16/11/2025
پبلک سروس میسج
حکومتِ پاکستان کی جانب سے 17 نومبر تا 29 نومبر خصوصی انسدادی ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔
اس مہم میں بچوں کو درج ذیل حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے:
ایم آر (Measles & Rubella) ویکسین
پولیو ویکسین
تمام والدین سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو لازمی ویکسین لگوائیں:
ایم آر ویکسین: 6 ماہ سے 5 سال تک کے تمام بچوں کے لیے
پولیو ویکسین: پیدائش سے 5 سال تک کے تمام بچوں کے لیے
اپنے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لیے ویکسین ضرور لگوائیں۔ یہ آپ کے بچوں کے صحت مند مستقبل کی ضمانت ہے
۔
منجانب پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان