HPCA - The Homoeopathic Doctors, Pharmaceutical and Chemist Association

  • Home
  • Pakistan
  • punjab
  • HPCA - The Homoeopathic Doctors, Pharmaceutical and Chemist Association

HPCA - The Homoeopathic Doctors, Pharmaceutical and Chemist Association HPCA is an organisation of Pakistan which is engaged in the promotion and uplifting of Homeopathy in Pakistan and abroad.

ایچ پی سی اے کے سابق چیئرمین ڈاکٹر محمد طیب اور سینٹرل ایگزیکٹیو ممبر ایچ پی سی اے پاکستان ڈاکٹر فیاض حسین کی کمانڈر حسن...
20/11/2025

ایچ پی سی اے کے سابق چیئرمین ڈاکٹر محمد طیب اور سینٹرل ایگزیکٹیو ممبر ایچ پی سی اے پاکستان ڈاکٹر فیاض حسین کی کمانڈر حسن ،میجر عدنان سیٹھی ،چوہدری فقیر (چیف ایگزیکٹیو نبی قاسم فارما), ڈاکٹر اکرم صدیقی ،ڈاکٹر خلیق الرحمان (آئی سرجن ) کے ساتھ اہم ملاقات جسمیں ایچ پی سی اے کیطرف سے گوادر میں لگائے جانے والے فری ہومیوپیتھک میڈیکل کیمپ کی مشاورت کے بعد 13، 14 دسمبر 2025 کی تاریخ فائنل کر دی گئی اب ان شاءاللہ ایچ پی سی اے پاکستان گوادر میں کیمپ کے حوالے سے اپنے سندھ کے ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس میں مشاورت کرکے اپنی ٹیم کے ساتھ گوادر کیمپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دے گی۔ ڈاکٹر فیاض حسین اور ڈاکٹر محمد طیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گوادر فری میڈیکل کیمپ کچھ سالوں سے تسلسل کے ساتھ ہم لگا رہے ہیں اور اس سے سینکڑوں کے صاحب سے مریض مستفید ہوتے ہیں ۔یہ فری میڈیکل کیمپ ہر سال پہلے سے وسیع سے وسیع ہوتے جارہے ہیں ۔اور ایچ پی سی اے کی تمام ٹیم اس میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتی ہے اور ہر سال پہلے سے زیادہ مریضوں کو سہولیات فری چیک اپ فری میڈیسن، اور دیگر ٹیسٹ بھی فری کرتی ہے ۔ہم دکھی انسانیت کے خدمت کے جذبہ سے اس کام کو خلوص نیت کے ساتھ سر انجام ہیں ۔ اور دیتے رہیں گے

ایچ پی سی اے پاکستان کا کراچی میں اہم اجلاس ڈاکٹر امان اللہ بسمِل صاحب کی خصوصی شرکت اجلاس میں امپورٹرز منیفکچرر اور ٹری...
27/10/2025

ایچ پی سی اے پاکستان کا کراچی میں اہم اجلاس
ڈاکٹر امان اللہ بسمِل صاحب کی خصوصی شرکت
اجلاس میں امپورٹرز منیفکچرر اور ٹریڈرز کی بھرپور شرکت۔
ھومیوپیتھک ادویہ ساز اداروں امپورٹرز اور ھومیوپیتھک ادویات کی لائسنسنگ/رجسٹریشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور متفقہ موقف اضافی سیلز ٹیکس پر گفتگو اور دیگر تنظیمی معاملات زیر بحث آئے ممبران کی سہولت کے لئے جلد ایچ پی سی اے کا دفتر کراچی میں قائم کیا جائے گا انشاءاللہ

ایچ پی سی اے سندھ کیطرف سے فری ہومیوپیتھک میڈیکل کیمپ  قریشی گورٸمنث کیمپس اسکول (پثیل پاڑہ) کراچی میں لگایا گیا۔اس کیمپ...
24/10/2025

ایچ پی سی اے سندھ کیطرف سے فری ہومیوپیتھک میڈیکل کیمپ
قریشی گورٸمنث کیمپس اسکول (پثیل پاڑہ) کراچی میں لگایا گیا۔اس کیمپ میں کیمپس کے ہیڈ محمد ہاشم انجم صاحب۔ یوسی چیٸرمین3 جناب مبشر الحق حافظ واٸس چیٸرمین جناب طاہر السلام صاحب سے خصوصی شرکت کی۔ اس فری ہومیو میڈیکل کیمپ میں HPCA پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین ہومیو پیتھک ڈاکٹر محمد اقبال اور ان کی ٹیم نے اپنی خدمات پیش کیں ۔اس موقع پر سکول کے تمام اساتذہ بچوں اور اہل محلہ کا مفت چیک اپ کیا گیا اور فری ادویات بھی فراہم کی گئی ۔اس کیمپ میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد اقبال صاحب ، ہومیو پیتھک ڈاکٹر محمد شریف طاہر صاحب ، ہومیو پیتھک ڈاکٹر محمد زبیر صاحب ، ہومیو پیتھک ڈاکٹر میراج صاحب ، ہومیو پیتھک ڈاکٹر عبد الوہاب صاحب ، ہومیو پیتھک ڈاکٹر محمد طیب حنیف صاحب ، ہومیو پیتھک ڈاکٹر مبین اختر صاحب ، ہومیو پیتھک ڈاکٹر محمد شاہد صاحب ، ہومیو پیتھک ڈاکٹر محمد اظہر ممتاز صاحب ، ہومیو پیتھک ڈاکٹر اختر علی صاحب ، ہومیو پیتھک ڈاکٹر عاقلہ اختر صاحبہ ، ہومیو پیتھک ڈاکٹر حبیبہ اخترصاحبہ ، ہومیو پیتھک ڈاکٹر ماہ نور صاحبہ، ہومیو پیتھک ڈاکٹر عرشی رئیس اور ہومیو پیتھک ڈاکٹر عروج فاطمہ نے خدمات سر انجام دیں۔ اس موقع پر قریشی گورنمنٹ سکول کے صدر محمد ہاشم انجم نے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فارماسیوٹیکل اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کی قیادت اور تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا ایچ پی سی اے کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا انہوں نے مزید کہا۔ کہ شکر الحمد اللہ آج ہومیوپیتھک طریقہ علاج سے سینکڑوں مریض مستفید ہوئے ہیں ۔اس سلسلہ کو برقرار رکھنا چاہیے تاکہ مریض مستقل اپنا علاج جاری رکھ سکیں۔ ہم ڈاکٹر محمد اقبال اور انکی ٹیم کےبے حد مشکور و ممنون ہیں۔ UC چیٸرمین 3 جناب مبشر الحق حافظ واٸس چیٸرمین جناب طاہر السلام صاحب نے بھی ایچ پی سی اے کی خدمات کو بے حد سراہاں

ایچ پی سی اے پاکستان کے صدر جناب ڈاکٹر امان اللہ بسمل صاحب کے زیرِ سایہ اور چیئرمین ایچ پی سی اے پاکستان و چیف ایگزیکٹیو...
15/10/2025

ایچ پی سی اے پاکستان کے صدر جناب ڈاکٹر امان اللہ بسمل صاحب کے زیرِ سایہ اور چیئرمین ایچ پی سی اے پاکستان و چیف ایگزیکٹیو زم زم ہومیو فارما جناب ڈاکٹر اقبال حنیف صاحب کی زیرِ نگرانی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
یہ تقریب ان تمام معزز ڈاکٹر صاحبان کی خدمات کے اعتراف میں رکھی گئی جنہوں نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے بے مثال کاوشیں کیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر اقبال حنیف صاحب نے خدمتِ انسانیت کے جذبے کو سراہتے ہوئے ایک پرتکلف عشایئے کا اہتمام کیا، جہاں شرکاء کو اعزازی سرٹیفکیٹس بھی پیش کیے گئے۔ 🌸
یہ تقریب نہ صرف ہومیوپیتھک برادری کے اتحاد، ہم آہنگی اور جذبۂ خدمت کی عکاس تھی بلکہ ایچ پی سی اے پاکستان کی مضبوط قیادت اور اجتماعی کوششوں کی روشن مثال بھی بنی۔

*4th Meeting* of FPCCI Central Standing Committee on *Homeopathic Pharma* Convened by *Mr. Amanullah Bismil* Convener of...
21/08/2025

*4th Meeting* of FPCCI Central Standing Committee on *Homeopathic Pharma* Convened by *Mr. Amanullah Bismil* Convener of the Committee on Thursday 21st August 2025, meeting was chaired from Lahore & via Zoom link, which was graced by *Mr. Saquib Fayyaz Magoon*, Senior Vice President FPCCI & Mr. Aman Paracha, Vice President FPCCI from FPCCI Head Office Karachi. The Convener *Mr. Amanullah Bismil* and Members of the Committee discussed *(1) Transformation of Enlistments under Form-6 and Form-7 into manufacturer’s (2) License and Product Registration for Herbal, Unani & Homoeopathic Products (3) Guidelines for referring the cases for prosecution under the drug laws. (4) Notification S.R.O. 1399(I)/2025 Revised DRAP Regulatory (Fee and Levy) Rules, 2022, and in partial modification of Notification No. S.R.O. 496(I)/2023 dated the 17th April, 2023, and in supersession of Notification No. S.R.O 1324(I)/2024 dated the 30th August, 2024. (5) FBR Notification (S.R.O. 1413 (I)/2025.*

امت مسلمہ کو عید الاضحٰی مبارک 🌙آج کے مقدس دن  فلسطینی ، کشمیری ، روھنگیا ، ھندی اور دیگر محصور و مجبور  مسلمانوں کی عاف...
07/06/2025

امت مسلمہ کو عید الاضحٰی مبارک 🌙

آج کے مقدس دن فلسطینی ، کشمیری ، روھنگیا ، ھندی اور دیگر محصور و مجبور مسلمانوں کی عافیت و سلامتی کیلئے ھاتھ ضرور پھیلائیں
اے کریم اللّٰہ ! ھمیں جھوٹی اناؤں ، تکبر اور انتقام کے جانور بھی ذبح کر کے باھم اخوت و مساوات قائم کرنیکی توفیق عطا فرما
آمین یا رب العالمین

28/05/2025

Address

10, Shalimar Road
Punjab

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HPCA - The Homoeopathic Doctors, Pharmaceutical and Chemist Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to HPCA - The Homoeopathic Doctors, Pharmaceutical and Chemist Association:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram