حکیم میاں محمد احسن

حکیم میاں محمد احسن posting for information what ever

02/12/2025

حب شنگرف زعفرانی

طب یونانی کا شاہکار  جواہر مہرہ (کشتہ سونا اور عرق گلاب 9 آتشہ،عرق گاوزبان 3 آتشہ کی اضافی خوبیوں کے ساتھ)48 دن کی مسلسل...
02/12/2025

طب یونانی کا شاہکار
جواہر مہرہ
(کشتہ سونا اور عرق گلاب 9 آتشہ،عرق گاوزبان 3 آتشہ کی اضافی خوبیوں کے ساتھ)
48 دن کی مسلسل محنت اور مکمل اجزاء کے ساتھ تیار کیا گیا ہے
یہ دوائی دل کی بیماریوں کیلئے نایاب تحفہ ہے۔ دل کی تمام بیماریوں‘ یعنی اختلاج قلب‘ دل دھڑکنا‘ ضعف قلب اور خفقان وغیرہ کیلئے آب حیات ہے۔ اکثر ایک ہی خوراک سے دل کو طاقت ہونی شروع ہوجاتی ہے اور چند خوراکوں میں ہی تمام اعضاء رئیسہ طاقتور ہوجاتے ہیں طب یونانی میں غالباً سب سے بہترین نسخہ کہا جاسکتا ہے کیونکہ اس کی ایک ہی خوراک ایک دفعہ تو مریض کو بستر مرگ سے بھی اٹھا دیتی ہے۔ میرے خیال میں اس سے زیادہ تعریف کی ضرورت نہیں
( کامل انتشار ۔قوت باہ ۔اعضاء رئیسہ و شریفہ کی تمام طاقتوں کی بحالی کا اصل جوہر)
اطباء کرام توجہ فرمائیں
اپنے تمام پھنسے ہوئے مریضوں کو ایک بار جواہر مہرہ استعمال کروائیں
صدق بیانی کی تمام حدوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ھے کے مکمل اجزا سے تیار جواہر مہرہ کی ایک خوراک سسکتی موت کو زندگی کی جانب لوٹا دیتی ھے
چند شکایات تقریباً تمام ہی اطبا کے سامنے تواتر سے آ رہی ہیں اور عام آدمی نا واقفیت کی بنا پر پریشان ھوتا ھے کے میرے ساتھ کیا ھو رہا ھے
یہ روز کا مشاھدہ ہے ہر تیسرے مریض کا دل کمزور ہے۔ذرا سی ٹینشن ہوئی دل دھڑ دھڑ چلنا شروع۔بیٹھے بیٹھے سانس پھول گیا۔
سوتے میں جسم سُن ہونے کی شکایت ،
شوگر کے مریضوں کے اعضاء کی مستقل بے حسی اور شدید اذیت ،
سر کے پچھلے حصے کا سُن ہونا ،
تھوڑا سا چلنے پہ شدید تھکاوٹ کا احساس،
چھوٹی عمر میں شدید جنسی کمزوری ،
اعضائے تناسلیہ کا بہت کم انتشار اور موٹر سائیکل چلاتے ہوئے سُن ہو جانا ،
لڑکوں میں عضو خاص کی انتہائی کمزور بڑھوتری ، پینتیس سال کی عمر میں ہی نامردی کی علامات ،بوقت مباشرت و انزال دل کی بے ترتیب دھڑکن ۔
ہر وقت کندھوں اور جسم کا تھکا رہنا کسی کام کے کرنے کو دل نہ کرنا
اور بھی ایسی بہت سی شکایات ہم ہر تیسرے مریض سے روز سنتے ہیں۔
بہت سی ادویات بھی استعمال کرواتے ہیں جن سے کچھ لوگ بہتری بھی محسوس کرتے اور کچھ مکمل ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
لیکن یہ سب علامات آج کے دور میں اتنی زیادہ کیوں ہو رہی ہیں جب اس پہ غور کیا تو بڑی بھیانک حقیقت سامنے آئی کہ عمومی طور پہ دل کی طاقت خون کو سپلائی کرنے کی قابلیت بڑی تیزی سے لوگوں میں کم ہو رہی ہے۔ یاد رکھیں دل وہ واحد عضو ہے جسکی کمزوری کا احساس بہت دیر سے ہوتا ہے
( شوگر کے مریضوں کے اعضاء سوکھ کر سیاہ ھو جانا بھی دل کی کمزوری پر دلیل ھے ) یہی چھوٹی چھوٹی علامات جو پہل ایک گرام ایک ماہ کی کسی بھی کمزور سے کمزور شخص کی الحمدللہ مکمل دوا ہے۔
جو صاحب بھی بنائیں گے میرے بیان کی حرف بہ حرف تائید کریںگے۔ نسخہ کے اجزاء اور ترکیب تیاری ملاحظہ فرمالیں۔
اجزاء: ھوالشافی:-
بسداحمر 25 گرام
بنسلوچن 25 گرام
جدوار خطائی 25 گرام
زمرد سبز 25 گرام
زہرمہرہ 25 گرام
شاخ مرجان 25 گرام
فیروزہ 25 گرام
عقیق سلیمانی 12 گرام
کہربائے شمعی 25 گرام
لاجورد 25 گرام
مروارید (موتی) 50 گرام
مومیائی 25 گرام
نیلم 25 گرام
یاقوت سرخ 25 گرام
ورق طلاء 8 گرام
ورق نقرہ 35 گرام
عنبر 3 گرام
مشک 2 گرام
یشب سبز 25 گرام
مصطگی رومی 25 گرام
عرق گلاب 750 ملی لیٹر
عرق کیوڑہ 750 ملی لیٹر
عرق گلاب۔عرق کیوڑہ ھر واحد 750 ملی لیٹر
حجریات کو عرق گلاب سے مکلس کر لیں
سلاجیت کو اپاؤ عرق گلاب میں حل کرلیں
مشک وعنبر کو عرق کیوڑہ میں حل کرلیں
باقی مفرد ادویات جدوار۔مصطگی ۔کہرباشمعی۔مصطگی۔ کا باریک پاؤڈر کرلیں
اب کھرل میں پاؤڈر مفرد ادویہ و مکلسات ڈال کر کھرل کرنا شروع کریں سب سے پہلے سلاجیت ملا عرق ملاتے اور کھرل کرتے رھیں بعد ازاں عنبر و مشک ملا عرق ملاتے اور کھرل کرتے جائیں آخر میں باقی ماندہ عرق گلاب ملا کر کھرل کرتے جائیں بعدہ خشک کھرل کرکے مانند غبار ھونے پر محفوظ الہوا بند کردیں یاد رہے یہ کم از کم ڈیڑھ ماہ کامل رگڑائی کھرل سے مانند غبار پانی میں مکمل حل پذیر حالت میں آئے گا پھر ہی اس کے وہ اثرات سامنے آئیں گے جو مریض کی حالت بدل کر رکھ دیں گے۔باقی ہر طبیب کا طریقہ کار الگ الگ ہے اور غیر طبیب اسے بنا بھی نہیں سکتا
پوسٹ چوری کرنے سے گریز فرمائیں شکریہ
والسلام
میاں محمد احسن
What's up
03454910265

شوگر کا مستقل علاج :-السلام علیکم و رحمتہ اللہ شوگر دور حاضر کا سب سے بڑا مرض بن چکا ہے ۔بوڑھے تو کیا جوان سالہ افراد بھ...
02/12/2025

شوگر کا مستقل علاج :-

السلام علیکم و رحمتہ اللہ
شوگر دور حاضر کا سب سے بڑا مرض بن چکا ہے ۔بوڑھے تو کیا جوان سالہ افراد بھی اس مرض میں مبتلا ہیں ۔یہ سہرا طب یونانی کے سر ہی ہے کہ جس نے اس موذی مرض کا مستقل علاج تجویز کیا ہے یہ نسخہ محترم جناب حزب اللہ خان صاحب کا ہے جسے درجن سے زائد سینئر حکماء نے 100 فیصد درست تصور کیا ہے اور پھر مزید 3 لوگوں پہ آزمایا گیا ہے اللہ کے فضل و کرم سے آج تینوں ہی شفا یاب ہیں اب اپنی نارمل زندگی بسر کر رہیں ہیں اور ان مریضوں پہ آزمایا گیا جنہیں گزشتہ کم از کم 6 سال سے زائد عرصہ سے شوگر کی بیماری تھی
میں نے اسے بڑی تسلی اور بھرپور محنت سے تیار کیا ہے
نسخہ من و عن حاضر خدمت ہے۔
نسخہ:-
ایک کلو دریائی صدف لیں اور اس کو اچھی طرح صاف کریں ایک کلو صدف میں تین کلو پانی ڈالیں کسی لوہے کی کڑاہی میں اور اس میں کوئی تیزاب 120 ml ڈال کر کڑاہی کو آگ پر رکھیں جب پانی گرم ہو جائے تو اتار کر ٹھنڈا کر لیں اب اس کو کسی نوک دار یا برش کی مدد سے اس کو اچھی طرح صاف کر لیں خشک کر کے اس کو باریک کر کے چھان لیں تاکہ باریک ہو جائے پھر ایک پاؤ سکہ کو دس بار مصفی کریں اور کڑاہی میں ڈال کر پگھلا کر بوہڑ کا ڈنڈا لے کر ایک چٹکی کڑاہی میں ڈال کر بوٹر کے ڈنڈے سے ہلاتے رہیں اور ساری صدف اسی طرح ختم کریں پھر اسی ڈنڈے سے ساری صدف کو اکٹھا کر کے اس پر کوئی برتن جس میں ساری دوا نیچے چھپ جائے اور آگ کو تیز کر دیں ایک گھنٹہ بعد چولا بند کر دیں ٹھنڈا ہونے پر اس کو کھرل میں ڈال کر اچھی طرح رگڑیں پھر کپڑ چھان کر کے اس میں ڈیڑھ کلو بکن بوٹی کا پانی مقطر کر کے تھوڑا تھوڑا ڈال کر کھرل کریں جب خشک ہونے لگے اس کی ٹکیہ بنا کر ایک مٹی کی ڈولی میں بند کر کے گلحکمت کر کے دس کلو کی آگ دے دیں ٹھنڈا ہونے پر نکال لیں پھر تخم دھتورہ سیاہ (تخم جوز ماثل) 120 گرام کو صاف پانی سے کریں اور خشک کر کے دیسی گھی ہاتھ پر لگا کر ہلکا سا چرب کریں اور باریک پیس کر اخبار پر ڈالکر دھوپ میں ایک دن رکھیں پھر گڑمار بوٹی اچھی نمبر ایک لیکر صاف کریں صاف کرنے کے بعد صرف پتے لیں 120 گرام باریک کر کے ہر ایک کو اچھی طرح ملا لیں 500mg کیپسول بھر لیں ایک کیپسول ناشتے کے دو گھنٹے بعد اور ایک رات کو سوتے وقت نیم گرم دودھ سے ایک ماہ اور ساتھ تخم بالنگو اور گاوزبان والے کیپسول صبح نہار منہ کھائیں اور شوگر ٹیسٹ کرواتے رہیں شوگر کم ہو تو چینی یا چینی سے بنی کوئی چیز نہیں کھانی گڑ شکر یا میٹھا فروٹ استعمال کریں اگر کسی کی شوگر ایک ماہ میں ٹھیک نہیں ہوتی تو کچھ دن اور استعمال کروا دیں جن لوگوں کا لبلبہ 5 فی صد کام کر رہا ہو گا انشاءاللہ ان کا لبلبہ سو فیصد کام کرے گا میں نے تین مریضوں کو دیا دو ماہ سے کوئی دوا استعمال نہیں کر رہے اور میٹھا کھا رہے ہیں کوئی پرہیز نہیں کر رہے۔اب اللہ کے فضل و کرم سے انکی شوگر بھی نارمل ہے۔
کورس 3 ماہ کا ہے شفا اللہ ہی کی ذات دیتی ہے
آخر میں صاحب نسخہ کے لیے صحت کی دعاوں کی درخواست ہے ۔اللہ رب العزت انھیں صحت کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے آمین
والسلام
میاں محمد احسن
03454910265

معجون مقوی بدن:-دارچینی۔مرچ سیاہ ۔مگھاں۔خولنجان۔زنجبیل ۔بہمن سرخ۔بہمن سفید۔تودرین۔قرنفل۔بسباسہ۔زیرہ سیاہ۔سنبل الطیب۔تج۔ش...
02/12/2025

معجون مقوی بدن:-
دارچینی۔مرچ سیاہ ۔مگھاں۔خولنجان۔زنجبیل ۔بہمن سرخ۔بہمن سفید۔تودرین۔قرنفل۔بسباسہ۔زیرہ سیاہ۔سنبل الطیب۔تج۔شقاقل۔زعفران ہر ایک 1 تولہ
کشمش سبز۔مغز اخروٹ۔ناریل۔مغز چلغوزہ ہر ایک 5 تولہ
کنجد سفید۔مغز بنولہ۔مغز پستہ ہر ایک 10 تولہ
مغز بادام 10 تولہ روغن زرد 10 تولہ
کوزہ مصری اور شہد خالص ہر ایک سوا کلو
بدستور معجون بنا لیں
15 سے 20 گرام ہمراہ نیم گرم دودھ کے ساتھ کھائیں صبح و شام
مقوی دل و دماغ ۔مقوی جگر و مثانہ۔مولد منی۔مولد خون۔اعلی درجہ مقوی باہ ۔ہاضم طعام اور رنگ کو خوبصورت بنانے والا۔درد مفاصل اور بلغمی بیماریوں کو دور کرکے بدن کو لوہے کی لاٹھ بنا دیتا ہے ۔سردیوں میں 1 ماہ کھا کر دیکھیں نہایت لاجواب اور اکسیر صفت ہے
والسلام
میاں محمد احسن

ايک شخص ابراہیم بن ادہم رحمہ اللہ سے بحث کررہا تھاکہ برکت نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی ۔ابراہیم بن ادہم نے کہا کہ تم نے کتے...
02/12/2025

ايک شخص ابراہیم بن ادہم رحمہ اللہ سے بحث کررہا تھاکہ برکت نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی ۔
ابراہیم بن ادہم نے کہا کہ تم نے کتے اور بکریاں دیکھیں ہیں وہ شخص بولا ہاں ۔ابراہیم بن ادہم بولے سب سے زیادہ بچے کون جنتاہے کتے یابکری وہ بولا کہ کتے ۔ابراہیم بن ادہم بولے تم کو بکریاں زیادہ نظر آتیں ہیں یاکتے وہ بولا بکریاں ۔ابراہیم بن ادہم بولے جبکہ بکریاں ذبح ہوتیں مگر پھر بھی کم نہیں ہوتیں توکیا برکت نہیں ہے اسی کانام برکت ہے ۔پھر وہ شخص بولا کہ ایسا کیوں ہے کہ بکریوں میں برکت ہے اور کتے میں نہیں ۔ابراہیم بن ادہم بولے کہ بکریاں رات ہوتے ہی فورا سوجاتیں ہیں اور فجر سے پہلے اٹھ جاتیں ہیں اور یہ نزول رحمت کا وقت ہوتا ہے لہذا ان میں برکت حاصل ہوتی ہے ۔اور کتے رات بھر بھونکتے ہیں اور فجر کے قریب سوجاتے ہیں لہذا رحمت وبرکت سے محروم ہوتے ہیں ۔پس غوروفکر کامقام ہے آج ہمارابھی یہی حال ہے ہم اپنی راتوں کو فضولیات میں گزارتے ہیں اور وقت نزول رحمت ہم سوجاتے ہیں اسی وجہ سے آج نہ ہی ہمارے مال میں اور نہ ہی ہماری اولاد میں اورنہ ہی کسی چیز میں برکت حاصل ہوتی ہے ۔

درازی و فربہی خراطین مصفی۔بیر بوٹی۔گھونگچی سفید ہر ایک تولہ ۔پوست بیخ مدار 2 تولہ ان سب کو پیس کر شیر مدار 2 تولہ میں کھ...
02/12/2025

درازی و فربہی
خراطین مصفی۔بیر بوٹی۔گھونگچی سفید ہر ایک تولہ ۔پوست بیخ مدار 2 تولہ
ان سب کو پیس کر شیر مدار 2 تولہ میں کھرل کریں ۔ایک سوتی کپڑے پر لیپ کر کے خشک ہونے دیں ۔پھر اسے روغن زرد میں تر کر کے آہنی سیخ پر لپیٹ دیں اور سر نیچا کرکے آگ لگائیں نیچے قطرہ قطرہ تیل ٹپکے گا محفوظ کر لیں
مالش کرکے اوپر پان یا ارنڈ کا پتہ باندھ دیں
14 دن کا استعمال کافی ہے
طلا کے استعمال سے پہلے قیروطی استعمال کریں

02/12/2025
30/11/2025
30/11/2025
داد, ringworm ,eczemaپر کامیاب نسخہصعتر فارسی        25گراممر مکی                15گراملوبان                    10گرامفر...
29/11/2025

داد, ringworm ,eczemaپر کامیاب نسخہ
صعتر فارسی 25گرام
مر مکی 15گرام
لوبان 10گرام
فروٹ سرکہ 500ml
تمام اجزاء کو سرکہ میں 5منٹ تک پکائیں۔ ٹھنڈا ہونے پر چھان لیں۔
صبح شام لگایے
والسلام
میاں محمد احسن

Address

Phalia
5400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when حکیم میاں محمد احسن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to حکیم میاں محمد احسن:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram