15/12/2025
🔷1.ڈاکٹر صاحب، میرے بچے کے منہ پر یہ سفید سفید سے دھبے بن گئے ہیں،یہ وٹامن ڈی یا کیلشیم کی کمی ہے؟ یا یہ خون کی کمی کی وجہ سے ہے؟
جواب: یہ دھبے پٹیریاسس البا کہلاتے ہیں، جو جلد کی ہلکی خشک حالت کی وجہ سے بنتے ہیں۔ یہ بیماری نہیں، بلکہ ایک عام جلد کا مسئلہ ہے، پٹیریاسس البا ایک عام جلد کی حالت ہے جو بچوں اور نوجوانوں میں اکثر چہرے، بازوؤں اور دھڑ پر نظر آتا ہے۔ یہ دھبے عموماً ہلکے رنگ کے سفید یا گلابی ہوتے ہیں اور خشک جلد کے باعث ظاہر ہوتے ہیں۔
🔷2. کیا یہ جسم میں کم خون کی وجہ سے ہے؟
جواب: نہیں، یہ دھبے خون کی کمی سے نہیں بنتے۔
🔷3. کیا یہ کسی کیڑے یا وائرس کی وجہ سے ہے؟
جواب: نہیں، یہ کسی بھی قسم کے کیڑے یا وائرس کی وجہ سے نہیں بنتے۔
🔷4. کیا وٹامن کی کمی کی وجہ سے ہو سکتے ہیں؟
جواب: نہیں، وٹامن کی کمی سے بھی یہ دھبے پیدا نہیں ہوتے۔
🔷5. کیا یہ دھبے مستقل ہیں یا خود ختم ہو جائیں گے؟
جواب: یہ دھبے خود بخود بہتر ہو جاتے ہیں، مکمل طور پر غائب ہونے میں چند ماہ سے لے کر ایک سال تک لگ سکتے ہیں۔
🔷6. ہم کیا کریں تاکہ دھبے جلدی ختم ہو جائیں؟
جواب: سب سے اہم چیز جلد کو نمی دار رکھنا ہے۔ بچوں کے لیے موئسچرائزنگ کریم یا فیشل کریم استعمال کریں۔ ضرورت پڑنے پر ہلکی طاقت والی ہائیڈروکورٹیسون کریم 1% یا 2.5% دن میں دو بار، پانچ سے سات دن کے لیے لگائی جا سکتی ہے، پھر ضرورت کے مطابق۔
(ڈاکٹرز کی ہدایت کےطابق)
🔷7. کیا یہ خطرناک ہے یا جسم کے کسی دوسرے مسئلے کی علامت ہے؟
جواب: یہ بالکل خطرناک نہیں، نہ ہی کسی اندرونی بیماری کی علامت ہے۔ یہ صرف جلد کی خشک حالت اور ہلکی ایگزیما کی وجہ سے ہوتا ہے۔
✅علامات:
ہلکے رنگ کے دھبے، اکثر چہرے پر، دھبے خشک اور خارش والے نہیں ہوتے، وقت کے ساتھ دھبے بڑھ بھی سکتے ہیں مگر نقصان دہ نہیں ہوتے
✅علاج اور دیکھ بھال:
والدین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، یہ مسئلہ خود بخود بہتر ہو جاتا ہے۔ جلد کو نمی دار رکھنے کے لیے فیشل کریم یا بچوں کے لیے موئسچرائزنگ کریم استعمال کریں۔
ہلکی طاقت والی ہائیڈروکورٹیسون کریم 1% یا 2.5% دن میں دو بار، پانچ سے سات دن کے لیے لگائی جا سکتی ہے، پھر ضرورت کے مطابق۔
دھبے مکمل طور پر غائب ہونے میں چند ماہ سے لے کر ایک سال تک لگ سکتے ہیں۔(ڈرماٹولوجسٹ یا ڈاکٹر کے ہدایات کے مطابق)
یاد رکھیں:
پٹیریاسس البا کوئی خطرناک بیماری نہیں، یہ صرف جلد کی خشک حالت کی علامت ہے۔ صحیح دیکھ بھال اور صبر سے یہ خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔