Matab AL-Hameed

Matab AL-Hameed میرا نام حکیم ظفر عباس طاہرفاضل الطب و الجراحت،رجسٹرڈ،اسلام آباد

Assalamu Alaikum Agr Kisi na is cat to kal sham sa daikha ho to plz rabta karain 03217940791
23/04/2024

Assalamu Alaikum
Agr Kisi na is cat to kal sham sa daikha ho to plz rabta karain
03217940791

21/10/2022

جوڑوں کا درد جسکا سبب یورک ایسڈ کی زیادتی کو قرار دیا جائے تو ہمارے ہاں عام طور پر فوراً ان ادویات کی طرف بھاگا جاتا ہے کہ جو جسم میں موجود اسکے لیول کو کم کردے۔یہ ادویات پیشاب کے ساتھ اسکے اخراج میں مدد دیتی ہیں ۔انگریزی طریقہ علاج میں اس مقصد کے لیے گولیوں کا استعمال کیا جاتا ہے اور دیسی ادویات میں بالعموم معجون سورنجان تجویز کی جاتی ہے ۔ٹھیک ہے کہ یہ ادویات مرض میں افاقہ کا باعث بنتی ہیں مگر اسی موقع پر ہم ایک اہم نقطے کی طرف اپنا دھیان نہیں ڈالتے کہ جسم سے یورک ایسڈ کے اخراج کا ذمہ کس کے سپرد تھا ۔تو وہ تو گردے ہیں جناب ۔اگر ہم اس موقع پر اس بات پر اپنی توجہ مرکوز کریں کہ شاید گردے اپنے فعل کو صحیح طور پر سرانجام نہیں دے پا رہے کہ جسکے سبب یورک ایسڈ جسم میں بڑھنا شروع ہو گیا ۔اسی لئے معالج کو چاہئے کہ جہاں وہ یورک ایسڈ لیول کو چیک کروانے کے لیے خون کا ٹیسٹ کرواتے ہیں وہیں پر مریضوں کے RFT(رینل فنکشن ٹیسٹ) بھی کروا لیا جائے تاکہ درست علاج میں معاون ہو
(بسلسلہ آگاہی)

20/10/2022

ہمارے ہاں بازار کے کھانوں میں جو مصالحے استعمال ہوتے ہیں انکے بارے میں عموماً یہ سننے کو ملتا ہے کہ ان کی وجہ سے پیٹ خراب ہو گیا ۔اس بارے میرا موقف ہے کہ اگر تو ہم روائتی مصالحوں کی بات کریں تو انکے اجزاء تو اپنی افادیت کے اعتبار سے ایک سے بڑھ کر ایک ہیں جیسے کالی مرچ ۔ یہ بادی کو دور کرتی ہے اور اپنے اندر تریاقیت کا عنصر رکھتی ہے ۔ الائچی کلاں مفرح قلب ہے ریاح کو تحلیل کرنے والی ہے ۔زیرہ سیاہ یا سفید ۔عمدہ ہاضم اور گیس کا علاج ہے ۔ دارچینی مقوی اعصاب اور دافع تعفن ہے-لونگ سردی بدن میں مفید ہے مقوی باہ ہے ۔ یعنی ایک سے بڑھ کر ایک ۔
اب دیکھنا ہے کہ مسئلہ کہاں ہے ۔ مسئلہ ہے صفائی کے فقدان کا کیمیکل جیسے چائنا سالٹ،ملاوٹی سرخ مرچ جو ریستوران ان مسائل پر توجہ دیں اور ان پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں وہاں سے کھانے میں کوئی حرج نہیں۔ روایتی مصالحوں کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا ۔ یہ اپنے اندر ذائقہ بھی رکھتے ہیں اور افادیت بھی۔
( بسلسلہ آگاہی )

19/10/2022

ہم جو غذا استعمال کرتے ہیں وہ ہمیشہ اعتدال سے استعمال کرنی چاہیے۔ بہت سے پیسے لگا کر ہم اچھی سے اچھیی غذا حاصل بھی کر لیں مگر اس غذا سے کیا ہم اس میں موجود توانائی کو حاصل کر پا رہے ہیں؟ یہ ایک سوال ہے۔
ایک عام دیھاڑی دار مزدور کا کھانا جب ہم دیکھتے ہیں تو وہ دو تین روٹیوں اور رات کے بچے سالن یا اچار کی دو تین پھانکوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ وہ زیادہ پھل وغیرہ خرید نہیں پاتا۔ گوشت بھی کبھی کبھار ہی کھا پاتا ہے مگر وہ ہم میں سے اکثر لوگوں سے زیادہ طاقت ور ہوتا ہے۔ بیس اینٹیں اٹھا کر تیسری منزل کے چکر پہ چکر لگا رہا ہے۔ جسمانی طور پر بھی فٹ ہوتا ہے۔ تو پھر وجہ کیا ہے؟
وجہ یہ ہے کہ اسکا نظامِ انہضام درست کام کرتا ہے۔ وہ جو کھا رہا ہے اسکو مکمل ہضم کر لیتا ہے۔ جبکہ کمزور ہاضمہ اچھی سے اچھی خوراک سے بھی توانائی لے کر نہیں دیتا۔
تو حاصل گفتگو یہ ہے کہ ہمیں اس بات کا خیال رکھنا پڑے گا کہ ہمارا نظام انہضام درست ہو جائے اور ہم غذا میں چھپیے توانائیوں کے خزانوں کو اپنے وجود کا حصہ بنا سکیں
(بسلسلہ آگاہی)

18/10/2022

لڑائی میں دشمن سے ڈرنے کی بجائے اگر اپنی قوت کو دشمن سے زیادہ کر لیا جائے تو پھر اندیشۂ شکست نہیں رہتا ۔ دیسی علاج بھی اسی طریق پہ چلتا ہے یعنی بالفرض اگر جگر جراثیم کے حملہ کا شکار ہو جاتا ہے تو بجائے یہ کہ آپ جراثیموں کو مارنے کی تدبیریں تلاش کریں آپ اپنے جگر کو اتنا مظبوظ بنا لیں کہ وہ خود ہی اپنی Detoxification کا عمل مرتب کر سکے۔
یعنی جگر کو اس قابل بنا دیا جائے جراثیم اس کو نقصان ہی نہ پہنچا سکیں اس دوران معالج کا فرض ہے کہ وہ مریض کی باقائدہ نگرانی کرے اور جسم میں پیدا ہونے والی مثبت اور منفی تبدیلیوں پر نظر رکھے تا کہ نقصان سے بچاؤ ممکن ہو ۔ اچھی غذا، مناسب دوا اور پرہیز یہ وہ کنجیاں ہے جو کہ شفاء کے خزانہ اُس مالک کی رحمت سے حاصل کرنے میں مددگار ہوتی ہیں
(بسلسلہ آگاہی)

17/10/2022

درست تشخیص درست علاج کی طرف پہلا قدم ہے۔ میرے مشاہدے میں یہ بات آتی ہے کہ جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو وہ اپنی سمجھ کے مطابق اسکو ایک بیماری کا نام دے کر بازار سے اس بیماری کے لیے دوا لینے چلا جاتا ہے۔ اس کی مثال کچھ یوں دی جا سکتی ہے کہ ہاضمہ کی خرابی یا پیٹ درد کے لیے بالمعموم کوئی پھکی یا معجون ڈھونڈی جاتی ہے بغیر اس کی وجہ جانے کہ مرض کیا ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ مرض رفع بھی ہو جائے مگر اگر درد کا باعث معدے کا السر ہوا تو وہی دوا اس مریض کی تکلیف کو کئی گناہ زیادہ کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔
سر درد کا علاج کسی درد کو رفع کرنے والی دوا سے کیا جا سکتا ہے مگر ہو سکتا ہے کہ اُس درد کا باعث جما ہوا ریشہ بن رہا ہو یا خرابیِ بصارت ہو۔ ان باتوں کے کرنے کا مقصد کچھ یوں ہے کہ ہم ادویات کے استعمال سے قبل درست تشخص کے لیے اپنا وقت نکالیں تا کہ مالکِ ارض و سماء کے فضل و کرم سے درست علاج کر سکیں۔
(بسلسلہ آگاہی)

15/10/2022

دنیا میں لوگوں کی صحت و تندرستی کو برقرار رکھنے یا بیماریوں کے علاج کے لیے مختلف جہتوں میں تحقیق و جستجو کی جا رہی ہے ۔ میں جڑی بوٹیوں کے ذریعہ سے علاج کو ان میں سے ایک نمایاں مقام پر دیکھتا ہوں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب دنیا کیمیکل کے نام سے بھی واقف نہیں تھی تو یہ جڑی بوٹیاں انسان اپنی صحت کے لیے استعمال کیا کرتے تھے ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا وہ صحت جیسی نعمت سے محروم تھے ۔ جواب ہے نہیں بلکہ ان میں سی اکثر ہم سے بہتر معیارِ صحت رکھتے تھے اور آج دنیا واپس لوٹ رہی ہے اُن ادویات کی طرف اور اُن غذاؤں کی طرف جو اُن کے آباء استعمال کیا کرتے تھے اور مزید خوش کُن بات یہ ہے کہ جو ثمرات حاصل ہو رہے ہیں وہ دیگر ذرائع علاج کے مقابلہ میں بہترین ہیں الحمدللہ
(بسلسلہ آگاہی)

15/10/2022

میرا نام حکیم ظفر عباس طاہرفاضل الطب و الجراحت،رجسٹرڈ،اسلام آباد

Address

3X66+G54, Kashmiri Bazar, Faisalabad, Punjab
Samundri
37300

Opening Hours

08:30 - 12:00

Telephone

+923007933791

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Matab AL-Hameed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Matab AL-Hameed:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram