Dr. ABDUL BASIT - Psychiatrist

Dr. ABDUL BASIT - Psychiatrist DR ABDUL BASIT IS A PSYCHIATRIST MBBS- FCPS (PSYCH)
WORKING AT SHIEKH ZAYED HOSPITAL RAHIM YAR KHAN .
(1)

28/01/2026


اَلسَلامُ عَلَيكُم وَرَحمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
مُحَمَّد ﷺ خاتم النبیین
شیخ زاید ہسپتال کے معروف کنسلٹنٹ
نیورو سایکاٹرسٹ

اب ہر جمعہ المبارک کو صادق آباد میں
پہلے کنسلٹنٹ سایکاٹرسٹ
ایف سی پی ایس (سائیکاٹری)،
شام 4 بجے سے 8 بجے
ماہر نیورو دماغ، منشیات و اعصاب، پھٹہ، سر درد، مرگی، گردن اور مہروں کے درد کے مریضوں کا چیک اپ
بمقام امین میڈیکل کمپلیکس کچا شاہی روڈ صادق آباد کریں گے۔

پیشگی وقت لینے کے لیے رابطہ نمبر:
03008678712

وقت کی کمی کی وجہ سے ہر جمه کو دوپہر 3 بجے چیک اپ شروع کیا جائے گا اور شام 7 بجے بند کر دیا جائے گا۔

تمام مریضوں سے گزارش ہے کہ بروز بدھ اور جمعرات کو کال کر کر اپنا نمبر کنفرم کروا لیں۔
ہمارا سلوگن
جدید ترین علاج برائے دماغی ،اعصابی امراضِ لیکن انتہائی سستا۔
برائے رابطہ
*03008678712*
نشے کا مکمل علاج۔داخلے کی سہولت موجود ہے

DR ABDUL BASIT IS A PSYCHIATRIST MBBS- FCPS (PSYCH)
WORKING AT SHIEKH ZAYED HOSPITAL RAHIM YAR KHAN .

13/01/2026

اپنے سر درد کو پہچانیں: میگرین بمقابلہ ٹینشن ہیڈ ایچ 🌟
سر درد ہے؟ 🤯
یاد رکھیں! سب سر درد ایک جیسے نہیں ہوتے۔ جانیں کہ آپ کا درد میگرین ہے یا ٹینشن ہیڈ ایچ:
🔹 میگرین سر درد:
درد درمیانے سے شدید، اکثر سر کے ایک طرف
دھڑکنے یا چلنے جیسا درد
متلی، الٹی، روشنی اور آواز سے حساسیت
آنکھوں کے سامنے چمک یا دھبے (اورا)
دورانیہ 4 سے 72 گھنٹے
🔹 ٹینشن ہیڈ ایچ:
ہلکا سے درمیانہ درد، اکثر دونوں طرف
سر پر بھاری پٹی یا دباؤ جیسا احساس
گردن، کندھوں اور سر کے پچھلے حصے میں تناؤ
اورا یا بصری علامات نہیں ہوتیں
دورانیہ 30 منٹ سے 7 دن
⚠️ اہم بات:
خود تشخیص نہ کریں۔ اگر سر درد بار بار ہوتا ہے یا شدید ہے تو ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کریں۔
🏥 رابطہ کریں: ذہنی صحت ہماری ترجیح ہے
📍 الرحمن کلینک — رحیم یار خان (روزانہ)
📞 0300-6751797
📍 احمد انور فارمیسی — لیاقت پور (بروز اتوار)
📞 0341-4700403
📍 امین میڈیکل کمپلیکس — صادق آباد (بروز جمعۃ المبارک)
📞 0300-8678712
📍 سعیدی میڈیسن پوائنٹ — جیٹھا بھٹہ، خان پور (بروز اتوار)
📞 0303-7677514
آپ کا مخلص،
ڈاکٹر عبدالباسط
سائیکاٹرسٹ

علماء اور بزرگان سے کچھ لوگ کہتے ہیں ڈرانے والی باتیں نہ کیا کریںبے شک قرآن میں جہاں کہیں سخت سزاؤں کا جہنم کا ذکر ہے سا...
13/01/2026

علماء اور بزرگان سے کچھ لوگ کہتے ہیں ڈرانے والی باتیں نہ کیا کریں
بے شک قرآن میں جہاں کہیں سخت سزاؤں کا جہنم کا ذکر ہے ساتھ ہی جنت کا اور آسانیوں کا ذکر بھی ہے
لیکن ہر وقت پیار محبت کی بات نہیں ہو سکتی ۔ اللہ تعالی نے نبی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کو رحمت اللعالمین بنایا تو ڈرانے والا بھی بنا کر بھیجا
کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لینے سے خطرہ نہیں ٹل جاتا
آپ کے نہ سننے سے نہ جاننے سے حقیقت نہیں بدل جائے گی
موت آسان نہیں
قبر کی زندگی دنیا کی ساری مشکلوں سے زیادہ مشکل ہے
حشر کے دن کی گھبراہٹ اور پریشانی صحیح طور پر ابھی پتہ چل جائے تو بھوک پیاس اور مزہ سب ختم ہو جائے
جہنم کی تپش کا اندازہ ہو جائے تو کھانا پکانے کیلئے چولہا جلاتے ڈر لگے
کیا کیا یاد کراؤں 😥
میرے دوستو! آسانی چاہتے ہیں اور اپنے ساتھ زاد راہ اکٹھا کرنا چاہتے ہیں تو ڈر جائیں۔
ان حقیقتوں کو کثرت سے یاد کیا کریں
اللہ کو دل میں بسا لیں۔ کوئی اور گنجائش نہیں رہے گی

اللہ تعالٰی ہمارے لئے دنیا و آخرت میں آسانیاں پیدا فرمائے

دعاؤں کا طالب
ڈاکٹر عبدالباسط
03006751797

12/01/2026

حجامہ کرنے والوں کا یہ دعویٰ کہ انسانی جلد کے نیچے “ڈرٹی بلڈ” جمع ہو جاتا ہے اور حجامہ کے ذریعے وہ گندا یا زہریلا خون نکال دیا جاتا ہے، طبّی سائنس کے مطابق درست نہیں۔ جدید میڈیکل سائنس میں “ڈرٹی بلڈ” نام کی کوئی اصطلاح یا تصور موجود ہی نہیں؛ خون یا تو آکسیجن والا ہوتا ہے یا آکسیجن کم والا، مگر دونوں صورتوں میں وہ زہریلا یا گندا نہیں ہوتا۔ حجامہ کے دوران جو خون نکلتا ہے وہ دراصل جلد کے نیچے موجود باریک خون کی نالیوں (capillaries) سے نکلنے والا عام خون اور کچھ مقدار میں ٹشوز کے درمیان موجود رطوبت (interstitial fluid) ہوتی ہے، جو ویکیوم کے دباؤ اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے گہرا، گاڑھا یا سیاہی مائل دکھائی دیتا ہے۔ اس رنگ یا گاڑھے پن کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ خون خراب یا زہریلا ہے، بلکہ یہی خون اگر رگ سے سیدھا لیا جائے تو لیبارٹری ٹیسٹ میں بالکل عام خون ثابت ہوگا۔ اگر واقعی جسم میں کہیں “گندا خون” جمع ہو کر رہتا تو سرجری، خون کے ٹیسٹ اور جدید تشخیص کے تمام نظام اس کو واضح طور پر شناخت کرتے، اور پھر جگر، گردے اور پھیپھڑوں جیسے قدرتی فلٹر سسٹمز کی ضرورت ہی باقی نہ رہتی۔ بعض لوگوں کو حجامہ کے بعد وقتی سکون، درد میں کمی یا ہلکا پن محسوس ہو سکتا ہے، مگر اس کی وجہ ڈرٹی بلڈ کا نکلنا نہیں بلکہ پلیسبو ایفیکٹ، خون کی روانی میں عارضی تبدیلی یا پٹھوں کے تناؤ میں کمی ہوتی ہے۔ اس لیے حجامہ کو روحانی یا تکمیلی طریقۂ علاج کے طور پر دیکھنا ایک الگ بات ہے، مگر اسے سائنسی بنیادوں پر “خون صاف کرنے” یا “زہریلا خون نکالنے” کا مؤثر علاج قرار دینا درست نہیں۔

08/01/2026

اسلام علیکم۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ہمارے معاشرے میں ڈپریشن کی بیماری کتنی تیزی سے پھیل رہی ہے؟ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ آپ میں سے زیادہ تر نے اپنی زندگیوں میں کم از کم ایک بار تو اس بھلا کو محسوس کیا ہو گاہی. مجھے اندازہ ہے کہ آپ سب کے پاس ڈپریشن اور نفسیاتی مسائل کے بارے میں کافی حد تک معلومات ہو گی. بہت سے لوگ اس کیفیت میں ہوتے ہوئے اس کو چھپانا مناسب سمجھ رہے ہوتے ہیں۔ بہت سے ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو اس کیفت سے گزر رہے ہوتے ہیں اور اْن کو علم ہی نہیں ہوتا ہے کہ یہ ڈپریشن کی کفیت ہے۔ میں کچھ معلومات ان لوگوں کے لیے یہاں شئیر کرنا چاہ رہا ہوں جو اس کیفیت کے بارے میں زیادہ علم نہیں رکھتے۔

ڈپریشن کا کیسے پتا چلتا ہے کہ آپ ڈپریشن سے گزر رہے ہیں؟ میں آ پ کو آسان لفظوں میں بتا دیتا ہوں۔
جب آپ کو لگے کے آپ کی کسی بھی کام میں دلچسپی نہیں رہی۔ خواہ وہ کیسا ہی کام ہو۔
ہر وقت تھکاوٹ اور سستی محسوس کرتے رہنا۔
نیند دیر سے آنا ۔۔۔ اور نیند گہری نہ آنا۔ جاگنے کے بعد اْٹھنے کا جی نہ کرنا اورمحسوس کرنا کے ابھی نیند پوری نہیں ہوئی۔
بھوک میں کمی آ جانا۔ کھانوں میں زیادہ دلچسپی نہ رکھنا اور وزن میں کمی ہونا۔
جلدی بھول جانا اور دوسروں کی باتوں کی جلدی سمجھ میں نہ آنا ۔۔۔ اور کسی کام یا بات پہ توجہ نہ کر سکنا۔
تنہائی میں رہنا پسند کرنا، جہاں زیادہ لوگ زیادہ ہوں وہاں سے کترانا۔ اور دوسروں سے بات کرتے وقت ہچکچانا۔
ڈپریشن اگر بہت زیادہ ہو تو ایسی صورت میں آ پ کو کوئی ڈانٹے، غصہ کرے یا خفا ہو تو آپ خود کشی کرنے کا خیال دماغ میں لائیں تو سمجھیں آ پ ڈپریشن کی گہری حالت میں ہیں۔ اگر خود کشی کر لیں گے تو پھر یہی سمجھو کے دنیا تو خراب کی ہی آخرت بھی خراب کر دی۔ یہ بات ہمیشہ یاد رکھنا اور دوسروں کو بھی نصیت کرتے رہنے۔ دنیا میں بھلے کتنی آفات، مصیبتیں اور بے بسی کا سامنا کرنا پڑے، خود کشی کی اجازت نہیں ہے۔۔۔ اسلام نے واضع الفاظ میں خود کشی کو حرام قرار دے دیا ہے۔

ڈپریشن کی وجوہات:
اگر کسی کی زندگی میں کوئی نا خوشگوار واقعہ یا حاد سہ گزرا ہو جو اس کے دماغ سے نہ نکل رہا ہو اور اس کی وجہ سے وہ اکثر اداس رہتا ہو یا خود کو ملامت کرتا رہتا ہو اور اس کیفیت کی وجہ سے اس کے کام کاج یا رہن سہن میں بدلاؤ آ جائے ۔
اگر کوئی اپنی فیملی ، دوستوں یا لوگوں میں بار بار تنقید کا شکار ہو۔ یا اس کی بات یا اس کے کام کو نا سنا نا دیکھا جائے۔
اگر بچپن میں کوئی کسی حادسے کو دیکھا، یا اس میں سے گزرا ہو۔۔۔ یا کوئی ایسی ناگہانی کیفیت سے گزرا ہو جو وہ قبول نہ کر پایا ہو ۔
اگر کوئی دوسروں کے مقابلے میں خود کو کم تر سمجھتا رہے۔ اپنے کپڑوں ، جوتوں، بالوں کا سٹائل اْسے یہ ملامت کرتا ہو کے یہ باکل اچھے نہیں ہیں اور لوگوں کو برے لگ رہے ہوں گے۔
لڑکیوں میں چہرے پہ دانے (ایکنی) اگر زیادہ عرصےتک رہے یا مختلف طبی علاج کے باوجود بھی مکمل نا ٹھیک ہو رہی ہوں ۔
کوئی بھی بیماری اگر طویل ہو جائے تو ڈپریشن کا موجب ہو سکتی ہے۔

ڈپریشن کا علاج کرنا لازمی ہے کیوں کے اس سے آپ کی زندگی متاثر ہوئی رہتی ہے۔ اس میں کوئی شرم یا ہچکچاہٹ والی بات نہیں ہوتی۔ اگر آ پ میں ایسی علامات ہوں تو اپنے ڈاکٹر سے لازمی مشورہ لیں۔

30/12/2025

سال کے ختم ہونے سے پہلے بہت سے لوگ خاموشی سے یہ محسوس کر رہے ہیں کہ یہاں تک پہنچنے میں کتنا کچھ لگ گیا۔
کسی ڈرامائی انداز میں نہیں، بلکہ
ہر دن اٹھنے کی ہمت،
وہ دن گزارنا جو ضرورت سے کہیں زیادہ بھاری لگتے رہے،
تھکن کے باوجود زندگی کو چلائے رکھنا،
اور ہر وقت مضبوط بنے رہنے کی کوشش۔
یہ سال بہت سوں کے لیے آسان نہیں تھا،
اور جو کچھ آپ نے برداشت کیا، وہ شاید کبھی کسی ہائی لائٹ یا پوسٹ کا حصہ نہ بن سکے۔
لیکن آپ آج بھی موجود ہیں،
اور اس وقت یہی بات سب سے زیادہ اہم ہے۔
🌱 اگر آپ ذہنی دباؤ، اداسی یا شدید تھکن محسوس کر رہے ہیں تو مدد لینا کمزوری نہیں، بلکہ خود سے محبت کی علامت ہے۔
آپ اکیلے نہیں ہیں۔ بات کرنا شفا کی طرف پہلا قدم ہے۔

ڈاکٹر عبد الباسط
سایکا ٹرسٹ
03006751797

پی ٹی وی کے معروف اداکار ، میزبان اور ذہین اِنسان جِس کو ہم عدیل ہاشمی کے نام سے جانتے ہیں ؛ اُنھوں نے ایک شرمناک معاشرت...
24/12/2025

پی ٹی وی کے معروف اداکار ، میزبان اور ذہین اِنسان جِس کو ہم عدیل ہاشمی کے نام سے جانتے ہیں ؛ اُنھوں نے ایک شرمناک معاشرتی و سماجی بُرائی اور جُرم سے پردہ اٹھاتے ہوئے ہوئے بتایا کہ جب وہ سکول کے طالبِ عِلم تھے تو ساتویں کلاس میں اُنھیں اپنے ہی سکول میں اپنے سے عُمر میں بڑے لڑکوں کی جانب سے کئی بار جنسی زیادتی اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ جِس نے اُن کی نفسیات پر گہرا اثر چھوڑا ۔
عدیل ہاشمی بتاتے ہیں کہ اگرچہ ان کے والد صاحب نے انہیں زندگی کی بہت سی سہولیات تو دیں مگر ہراسانی ، جنسی ہراسانی ، جسمانی بدسلوکی اور جنسی تشدد جیسے ٹاپکس پر بات کرنے کی تربیت نہیں دے پائے ، کبھی بتا نہیں سکے کہ ایسی صُورتحال میں کیا کرنا چاہئیے ۔
اِسی خاموشی اور شرمندگی کے باعث وہ اس اذیت ناک تجربے کو برسوں تک اپنے اندر ہی دفن کیے رہے ۔
یہ عدیل ہاشمی نے بتایا تھا اور یہ خبر / پوسٹ کا اِتنا حِصہ گُل ساج صاحب کی وال پر پڑھا ہے میں نے اور مناسب سمجھا کہ کُچھ ایڈٹ کے بعد اِس پر بات کی جائے ۔
یہ تو خیر ایک عدیل ہاشمی ہیں جو کِسی طرح بول سکے ہیں وگرنہ زیادہ تر سکول گووئینگ بچے کِسی نہ کِسی سٹیج پر ایسی ہی ہراسمینٹ کا شِکار ہوتے ہیں ، کم یا یا زیادہ لیکن ہوتے ہیں ۔ اُس سے بھی بڑی مکروہ بات تو یہ ہے کہ بعض مکروہ کردار بجائے اپنی حرکت پر شرمندہ ہونے کے فخر سے بتاتے بھی ہیں کہ یہ کارنامہ اُنھوں نے فلاں کے ساتھ ایسا کِیا تھا ۔
آپ کا کیا کہنا ہے ؟ آپ سمجھتے ہیں کہ واقعی آج بھی ایسا ہوتا ہے ؟







🔹 Anxiety, Stress & Depression




23/12/2025

نوجوانوں میں ڈپریشن آج کے دور کا سب سے خاموش مگر خطرناک مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بزرگوں کے مقابلے میں نوجوان نسل کہیں زیادہ ذہنی دباؤ کا شکار ہے، اور اس کی وجہ ہے وہ بے پناہ پریشر جو جدید دور نے اُن پر مسلط کر دیا ہے—سوشل میڈیا کی دوڑ، کامیابی کی بھاگ دوڑ، مستقبل کا خوف، اور رشتوں میں بے یقینی۔

نوجوان اکثر اپنے درد کو دل میں چھپا لیتے ہیں، اور یہی خاموشی انہیں اندر سے توڑنے لگتی ہے۔ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ہے کہ ہم ان کی بات سنیں، انہیں محسوس کروائیں کہ وہ اکیلے نہیں، اور ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ صرف ایک مثبت جملہ، ایک توجہ بھرا لمحہ، کسی کی پوری زندگی بدل سکتا ہے۔

19/12/2025

اَلسَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ
مُحَمَّد ﷺ خاتمُ النبیین
03037677514

✨ شیخ زاید ہسپتال کے معروف کنسلٹنٹ نیورو سائیکاٹرسٹ ✨

📍 اب خان پور میں ہر اتوار کو
پہلے کنسلٹنٹ سائیکاٹرسٹ ایف سی پی ایس (سائیکاٹری)

⏰ وقت:
شام 5 بجے تا 7 بجے

🏥 بمقام:
سعیدی میڈیسن پوائنٹ، جیٹھا بھٹہ، خان پور

🔬 چیک اپ کے شعبے:

دماغی و اعصابی امراض

منشیات / نشے کا علاج

پھٹہ (فالج)

سر درد و آدھے سر کا درد

مرگی

گردن اور مہروں کا درد

📞 پیشگی وقت لینے کے لیے رابطہ نمبر:
0303-7677514

⚠️ اہم ہدایت:
تمام مریض حضرات جمعہ اور ہفتہ کو کال کر کے اپنا نمبر کنفرم کروائیں۔

🌿 ہمارا سلوگن:
جدید ترین علاج برائے دماغی و اعصابی امراض لیکن انتہائی سستا۔

✅ نشے کا مکمل علاج
✅ داخلے کی سہولت موجود ہے

DR ABDUL BASIT IS A PSYCHIATRIST MBBS- FCPS (PSYCH)
WORKING AT SHIEKH ZAYED HOSPITAL RAHIM YAR KHAN .

11/12/2025
07/12/2025

Awareness :)
*بدلتے موسم اور ذہنی صحت: آگاہ رہیں اور صحت مند رہیں*

جیسا کہ موسم سرما ہے، بہت سے لوگ اداسی، ڈپریشن اور خودترسی کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس کی طبی وجوہات ہیں:

- سیروٹونن کی کمی
- میلاٹونن کی زیادتی
- جسمانی سرگرمی کی کمی
- وٹامن ڈی کی کمی
- جذباتی تبدیلیاں

آگاہ رہیں اور اپنے ذہنی صحت کا خیال رکھیں۔

ڈاکٹر عبد الباسط
کنسلٹنٹ سائکاٹرسٹ
شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان
03006751797

Address

SHEIKH ZAYED HOSPITAL RAHIM YAR KHAN
Rahimyar Khan
64200

Telephone

+923006751797

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. ABDUL BASIT - Psychiatrist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. ABDUL BASIT - Psychiatrist:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram