Peer Hakeem Muhammad Javed Naqshbandi

Peer Hakeem Muhammad Javed Naqshbandi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Peer Hakeem Muhammad Javed Naqshbandi, Psychologist, Rawalpindi.

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا حال ہے کیسے ہیں تمام احباب
25/01/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا حال ہے کیسے ہیں تمام احباب

24/01/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

حکیم قاری محمد جاوید نقشبندی شاذلی
15/01/2026

حکیم قاری محمد جاوید نقشبندی شاذلی

15/01/2026

اپنے اوپر سے غفلت کی چادر اتار پھینکو!

تحریر:مفتی امان اللہ نقشبندی شاذلی حفظ اللہ تعالیٰ

میرے مرشد خادمُ الامت مفتی سید نور زمان ہاشمی نقشبندی شاذلی صاحب حفظہ اللہ فرماتے ہیں کہ تحفۃ المشائخ جو سلسلہ نقشبندیہ شاذلیہ کے ہاں سلاسل کے اسباق پر مشتمل کتاب ہے، اس حوالے سے بعض سالکین پوچھتے ہیں:
“ہم کس طریقے سے کریں؟”
“اسباق جس انداز میں لکھے گئے ہیں، ان کو سمجھ لیں اور اسی انداز میں کریں۔
اس کی برکت سے آپ پر اسرار و رموز کھلیں گے۔ ہر کسی کے اسرار و رموز دوسرے سے جدا ہوتے ہیں۔ ہر ایک کا رنگ بھی دوسرے سے جدا ہے۔ جو شخص ان رنگوں میں گم ہو گیا اللہ تعالیٰ اس پر مختلف اسرار کھولے گا۔ جس کسی کو نسبت حاصل ہوگی، ہر ایک کی نسبت بھی دوسرے سے جدا ہے۔ جو حضوری میں چلا گیا اس کی حضوری دوسرے سے جدا ہے اور جو فقیری میں چلا گیا اس کی فقیری دوسرے سے جدا ہےاور جو مسکینی میں چلا گیا اس کی مسکینی دوسرے سے جدا ہے۔ ہر عالم کا علم اور اس کے انوار و فیوض دوسرے سے جدا ہیں۔ یہاں ہر سالک کی نسبت دوسرے سے جدا ہوتی ہے۔ یہ ایک لامحدود سفر ہے جہاں کا شہسوار دوسرے سے جدا ہے۔ جتنے تیرتے چلے جاؤ گے اتنے ہی آگے بڑھتے چلے جاؤ گے۔ اگر تم ایک مقام پر کھڑے رہے تو وہیں کھڑے رہ جاؤ گے۔ یہاں تمہیں چلنا ہے۔ ابتدا میں راستہ بند نظر آئے گا مگر جب چلو گے تو بند راستے کھلتے چلے جائیں گے، اور ٹھہرو گے تو راستہ آگے بند نظر آئے گا۔ ٹھہرو نہیں، بڑھتے چلے جاؤ۔ جیسے قریب پہنچو گے بند راستے کھل جائیں گے اور تم ان راہوں میں گم ہو جاؤ گے۔ ہر آنے والا راستہ شروع میں بند نظر آتا ہے۔ جب چلو گے تو منزل اور راہیں کھلتی اور فاصلے کٹتے چلے جائیں گے۔ اس کا سفر انتہائی پراسرار سفر ہے، جیسا کہ شاعر نے کہا ہے؎
چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ،
ہم اس کے پاس جاتے ہیں مگر آہستہ آہستہ،
ابھی تاروں سے کھیلو، چاند کی کرنوں سےاٹھلاؤ،
ملے گی اس کے چہرے کی سحر آہستہ آہستہ،
دریچوں کو تو دیکھو، چلمنوں کےرازتوسمجھو،
اٹھیں گے پردہ ہائے بام و در آہستہ آہستہ،
زمانے بھر کی کیفیت سمٹ آئے گی ساغرمیں
پیو ان آنکھڑیوں کے نام پر آہستہ آہستہ،
یوں ہی اک روز اپنے دل کا قصہ بھی سنا دینا
خطاب آہستہ آہستہ،نظر آہستہ آہستہ۔
میرے مشائخ نے ایک پودا نورِ زمان کی شکل میں لگایا، الحمدللہ! اس پودے نے ساری دنیا کو سرسبز و شاداب کر دیا۔ سلسلہ نقشبندیہ شاذلیہ کی نسبت پوری دنیا میں تیزی سے پھیلتی چلی جا رہی ہے۔ میرے مشائخ نے مجھے الله تعالیٰ کے سپرد کیا اور میں نےکام شروع کیا۔الحمد لله! پھیلتا گیا اور تمہیں بھی اللہ کے سپرد کر دیا ہے کام کرو۔ جس کسی کو میں خلافت دیتا ہوں اس میں درحقیقت نسبت منتقل کرتا ہوں، اور نسبت ایک آگ ہے جو تمہارے دلوں میں روشن ہوتی ہے۔ جیسا کہ خواجہ عزیز الحسن مجذوبؒ نے فرمایا؎
اک ہوک سی دل میں اٹھتی ہے
اک دردِ جگر میں ہوتا ہے
ہم راتوں اٹھ کے روتے ہیں
جب سارا عالم سوتا ہے
دل تڑپے ہے، جاں کھپے ہے
حالِ جگر کیا ہوگا
مجنوں مجنوں لوگ کہتے ہیں
مجنوں کیا ہم سا ہوگا؟
خلافت و اجازت کو ہلکا مت سمجھو، یہ ایک ذمہ داری ہے جس کو آپ نے پورا کرنا ہے۔ اپنے اوپر سے غفلت کی چادر اتار پھینکو، دردِ دل سے کام کرو اور ہر لمحہ اپنا احتساب کرو۔ جب سونے لگو تو تمام لوگوں کو معاف کر کے سویا کرو۔ صاحبِ نسبت بندہ سب کو معاف کرتا ہے، وہ رحم دل ہو جاتا ہے اور ہر ایک کو جلدی سے معاف کر دیتا ہے۔

کتاب:(جواہر خادم الامت، جلد ششم)

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا حال ہے جناب کیسے ہیں تمام احباب
19/09/2021

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا حال ہے جناب کیسے ہیں تمام احباب

19/09/2021

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا حال ہے جناب کیسے ہیں تمام احباب

02/04/2021

Address

Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peer Hakeem Muhammad Javed Naqshbandi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Peer Hakeem Muhammad Javed Naqshbandi:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category