Assad Malik-Doctor

Assad Malik-Doctor Doctor

05/06/2025
حوریہ کا تعلق الجزائر سے ہے،کالج میں پڑھائی کے دوران ایک کلاس فیلو لڑکے سے انہیں محبت ہوئی،دونوں نے نکاح کرلیا ۔شادی کو ...
18/03/2025

حوریہ کا تعلق الجزائر سے ہے،کالج میں پڑھائی کے دوران ایک کلاس فیلو لڑکے سے انہیں محبت ہوئی،دونوں نے نکاح کرلیا ۔

شادی کو پندرہ سال گزر گئے اس دوران ان کے ہاں آٹھ بچوں کی پیدائش ہوئی لیکن اولاد کو لیکر یہ عجیب آزمائش سے گزرتے رہے،کوئی بچہ شادی کے چھ ماہ بعد وفات پاتا کوئی سال دو سال بعد اس طرح انکے آٹھ کے آٹھ بچے فوت ہوگیے ۔

شادی کے بعد گزرا ہر ماہ و سال ان کیلئے اذیت کا تھا،اولاد کی اموات کے بوجھ سے زندگی بوجھل تھی کہ حوریہ کا شوہر بھی اس دنیا سے چلا گیا ۔

شوہر کی جدائی کے کچھ عرصے بعد حوریہ کو کینسر کی تشخیص ہوئی حوریہ کیلئے گزری زندگی دکھوں سے بھری تھی ہی اب تو مستقبل بھی تحریک تھا ۔

اسپتال کے بیڈ میں پڑے کینسر سے لڑتی حوریہ کو خیال آیا ہے اس بیماری کو شکست دے کر چند سال جی بھی لوں تو کس کیلئے ؟
ماں باپ بچپن میں گزر گیے تھے،اولاد بھی بچپن میں یکے بعد دیگرے داغ مفارقت دیتے گیے،شوہر بھی چلا گیا ۔
اب جینا کس کیلئے ہے،جینے کا کوئی مقصد بھی تو نہیں ہے ۔

حوریہ انہی سوچوں میں خود سے لڑ رہی تھی کہ اچانک ان کے دماغ میں ایک خیال آیا یہ اسپتال سے نکلی اور سیدھا گھر پہنچی،ان کے جسم میں ایک عجیب توانائی امڈ آئی تھی،انہوں نے گھر کی سیٹنگ اور صفائی کرلی،کچھ چادریں ،بستر کمبل اضافی منگوا لیے،انہیں زندگی کا مقصد مل چکا تھا،اب انہیں جینا تھا،دوسروں کیلئے جینا تھا۔

حوریہ نے اپنے گھر کو “دارالایتام” قرار دیا،انہوں نے یتمیوں کی کفالت ،تربیت اور انکی پرورش کا کام شروع کر دیا ۔

یہ ماں بن کر ان یتمیوں کی نگہداشت کرتی ،کچھ عرصے میں دو سے چار اور چار سے آٹھ ہوتے یتمیوں کی خاصی تعداد انکے ساتھ رہنے لگی،یہ پورا پورا دن اور پوری پوری رات یتیم بچوں کے ساتھ گزارتی،ان بچوں کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کیلئے یہ خود بھاگ دوڑ کرتی،یتیم بچوں کیلئے کھلونے خرید لاتی ان بچوں کے ساتھ یہ گھنٹوں کھیلتی ۔

حوریہ کو دارالایتام کھولے کئی سال گزر چکے تھے اس دوران اللہ تعالی کی مدد سے انہوں نے کینسر کو بھی شکست دی،حوریہ اور اس کے کام کی شہرت پورے ملک میں پھیل گئی،جزائر کے لوگوں میں یہ “ام الايتام " یتمیوں کی ماں کے نام سے مشہور ہوئیں،حکومتی سطح پر انکی حوصلہ افزائی اور انکی خدمات کا اعتراف ہونے لگا۔

اب پورے جزائر میں حوریہ کی نگرانی میں درجنوں یتیم خانے چل رہے ہیں،یہ اب اپنی زندگی سے خوش ہیں،انہوں نے ایتام کی کفالت کے علاوہ بھی کئی فلاحی کام شروع کر رکھے ہیں۔

سبحان اللہ زندگی بھی عجیب گورکھ دھندا ہے جہاں لگے کہ سب کچھ ختم ہوچکا وہی سے ایک بھرپور آغاز ممکن ہے ۔

زندگی بہت خوبصورت ہے بس اسے جینے کا انداز ہمیں آنا چاہیے اس لیے دکھوں اور کلفتوں کے باوجود زندگی جینا سیکھیں،زندگی کا مقصد طے کرلیں،دوسروں کی خوشیوں کو اپنا مقصد بنانے والے کبھی مستقل غم میں نہیں رہ سکتے،یہ قانون قدرت ہے کہ پھول اگانے والے خوشبووں میں رہتے ہیں۔

Copied ۔بنو

اپنی زندگی کو کسی کے لیے عیاں نہ کریں،حسد ہمیشہ وہاں سے آتا ہے جہاں لوگ آپ کے گھر آ کر آپ کے حالات اور دولت کو جانتے ہیں...
12/01/2025

اپنی زندگی کو کسی کے لیے عیاں نہ کریں،
حسد ہمیشہ وہاں سے آتا ہے جہاں لوگ آپ کے گھر آ کر آپ کے حالات اور دولت کو جانتے ہیں۔

کوئی آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا جب تک وہ آپ کے گھر کی تفصیلات نہ جانتا ہو۔
کوئی بھی آپ کے منصوبوں کو ناکام نہیں بنا سکتا جب تک آپ خود اسے اپنا راز نہ بتائیں۔
آپ کا راز آپ کا قیدی ہے، لیکن جیسے ہی آپ اسے کسی کے سامنے ظاہر کرتے ہیں، آپ خود اس کے قیدی بن جاتے ہیں۔
بعض اوقات حسد کرنے والے لوگ مشورے کے پردے میں آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

کوئی آپ کے خاندان کے لیے سازش نہیں کر سکتا جب تک وہ آپ کے گھر میں کثرت سے آتا جاتا نہ ہو۔
کوئی بھی آپ کی کمزوریوں کو نہیں جان سکتا جب تک وہ آپ کے قریب نہ رہا ہو۔

ہر عزیز کے لیے بھی ایک حد مقرر کریں۔ یہ توقع نہ کریں کہ کوئی آپ کے راز کو محفوظ رکھے گا، جبکہ آپ خود اسے چھپا نہ سکے۔

یہاں میرا مطلب یہ نہیں کہ آپ لوگوں سے رابطہ ختم کر دیں۔ نہیں، ہرگز نہیں۔ بلکہ یہ کہ آپ حدود کا تعین کریں اور ان حدود کو عبور نہ ہونے دیں۔ اپنی زندگی کو کسی کے لیے مکمل طور پر ظاہر نہ کریں، کیونکہ لوگ کب بدل جائیں، یہ آپ کو معلوم نہیں ہوتا۔

جو لوگ کبھی آپ کے دل اور سکون کا سب سے بڑا ذریعہ تھے، وہی لوگ کبھی آپ کے لیے خوف کا سبب بن سکتے ہیں، کیونکہ آپ نے ایک وقت میں اپنی کمزوریاں، راز اور خود کو ان کے حوالے کیا تھا۔

اپنے راز کو اپنا قیدی بنائیں، اور اپنے گھر کو محفوظ رکھیں۔ کسی کو اپنی فیملی کے ساتھ بے تکلف ہونے نہ دیں، چاہے وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو۔
اپنے گھر کے راز کسی کو نہ بتائیں، اور اگر آپ کو اپنے منصوبے کی کامیابی پر اعتماد ہے تو کسی سے مشورہ نہ لیں۔

اپنی خوشی میں اتنا نہ بہہ جائیں کہ آپ جو کچھ رکھتے ہیں وہ بانٹ دیں، اور نہ ہی اپنے غم میں اتنا کھو جائیں کہ جو کچھ آپ کے پاس ہے وہ ظاہر کر دیں۔
اپنے غصے میں اپنی زبان پر قابو رکھیں، اور اپنی خوشی میں اپنے جذبے پر قابو رکھیں۔
آنے والے وقت کو مدنظر رکھیں، اور حال پر نظر رکھیں۔

یہ محض ایک نصیحت ہے۔
🙂🙂🙂

صیّاد تو اِمکان ِ سفر کاٹ رہا ہےاندر سے بھی کوئی مِرے پر کاٹ رہا ہےاے چادرِ منصب! تِرا شوق ِ گل ِ تازہشاعر کا تِرے دست ِ...
27/11/2024

صیّاد تو اِمکان ِ سفر کاٹ رہا ہے
اندر سے بھی کوئی مِرے پر کاٹ رہا ہے

اے چادرِ منصب! تِرا شوق ِ گل ِ تازہ
شاعر کا تِرے دست ِ ہنر کاٹ رہا ہے

جس دن سے شمار اپنا پناہ گیروں میں ٹھہرا
اُس دن سے تو لگتا ہے کہ گھر کاٹ رہا ہے

کس شخص کا دل میں نے دکھایا تھا، کہ اب تک
وہ میری دعاؤں کا اَثر کاٹ رہا ہے

قاتل کو کوئی قتل کے آداب سکھائے
دستار کے ہوتے ہوئے سر کاٹ رہا ہے

پروین شاکر ؔ

ANWAAR MEMORIAL CLINICDaily Clinic Hours, 3 PM-10 PM, Insha'Allah.
03/11/2024

ANWAAR MEMORIAL CLINIC
Daily Clinic Hours, 3 PM-10 PM, Insha'Allah.

Where we are heading💔💔
16/06/2024

Where we are heading💔💔

ظلم کی سفاکیت کی انتہا۔

لندن میں مقیم بھائی کے اکلوتے بیٹے نے یونیورسٹی سے اپنی گریجویشن مکمل کی تو پاکستان میں موجود بھائیوں نے اپنے بھائی سے کہا کہ تم اپنے بیٹے کو لے کر پاکستان آؤ دادی اپنے پوتے سے ملنا چاہتی ہے۔
بھائی نے خوشی خوشی اپنے بیٹے کو ساتھ لیا اور پاکستان چلا آیا۔
وہاں ماں کے گھر میں سب بھائی بیٹھے ہوۓ تھے کہ اچانک وہاں بیٹھے بڑے بھائی نے اپنے پورے خاندان کے اور باپ کے سامنے بھتیجے کے دل پر فائر مار کر قتل کر دیا اور وہاں سب کے سامنے کہا اس کے لئیے جائیداد میں حصہ لینا تھا لے لو میں نے تمھاری نسل ہی ختم کر دی ہے بیٹا پاپا پاپا کرتا باپ کی گود میں دم دے گیا اور باپ اپنے بھائیوں کے منہ تکتا رہ گیا۔

شاید پاکستان کی تاریخ کا یہ پہلا اور انوکھا واقعہ ہو کہ باپ بیٹے کی لاش لے کر لندن آ گیا کہ میں نے اسے یہاں دفنانا بھی نہیں ہے اور اس مٹی سے ہی اس نے رشتہ ختم کر دیا جس میں وہ پیدا ہوا تھا بہت بڑے جنازے میں اشکبار آنکھوں سے اس نوجوان کو دفنا دیا گیا۔

Via Shazia Aslam

04/06/2024

غرور و تکبر کو اپنی شخصیت کے نزدیک نہ آنے دیں، اچھا وقت صرف اللہ پاک کی عطا ہے، ُاس کا تجھ پر خاص کرم ہے جس نے یہ عزت بخشی ہے وہ لینے پہ بھی قادر ہے

#خودی

Address

Sargodha
40100

Telephone

+923000074977

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assad Malik-Doctor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram