What is human Psychology

What is human Psychology It is about human behavioral problems and disorders,,we are also serving online psychological treatment for psychological problems with reasonable fee.

Feel Free To Ask For Help, You will Feel Better INSHAA ALLAH�

07/12/2025

🕋 عمرہ کیا ہے؟
- عمرہ کو حجِ اصغر کہا جاتا ہے۔
- اس میں بیت اللہ کی زیارت، طواف، سعی اور حلق/قصر شامل ہیں۔
- یہ سال کے کسی بھی وقت ادا کیا جا سکتا ہے، جبکہ حج مخصوص ایام میں ہوتا ہے۔

---

📖 قرآن و حدیث میں عمرہ کی فضیلت

قرآن:
- سورۃ البقرہ (آیت 196):
> وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ
"حج اور عمرہ کو اللہ کے لیے پورا کرو۔"

حدیث:
1. صحیح بخاری:
> الْعُمْرَةُ إِلَى الْعُمْرَةِ كَفَّارَةٌ لِمَا بَيْنَهُمَا، وَالْحَجُّ الْمَبْرُورُ لَيْسَ لَهُ جَزَاءٌ إِلَّا الْجَنَّةُ
"ایک عمرہ دوسرے عمرہ تک کے گناہوں کا کفارہ ہے، اور حجِ مبرور کا بدلہ جنت ہے۔"

2. مسند احمد:
> "حج اور عمرہ فقر و گناہوں کو ایسے دور کرتے ہیں جیسے بھٹی لوہے کے میل کو دور کرتی ہے۔"

---

🌸 عمرہ کے معاشرتی اثرات
- دلوں میں نرمی اور روحانی پاکیزگی پیدا ہوتی ہے۔
- امتِ مسلمہ میں اتحاد اور بھائی چارہ بڑھتا ہے۔
- سخاوت، ایثار اور قربانی کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔
- عمرہ کرنے والے افراد معاشرے میں دین کی طرف رغبت کا ذریعہ بنتے ہیں۔

---

🌟 اسلام میں عمرہ کی اہمیت
- یہ نبی کریم ﷺ کی سنت ہے، آپ نے چار عمرے ادا کیے۔
- عمرہ کرنے والا اللہ کا مہمان ہوتا ہے۔
- یہ ایمان کو تازہ کرتا اور گناہوں کو مٹاتا ہے۔

---

✅ عمرہ کے فرائض
1. احرام باندھنا (نیت اور تلبیہ کے ساتھ)
2. طوافِ کعبہ (سات چکر)
3. سعی (صفا و مروہ کے درمیان سات چکر)
4. حلق یا قصر (بال منڈوانا یا چھوٹے کرنا)

---

⚖️ عمرہ کے واجبات
- میقات سے احرام باندھنا
- طواف اور سعی کو ترتیب سے ادا کرنا
- طواف کے بعد دو رکعت نماز پڑھنا

---

🌿 عمرہ کی سنن و مستحبات
- غسل کر کے احرام باندھنا
- خوشبو لگانا (احرام سے پہلے)
- بلند آواز سے تلبیہ پڑھنا
- کعبہ دیکھتے ہی دعا کرنا
- حجرِ اسود کو بوسہ دینا یا ہاتھ سے اشارہ کرنا

ممکنہ میقات
1. ذوالحلیفہ (ابیار علی) – مدینہ منورہ سے آنے والوں کے لیے
2. الجحفة – شام و مصر سے آنے والوں کے لیے
3. قرن المنازل – نجد سے آنے والوں کے لیے
4. یلملم – یمن سے آنے والوں کے لیے
5. ذاتِ عرق – عراق سے آنے والوں کے لیے
6. مسجد عائشہ ۔۔ مکہ میں رہنے والوں کیلئے

عمرہ کی ادائیگی میں عام غلطیاں
- احرام کے بعد خوشبو لگانا
- طواف یا سعی میں ترتیب توڑنا
- طواف کے دوران باتوں یا دنیاوی مشاغل میں مشغول ہونا
- حجرِ اسود کو دھکم پیل کے ساتھ بوسہ دینا
- احرام میں شکار یا ناخن/بال کاٹنا

احرام کے احکام
- احرام باندھنے کے بعد خوشبو، شکار، جماع، اور ناخن/بال کاٹنا ممنوع ہے۔
- احرام میں سلے ہوئے کپڑے مردوں کے لیے منع ہیں (عورتیں عام لباس پہن سکتی ہیں)۔
- احرام کے دوران جھگڑا، گالی یا لڑائی سخت منع ہے۔

احرام میں بال کاٹنا یا حکم ٹوٹنا
- اگر کوئی شخص احرام میں بال کاٹ لے، ناخن تراش لے یا خوشبو لگا لے تو دم (قربانی) واجب ہو جاتا ہے۔
- دم کا مطلب ہے ایک بکری یا دنبہ ذبح کرنا، جو حرم میں تقسیم کیا جائے۔
- اگر کوئی شکار کرے تو اس کے بدلے میں دم یا کفارہ لازم ہے۔
-
🌸 عمرہ کا مکمل طریقہ

1. احرام باندھنا
- میقات پر غسل کریں، ناخن تراشیں، غیر ضروری بال صاف کریں، خوشبو لگائیں (احرام کے بعد خوشبو منع ہے)۔
- مرد حضرات دو سفید غیر سلے کپڑے (تہبند اور چادر) پہنیں، خواتین اپنے عام کپڑوں میں رہیں۔
- دو نفل نماز پڑھیں اور عمرہ کی نیت کریں:
`
اے اللہ کریم! میں عمرہ کی نیت کرتا ہوں۔
`
- تلبیہ پڑھتے رہیں:
`
لبیک اللھم لبیک، لبیک لا شریک لک لبیک، ان الحمد والنعمة لک والملک، لا شریک لک
`

2. طوافِ کعبہ
- مسجد الحرام میں داخل ہو کر بیت اللہ کا پہلا دیدار دعا کے ساتھ کریں۔
- حجرِ اسود کے سامنے سے طواف شروع کریں، مرد حضرات پہلے تین چکروں میں رمل (تیز قدم) کریں اور اضطباع (دائیں کندھا کھلا رکھنا) کریں۔
- طواف کے سات چکر مکمل کریں، ہر چکر حجرِ اسود کے سامنے سے شروع اور ختم ہوتا ہے۔
- طواف کے بعد مقامِ ابراہیم پر دو رکعت نماز پڑھیں، اگر رش ہو تو کہیں اور بھی پڑھ سکتے ہیں۔

3. سعی بین الصفا و المروہ
- صفا پہاڑی پر چڑھ کر دعا کریں:
`
ان الصفا والمروة من شعائر الله
`
- صفا سے مروہ تک چلیں، درمیان کے سبز ستونوں کے درمیان مرد حضرات تیز چلیں۔
- یہ عمل سات مرتبہ کریں (صفا سے مروہ = 1، مروہ سے صفا = 2، اور اسی طرح سات چکر)۔

4. حلق یا قصر
- سعی مکمل کرنے کے بعد مرد حضرات سر کے بال منڈوائیں (حلق) یا کم از کم ایک انچ بال کٹوا لیں (قصر)۔
- خواتین صرف بالوں کے سرے سے ایک پور (تقریباً ایک انچ) کاٹیں۔
- اس کے بعد احرام ختم ہو جاتا ہے اور عمرہ مکمل ہو جاتا ہے۔

خلاصہ
- عمرہ ایک عظیم عبادت ہے جو گناہوں کو مٹاتی اور ایمان کو تازہ کرتی ہے۔
- اس کے فرائض، واجبات اور سنن کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
- غلطیوں سے بچنے کے لیے علم حاصل کرنا اور تجربہ کار افراد سے رہنمائی لینا لازمی ہے۔
- احرام کے احکام کی خلاف ورزی دم کو لازم کر دیتی ہے، اس لیے احتیاط ضروری ہے۔

علامہ محمد اویس ہزاروی صاحب
محمد فیصل مغل صاحب
حافظ محمد نزیر صاحب
آصف خان ایڈوکیٹ صاحب
کو عمرہ کی مبارکباد کے موقع پر مع احباب لی گئی تصاویر


#عمرہ

#عبدالرحیم

آج میں آپ سب کے ساتھ ایک ایسی بات، ایک ایسا احساس، ایک ایسا لمحہ بانٹنا چاہتی ہوں جو میرے دل کی گہرائیوں میں آج تک زندہ ...
02/12/2025

آج میں آپ سب کے ساتھ ایک ایسی بات، ایک ایسا احساس، ایک ایسا لمحہ بانٹنا چاہتی ہوں جو میرے دل کی گہرائیوں میں آج تک زندہ ہے۔ اگر آپ کو محسوس ہوا تو یہ آپ کی اپنی کیفیت بن جائے گی، اگر نہ لگا… تو معذرت۔

ہم مسلمان اکثر بولتے ہیں:
’’جھوٹ غلط ہے، دھوکہ غلط ہے، زنا غلط ہے، غیبت غلط ہے اور یہ سارے ہم میں غیر مسلم یہ نہیں کرتے…‘‘
ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ ہمیں ان سب گندگیوں سے محفوظ رکھے۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم انسان ہیں… کمزور ہیں… اور شیطان ہر پل ہمارے پیچھے لگا ہوا ہے۔
ہم سے غلطیاں بھی ہوتی ہیں، گناہ بھی ہوتے ہیں… مگر ایک چیز ہے جو ہمیں گرا کر بھی پھر کھڑا کر دیتی ہے…
اور وہ ہے ایمان کا سرمایہ۔
وہ ایمان… جو ٹوٹے ہوئے انسان کو سہارا دیتا ہے۔
وہ ایمان… جو گناہوں میں ڈوبے بندے کو بھی امید دلاتا ہے کہ اللہ اب بھی ناراض نہیں۔
اور اسی ایمان کا اصل مزہ، اصل فخر، اصل عظمت تب محسوس ہوتی ہے… جب انسان پہلی بار مکہ مکرمہ پہنچتا ہے۔

اللہ اکبر… کیا لمحہ ہوتا ہے وہ۔

گاڑی مسجد الحرام کے دروازے کے قریب رُکتی ہے…
احرام بدن پر ہوتا ہے…
دل بار بار دھڑکتا ہے…
اور جیسے ہی انسان پہلی بار اپنی آنکھیں اٹھا کر کعبہ شریف کو دیکھتا ہے—
بس وہ لمحہ انسان کی زندگی بدل دیتا ہے۔

چاہے وہ انسان ٹوٹا ہوا ہو، گناہوں میں لتھڑا ہوا ہو، پتھردل ہو، ساری دنیا کا بوجھ دل میں لیے بیٹھا ہو…
جیسے ہی کعبہ نظر پڑتا ہے…
آنکھیں خودبخود بہنے لگتی ہیں۔
دل کہتا ہے:
“یااللہ! میں واقعی یہاں ہوں… کیا میں واقعی اتنا خوش قسمت ہوں کہ مسلمان ہوں؟”

وہاں کھڑا بندہ اپنے سارے غم، ساری خواہشیں، ساری دنیا بھول جاتا ہے۔
ایسا لگتا ہے جیسے روح اپنے مالک سے ملنے آگئی ہو۔
ایسا لگتا ہے کہ دل کا بوجھ کسی نے اچانک اٹھا لیا ہو۔
ایسا لگتا ہے کہ اللہ کہہ رہا ہے:
’’آجا بندے… دیر سے آئے ہو، مگر آئے تو میرے پاس ہی ہو۔‘‘

پھر جب انسان کعبہ کے قریب جاتا ہے…
ہر قدم کے ساتھ دل نرم ہوتا جاتا ہے۔
ہر سانس کے ساتھ رُوح ہلکی ہوتی جاتی ہے۔
میں تو اکثر سوچتا ہوں…
اگر غیر مسلموں کو اجازت ہوتا کہ وہ کعبہ کے اندر جاسکتے ہیں، تو یقین کریں وہ وہیں مسلمان ہو جاتے۔
کیونکہ اس جگہ کی محبت، اس مقام کی کشش… الفاظ میں بیان نہیں ہوسکتی۔

اور پھر طواف…
اللہ اکبر، طواف انسان کی روح کو جھٹلا دیتا ہے۔
بندہ چل نہیں رہا ہوتا… جیسے کھچتا جاتا ہے۔
وہ صرف سوچتا ہے:
’’اللہ میرے سامنے ہے، میری ہر دعا ابھی قبول ہوسکتی ہے‘‘
اور وہ گِرد گِرد گھومتے ہوئے اپنے رب کے قریب ہوتا جاتا ہے۔

صفا و مروہ جائے تو دل کی کیفیت اور بدل جاتی ہے…
جب سبز بتیوں کے درمیان دوڑ لگاتا ہے، تو ایسا لگتا ہے جیسے وہ ہزار سال پرانی ماں—حضرت ہاجرہؑ—کے قدموں کی گونج سن رہا ہو۔
اس دوڑ میں انسان تھکتا نہیں… روتا ہے… ٹوٹتا ہے… اور پھر بن جاتا ہے۔

اور یہ بھول گیا جب بندہ احرام باندھ کر گاڑی میں بیٹھتا ہے…
قسم سے…
ایسا لگتا ہے جیسے ہم دنیا سے نہیں… جنت کی طرف جا رہے ہوں۔
اللہ ہر مسلمان کو یہ لمحہ نصیب کرے۔
ہر گناہگار کو یہ آنسو نصیب کرے۔
ہر ٹوٹے دل کو وہ پہلی جھلک نصیب کرے۔
آمین یا رب العالمین۔

💔 "میں مدینہ جا چکی ہوں… پھر بھی تڑپتی ہوں!"میں مدینہ جا چکی ہوں… پھر بھی تڑپتی ہوں!ہاں… میں نے وہ سب کچھ دیکھا ہے… پھر ...
24/11/2025

💔 "میں مدینہ جا چکی ہوں… پھر بھی تڑپتی ہوں!"
میں مدینہ جا چکی ہوں… پھر بھی تڑپتی ہوں!
ہاں… میں نے وہ سب کچھ دیکھا ہے… پھر بھی رو پڑتی ہوں…
وہ سبز گنبد… وہ سنہری جالیاں
وہ ٹھنڈی ہوا جو دل میں اُتر جائے
وہ مقام جہاں لب ہلتے نہیں، دل بولتا ہے
میں دیکھ آئی ہوں…
مگر دل آج بھی در پر بچھا ہے!

میں گئی تھی… مگر واپس کیا آئی…؟
میرے ساتھ کچھ بھی تو نہیں آیا…
جسم آیا ہے بس…
دل، روح، سکون… سب مدینے ہی رہ گئے…
اور جب بھی گنبدِ خضریٰ کا نام لیتی ہوں
رگ رگ سے صلی اللہ علیہ وسلم کی سسکی نکلتی ہے…
وہ اذان کی آواز…
وہ درود میں بھیگی فضا
وہ نرمی، وہ چپ، وہ اطمینان
ہاں! سب دیکھا ہے…
مگر اب ہر جگہ اجنبی لگتی ہے…
میں مسکراتی ہوں، پر دل اندر سے پھٹتا ہے…
کسی کو کیسے بتاؤں
کہ جو جا چکا ہو، وہی سب سے زیادہ تڑپتا ہے…

میرے آقا! ﷺ
کیا آپ نے مجھے دیکھا تھا…؟
جب میں نگاہ جھکائے کھڑی تھی، جالیوں کے پاس…
کیا آپ نے دل کا حال سن لیا تھا…؟
اگر ہاں…
تو پھر اب کیوں نہیں بلاتے…؟
ایک بار اور… بس ایک بار…!
اے مدینہ!
تُو خواب نہیں، تُو میری حقیقت ہے
اور اس حقیقت کی جدائی نے مجھے
دن رات کی بےقراری بخش دی ہے…
میں مدینہ جا چکی ہوں…
پر مدینہ مجھے پھر سے بلا لے…
یہی دعا… یہی فریاد… یہی التجا ہے…
میری سجدوں میں بھی، سانسوں میں بھی…
یا رسول اللہ ﷺ… مجھے پھر سے در پہ بُلائیے…
زنیرہ اعظم ✍️

تدفین کے بعد مدینہ کا پہلا درد✨ 1. قبر بند ہوئی… اور مدینہ کی روح ٹوٹ گئیجب آپ ﷺ کی قبر پر مٹی ڈالی جانے لگیتو صحابہؓ رو...
22/11/2025

تدفین کے بعد مدینہ کا پہلا درد

✨ 1. قبر بند ہوئی… اور مدینہ کی روح ٹوٹ گئی

جب آپ ﷺ کی قبر پر مٹی ڈالی جانے لگی
تو صحابہؓ رونے لگے —
ایسا رونا کہ فضا میں سناٹا پھیل گیا۔

حضرت فاطمہؓ نے قبرِ مبارک کی طرف دیکھا اور فرمایا:

> “اے ابا جان! آپ نے رب کے بلاوے پر لبیک کہہ دیا…”
📚 (مسند احمد)

ان کی آواز میں ایسا درد تھا
کہ وہاں کھڑا ہر شخص کانپ گیا۔

✨ 2. حضرت بلالؓ کی اذان رک گئی

جانو…
بلالؓ کے بغیر اذان کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔
مگر اگلی صبح
جب بلالؓ نے اذان دینے کے لیے
"اللّٰهُ أَكْبَر" کہا—
تو جیسے ہی الفاظ نکلے:

“أشهد أن محمدًا رسول الله”

ان کی آواز پھٹ گئی۔
وہ مزید پڑھ ہی نہ سکے۔

بلالؓ روتے ہوئے کہنے لگے:

> “اب مدینہ میں کیسے اذان دوں
جب محمد ﷺ کی آواز سننے والے کان
اب دنیا میں نہیں رہے…”

اور وہ فوراً مدینہ چھوڑ کر
شام چلے گئے۔

📚 (دلائل النبوۃ، بیہقی)

مدینہ کی فضا میں
بلالؓ کی خاموشی
ایک چیخ کی طرح گونجتی رہی۔

✨ 3. حضرت فاطمہؓ کا غم

وصال کے بعد
حضرت فاطمہؓ ہر روز قبر پر آ کر روتیں
اور کہتیں:

> “اے ابا جان! سخت تھا آپ کی جدائی کو دیکھنا…”
📚 (طبقات ابن سعد)

ان کا چہرہ چند مہینوں میں
غم سے بدل گیا۔
وہ بار بار یہی کہتی تھیں:

> “اب دنیا میں کوئی لذت باقی نہیں رہی…”

✨ 4. صحابہؓ کا شہر میں بس چلنا بھی مشکل تھا

وہی مدینہ
جہاں ہر قدم پر آپ ﷺ کی خوشبو تھی،
ہر موڑ پر آپ ﷺ کی یاد تھی —
اب صحابہؓ اس میں چلتے ہوئے
آنسو ضبط نہ کر پاتے تھے۔

حضرت انسؓ کہتے ہیں:

> “رسول اللہ ﷺ کے وصال کے دن
مدینہ کی سڑکوں سے
نور اٹھتا ہوا محسوس ہوا…”
📚 (مسند احمد)

اور پھر کہتے ہیں:

> “آپ ﷺ کے جانے کے بعد
مدینہ سب سے زیادہ اندھیرا لگنے لگا۔”

✨ 5. پہلی رات — مدینہ کی آنکھ نہیں لگی

وہ رات—
جب پہلی بار مدینہ نے
محمد ﷺ کے بغیر آنکھ کھولی…

کسی گھر میں چراغ نہیں جلا۔
لوگوں کی آوازیں نہیں آئیں۔
صرف سسکیاں تھیں۔

✨ 6. حضرت ابوبکرؓ کی قیادت اور امت کا سنبھل جانا

حضرت ابوبکرؓ نے پوری امت کو سنبھالا۔
وہ مسجد نبوی میں کھڑے ہوئے اور کہا:

> “جو محمد ﷺ کی عبادت کرتا تھا
وہ جان لے کہ وہ وصال فرما چکے۔
اور جو اللہ کی عبادت کرتا ہے
وہ ہمیشہ زندہ ہے…”
📚 (بخاری)

ان کے یہ الفاظ
امت کے دلوں میں ہمت کی آگ بن گئے۔

✨ 7. ایک عجیب روحانی بات — قبر سے خوشبو

صحابہؓ فرماتے ہیں:
چند دن تک
قبرِ مبارک کے آس پاس
ایسی خوشبو آتی رہی
جو دنیا کی کسی خوشبو میں نہیں تھی۔
📚 (الشفا للقاضی عیاض)

یہ اللہ کی طرف سے
امت کے لیے ایک پیغام تھا:

> تمہارے نبی تم سے جدا نہیں—
وہ تمہاری قبروں، گھروں اور دلوں میں زندہ ہیں۔

کعبے کی رونق کعبے کا منظر اللہ اکبر اللہ اکبر 🕋❤️  الحمدللہ 🙏
15/11/2025

کعبے کی رونق کعبے کا منظر
اللہ اکبر اللہ اکبر 🕋❤️
الحمدللہ 🙏

15/11/2025

*آپ نے کبھی قرآن مجید کی آخری دو سورتوں پر غور فرمایا ہے ؟*
*سورہ فلق* میں چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے

اور وہ چاروں بڑی خطرناک، خوفناک اور ہلاکت خیز چیزیں ہیں

جبکہ *سورۃ الناس* میں صرف ایک چیز سے پناہ مانگی گئی ہے

مگر وہ ایک چیز اپنی تباہی اور ہلاکت میں سورہ فلق والی چار چیزوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے

اب غور کریں *سورہ فلق* میں چار چیزوں سے پناہ مانگی گئی

مگر اس کے آغاز میں اللہ تعالیٰ کی صرف ایک ”صفت“ کا وسیلہ پکڑا گیا

*”اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ“* میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے ربّ کی…ان چار چیزوں سے

*(١)* تمام مخلوق کے شر سے

*(٢)* چھا جانے والے اندھیرے کے شر سے

*(٣)* جادوگر عورتوں کے شر سے

*(٤)* حسد کرنے والوں کے شر سے جب وہ اپنے حسد پر چل پڑیں

اب *سورۃ الناس* کو دیکھیں

اس میں پناہ صرف ایک چیز سے مانگی گئی مگر آغاز میں اللہ تعالیٰ کی تین صفات کا وسیلہ پکڑا گیا

*اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، اِلٰهِ النَّاسِ……*

میں پناہ مانگتا ہوں

*تمام انسانوں کے ربّ کی*

*تمام انسانوں کے بادشاہ اور مالک کی*

*تمام انسانوں کے حقیقی معبود کی*

صرف ایک چیز سے…اور وہ چیز ہے

*خنّاس کا وسوسہ*

اے تمام انسانوں کے ربّ!…اے تمام انسانوں کے شہنشاہ!…اے تمام انسانوں کے معبود برحق!…مجھے خنّاس کے وسوسے کے شر سے بچالے… یہ ”خنّاس“ یعنی چھپا ہوا دشمن انسان ہو یا کوئی جن یا شیطان……

”خنّاس“ اسے کہتے ہیں جو سیدھا آپ کے دل پر وار کرے…اور آپ کو پتا ہی نہ چلے…اور وہ یہ وار کرکے چھپ جائے…چھپ جانے کا مطلب یہ ہے کہ… یا تو نظر ہی نہ آئے… یا بظاہر دوست اور خیر خواہ نظر آئے…مگر حقیقت میں وہ آپ کے دل میں کوئی برائی اُتار دے

بڑا خطرناک معاملہ ہے… بہت ہی خطرناک…دل میں وسوسہ اُتر گیا تو پھر تباہی ہی تباہی ہے……

خاوند بیوی محبت سے رہ رہے ہوتے ہیں…کوئی آتا ہے ہنستے کھیلتے دو لفظ بول کر…اُن میں سے کسی کے دل میں وسوسے کا بیج بوتا ہے…اور چلا جاتا ہے… بس اس کے دو لفظ کا وسوسہ…اتنے حسین اور قریبی رشتے کو برباد کر دیتا ہے…اور محبت فنا ہوجاتی ہے…دکھ، غم اور شکوے جنم لے لیتے ہیں……

آپ کسی اچھے انسان سے محبت کرتے ہیں…اس کی محبت سے آپ کو دینی فائدہ ہوتا ہے…ایک چغل خور آتا ہے… باتوں باتوں میں غیر محسوس طریقے سے آپ کے کان میں وہ ڈال جاتا ہے کہ…آپ کی محبت…نفرت اور شک میں تبدیل ہوجاتی ہے…اور سالہا سال کی محنت اور محبت کا منٹوں میں جنازہ نکل جاتا ہے……

اسی طرح…شیاطین جو جنات ہیں…نظر نہیں آتے آپ کو کسی ایسی بدگمانی میں ڈال دیتے ہیں کہ…پھر آپ خود کو روک نہیں سکتے…اور اس بدگمانی کے طوفان میں…آپ کے کتنے رشتے، نعمتیں اور محبتیں تنکوں کی طرح بہہ جاتی ہیں……

*اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کے خنّاس کے شر سے محفوظ فرمائی

26/10/2025

"چھوٹی باتوں پر کیوں پھٹ پڑتی ہوں؟" Overreacting کا جذباتی سبب اور حل
✍️ تحریر: عثمان بشیر | آئیڈیل لائف کونسلنگ

1️⃣ درد
کبھی ایسا ہوا کہ بس ایک چھوٹی سی بات پر آپ کا دماغ پھٹ گیا؟
ایک معمولی جملہ، ایک چھوٹی غلطی اور دل میں طوفان آ گیا۔
پھر guilt بھی ہوتا ہے:
"میں نے ایسا کیوں کیا؟"
"آخر میں اتنی حساس کیوں ہوں؟"

ایسا نہیں کہ آپ بُری ہیں اصل میں آپ زخم خوردہ ہیں اور جب پرانا زخم دبے تو وہ چھوٹے دھکوں پر بھی چیخ اٹھتا ہے۔
"میں یہ نہیں کہنا چاہتی تھی…"
"پھر غصہ آ گیا… اور میں چلا اُٹھی…"
"پھر بچے ڈر گئے… شوہر خاموش ہو گیا… اور میں ٹوٹ گئی…"

یہ صرف الفاظ نہیں یہ ہر اُس عورت کی آواز ہے
جو خود کو سمجھدار، باشعور اور نرم دل جانتی ہے
مگر چھوٹی باتوں پر پھٹ پڑتی ہے۔

کبھی کسی کی ٹون برداشت نہیں ہوتی، کبھی بچوں کی شرارت برداشت سے باہر ہو جاتی ہے، اور کبھی شوہر کی خاموشی دل میں گولی کی طرح لگتی ہے۔

اور پھر جب رات کو، سب سو جاتے ہیں مگر آپ کا ضمیر جاگتا ہے اور خود سے کہتی ہیں:
"میں ایسی کیوں بن گئی ہوں؟"

2️⃣ سوچتی ہیں کہ میرے اندر کیا چل رہا ہے؟
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے…
یہ غصہ صرف ایک "بُری عادت" نہیں ہے یہ ایک پرانا زخم ہے جو ردِعمل بن کر باہر آ رہا ہے۔
کیا آپ بھی اُن عورتوں میں سے ہیں جو:
ہر کسی کی سنتی ہیں، مگر کوئی آپ کو نہیں سنتا؟
سب کے لیے قربانی دیتی ہیں، مگر آپ کے احساس کو کوئی نہیں پوچھتا؟
خاموش رہتی ہیں، سہتی ہیں اور پھر ایک دن پھٹ جاتی ہیں؟
تو یقین کریں آپ خود نہیں بلکے آپ کی روح چیخ رہی ہے، اور اس غصے کے پیچھے ادھورا سنا جانا چھپا ہے۔

3️⃣ جب Overreacting صرف غصہ نہیں ہوتا
🧠 کیونکہ Psychological Insight: Overreaction اکثر ان وجوہات کی نشانی ہوتی ہے:
کوئی Unhealed emotional wounds (بچپن میں neglect، زیادتی یا less worth feel کرنا) Hormonal imbalance (Postpartum, PMS, or Thyroid issues)
اور Emotional exhaustion (جب عورت برداشت کے آخری کنارے پر ہو)
اور Hypervigilance (جب دماغ ہر خطرے پر فوراً alert ہو جائے جیسے PTSD میں ہوتا ہے)

🕋 اسلامک وزڈم Islamic Wisdom:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"غصہ شیطان کی طرف سے ہے، اور شیطان آگ سے پیدا ہوا ہے، اور آگ کو پانی سے بجھایا جاتا ہے۔ تو جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو وہ وضو کرے۔"
(ابو داؤد)
اسلام میں غصے کو مارنے کا نہیں، اسے قابو میں رکھنے کا علم سکھایا گیا ہے — dignified silence, sabr, and prophetic response.

4️⃣ جب غصہ دوا نہیں زہر بن جائے
🌸 آئیے چند عملی، روحانی اور جذباتی حل دیکھتے ہیں:
💡 1. “میں کیوں چِلا رہی ہوں؟” Pause & Reflect Technique
ہر بار غصے سے پہلے دل میں یہ سوال کریں:
"کیا میری یہ چیخ سننے کے لیے ہے… یا میرے دل کا زخم ہے؟"
یہ سوال آپ کا پورا ردِعمل بدل دے گا۔

💡 2. وضو + سانس = prophetic calm
وضو کریں، 7 بار گہری سانس لیں۔
پھر سورۃ الشرح کی آیت پڑھیں:
"فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا"
(بیشک ہر تنگی کے ساتھ آسانی ہے)
یہ آیت صرف کلام نہیں، روح کا سکون ہے۔

💡 3اور . Emotional First Aid Box بنائیں
جیسے جسمانی چوٹ کے لیے مرہم ہوتا ہے،
دل کی چوٹ کے لیے healing tools ہونے چاہئیں:
قرآن، tasbeeh, writing journal
2 قریبی لوگ جو آپ کی “emotional emergency contact” ہوں

💡 4. خود کو معاف کرنا سیکھیں
آپ بُری ماں یا بیوی نہیں…
آپ بس تھکی ہوئی روح ہیں۔
اپنے لیے دعا کریں:
"اللّٰهُمّ اجعل لي من أمري رشدًا، واشرح لي صدري، واغفر غضبي"
(اے اللہ! میرے معاملے کو آسان فرما، میرے سینے کو کھول دے، اور میرے غصے کو معاف فرما)

یاد رکھیں
"غصہ کبھی دوسروں کو نہیں توڑتا…
پہلے وہ آپ کو اندر سے جلا دیتا ہے —
تو بچیئے، سنبھلیے، اور اللہ سے شفا مانگ لیجیے۔"

27/08/2025

امریکہ کے ایک پچپن سالہ آدمی کو ایک کالا جادو کرنے والے نے بد دعا دی کہ تم جلد مر جاؤ گے اور تمہیں کوئی بچا نہیں سکے گا. "*

" دن بدن آدمی کی حالت بگڑتی گئی یہاں تک کہ اس کا تیس کلو وزن کم ہو گیا. "
"اسے ہسپتال لے کر گئے, تمام رپورٹس کلئیر تھیں. جس ڈاکٹر کو اس کا کیس دیا گیا اس نے اس مریض کی بیوی سے علیحدگی میں پوچھا کہ کیا کچھ ایسا ہے جو اس سب کی وجہ ہے؟
اس نے بتایا کہ ایک کالے علم والے نے اسے موت کی بد دعا دی تھی۔ ڈاکٹر نے اگلے دن نرس سے ایک انجیکشن لانے کو کہا. اور مریض کو بتایا کہ میں اس کالا جادو کرنے والے سے ملا ہوں اسے پولیس کی دھمکی دی تو اس نے بتایا کہ اس نے تم پر چھپکلی کے انڈے پھینکے تھے ان میں سے ایک چھپکلی تمہارے جسم میں ہے اور اندر سے تمہیں ختم کر رہی ہے. اس انجیکشن سے تمہیں الٹی آئے گی. اور وہ چھپکلی باہر آجائے گی."
" آدمی کو الٹی آئی اور ڈاکٹر نے آنکھ بچا کر اس میں چھپکلی ڈال دی. اس کے بعد حیرت انگیز طور پر وہ آدمی ٹھیک ہوتا چلا گیا اور لمبی زندگی جیا. "
قصہ مختصر.......
" ہم بیماریوں سے نہیں مرتے ہم اپنے دماغ کے ہاتھوں مرتے ہیں, یہ ہمیں یقین دلا دیتا ہے کہ اب ہم نہیں بچیں گے. اسی لیے ایک آدمی جب لیور کینسر سے مرا تو اس کے پوسٹمارٹم میں پتا چلا وہ ٹیومر تو بہت چھوٹا تھا, اور پھیل بھی نہیں رہا تھا. وہ آدمی اس لیے مرا کیونکہ اس نے سمجھ لیا تھا کہ وہ اس کینسر سے جلد مر جائے گا. "

بات کرتے ہیں عادات کی....
فرض کریں...
مجھ سے صبح اٹھا نہیں جاتا. یعنی دیر تک سونے کی عادت....
" تو بتاؤ میں کیسے اپنی یہ عادت بدلوں. "
کچھ کہیں گے کہ " کچھ دن جلدی اٹھنے کی کوشش کریں, عادت بن جائے گی. "
" کتنے دن؟ "
" کچھ لوگ کہتے ہیں اکیس دن اور کچھ کے مطابق ساٹھ دن لگتے ہیں عادت بدلنے میں. "

" اور مجھے لگتا ہے ہم ایک لمحے میں اپنی عادت بدل سکتے ہیں. "
" اگر ول پاور اسٹرانگ ہو تو ہم آج ہی اپنی عادت بدل سکتے ہیں."
" ہم اپنی ول پاور اسٹرانگ کرتے ہیں. کرنا ہے تو بس کرنا ہے.

منقول!

11/08/2025

گھر کا ماحول خوشگوار بنانے ، اور سسرال میں اپنی عزت بنانے کے کچھ ٹوٹکے ۔

(1) شوہر کی روٹین یہ بنائیں کہ گھر آئے پر ، وہ پہلے اپنی ماں کے پاس جائے ، بعد میں آپ کے پاس آئے ۔

(2) جب بھی بازار جائیں ، ساس کے لئے کوئی ناں کوئی تحفہ ضرور لے کر لائیں ، چاہے وہ ، لون کا سوٹ ہو ، یا دس روپے کی مونگ پھلی ۔

(3) کپڑے بدلنے لگیں تو اپنے دو پسندیدہ جوڑے ، ساس کے پاس لے جائیں ، ان سے پوچھیں کہ میں ان دونوں میں سے کون سا جوڑا پہنوں ۔ پھر جو وہ کہیں ، وہ پہن لیں ۔

(4) جب جب آپ کے شوہر آپ کے ساتھ کوئی اچھا سلوک کریں ، ساس کے سامنے ، ساس کی تعریف کریں ، کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی بہت اچھی تربیت کی ہے ۔

(5) گاڑی میں بیٹھنا ہو ، تو بڑی محبت کے ساتھ ساس کو فرنٹ سیٹ پر بٹھائیں ، اور ان سے کہیں کہ یہ آپ کا حق ہے ، کیونکہ آپ کی دعاؤں کی وجہ سے ہی ہمیں اللہ نے یہ گاڑی دی ہے ۔

(6) گھر میں کھانا بنانے لگیں تو ساس سے پوچھ لیں کہ آج کیا بنائیں ۔ اکثر وہ یہ معاملہ آپ پہ چھوڑ دیں گی ۔ لیکن اگر وہ کسی خاص چیز کی فرمائش کریں تو وہی پکائیں ۔

(7) کبھی بھی ، کسی کے بھی سامنے ، اپنے میاں ، اپنی ساس اور کسی بھی دوسرے سسرالی رشتہ دار کی برائی نہ کریں ، کیونکہ یہ بھی غیبت ہے ۔ اور غیبت ایسی منحوس چیز ہے ، جو گھروں کے گھر اجاڑ دیتی ہے ۔

(8) اگر کبھی آپ کی ساس اور آپ کے میاں ، اکٹھے بیٹھے باتیں کر رہے ہوں ، تو پوری کوشش کریں ، کہ میاں کو بلا کر ، وہاں سے نہ اٹھائیں ۔

(9) ساس کی ہر پسند کی تعریف کریں ۔ اور انہیں یقین دلائیں کہ آپ ، ان کے اعلی ذوق کی معترف ہیں ۔

(10) اپنی ساس کے پاس بیٹھ کر ، ان سے ان کے ماں باپ کی باتیں کیا کریں ۔ ان کے بچپن اور جوانی کے قصے سنا کریں ۔

(11) کبھی کبھی ، ان کے کہے بغیر ان کے پاؤں دبا دیں ۔ ان کے سر کی کنگھی کر دیا کریں ۔

(12) اپنے پڑوسیوں اور رشتہ داروں کے سامنے ، اپنی ساس کی تعریف کرتی رہا کریں ۔

اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔

09/08/2025

لڑکیوں کی ذمہ داری ۔۔۔۔ یہ تحریر ضرور پڑھیں ۔۔۔۔
لڑکیاں سوچتی ھیں ہیں کہ شادی ہوگی، اپنا گھر ہوگا، شوہر پیار کرے گا، بچے مسکرائیں گے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ خوبصورت خواب تبھی حقیقت بنتے ہیں جب ہم اور ہمارے والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ زندگی کسی جادو کی چھڑی کا نام نہیں، یہ محنت، برداشت اور سلیقے سے چلتی ہے۔

میں ایک بیٹی ہوں اور مجھے پتا ہے کہ میرا آج میرے کل کی بنیاد ہے۔ اسی لیئے یہ تحریر صرف لڑکیوں کے لیئے نہیں والدین کے لیئے بھی ہے، کیونکہ ایک بیٹی کی زندگی دونوں کے رویے اور تربیت پر کھڑی ہوتی ہے۔

میں چاہتی ہوں کہ ہم سب بہتر بنیں تاکہ کل کو کوئی بیٹی اپنی زندگی سے شکوہ نہ کرے۔
---
میری ذمہ داریاں (10 نکات)

1. گھر کو اپنا سمجھنا
یہ سوچنا بند کرنا ہوگا کہ یہ امی کا گھر ہے میں مہمان ہوں۔ گھر میرا ہے، میری پہچان ہے۔ اگر کچن گندا ہے تو مجھے برا لگے اگر کمرہ بکھرا ہے تو میں اسے سنبھالوں۔ جو لڑکی اپنے گھر کی عزت نہیں کرے گی وہ سسرال میں کیا کرے گی؟

2. صبح جلدی اٹھنے کی عادت
یہ عادت مجھے آج سے ڈالنی ہوگی۔ کیونکہ کل اگر شوہر نے کام پر جانا ہے، بچوں کو اسکول جانا ہے تو میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ "مجھے نیند آ رہی تھی"۔ سچ یہ ہے کہ کامیاب عورت وہی ہے جو وقت کی پابند ہو۔

3. کچن اور کھانا پکانا سیکھنا
یہ میرا فرض ہے کیونکہ پیار اور عزت کا آدھا کھیل کچن میں جیتا جاتا ہے۔ شوہر تھکا ہوا آئے اور میں گرم کھانے کے ساتھ مسکرا کر سامنے آؤں، یہ لمحہ میری عزت بڑھا دیتا ہے۔

4. ضد نہیں، خودداری
میں یہ سیکھوں کہ ہر بات پر اپنی ضد منوانا ضروری نہیں۔ زندگی سمجھوتوں سے چلتی ہے لیکن یہ سمجھوتا خودداری بیچ کر نہیں، محبت بانٹ کر ہونا چاہئیے۔

5. بات کرنے کا سلیقہ
میں یہ جان لوں کہ سخت لہجہ سب سے بڑا زہر ہے۔ میٹھی زبان سب سے بڑی جادوگر ہے۔ کل کو جب سسرال میں مسائل آئیں گے تو زبان ہی رشتے بچائے گی یا توڑے گی۔

6. پردہ اور حیا
یہ صرف دوپٹے کا نام نہیں، یہ نظریں نیچی رکھنے، زبان پر قابو رکھنے اور عزت بچانے کا نام ہے۔ دنیا لڑکی کی عزت پر انگلی اٹھانے کے لیے تیار کھڑی ہے، اس لیئے اپنی حفاظت میرا فرض ہے۔

7. پیسوں کی اہمیت سمجھنا
شوہر لاکھ کمائے اگر میں بچت نہیں جانتی تو گھر کبھی خوشحال نہیں ہوگا۔ آج سے سیکھوں کہ ضرورت اور خواہش میں فرق کیسے کرنا ہے۔

8. رشتوں کی اہمیت
ماں باپ کے ساتھ اچھا برتاؤ سیکھوں۔ اگر میں اپنے والدین کو جواب دیتی ہوں تو یاد رکھیں کل میری اولاد مجھے یہی واپس کرے گی۔

9. صبر اور برداشت
زندگی میں آسانی کم، مشکلات زیادہ آتی ہیں۔ چیخ چیخ کر دنیا کو بتانا کمزوری ہے۔ صبر سے، خاموشی سے، اللہ سے مدد مانگنا اصل طاقت ہے۔

10. دین سے تعلق
نماز، قرآن، دعا۔ یہ صرف رسم نہیں یہ میری زندگی کا سہارا ہے۔ جب سب چھوڑ جائیں گے تو یہ میرا ہاتھ پکڑے گا۔
---

ایک لڑکی کی تربیت صرف شادی کے لیئے نہیں پوری زندگی کے لیئے ہوتی ہے۔ والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں، اور ہم بیٹیاں اپنی۔ کیونکہ کامیاب شادی قسمت سے نہیں، محنت اور تربیت سے بنتی ہے

07/08/2025

6 نفسیاتی بیماریاں جو ہمیں غیر محسوس طریقے سے لاحق ہو سکتی ہیں اور ہم انہیں محض عادت سمجھ کر اہمیت نہیں دیتے. ان کا علاج ماہر نفسیات کے پاس ہوسکتا ہے.

1- Clinomania
ہر وقت اپنے بستر پر پڑے رہنے کی شدید خواہش.

2- Jouska
دماغ کی بنائی ہوئی مصنوعی یا خیالی گفتگو، جس میں ایسی شدید خواہش کا پیدا ہونا جو آپ کو من گھڑت ایجادات کرنے اور ہر وقت خیالی دنیا میں رہنے پر مجبور کرتی ہے، مثلاً
روزانہ کی بنیاد پر آپ کے دماغ کے اندر جعلی یا فرضی منظرنامے تخلیق ہونا، فرضی لوگ اور فرضی گفتگو میں فرضی مکالمے بنانا، یعنی خیالوں کی دنیا میں ایسے حالات و واقعات تخلیق کرتے رہنا جو جھوٹے ہوں، حقیقت سے ان کا واسطہ نہ ہو مگر آپ اسے سچ مانتے ہوں.

3- Philophobia
محبت کا خوف
منگنی یا شادی کا خوف- ایسا خوف جس میں کسی کے ساتھ بامعنی تعلقات رکھنے کی صلاحیت منفی طور پر متاثر ہوسکتی ہے۔ بچپن یا جوانی میں قریبی رشتوں کی تکلیف دہ علیحدگی کو دیکھنا اور پھر اپنی زندگی میں محبت کے رشتے استوار کرنے سے خوفزدہ رہنا۔

4- Nyctophobia
اندھیرے یا رات کا انتہائی خوف.

5- Exulansis
آخر کار کسی بھی چیز کے بارے میں بات کرنے کی خواہش کو کھونے کا احساس.
اپنے آپ سے متعلق یا کسی بھی تجربے میں سے گزرنے کے بعد اس بات کا خوف کہ اگر آپ اس موضوع کے متعلق بات کریں گے تو کوئی بھی آپ کو نہیں سمجھے گا۔

6- Monachopsis
مستقل احساس کہ ہر کوئی آپ کو نظر انداز کرتا ہے۔
یا ایسا احساس جس میں ہر محفل میں لگے کہ آپ کو کوئی توجہ نہیں دے رہا اور آپ غلط جگہ پر ہیں.

27/07/2025

اگر میں اپنی سوشل میڈیا فیڈ دیکھوں،
تو ایک طرف ایک چھوٹا سا بچہ اپنے دادا کے ساتھ مل کر برڈ ہاؤسز بناتا ہے،
تاکہ انہیں بیچ کر فلسطین کے بچوں کے لیے پیسے جمع کر سکے۔

اور دوسری طرف مصر کے لوگ دکھائی دیتے ہیں،
جہاں حکومت نے بارڈر بند کیے ہوئے ہیں،
حکومتgenocide میں complicit ہے،
لیکن وہاں کے عام لوگ، جن کے دل زندہ ہیں،
پلاسٹک کی بوتلوں میں اناج ڈال کر سمندر میں بہا رہے ہیں،
کہ شاید یہ اناج غزہ کے بھوکے بچوں تک پہنچ جائے۔

کیونکہ جو کرنا چاہتا ہے، وہ کر لیتا ہے۔
جس کے دل میں درد ہوتا ہے، وہ کوئی نہ کوئی راستہ نکال لیتا ہے۔

لیکن ادھر ہم؟

ہم سے تو کوک کی بوتل چھوڑنی مشکل لگتی ہے،
ہم سے مکڈونلڈ کی cone چھوڑنی مشکل لگتی ہے،
ہم سے اپنی زبان کی لذت چھوڑنی مشکل لگتی ہے،
ہم سے اپنی comfort چھوڑ کر غزہ کے لیے boycott کرنا مشکل لگتا ہے۔

کیونکہ ۔۔۔
ہماری راحت ہم پر غالب آ چکی ہے۔
ہماری زندگیوں کی luxury ہمیں فلسطین کی سسکیوں سے زیادہ عزیز ہے۔

یاد رکھو،
اگر کسی میں کرنے کی چاہ ہو، تو راستے نکل آتے ہیں۔
اور اگر دل مردہ ہو چکا ہو، تو بہانے نکل آتے ہیں۔

اللّٰہ ہمارے دلوں کو جگا دے،
ہمیں عمل کی توفیق دے،
اور ہمیں اس امت کے دکھوں کا احساس دے دے!
آمين

Address

Www. Human Psychology. Com
Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when What is human Psychology posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to What is human Psychology:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category