YDA Balochistan

YDA Balochistan A Struggle to Restore The Dignity Of Doctors. A Forum To Raise Voice For our Rights. A Unity To Stand Against Every Evil. Doctor's Dignity at First.

United We Stand,Long Live YDA � Advocating For the Rights and Dignity of Doctors and Walfare of Patients.

29/10/2025

جاہل کے ہاتھوں میں اقتدار ایا تو ارٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا کام ترقی نہیں حاضری لگانا رہ گیا

ڈاکٹر گرینڈ کنونشن سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے وائس چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ کا خطاب

ایک دن سول ہسپتال کوئٹہ میںتحریر:ولی خان صابرکچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر بعض صحافی اور سیاسی حضرات سول ہسپتال کو آغا خان ہ...
29/10/2025

ایک دن سول ہسپتال کوئٹہ میں

تحریر:ولی خان صابر

کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر بعض صحافی اور سیاسی حضرات سول ہسپتال کو آغا خان ہسپتال ثابت کرنے پر تُلے ہوئے تھے۔ آج اتفاقاً ایک مریض کے ساتھ جانا ہوا۔ نواں کلی ہائی وے سے گزرتے ہوئے یہی امید تھی کہ اب ہسپتال کا منظر یکسر بدلا ہوا ملے گا۔ سول ہسپتال پہنچے تو ہمیشہ کی طرح ڈاکٹر نے ایمرجنسی میں کچھ انجیکشن لانے کو کہا۔ پتہ چلا کہ قریب ہی ایک میڈیکل سٹور ہے، وہاں سے انجیکشن لے آؤ۔ انجیکشن لانے کے بعد ڈاکٹر نے کہا کہ ہمارے پاس کیلونے ختم ہیں، ایک کیلونا بھی لے آؤ۔ میں نے معصومانہ انداز میں پوچھا: "ڈاکٹر صاحب، سوشل میڈیا پر تو میں نے دیکھا تھا کہ ہسپتال میں سب کچھ موجود ہے؟" جواب ملا: "یہ سوشل میڈیا نہیں، سول ہسپتال ہے!" میں نے پھر دوڑ لگا کر قریبی میڈیکل سٹور سے کیلونا لا کر ڈاکٹر کو تھمایا۔

الٹراساؤنڈ اور لیبارٹری کی جو حالت ہے، وہ الگ ہے۔ وہاں کے عملے کی خوش اخلاقی، بہترین نظم و ضبط اور اچھے انتظامات کے باوجود، آپ مجبوراً ان کی خدمات پرائیویٹ سہولیات سے حاصل کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

سو ذرا سوچیے کہ جس ہسپتال میں صرف دس روپے کا کیلونا میسر نہیں، وہاں آپ کو اور کیا ملنے کی امید ہے؟

(https://www.facebook.com/share/1BoDpv8a2r/)

Recieved in Messenger

29/10/2025

ڈاکٹرز گرینڈ کنونشن میں ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل کا پرجوش استقبال

پریس ریلیز29 اکتوبر 2025خضدار میں فرائض انجام دینے والی گائناکالوجسٹ ڈاکٹر پر الزامات اور ہراسانی قابلِ مذمت ہیں — ینگ ڈ...
29/10/2025

پریس ریلیز

29 اکتوبر 2025

خضدار میں فرائض انجام دینے والی گائناکالوجسٹ ڈاکٹر پر الزامات اور ہراسانی قابلِ مذمت ہیں — ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ضلع خضدار میں شہید مصباح زاہدی کے انتقال کے بعد مقامی سطح پر بعض عناصر کی جانب سے ڈاکٹرز، بالخصوص گائناکالوجسٹ کے خلاف لگائے گئے بے بنیاد الزامات اور ایف آئی آر کی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو کسی بھی ڈاکٹر یا علاج کے حوالے سے کوئی شکایت ہے تو اس کے لیے ہیلتھ کیئر کمیشن بلوچستان باقاعدہ طور پر موجود ہے، جہاں قانونی دائرہ کار کے اندر شفاف انکوائری کی جا سکتی ہے۔ لیکن کسی ڈاکٹر کو دھمکیوں، کردار کشی یا ہراسانی کے ذریعے نشانہ بنانا نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ قانونی طور پر جرم ہے۔

دور دراز اور پسماندہ علاقوں، خصوصاً ضلع خضدار جیسے مشکل ماحول میں گائناکالوجسٹ سمیت چند گنی چنی خواتین ڈاکٹرز انتھک محنت، خدمت کے جذبے اور پیشہ ورانہ خلوص کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔ ان کو بے بنیاد الزامات، دھمکیوں یا بلیک میلنگ کے ذریعے ہراساں کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اس بات پر زور دیتی ہے کہ ڈاکٹرز ہمیشہ مریضوں کو بہترین ممکنہ علاج فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں، مگر کسی مریض کا انتقال ہو جانا کسی بھی طرح ڈاکٹر کی نیت یا کارکردگی پر سوال نہیں اٹھاتا۔ ایسے حساس واقعات میں جذباتی ردِعمل کے بجائے سائنسی اور قانونی طریقہ اپنانا ضروری ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان حکومتِ بلوچستان اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ:

* شہید مصباح زاہدی کے انتقال کے حوالے سے پوسٹ مارٹم کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ موت کی حقیقی وجوہات سامنے آ سکیں۔
* ان عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے جو ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے یا ان پر جھوٹے الزامات لگانے میں ملوث ہیں۔
* خواتین ڈاکٹرز، خصوصاً گائناکالوجسٹس کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اور ادارہ جاتی سپورٹ کو یقینی بنایا جائے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان واضح کرتی ہے کہ کسی بھی غیر قانونی دباؤ، دھمکی یا بلیک میلنگ کے سامنے جھکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ڈاکٹرز معاشرے کے خدمت گزار ہیں، ان کے عزت و وقار کا
دفاع ہر فورم پر کیا جائے گا-

میڈیا سیل
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

29/10/2025

صوبائی وزیرِ صحت کے کرپشن اسکینڈلز کی کہانی

29/10/2025

نوجوان ڈاکٹروں کو نظر انداز کر کے ریٹائرڈ افراد کو مسلط کرنا یہ نظام صحت کے ساتھ ناانصافی ہے

ڈاکٹر ماجد پانیزئی کا ڈاکٹرز گرینڈ کنونشن سے خطاب

28/10/2025

جب نظام بیمار ہو تو ڈاکٹر کا سیاست میں آنا فرض بن جاتا ہے

ڈاکٹر حفیظ مندوخیل
سابق چیئرمین
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی یشن بلوچستان

27/10/2025

جہاں بلوچستان کے وزیر نہیں جا سکتے وہاں ڈاکٹرز اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں

ڈاکٹر وارث جاکرانی
صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کا گرینڈ ڈاکٹرز کنونشن بلوچستان سے خطاب

پریس ریلیز26 اکتوبر 2025ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کی تحقیقات میں تاخیر ناقابلِ برداشت — 11 نومبر کے بعد بلاول ہاؤس یا اس...
26/10/2025

پریس ریلیز
26 اکتوبر 2025

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن کی تحقیقات میں تاخیر ناقابلِ برداشت — 11 نومبر کے بعد بلاول ہاؤس یا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا - سپریم کونسل

کوئٹہ: سپریم کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیرِ صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت میں بڑھتی ہوئی کرپشن، حکومتی غفلت اور ڈاکٹرز کے دیرینہ مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ پندرہ دن گزرنے کے باوجود محکمہ صحت میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انکوائری کمیشن کی تشکیل نہ ہونا انتہائی تشویشناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے واضح اعلان کیا کہ گیارہ نومبر حکومت کو دیے گئے الٹی میٹم کا آخری دن ہوگا۔اگر اس مدت کے اندر کرپشن کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور ہمارے مطالبات پر پیش رفت نہ ہوئی تو بلاول ہاؤس کراچی یا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ اگر صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے گرینڈ کنونشن میں منظور شدہ قراردادوں پر عمل درآمد نہ کیا تو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان مرکزی حکومت کے دروازے پر دستک دے گی یا بلاول ہاؤس کراچی کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کرے گی۔

اجلاس میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور حکومتِ بلوچستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اور کہا گیا کہ حکومت عوامی صحت کے مسائل اور ڈاکٹرز کے جائز مطالبات کے حل میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

مزید کہا گیا کہ صوبے کے ہسپتالوں میں تاحال ادویات کی فراہمی مکمل نہیں ہو سکی، عوام مہنگی دوائیں خریدنے پر مجبور ہیں، جبکہ دوسری جانب دو ہزار سے زائد ڈاکٹرز بے روزگاری کا شکار ہیں۔

خالی اسامیوں پر تعیناتی نہیں ہو رہی، ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹس کے وظائف میں اضافہ نہیں کیا گیا، ریگولیشن کے عمل میں کوئی پیش رفت نہیں، اور میڈیکل کالجز میں تدریسی عمل انجام دینے والے ڈاکٹرز کی تنخواہیں تاحال بند ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے کہا کہ حکومت نے ان سنگین مسائل کے باوجود آنکھیں بند کر رکھی ہیں، جیسے صحتِ عامہ کی تباہی اس کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مطالبات کی منظوری تک ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
ڈاکٹرز کمیونٹی سے اپیل کی گئی کہ وہ اتفاق و اتحاد پیدا کریں، کیونکہ یہی اتحاد ہماری طاقت ہے اور اسی کے ذریعے ہم اپنے مقصد، یعنی عوامی صحت کی بہتری اور ڈاکٹرز کے جائز حقوق کے حصول، میں کامیاب ہو سکیں گے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ یہ تحریک کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ شفاف نظامِ صحت، کرپشن کے خاتمے اور عوامی فلاح کے لیے ہے،اور اس جدوجہد کو کسی صورت ترک نہیں کیا جائے گا۔

میڈیا سیل
سپریم کونسل، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

26/10/2025

YDA Balochistan Get-together sweetened by Delicious Dinner 🍽️

Big shout out to our newest top fans! 💎Tariq Noor, ایمل شیرانی, Junaid Badini, Syed Shah Fahad
26/10/2025

Big shout out to our newest top fans! 💎
Tariq Noor, ایمل شیرانی, Junaid Badini, Syed Shah Fahad

Address

Sandeman Provencial Hospital Quetta, Balochistan
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YDA Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to YDA Balochistan:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram