Mind Development Institute

Mind Development Institute Aneeqa Zafar Clinical Psychologist Speech Therapist and Special Educationist
(1)

20/10/2025
19/10/2025

📺 نیو نیوز پر میری گفتگو 🎙️
میں، انیقہ ظفر، سی ای او مائنڈ ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ (MDI) صادق آباد نے حال ہی میں موبائل ایڈکشن اور بچوں میں موبائل کے استعمال کے موضوع پر نیو نیوز کو انٹرویو دیا۔
اس گفتگو میں بچوں اور نوجوانوں پر موبائل کے بڑھتے اثرات اور ان کے مثبت متبادل پر روشنی ڈالی گئی۔

اور جانیں کہ کیسے ہم سب مل کر اپنے بچوں کے بہتر ذہنی و تعلیمی مستقبل کے لیے قدم بڑھا سکتے ہیں۔ 🌱

آخر میں آپ سب کو مدعو کرتی ہوں کہ ضرور تشریف لائیں
🧠 Mind Development Institute (MDI)
📍 اعوان ٹاؤن، صادق آباد
📞 0308-9671513

تعلیم، شعور اور ترقی کا سفر — MDI کے ساتھ! 🌟



Neo News Rangers Public School Sadiqabad
Sadiqabad News Sadiqabad SadiqabadActivities Muhammad Shaban Farhan Iqbal Professor Dr Javed Iqbal Sadiqabad sell and buy Mind Development Institute Aneeqa Zafar

🧠 *ذہنی دباؤ (Stress) دشمن نہیں، بلکہ یہ ایک پیغام ہےاسٹریس ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ہم اپنی حد سے بڑھ گئے ہیں۔اسٹریس کو ...
19/10/2025

🧠 *ذہنی دباؤ (Stress) دشمن نہیں، بلکہ یہ ایک پیغام ہے

اسٹریس ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ہم اپنی حد سے بڑھ گئے ہیں۔

اسٹریس کو ختم نہیں، سمجھنا ضروری ہے۔

آرام کریں، سانس لیں، اور خود کو تھوڑا وقت دیں۔

Contact Us # 03089671513
MDI SADIQABAD
AWAN TOWN SADIQABAD


Farhan Iqbal MadrasatulBanat Schools and Colleges -MTB SadiqAbad Rangers Public School Sadiqabad One Click RYK SadiqabadActivities Sadiqabad News Sadiqabad Reporters News Sadiqabad News Sadiqabad Property Dyler Sadiqabad sell and buy Sadiqabad news

🌙 جمعہ مبارک 🌙Mind Development Institute – Sadiqabadکی طرف سے آپ سب کو جمعہ المبارک کی پرخلوص دعائیں۔یہ دن رحمتوں، برکتو...
17/10/2025

🌙 جمعہ مبارک 🌙
Mind Development Institute – Sadiqabad
کی طرف سے آپ سب کو جمعہ المبارک کی پرخلوص دعائیں۔

یہ دن رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا دن ہے۔
آئیے آج کے دن کو عبادت، درود اور دعا سے سجائیں۔

📖 "سب دنوں میں بہترین دن جمعہ ہے، اسی دن حضرت آدم ؑ پیدا کیے گئے، اور اسی دن وہ جنت میں داخل ہوئے۔"
(صحیح مسلم)

مائنڈ ڈویلپمنٹ انسٹیوٹ آف صادق آباد
Awan Town Sadiqabad
Helpline # 0308 9671513


@topfansFarhan IqbalMadrasatulBanat Schools and Colleges -MTB SadiqAbadSadiq Abad Ke AwazRangers Public School SadiqabadSadiqabadcitySadiqabad Reporters NewsSadiqabad News@

10/10/2025

---

🌷 خاص بچوں کی ماؤں کے نام — ایک خراجِ تحسین اور حوصلہ افزائی کا پیغام 🌷

دنیا کی سب سے مضبوط عورت وہ ماں ہے،
جو روز اپنی مسکراہٹ کے پیچھے تھکن، فکر، اور دعاؤں کا سمندر چھپا لیتی ہے —
کیونکہ اُس کا بچہ خاص ہے،
اور اُس کی محبت بھی سب سے خاص ہے۔ 💖

اے خاص بچوں کی ماؤں!
یاد رکھیں، آپ کا ذہنی سکون آپ کے بچے کی ترقی کی بنیاد ہے۔
جب آپ خود کو تھوڑا سا وقت دیتی ہیں — سانس لیتی ہیں، دُعا کرتی ہیں،
اپنے دل کو ہلکا کرتی ہیں —
تو آپ اپنے بچے کے لیے ایک پُر سکون، محفوظ اور محبت بھرا ماحول بناتی ہیں۔ 🌈

✨ کچھ چھوٹی مگر قیمتی باتیں:
🌿 روزانہ چند لمحے اپنے لیے نکالیں، چاہے صرف چائے کا کپ لے کر خاموش بیٹھنا ہی کیوں نہ ہو۔
🌿 اپنے جذبات کو دبائیں نہیں، کسی قریبی یا ماہرِ نفسیات سے بات کریں۔
🌿 یاد رکھیں، مدد مانگنا کمزوری نہیں — یہ ہمت کی نشانی ہے۔
🌿 آپ تنہا نہیں ہیں — ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ 💚

محبت، صبر اور امید کے ساتھ جئیں…
کیونکہ آپ ہی وہ روشنی ہیں جو اپنے بچے کی دنیا کو روشن کرتی ہیں۔ ✨

محبت و احترام کے ساتھ،
انیقہ ظفر
Clinical Psychologist | Speech & Behavior Therapist | Special Educationist
Mind Development Institute, Sadiqabad 🌿


---

10/10/2025

World Mental Health Day 2025


MadrasatulBanat Schools and Colleges -MTB SadiqAbad MentalHealth.com
Mental Health Foundation

آج دس اکتوبر کو دُنیا بھر میں ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے دوستوں کے لئے  ایک تفصیلی پوسٹ حاضر ہے۔ ...
10/10/2025

آج دس اکتوبر کو دُنیا بھر میں ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے دوستوں کے لئے ایک تفصیلی پوسٹ حاضر ہے۔

وہم کا علاج اور حکیم لقمان کی مجبوریاں: (سلطان محمد)

"وہم کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا"
یہ بات محض محاورے کی حد تک ہی سہی، مگر اس سے وہم اور اس کے علاج کی اہمیت پر روشنی ضرور پڑتی ہے۔ وہم دراصل بذاتِ خود کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ بہت سی دوسری نفسیاتی بیماریاں ایسی ہیں جن میں وہم ایک علامت کے طور پر سامنے آتا ہے۔

مثلاً ایک صاحب کو اپنی صحت کے بارے میں حد سے زیادہ تشویش ہے، ہر وقت الم غلم قسم کے ٹیسٹ کرواتے رہتے ہیں، کبھی سینے میں درد محسوس ہوتا ہے، کبھی معدے میں گیس کا گولا سا بن کر سینے کی طرف اٹھتا ہوا محسوس ہوتا ہے، لاکھ ڈاکٹروں نے سمجھایا کہ آپ کو کوئی بیماری نہیں ہے مگر پھر بھی ان کی فکرمندی ختم نہیں ہوتی۔ یہ صاحب دراصل ہائپو کونڈریاسس (Hypochondriasis) نامی نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہیں۔

ان سے ملئے: یہ محترمہ ہر وقت ہاتھ دھوتی رہتی ہیں، کہیں سے ان کو شک پڑ گیا ہے کہ ہاتھوں پر کوئی گندگی لگی ہے۔ ہاتھ دھونا اچھی بات ہے، مگر یہ کیسی گندگی ہے کہ ختم ہونے میں ہی نہیں آتی جبکہ صابن کی ٹکیہ جو ابھی دو دن پہلے منگوائی تھی، ان کے بار بار ہاتھ دھونے کے کارن ختم ہو گئی ہے۔ ان کی بیماری کو او سی ڈی
(Obsessive Compulsive Disorder)
کہا جاتا ہے۔ کسی کسی میں یہ علامت بار بار کنڈی چیک کرنے کی شکل میں بھی موجود ہو سکتی ہے۔

ایک نوجوان کو وہم ہے کہ اس پر کسی نے جادو کردیا ہے۔ کچھ رشته دار یا دوست جو اس سے جلتے ہیں، اسے مارنا چاہتے ہیں۔ موصوف اسی وجہ سے کسی کے ہاتھ کا کھانا نہیں کھاتے کہ کسی نے انہیں مارنے کے لیے زہر ہی نہ ملا دیا ہو۔ یہ ہیں پیرا نائیڈ شیزو فرینیا
(Paranoid schizophrenia)
کے مریض۔ غالب نے اسی کیفیت کی ترجمانی کچھ اس طرح سے کی ہے:

مجھ تک کب ان کی بزم میں آتا تھا دورِ جام
ساقی نے کچھ ملا نہ دیا ہو شراب میں

پيرانائیڈ شیزوفرینیا کو سمجھنے کے لیے اکنامکس کی فیلڈ میں نوبیل انعام یافتہ پروفیسر جان نیش کی زندگی پر بنی ہوئی فلم "اے بیوٹی فل مائیند" دیکھنا نہ بھولئے گا، "شٹر آئی لینڈ" بھی اچھی تفريح ہے۔

ایک صاحب اچھی بھلی زندگی گزارتے تھے۔ کرکٹ کھیلتے تھے، ویک اینڈ پر سینما یا کبھی کبھی دوستوں کے ساتھ پکنک منانے بھی چلے جاتے تھے۔ اب اچانک انہیں احساس ہو گیا ہے کہ زندگی فضول میں گزر رہی ہے۔ یکدم سے مذہبی بن گئے ہیں۔ بات بات پر روتے ہیں، دعائیں مانگتے ہیں اور انہیں ڈر ہے کہ ان کی گزشتہ گناہوں کے باعث، جو اصل میں انہوں نے کی ہی نہیں ہیں، انہیں عذاب دیا جا رہا ہے۔ یہ حد سے بڑھا ہوا احساسِ گناہ اور عذاب کا وہم
(Delusion of guilt)
شدید ڈپریشن کی علامت ہے۔

ایک خاتون کو اپنے خاوند پر شک ہے کہ اس کا گھر سے باہر کسی سے افئیر چل رہا ہے "تبھی تو روزانہ دفتر سے لیٹ آتے ہیں، کام وام کچھ نہیں ہے، میں جانتی ہوں اس کلموئی سکریٹری کو۔ مجھے اس کے کپڑوں سے اس کی بو آتی ہے۔ جب دیکھو، اسی سے فون پر لگا رہتا ہے"۔
یہ اوتھیلو سنڈروم (Othello syndrome ) کی علامات ہیں۔ اگر آپ انگریزی فلموں سے زیادہ بالی وڈ کی فلموں کو پسند کرتے ہیں تو سیف علی خان اور کرینہ کپور کی فلم "اومکارا" دیکھ کر اپنی آراء سے آگاہ کیجئے گا۔ وشال بھردواج کی شیکسپئر ٹرایالوجی سیریز کی بہترین فلم۔

ایک صاحب یا خاتون کو وہم ہے کہ وہ بڑی توپ چیز ہیں۔ انہیں کسی خاص مقصد کے لیے چن لیا گیا ہے اور اس کے لیے انہیں غیر معمولی جسمانی و روحانی قوتیں عطا کی گئی ہیں۔ ایسے لوگ بعض اوقات اپنی غیر معمولی قوتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے اپنے آپ کو خطرے میں ڈالنے سے بھی نہیں چوکتے۔ ان کو زعم ہوتا ہے کہ وہ جب چاہیں دنیا کا نظام اتھل پتھل کردیں۔ جس کو چاہیں، ایک نظر ڈال کر بھسم کردیں۔ یہ سب مینیا (Mania) کی علامات ہیں۔ بائی پولر ڈپریشن میں بھی ایسا ہو جاتاہے۔

غرض یہ اور اس طرح کی بہت سی دوسری نفسیاتی بیماریاں ہیں جن میں مریض وہم کا شکار ہو جاتا ہے۔ ان بیماریوں کی درست تشخیص کے لیے امریکی ماہرین نفسیات کے سالہاسال کی محنت سے مرتب کردہ مینول ڈی ایس ایم
(Diagnostic and Statistical Manual of Mental Disorders)
سے استفادہ کیا جاتا ہے اور میڈیکل سائنس میں ان بیماریوں کا شافی علاج بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ دماغ کا ایکسرے، سی ٹی سکین، ایم آر آئی اور دیگر تشخیصی سہولیات جو آج ہمیں میسر ہیں، یقیناً حکیم لقمان نے ان کا نام بھی نہ سنا ہوگا۔ پھر ان کا کیا قصور اگر انکے پاس وہم کا علاج نہیں تھا۔ قصور تو ان لوگوں کا ہے جو آج بھی وہم کا علاج ڈھونڈ نے مزاروں پر اور حکیموں کے پاس چلے جاتے ہیں۔

اور آخر میں "اوتھیلو" کے نام سے ہی پروین شاکر کی ایک خوبصورت نظم:

اپنے فون پہ اپنا نمبر
بار بار ڈائل کرتی ہوں
سوچ رہی ہوں
کب تک اس کا ٹیلیفون انگیج رہے گا
دل کڑھتا ہے
اتنی اتنی دیر تلک

وہ کس سے باتیں کرتا ہے
۔
copied...
Abdul Ahad Singhera One Click RYK Farhan Iqbal Sadiq Abad Ke Awaz Rangers Public School Sadiqabad SadiqabadActivities Mind Development Institute MadrasatulBanat Schools and Colleges -MTB SadiqAbad Autism Store Pakistan

🌎 mental health Day 2025😊lets spread awareness about mental health.... yes it is important ☺️ Farhan Iqbal National down...
10/10/2025

🌎 mental health Day 2025😊lets spread awareness about mental health.... yes it is important ☺️
Farhan Iqbal National downsyndrome society of Pakistan

06/10/2025

benefits :
outdoor activities for children:

🌿 Physical Development

Improves gross motor skills (running, jumping, climbing).

Strengthens muscles and bones through active play.

Enhances balance, coordination, and body awareness.

Promotes overall fitness and healthy growth. fans Farhan Iqbal National downsyndrome society of Pakistan MadrasatulBanat Schools and Colleges -MTB SadiqAbad Mind Development Institute Abdul Ahad Singhera One Click RYK Sadiq Abad Ke Awaz SadiqabadActivities Rangers Public School Sadiqabad Munazza Akram Girls and Autism - Parenting Girls on the Autism Spectrum Muhammad Yasir Ghafoor One Click Sadiqabad

Address

Awan Town Near Jamia Masjid Sadiq Abad
Sadiqabad
64350

Opening Hours

Monday 02:00 - 21:00
Tuesday 02:00 - 21:00
Wednesday 02:00 - 21:00
Thursday 02:00 - 21:00
Friday 02:00 - 21:00
Saturday 02:00 - 21:00

Telephone

+923089671513

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mind Development Institute posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Mind Development Institute:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram