Matab Ibne Qasim Phalia

Matab Ibne Qasim Phalia Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Matab Ibne Qasim Phalia, Ghazali school Main building, Phalia.

نذد غزالی سکول پھالیہ
15/02/2022

نذد غزالی سکول پھالیہ

07/06/2021

ھوالشافی ۔۔

حکمت کی چند اصطلاحات جو نسخہ کو مشکل ظاہر کرتی ہیں۔

صمنع قتاد = گوند کتیرا
نبات سفید = چینی سفید
خولنجاں = جڑپان
خردل = رائی جو اچار میں ڈلتی ہے
سونٹھ = خشک ادرک
خراطین = کیچوے
کیسر = زعفران
قرنفل = لونگ
فلفل سیاہ = کالی مرچ
کھار = نمک
ترب کھار = مولی کا نمک
قشر = چلکا
مقشر = چھلا ہوا
نخود = چنے
حب = گول کولی
حب بقدر نخود = گولی بمقدار چنا
قرص = ٹکیہ نما گولی جیسے پینا ڈول
کوزہ گل = مٹی کا برتن
اطریفل = ایسی دوا جس کے بنیادی اجزا ترپھلہ ہوں
ترپھلہ = آملہ، ہرڑ، بہیڑہ
بریاں = گھی/ تیل میں تلا ہوا
مدبر = تدبیر شدہ
مصفا = صاف شدہ
نیم کوفتہ = جو پوری طرح پیسا نہ گیا ہو، موٹا سفوف۔
درڑ مرڑ اوپر والا ہی مطلب ہے۔
گل حکمت کرنا = چکنی مٹی کے پیسٹ میں ملفوف کرنا۔
ملفوف مطلب کوور کرنا
چرب کرنا = گھی یا تیل میں چکنا کرنا۔
ترکٹہ: سنڈھ,مگاں,مرچ سیاہ

کچھ احباب نے ڈیمانڈ کی تھی کہ نسخہ جات میں استعمال کی جانے والی اصطلاح کی وضاحت کریں تو محترم احباب کرام و طالب علم ودوستوں کیلیے عرق ریزی کرکے یہ تحری
لکھی ھے تاکہ سب ھی اس سے مستفید ھوسکیں۔


1 فلفلین... فلفل سیاہ (کالی مرچ)،
فلفل دراز (مگھاں)
2 ترپھلہ... ہلیلہ ، بلیلہ، آملہ
3 ترکٹا... فلفل سیاہ، فلفل دراز، زنجبیل
4 چہار تخم... تخم ریحان، تخم بارتنگ،
تخم کنوچہ ، تخم اسپغول
5 چہار مغز... مغز تخم خیارین، مغز تخم کدو ،
مغز تخم تربوز، مغز تخم خربوزہ
6 چتر بیج... میتھی ، ھالوں، کلونجی ، اجوائن
7 چتر جات... تج قلمی، تیز پات، الائچی، ناگیسر
8 پانچ کھار... کھار تل، سجی کھار، جوا کھار،
مولی کھار اور ڈھاک کی کھار
9 پچکول... چب ، چیتہ، پیپلا ، مولی، پیپل
10 پنجانگ... پتے ، پھول، جڑ، چھال ، پھل/مغز
11 پنج لون... نمک لاہوری، نمک طعام،
نمک سانبھر، نمک سونچر ، نمک بریاری
12 پنج مول خرد (اصولِ خمسہ صغیرہ)...
شال پرنی، برسٹ پرنی، کٹائی خرد، کٹائی
کلاں، خار خسک
13 پنج مول کلاں... (اصولِ خمسہ کبیرہ)...
سونا پاٹھا، پاڑل ، کنبھاری ، ایرنی ، بیل
14 آشو... غیر مقطر شراب
15 بودادہ... کسی دوا کو اس وقت تک بریاں
یا گرم کرنا کہ اس میں محض بو پیدا ہو جائے.
16 بوتہ (کوزہ گلی) مٹی کا مخصوص برتن
جو مونجھ، روئی اور چکنی مٹی کی مدد دے
بنایا جاتا ہے.
17 بویہ.. چکنی مٹی سے تیار چوڑے منہ کے
برتن کو کہتے ہیں
18 بہمنین.. بہمن سُرخ و بہمن سفید
19پاچک دستی... ھاتھ سے بنے اُپلے جس کی
آنچ ہلکی ہوتی ہے
19 پاچک دستی (جنگلی ایرنے)... جنگلی اُپلے
جن کی آنچ تیز ہوتی ہے.
یہ دونوں کو ایک ھی نمبر دیا ھے
20 پارچہ دبیز نمودہ... کپڑے سے چھاننا
21 تراشہ نمودہ... کسی دواء کو کاٹ کر
اس کے تراشے بنانا
22 تودرین... تودری سُرخ و تودری سُفید
23 تسقیہ... کسی سیال چیز کو خشک
مادے کے ساتھ اس قدر کھرل کرنا کہ
سیال اس میں جذب ہو جائے.
24 تشمیع... سم الفار کو موم جیسا بنانا
25جلمندرہ... مرکب جو جل جنتر کے عمل
میں کڑاہی و پیالہ کے مقامِ اتصال پر لگایا
جاتا ہے.
26 چویہ... دواء کو آگ کی حرارت پر رکھ
کر کسی سیال کو اس دواء کے اوپر آہستہ
آہستہ ٹپکانا
27 جل جنتر... ایک خاص ترکیب کا عمل
جس میں کڑاھی اور پیالے کا استعمال ہوتا ہے
چرخ دینا... کسی دھات کو حرارت سے پگھلانے
کا عمل
28 چرخ کھانا... حرارت سے کسی دھات کو اس
قدر پگھلانا کہ وہ حرارت کی وجہ سے چکر
کھانے لگے
29 چھل بند کرنا... پارے کے ہمراہ کسی دھات
کو ملا کر گولی بنانا
30 خل... سرکہ
31 رسائن... وہ دوا جو بڑھاپے کو نہ آنے دے.
جو جسمانی قوّت کو قائم رکھے. جو محافظ
صحت ہو جیسے ہلیلہ جات، بعض اکسیری
ادویات اور کچھ کشتہ جات
32 سائیدہ... سِل بٹّے کی مدد سے پسی ہوئی دوا.
33 شگفتہ... یعنی کہ کھلنا. دوا کو آگ پر رکھنے
پر کھل جانا جیسے پھٹکری اور سہاگہ وغیرہ آگ
پر رکھنے سے کھل جاتے ہیں.
34 شلہ... کھچڑی. جس کو اسقدر پکایا جائے کہ
وہ ہریرہ کی مانند ہو جائے
35 شیرہ دختر... ایسی عورت کا دودھ جس کی
گود میں لڑکی ہو. یہ دودھ اکثر کان کے درد میں
مفید ہوتا ہے
36 شیر پسر... ایسی عورت کا دودھ جس کی
گود میں لڑکا ہو
37 لبن النساء... عورت کا دودھ
38 صلایہ... مبالغہ کی حد تک باریک پیسنا.
39 صیقل... قلعی کرنا، موتی کی طرح بنانا.
حبوب پر سونا یا چاندی کے اوراق چڑھانا
40 صبیخ... ٹنکچر. عصارہ یا سَت
41 غواص... ایسی کیمیائی ادویہ جو دھات
میں اس طرح جم جائے کہ اندر و باہر یکساں
طور پر اس کا رنگ آ جائے
کرسی/کڑسی... اُپلوں کا چُورا کرسی کہلاتا ہے.
42 کف گرفتہ... جھاگ اتارنا. جیسے شہد یا
شکر کے قوام سے اتاری جاتی ہے
43 گداز نمودہ /گداختہ... وہ عمل جس میں
دوا حرارت کے زیرِ اثر کسی رقیق میں حل
ہو جائے.
44 گھاٹ... جو کے دلیہ کو کہتے ہیں
45 لطوخ... نیم سیال دوا جو بطور ضماد
عضو ماؤف پر لگائی جاتی ہے.
46 لگدی یا نغدی... کسی سبز یا خشک بوٹی
یا دوسری دوا کو پانی میں تر کر کے گھوٹ
کر پیڑہ سا بناتے ہیں جس میں مطلوبہ چیز
کو رکھ کر آگ دی جاتی ہے.
47 لبدی... گوندھی ہوئی نیم منجمد چیز
جس سے گولی باندھی جا سکے.
48 غلاف ہلامی... گولیوں پر سریش چڑھانا
49 غلاف قرنی... گولیوں پر قرن (سینگ) کا
سفوف چڑھانا. جس سے جہ معدے میں حل
نہیں ہوتی بلکہ آنتوں میں پہنچ کر اس کا
عمل ہوتا ہے.
50 مخروج نمودہ... کسی سیال دواء میں
خشک ادویہ کے سفوف کی آمیزش.

پہلے اِس کیفیت کو نامَردی کہاجاتا تھااور اِسے ایک ممنوعہ موضوع سمجھا جاتا تھا۔🐒عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا🐤عضو تناسل میں ...
07/06/2021

پہلے اِس کیفیت کو نامَردی کہا
جاتا تھااور اِسے ایک ممنوعہ موضوع سمجھا جاتا تھا۔
🐒عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا

🐤عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے(ED)سے مُراد یہ ہے کہ متعلقہ مَرد،جنسی ملاپ کے لئے اپنے عضو تناسل میں مطلوبہ تناؤحاصل نہ کر سکے یا اس تناؤ کو جنسی ملاپ کی تکمیل تک قائم نہ رکھ سکے۔ اگرچہ یہ کیفیت بڑی عمر کے مَردوں میں زیادہ عام ہے،تاہم یہ عام صورت حال کسی بھی عمر میں پیش آسکتی ہے۔بعض اوقات عضو تناسل میں تناؤ قائم نہ رکھ پانا لازمی طور پر فکر مندی کی بات نہیں ہے لیکن اگر ایسا بار بار یا مستقل طور پر ہوتا ہے تو اِس کے نتیجے میں ذہنی دباؤ اور باہمی تعلقات کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں اور خود احترامی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔پہلے اِس کیفیت کو نامَردی کہا
جاتا تھااور اِسے ایک ممنوعہ موضوع سمجھا جاتا تھا۔

📚اِس معاملے کو ایک نفسیاتی مسئلہ یا بڑی عمر کا نتیجہ خیال کیا جاتا تھا۔یہ خیالات حالیہ برسوں میں تبدیل ہوگئے ہیں۔اب یہ بات معلوم ہو گئی ہے کہ عضو تناسل میں تناؤ کا نہ ہونا یا اِسے قائم نہ رکھ پانے کے مسئلے کا تعلق نفسیاتی عوامل کے بجائے جسمانی عوامل سے زیادہ ہوتا ہے اور یہ کہ بہت سے مَردوں میں 80سال کی عمر تک بھی یہ صلاحیت معمول کے مطابق ہوتی ہے۔

اگرچہ اپنے معلاج سے جنسی مسائل پر بات کرنا مشکل محسوس ہو سکتا ہے ،تاہم اِس سلسلے میں مدد حاصل کرنے کی اپنی ایک افادیت ہے۔ اِس مسئلے کے علاج میں ادویات سے جرّاحی (آپریشن )تک بہت سے علاج دستیاب ہیں جن کے ذریعے اکثر صورتوں میں متعلقہ مَردمعمول کی جنسی سرگرمیاں کرنے کی صلاحیت حاصل کر سکتے ہیں۔

عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کے جسمانی اسباب۔
📖ایک وقت تھا جب معالجین کا خیال تھا کہ عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کی بنیاد نفسیاتی عوامل ہوتے ہیں،لیکن یہ بات دُرست نہیں ۔اگرچہ خیالات اور جذبات عضو تناسل میں تناؤ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم تناہو پیدا نہ ہونے کا سبب جسمانی بھی ہو سکتا ہے مثلأٔ صحت کا کوئی پُرانامسئلہ یا ادویات کے ذیلی اثرات وغیرہ۔ بعض اوقات بہت سے عوامل کا مشترکہ اثر عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کے مسائل پیدا کرتا ہے۔

اِس مسئلے کے عام اسباب درجِ ذیل ہیں

🚩دِل کے امراض خون کی نالیوں میں رُکاوٹ ہونا(atherosclerosis)ہائی بلڈ پریشرذیابیطیس مُوٹاپاغذا کے ہضم ہونے اور اس کی جسم میں ترسیل کے مسائل (metabolic syndrome)

🗿دِیگر اسباب

بعض تجویز کردہ ادویات۔تمباکو نوشی۔الکحل اور دِیگر منشّیا ت ک استعمال۔پراسٹیٹ کے سرطان کا علاج۔توازن اور حرکت کی خرابی کا مرض (Parkinson’s disease)۔مُدافعتی نظام کا مرکزی اعصابی نظام کو تباہ کرنا (Multiple sclerosis)۔ہارمونز کی بے قاعدگیاں مثلأٔ ٹیسٹوس ٹیرون کی مقدار میں کمی (hypogonadism)۔عضو تناسل کی ساخت کے اندر خرابی (Peyronie’s disease)۔نچلے پیٹ میں کئے جانے والے آپریشن یا زخم جو حرام مغز (spinal cord)کو متاثر کرتے ہیں ۔

بعض صورتوں میں عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا کسی اور مرض کی علامت ثابت ہو سکتا ہے۔

عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کے نفسیاتی اسباب

عضو تناسل میں تناؤ پیدا کرنے کے لئے مطلوبہ جسمانی کیفیتوں کے سلسلے کو جاری کرنے میں دِماغ ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، مثلأٔ جنسی جوش کے احساسات کا شروع ہونا۔ جنسی احساسات میں بہت سے عوامل خلل ڈال سکتے ہیں اور تناؤ نہ ہونے کے معاملے کو مزید خرابی سے دو چار کرسکتے ہیں۔اِن عوامل میں درجِ ذیل اسباب شامل ہیں:
🎭ڈپریشن۔تشویش۔ذہنی دباؤ۔

تھکن۔اپنے ساتھی سے بہت کم بات کرنا یا اُس سے اختلافات ہونا۔

ؑعضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کے نفسیاتی اور جسمانی عوامل ایک دُوسرے کے ساتھ مِل کر کام کرتے ہیں۔مثال کے کے طور پر، ایک معمولی جسمانی مسئلہ ،جنسی ردِّعمل کو سُست رفتار بنادیتا ہے اور نتیجے کے طور پر تناؤ کے بارے میں تشویش پیدا ہو سکتی ہے اور اِس کے نتیجے میں تناؤ نہ ہونے کا مسئلہ مزید شدّت اختیار کو سکتا ہے۔

🚩خطرے کے عوامل۔

بہت سے عوامل عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کا سبب بن سکتے ہیں:

بڑی عمر کا ہونا: 75سال یا اس سے زائد عمر کے 80فیصد لوگوں میں عضو تناسل کا تناؤ نہ ہونا ظاہر ہوسکتا ہے۔بہت سے مَرد اپنی بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ جنسی فعالیت میں پیدا ہونے والی تبدیلیاں محسوس کرتے ہیں۔تناؤ حاصل کرنے میں زیادہ وقت در کار ہوتا ہے ،تناؤ میں زیادہ شِدّت نہیں ہوتی، اور ممکن ہے ہے کہ عضو تناسل کو براہِ راست تحریک دینے کی زیادہ ضرورت پیش آئے۔لیکن عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کا تعلق براہِ راست عمر سے ہونا ضروری نہیں ہے۔ بڑی عمر کے لوگوں میں اِس مسئلے کے پیدا ہونے کا سبب اُن کی صحت کی حالت یا صحت کے حوالے سے لی جانے والی ادویات پر منحصر ہوتا ہے۔صحت کا پُرانا مسئلہ ہونا: پھیپھڑوں، جگر، گُردوں،دِل، عصاب، شریانوں اور نَسوں کے امراض ،عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کا سبب بنتے ہیں ۔اِسی طرح اینڈو کرائن سسٹم (endocrine syste)کے امراض ،خصوصأٔ ذیابیطیس وغیرہ بھی عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کا مسئلہ پیدا کرتے ہیں۔ شریانوں میں مادّوں کے جمع ہوجانے(plaque) سے بھی عضو تناسل کو خون کی فراہمی میں رُکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔اور بعض مَردوں میں ٹیسٹوس ٹیرون کی کم سطح (male hypogonadism)بھی عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کا سبب بنتی ہے۔بعض مخصوص ادویات کا استعمال: ڈپریشن روکنے والی ادویا ت، اینٹی ہسٹامینز،ہائی بلڈ پریشر ،درد اور پراسٹیٹ کے سرطان کا علاج کرنے والی ادویات کے علاوہ اور بہت سی ادویات کے اثر سے،اعصابی پیغامات یا عضو تناسل میں خون کے بہاؤ میں رُکاوٹ پیدا کرنے کے ذریعے ، عضو تناسل میں تناؤ پیدا نہ ہونے کاسبب بن سکتی ہیں۔سکون آور اور نیند لانے والی گولیاں یا ادویات بھی اِ ن مسائل کا سبب بنتی ہیں۔بعض آپریشن اور زخم: عضو تناسل کے تناؤ کو کنٹرول کرنے والے اعصاب کے ضائع یا اُنہیں نقصان پہنچنے سے عضو تناسل میں تناؤ پیدا ہونا ممکن نہیں رہتا۔یہ خلل نچلے پیٹ یا حرام مغز (spinal cord) کونقصان پہنچنے سے ہو سکتا ہے۔ مثانے، پراسٹیٹ گلینڈ یا مقعد کے آپریشن کے نتیجے میں عضو تناسل کا تناؤ حاصل نہ ہونے اِمکانات بڑھ جاتے ہیں۔منشّیات کا استعمال: الکحل، میری یو آنااور دِیگر منشّیات کے طویل استعمال سے اکثر اوقات عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا اور جنسی خواہش میں کمی پیدا ہوجاتی ہے۔ذہنی دباؤ، تشویش اور ڈپریشن: دِیگر نفسیاتی عوامل بھی بعض صورتوں میں عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کا سبب بنتے ہیں۔تمباکو نوشی: تمباکو نوشی ،شریانوں اور نَسوں میں خون کے بہاؤ میں کمی لاتی ہے لہٰذا عضو تناسل میں تناؤ پیدا نہیں ہوتا ۔سگریٹ پینے والے مَردوں میں، ؑ عضو تناسل کا پیدا نہ ہونے کا اِمکان بڑھ جاتا ہے۔مُٹاپا: معمول کے مطابق وزن رکھنے والے مَردوں کے مقابلے میں زائد وزن یا مُٹاپے کے حامل مَردوں میں ، عضو تناسل میں تناؤ پیدا نہ ہونے کا اِمکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔غذا کے ہضم ہونے اور اس کی جسم میں ترسیل کے مسائل (metabolic syndrome): اِس کیفیت میں پیٹ پر چربی کا بڑھ جانا ، کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈ کی غیر صحت بخش سطح ہونا،ہائی بلڈ پریشر ہونا اور انسولین کی مُزاحمت مخصوص علامات ہیں۔طویل عرصے تک سائکل چلانا: تجربات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ طویل عرصے تک سائیکل چلانے سے اس کی سیٹ کا دباؤ اندر کی نَسوں کو دبادیتا ہے اور عضو تناسل میں خون کے بہاؤ کو روکتا ہے،اور اِس سے عارضی طور پر عضو تناسل میں تناؤ نہ پیدا ہونا ارعضو تناسل کی حِسّاسیت میں کمی آجاتی ھے۔
(PIED) عریاں تصاویر /فلموں سے پیدا ہونے والی جنسی عدم فعّالیت

1990کے اواخر میں، دواؤں کے اسٹورز پر، ویاگرا (viagra)کی دستیابی پر بڑی عمر کے لوگوں کو بڑی خوشی ہوئی۔لیکن آج کم عمر افراد بھی اپنی جنسی عدم فعّالیت کے علاج کے لئے ادویات کی تلاش میں ہیں (گلوبل نیوز)۔ تاہم اُن کا مسئلہ جسمانی نہیں بلکہ یہ ذہنی نوعیت کا مسئلہ ہے اور اس کا سبب حدسے زیادہ عریاں تصاویر/فلمیں دیکھنا ہے۔آج انٹرنیٹ کے حوالے سے،مڈل اسکول کے وقت سے، بہت سی نسلوں کو 24 گھنٹے عریاں تصاویر /فلموں تک رسائی حاصل رہی ہے۔تاہم جب کسی حقیقی جنسی ساتھی کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کا وقت آتا ہے تو عضو تناسل میں تناؤ پیدا ہونے اور اسے قائم رکھنے کے حوالے سے اُنہیں مشکلات پیش آتی ہیں۔جنسی عدم فعّالیت کی اس نئی قِسم کا نام ہے: “عریاں تصاویر /فلموں سے پیدا ہونے والی جنسی عدم فعّالیت (PIED)”۔جب مسئلے کی بنیاد ذہن میں ہو نہ کہ جنسی اعضاء میں تو اکثر صورتوں میں جنسی ادویات کام نہیں کرتیں۔ فورَم آن لائن ٹیم میں ہزاروں نو عمر افراد،عریاں تصاویر /فلموں سے پیدا ہونے والی جنسی عدم فعّالیت (PIED) سے متاثر ہیں۔یورولوجسٹ (پیشاب کے امراض کے ماہر)اور مَردوں کی صحت بوسٹن کے ڈائیریکٹر، ڈاکٹر ابراہام مارجنٹیلر (Dr. Abraham Morgentaler)، انٹرنیٹ پر عریاں تصاویر /فلموں کی کثیر تعداد میں فوری دستیابی کے نتیجے میں ہم انسانوں پر جنسی حوالے سے مُرتّب ہونے والے اثرات کے بارے میں فکرمند ہیں۔ڈاکٹر ابراہام نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا۔ “میں کلینک پر آنے والے ایسے نو عمر افراد کو دیکھتا ہُوں جو نہیں جانتے کہ معمول کی بات کیا ہے کیوں کہ وہ جنسی تعلق کو صِرف عریاں تصاویر/فلموں کے حوالے سے ہی جانتے ہیں”ڈاکٹر ابراہام کہتے ہیں کہ(ملکہ) وکٹوریہ کے دور میں کسی (عورت)کا ٹخنہ نظر آنے پر ہی مرد اپنے ہوش کھوبیٹھتے تھے۔1960کی دہائی میں یہ کیفیت منی اسکرٹ دیکھنے پر ہوتی تھی۔ لیکن آج کسی بھی بات پر تعجب نہیں ہوتا۔ اور ہم سب کو ہر وقت ہر قِسم کی عریاں تصاویر /فلموں تک رسائی حاصل ہے۔ڈاکٹر صاحب مزید کہتے ہیں کہ،”میرا خیال یہ ہے کہ عریاں تصاویر /فلموں کے حوالے سے مَردوں کے ذہن پر کیا بات کام کرتی ہے۔ یہ انتہائی تحریک کی صورت ہے”۔ عریاں تصاویر /فلموں کی صنعت اپنی مصنوعات فراہم کرنے میں کامیاب رہی ہے یا شاید بہت ہی زیادہ کامیاب رہی ہے۔ہر وقت کی د ستیابی نے بعض مَردوں کی نفسیات کو تبدیل کر دیا ہے بلکہ اُن کے جسم کی کیمیائی کیفیت کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔Dopamineکی سطح میں بہت زیادہ تبدیلی آگئی ہے۔کیمبرج یونیورسٹی سے آنے والی تازہ ترین تحقیق کے مطابق حد سے زیادہ عریاں تصاویر /فلمیں دیکھنے والوں کے دِماغ شراب اور منشّیات استعمال کرنے والوں کے دِماغ جیسے ہوجاتے ہیں۔ آن لائن عریاں تصاویر/فلموں کے ذریعے حد سے زیادہ تحریک حاصل کرنے والے افراد کو آف لائن، حقیقی جنسی تعلق کے دوارن جنسی بیداری حا صل کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ اس حوالے سے پیدا ہونے والی جنسی عدم فعّالیت کی علامات میں، چڑچڑا پن، تشویش، عدم تحفظ کا احساس، ڈپریشن، اور دیگر جسمانی علامات مثلأ بھوک یا نیند کی کمی کا واقع ہونا بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ انتہائی صورتوں میں، متاثرین کے ذہن میں، یہ سوچ کر کہ اب کبھی وہ اپنے عضو تناسل میں تناؤ حاصل نہیں کر سکتے، خود کشی کر لینے کے خیالات پیدا ہوتے ہیں یا وہ خود کو دیوالیہ کر لیتے ہیں۔ بعض بد دیانت ڈاکٹر انہیں دوائیں تجویز کرتے ہیں اور اپنے مریضوں کو بتاتے ہیں کہ یہ کارکردگی کے حوالے سے تشویش ہے جس سے وہ (مریض)دَوچار ہیں۔حقیقی علاج یہ ہے کہ عریاں تصاویر /فلمیں دیکھنے کا دوارنیہ کم کیا جائے اور خود لذتّی سے فی الوقت پرہیز کیا جائے؛ جسے ایسے مریض “re-booting” کہتے ہیں۔ اس کے بجائے،یہ وقت ہے جسمانی طور پر فعّال رہنے کا، اور اپنے آپ کے بارے میں بہتر محسوس کرنے کا۔ جلد ہی حد سے زیادہ تحریک کم ہوجائے گی اور جنسی عمل، معمول کی سطح پر آجائے گا۔ مشکل یہ ہے کہ، بہت سے آن لائن مرد ایسے ہیں جو اس سادہ علاج سے واقف نہیں ہیں۔اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ عریاں تصاویر /فلمیں دیکھنے کے حوالے سے جنسی عدم فعالیت سے دَوچار ہوگئے ہیں اور اب مدد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کسی طبّی ماہر سے رابطہ کرنے کے بارے میں سوچئے۔

📍جنسی عدم فعّالیت سے تحفظ بچاؤ

بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ بہت سے مَرد جنسی عدم فعّالیت سے دَو چار ہوتے ہیں (WebMD)۔لیکن جنسی عدم فعّالیت سے بچاؤ کے طریقے دستیاب ہیں۔ایک طریقہ یہ ہے کہ دِل کو صحت دینے والی غذاؤں کا ستعمال کیا جائے۔جو چیز دِل پر اثر انداز ہوتی ہے وہ عضو تناسل کے تناؤ پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔مطالعات سے واضح ہوتا ہے کہ دِل کو امراض میں مبتلا کرنے والی غذائیں، عضو تناسل میں خون کے بہاؤ کو بھی کم کر دیتی ہیں اور اس میں تناؤ حاصل کرنا اور اسے قائم رکھنامشکل ہوجاتا ہے۔ایسی غذائیں استعمال کیجئے جن میں پھل، سبزیاں، اور خشک میوہ جات وافر مقدار میں شامل ہوں۔ اور کم چکنائی اور کم لحمیات والا پتلا گوشت استعمال کیا جائے۔ فرائی کی ہوئی اور چکنائی والی غذاؤں، یا بہت زیادہ پراسس کی ہوئی غذاؤں اور کثیر مقدار میں نمک اور شکر کے استعمال سے دِل کی صحت خراب، ذیابطیس، موٹاپا، اور جنسی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔تازہ ترین تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ وسطی سمندر (Mediterranean)کے علاقوں میں استعمال کی جانے والی غذاؤں کو کھانے والے مَردوں میں جنسی عدم فعّالیت کا تناسب انتہائی کم ہے۔ اِن علاقوں کی غذاؤں میں دِل کو صحت مند بنانے والی چکنائیاں، سالم اناج، مچھلی، بِین، پھلیاں اور وافر مقدار میں پھل اور سبزیاں شامل ہوتی ہیں۔ اس خوراک میں تھوڑی مقدار میں شراب، خاص طور پر سُرخ شراب بھی شامل کی جاتی ہے جو دِل کی صحت کے لئے مفید ہے۔سان ڈیئیگو میں،الواریڈو ہسپتال، کے ڈائیریکٹر برائے جنسی ادویات، اِروِن گولڈ اسٹائن کہتے ہیں کہ، “وسطی سمندر (Mediterranean)کے علاقوں میں استعمال کی جانے والی غذاؤں اور بہتر جنسی افعال کے درمیان ربط کی سائنسی بنیاد پر تصدیق ہوگئی ہے”۔اپنا وزن کم رکھئے: جسم میں غیر صحت بخش فاضل لحمیات کی موجودگی کا نتیجہ ذیاطیس قِسم-2کی صورت میں ظاہر ہوسکتا ہے۔اور اس کے نتیجے میں عضو تناسل سمیت، جسم کے مختلف حِصّوں میں اعصاب کو نقصان پہنچتا ہے۔عمدہ جنسی صحت کو قائم رکھنے کے لئے،صحت بخش جسمانی وزن کو اختیار کرنا اور اسے قائم رکھنا بھی ایک اہم بات ہے۔ کولیسٹرول کی زائد مقدار اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے دِ ل اور جسم کے نچلے حِصّوں کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ اس سے خون کی نالیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس کی وجہ سے جنسی عدم فعّالیت پیدا ہوتی ہے۔ اپنے طبّی معائنے کے بعد معالج سے معلوم کیجئے کہ آپ کے کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی کیفیات کیا ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو بلڈ پریشر ناپنے کا آلہ خرید کر اپنے گھر پر بھی اپنے بلڈ پریشر کی جانچ کر سکتے ہیں۔اگر کولیسٹرول اور بلڈ پریشرمعمول سے زیادہ ہوں تومعالج سے رجوع کیجئے۔بلڈ پریشر کی دواؤں سے جنسی صلاحیت اور کارکردگی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ تاہم اکثر اوقات دواؤں کو اس ذمّہ دار قرار دیا جاتا ہے جب کہ اصل مسئلہ شریانوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔اس بات کے قوی شواہد موجود ہیں کہ ورزش نہ کرنے کی صورت میں جنسی عدم فعّالیت پیدا ہوتی ہے۔ ایروبِک ورزشیں مثلأ تیراکی، دَوڑ یا بائیک کی سواری سے مطلوبہ مقصد حاصل ہوجائے گا۔ اپنی دلچسپی کی ایک ورزش منتخب کیجئے اور پھر اس پرپابندی سے عمل کرتے رہئے۔خصیوں کی تھیلی اور مقعد کے درمیان والے حِصےّ کو نقصان پہنچنے سے بچائیے۔اس حِصّے کو سخت ورزش کے اثرات سے بھی بچائیے۔ عضو تناسل کو خون اسی حِصّے سے ہوتا ہُوا پہنچتا ہے۔اس حِصّے کو نقصان پہنچنے کی صورت میں جنسی عدم فعّالیت پیدا ہوسکتی ہے۔ذہنی دباؤ سے صحت بخش طریقے سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کے مسائل کا بھی خیال رکھئے۔ تمباکو نوشی نہ کریں لیکن اگر آپ پہلے سے تمباکو نوشی کرتے ہیں تو اسے تر ک کرنے کی کوشش نہ کیجئے۔ anabolic steroidsاستعمال نہ کیجئے اور اپنے جسم میں ٹیسٹوسٹیرون (testosterone)کی سطح کو جانچئے۔ ایسا کرنے سے آپ، خواب گاہ کے اندر اور باہر،فعّال اور صحت مند رہیں گے۔

اپنے معالج سے جنسی عدم فعّالیت کے بارے میں بات کس طرح کی جائے

جنسی عدم فعّالیت کے اثرات تباہ کُن ہو سکتے ہیں۔اس کے حوالے سے کون بات کرنا چاہتا ہے؟ بعض مَرد تو اتنے پریشان ہوتے ہیں کہ وہ اپنےمعالج سے بھی اس موضوع پر بات کرنا نہیں چاہتے (WebMD)۔لیکن اس مسئلے کو نظر انداز کرنے کی صورت میں نہ صِرف آپ کی جنسی زندگی متاثر ہوتی ہے بلکہ مجموعی زندگی پر بھی اس کے اثرات واقع ہوتے ہیں۔جنسی عدم فعّالیت، صحت سے متعلق کسی چُھپے ہوئے مسئلے کی بھی علامت ہوسکتی ہے۔، جس کاعلاج نہ کرنے کی صورت میں سنگین پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں اور بعض صورتوں موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ذیابطیس اور دِل کا مرض ایسے ہی دَو مسائل ہیں۔بعض دواؤں سے بھی جنسی عدم فعّالیت پیدا ہوسکتی ہے مثلأ دِل کے مرض کی ادویات یا بعض نفسیاتی کیفیتوں مثلأ ڈپریشن سے متعلق ادویات بھی جنسی عدم فعّالیت پید اکرتی ہیں۔ تا ہم بعض اوقات اپنے ڈاکٹر سے بات کرنے یا دوا میں تبدیلی لانے یا طرزِ زندگی میں تبدیلی لانے سے ہی مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔تاہم کسی گہرے مسئلے کی صورت میں، جنسی عدم فعّالیت کے حوالے سے مشورہ لینے کی وجہ سے،صحت کے مزید سنگین مسائل سے بچاجاسکتا ھے۔
تو اپنے معالج سے جنسی عدم فعّالیت پر بات کس طرح کی جائے

پہلی بات یہ ہے کہ دِل جمعی رکھئے۔ یہ بات سمجھ لیجئے کہ یہ ایک عام مسئلہ ہے جس سے بہت سارے مَرد دَوچار ہوتے ہیں۔ میسا چو سیٹس کی حالیہ تحقیق کے مطابق، 40سے 70سال کی عمر والے مَردوں کی نصف سے زائد تعدادمیں افراد، کسی نہ کسی قِسم کی جنسی عدم فعّالیت سے دَوچار ہوتے ہیں۔ مَردوں کی بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ بڑی شکایت عضو تناسل میں تسّلی بخش تناؤ پیدا نہ ہونے سے متعلق ہوتی ہے جس علاج طبیب کو کرنا ہوتا ہے۔اس کے بعد اپنے طریقہ کار یا انداز کے بارے میں سوچئے۔ آپ اس موضوع کو اپنے معالج کے سامنے کس طرح اُٹھائیں گے؟ جب آپ معالج سے وقت لینے کے لئے کال کرتے ہیں تو آپ کو فون پر یہ نہیں بتا نا ہوتا ہے کہ آپ کی کال کا مقصد کیا ہے۔آپ صِرف یہ کہہ سکتے ہیں کہ جنسی صحت کا کوئی مسئلہ ہے یا شاید اس بھی بہتر یہ رہے گا کہ یہ مَردوں کی صحت سے متعلق کوئی مسئلہ ہے۔– جب آپ معائنے کے کمرے میں صِرف اپنے ڈاکٹر کے ساتھ ہوتے ہیں تو بات کو اپنے دِل میں نہ رکھئے۔ اپنے معالج کو پوری دیانت داری سے اپنا مسئلہ بتا ئیے۔متعقلہ صورت حال کے تمام پہلوؤں کے بار ے میں سوچئے تا کہ آپ اپنے معالج کو ممکنہ طور پر مفید تمام معلومات فراہم کر سکیں۔آپ نے یہ مسئلہ پہلی بار کب محسوس کیا؟ کیا یہ صورت حال خود لذّتی کے دوران پیش آئی یا اپنے ساتھی کے ساتھ جنسی ملاپ کے دوران پیش آئی؟ – اپنی صحت سے متعلق دِیگر مسائل ہونے کی صورت میں ان کے بارے میں بھی بتائیے۔ ڈاکٹر آپ سے غالبأ الکحل، تمباکو نوشی، منشّیات کے استعمال کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ معالج کو اپنے جوابات درست طور پر دیجئے۔ اس طرح ہی مسئلے کی جڑ تک پہنچا جا سکتا ہے۔ ماضی میں،اپنے عضو تناسل میں تناؤ حاصل کرنے کے لئے آپ ان مسائل سے کس طرح نمٹتے رہے ہیں؟ کیا آپ نے حال ہی میں خود کو تشویش یا ڈپریشن میں مبتلا پایا ہے؟ دباؤ کے حوالے سے آپ کی کیفیت کیا رہی ہے؟ سوچئے اور دیکھئے کہ آیا کوئی اور باتیں بھی ایسی ہیں جن کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہو رہا ہےاس کے علاوہ اپنےمعالج سے پوچھنے کے لئے سوالات کی ایک فہرست تیار کیجئے۔ معلوم کیجئے کہ آپ کی عمر کے حوالے عضو تناسل میں تناؤ کی کون سی سطح معمول شمار ہوگی۔ دیکھئے کہ آیا آپ کےمعالج کے خیال میں اس مسئلے کی بنیاد کوئی اور سنگین مسئلہ ہے۔معلوم کیجئے کہ مسئلہ جسمانی ہے یا نفسیاتی ہے۔ سوالات پوچھتے رہئے اور زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کیجئے۔اِن مراحل پر عمل کرنے کے ذریعے آپ اور آپ کے معالج اس صورت حال کو ختم کرنے کے قریب پہنچ جائیں گے۔
حاصلِ مطالعہ

اپنا لائف سٹائل بدلیں تاکہ زندگی بہترین ھو سکے قدرتی طاقت کو جسم میں سٹور کیجئے اور میری باتوں پہ غور کیجئے
اگرحدسےزیادہ کمزوریکا شکار ہیں تو ہربل فوڈ سپلیمنٹ کا استمعال کریں۔ منگوانے کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں۔

🎗1_وٹامن D. 3 مردانہ ہارمونز بنانے کی بنیاد

🎗2_جسمانی ورزش ویٹ لفٹنگ بہترین

🎗3_ٹن پیک فروٹ یا کھانا زہر

🎗4_ بیکڑی آئیٹمز نقصان دہ

🎗5_گندی چربیاں مثلا پزہ برگڑ شورمہ پاستا جنک فوڈذ ریفائنڈ آئل نقصان دہ

🎗6_ اچھی چربی ٹیسٹوسٹیرون ہارمونز کو پیدا کرنے میں مدد کرتی ھے سرسوں کا تیل دیسی گھی زیتون کا تیل گڑی کا تیل

🎗7_مچھلی موم پھلی گھر کا مکھن ، پڑوٹین بکڑے کا گوشت قیمہ ،لوبیا ، کوکو پاؤڈر ، خشک میوہ جات ، زیتون ، بھنے کالے چنے ، شہد ، کلونجی ، میتھی دانہ ، خشخاش ، لہسن ، کچا پیاز ، ادرک ، اور استغفر اللہ کی روزانہ ایک تسبیح

🎗8_ زنک سپلیمنٹ استعمال کیجئے اسکے ساتھ ساتھ انار کا جوس ۔بلیک بیری ۔خوبانی ۔

🎗9_ بہترین نیند جو رات جلدی سونے سے حاصل ھو ٹیسٹوسٹیرون کے لیول کو 70 فیصد برھاتی ھے

🎗10_ کاسمیٹکس کی چیزیں مثلا کریم لوشن بیوٹی کریمز ہیئر جل وغیرہ کم سے کم استعمال کیجئے اس میں ایسے کیمیکلز موجود ھوتے ھیں جو جسم میں موجود طاقت پیدا کرنے والے ہارمونز کو کھانا شروع کر دیتے ھیں

🎗11_ پولٹری کی اشیاء نقصان دہ

قدرت کے ساتھ چلنا سیکھیں قدرتی اشیاء استعمال کیجئے خالص پن میں ھی نکھار ھے مصنوعی چیزیں مصنوعی زندگی نری شرمندگی . مطب ابن قاسم پھالیہ نے نیچرل اور قدرتی اجزا پر مشتمل سدا جوانی کورس پر مشتمل ادویات کا ایک سیٹ تیار کیا ہے چالیس دن تک اس کے استعمال سے ہر طرح کی مردانہ کمزوری کا مکمل خاتمہ ہو جاتا ہے آپ اسے ہمارے وٹس آپ نمبر پر رابطہ کر کے منگوا سکتے ہیں
03458538616
ڈاکٹر عبدالرحمن رانجھا
مطب ابن قاسم نذد غزالی سکول پھالیہ ضلع منڈی بہاوالدین

Address

Ghazali School Main Building
Phalia
50430

Opening Hours

Monday 10:00 - 15:00
Tuesday 10:00 - 15:00
Wednesday 10:00 - 15:00
Thursday 10:00 - 15:00
Friday 10:00 - 15:00
Saturday 10:00 - 15:00

Telephone

+923458438616

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Matab Ibne Qasim Phalia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Matab Ibne Qasim Phalia:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram