشکل

گلے میں سفید جھلی بن جانا

09/10/2025

Emergency procedures

08/10/2025

Dr arshad nawaz
Zain wazir

👦 بچوں کے ٹانسلز بار بار کیوں سوجتے ہیں؟ٹانسلز گلے کے دونوں طرف موجود چھوٹے غدود ہوتے ہیں جو بیماریوں سے بچانے میں مدد ک...
07/10/2025

👦 بچوں کے ٹانسلز بار بار کیوں سوجتے ہیں؟

ٹانسلز گلے کے دونوں طرف موجود چھوٹے غدود ہوتے ہیں جو بیماریوں سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔
لیکن بچوں میں یہ بار بار سوج جاتے ہیں، خاص طور پر سردی یا انفیکشن میں۔

عام وجوہات:

بار بار وائرل یا بیکٹیریا انفیکشن

زیادہ آئسکریم یا ٹھنڈا پانی پینا

دھول مٹی یا الرجی

کمزور قوتِ مدافعت

علامات:

گلا خراب اور درد

بخار

کھانے میں تکلیف

سانس لینے میں مشکل (شدید صورت میں)

07/10/2025

Emergency
Tracheostomy

🦋 تھائیرائیڈ گلٹی کی بروقت پہچان – آپ کی صحت کے لیے ضروریتھائیرائیڈ گلٹی (Thyroid gland) گردن کے سامنے حصے میں ہوتی ہے۔ ...
05/10/2025

🦋 تھائیرائیڈ گلٹی کی بروقت پہچان – آپ کی صحت کے لیے ضروری

تھائیرائیڈ گلٹی (Thyroid gland) گردن کے سامنے حصے میں ہوتی ہے۔ اگر اس میں سوجن یا گلٹی بن جائے تو اکثر لوگ اسے نظر انداز کر دیتے ہیں، جو آگے چل کر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

⚠️ کن علامات پر توجہ دیں؟

گردن میں گلٹی یا سوجن 👀

نگلنے یا سانس لینے میں مشکل 😮‍💨

آواز میں بھاری پن یا تبدیلی 🎤

بے وجہ کمزوری یا تھکن 😴

وزن میں غیر معمولی کمی یا اضافہ ⚖️

✅ احتیاط:

اگر گردن میں کوئی گلٹی یا سوجن محسوس ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں 🩺

بروقت تشخیص سے علاج آسان اور مؤثر ہوتا ہے

تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے 🚨

🌟✨ بنوں کے لیے شاندار خوشخبری! ✨🌟اب آپ کے اپنے ہی شہر میں موجود ہے ایک تجربہ کار اور ماہر کان، ناک اور گلا (ENT) کے اسپی...
04/10/2025

🌟✨ بنوں کے لیے شاندار خوشخبری! ✨🌟

اب آپ کے اپنے ہی شہر میں موجود ہے ایک تجربہ کار اور ماہر کان، ناک اور گلا (ENT) کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر۔
اب بڑے شہروں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں، کیونکہ جدید علاج اور سرجری کی تمام سہولیات آپ کو یہیں دستیاب ہیں۔

👨‍⚕️ مہیا کی جانے والی سہولیات اور علاج:

🔹 کان (Ear) کے امراض:
• سماعت کی کمزوری (Hearing loss)
• کان کا بہنا (Ear discharge)
• کان میں شور یا بجنے کی آواز (Tinnitus)
• چکر آنا (Vertigo, Balance disorders)
• Middle ear infection اور chronic ear diseases
• Tympanoplasty (کان کے پردے کا آپریشن)
• Mastoidectomy

🔹 ناک (Nose) کے امراض:
• ناک کی الرجی (Allergic rhinitis)
• ناک بند رہنا (Nasal obstruction)
• سائنوس کا انفیکشن (Acute & Chronic Sinusitis)
• ناک سے خون آنا (Epistaxis management)
• ناک کی ٹیڑھی ہڈی کا آپریشن (Septoplasty)
• ناک کی خوبصورتی کا آپریشن (Rhinoplasty / Cosmetic nasal surgery)
• Functional Endoscopic Sinus Surgery (FESS)
• Nasal polyp removal

🔹 گلا (Throat) کے امراض:
• ٹانسلز کا علاج اور آپریشن (Tonsillitis, Tonsillectomy)
• آواز بیٹھ جانا (Hoarseness, Vocal cord problems)
• گلے کے انفیکشن (Pharyngitis, Laryngitis)
• سانس کی نالی کے مسائل (Tracheostomy, Airway management)
• Thyroid gland کی بیماریاں اور سرجری
• Head & Neck tumors کا علاج اور سرجری

🔹 خصوصی سہولیات:
• Endoscopy (Nasal, Ear & Laryngeal)
• Audiometry & Hearing Tests
• Minor & Major ENT Surgeries
• Cosmetic & Reconstructive ENT Surgeries

✨ کلینک کی خصوصیات:
✅ شہر میں پہلی بار مکمل ENT علاج اور سرجری کی سہولت
✅ جدید آلات اور تشخیصی طریقے
✅ مریضوں کو توجہ، عزت اور مکمل رہنمائی
✅ معیاری علاج، مناسب فیس کے ساتھ

📍 کلینک ایڈریس: [یہاں کلینک کا پتا لکھیں]
🕒 کلینک اوقات: [اوقات درج کریں]
📞 رابطہ نمبر: [اپنا نمبر درج کریں]

🌟 “آپ کی صحت، ہمارا عزم – بہترین علاج، اعتماد کے ساتھ!” 🌟Dr Syed Muhammad

حُسن دَ مذهب د تقاضو سره کار نه ساتيډیر مُسلمانان مې په هندوانو مئین ولیدل. #عکسونه
25/09/2025

حُسن دَ مذهب د تقاضو سره کار نه ساتي
ډیر مُسلمانان مې په هندوانو مئین ولیدل.
#عکسونه

Address

Hayat Abad
Peshawar
25000

Opening Hours

09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Syed Muhammad ENT, Head & Neck surgeon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category