Dr Atteeq Farooq officials.

Dr Atteeq Farooq officials. Health issues information page
Al-basit clenic sahiwal

03/02/2026

گلے میں کیرا پڑنا۔۔۔صبح خر خراہٹ کی اواز اور کھنگار کر گلہ صاف کرنا اور اواز بھاری ہونا۔۔چھینکیں آنا اور ناک بہنا۔

فراڈ۔۔۔۔۔۔۔میں نے آج سے ایک ماہ قبل یہ بٹوہ/ پرس آن لائن منگوایا تھا۔۔۔پارسل میں تین پرس تھے۔۔۔ایک میں استعمال کر رہا ہو...
02/02/2026

فراڈ۔۔۔۔۔۔۔
میں نے آج سے ایک ماہ قبل یہ بٹوہ/ پرس آن لائن منگوایا تھا۔۔۔پارسل میں تین پرس تھے۔۔۔ایک میں استعمال کر رہا ہوں اور دو پڑے ہیں
جہاں سے منگوایا انہوں نے کہا جی 110٪یقین کریں یہ خالص گاے کے چمڑے کا بنا ہوا ہے۔۔۔اس میں اور بھی جانور ہوں گے لیکن وہ اس کو
Cow leather
کہ کر بیچ رہے تھے۔۔۔ میں ویسے آن لائن شاپنگ کو اتنا پسند نہیں کرتا شک کی وجہ سے لیکن سوچا اتنی قسمیں مال کی کھا رہا ہے اچھا ہو گا۔
ابھی کا یہ حال دیکھ لیں۔۔۔
میرے پاس ایک لیدر کا بٹوہ پہلے ہے وہ 2017 میں خریدا تھا۔۔اب وہ خستہ ہو چکا تھا اس لیے دوبارہ خریدا۔۔اس کی حالت اج بھی اس سے اچھی ہے۔۔جو اس والے کی ہو گئی ہے۔۔۔لیدر کا کلر ہوتا ہی نہیں جو اتر جاے۔۔یہ ایک ماہ میں ایسے ہو گیا جیسے کئی سال پرانا ہے۔
میں سب کو الزام تو نہیں دیتا اچھے لوگ بھی ہیں۔ لیکن جھوٹ بول کر مال بیچنا پھر اس کی قسم بھی کھا لینی اور اس دھوکہ میں مال کمانا ایک گھٹیا عمل ہے۔
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ نے فرمایا ۔۔۔
قسم کھانے سے مال۔بک جاتا ہے لیکن برکت نہیں رہتی
۔۔۔ہم مسلمان ہیں ہمیں یہ زیب دیتا ہے کہ ایک مسلمان نے آپ کی دکان نہیں دیکھی مال چیک نہیں کیا اپ کو جانتا نہیں اور اعتماد میں چیز خرید رہا ہے تو آپ اس کو دھوکے میں رکھ کر مال۔بیچ لو کب تک بیچو گے۔۔؟؟ کتنا کما سکتے ہو؟؟؟

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں

نجانے اور کتنوں کو چونا لگایا ہو گا ۔۔
کوئی شرم۔حیا نام کی چیز باقی نہیں رہ گئی۔۔ساری دنیا اعتراض کرتی ہے ہے پاکستانی کاروباریوں پر کہ یہ دھوکہ دے دیتے ہیں
اچھے بھی ہیں لیکن ایک اکثریت اپنے کام میں ایماندار نہیں

اللہ تعالیٰ ہدایت دے۔

ڈاکٹر عتیق فاروق فرازی

01/02/2026

پاکستان میں سوشل میڈیا اب اظہارِ رائے کا پلیٹ فارم نہیں رہا، یہ اظہارِ غصہ، احساسِ کمتری اور بھیڑ چال کا میدان بن چکا ہے۔ یہاں لوگ سیکھنے نہیں آتے، لڑنے آتے ہیں۔ ہر شخص خود کو سیاست کا ماہر، دین کا محافظ، اخلاقیات کا جج اور سائنس کا فیصلہ کن سمجھتا ہے، بغیر کسی علم یا تربیت کے۔
لوگوں کو سمجھانے حق بتانے یا ان کی زندگی سے کوئی جڑی۔چیز ان سے کھلواڑ نہ کر دے یہ بتانے پر کئی ماہر فورا باہر نکل ائیں گے اور اپنی ادھوری مہارت جہالت اور کم علمی کی الٹیاں کرنی شروع کر دیں گے۔۔۔یہ سمجھے بنا کہ جو کوئی بتا رہا ہے لکھ رہا ہے ان کے فائدے میں ہے یا نقصان میں۔۔۔اور یہ رویہ اس وقت کے پاکستان کی وجہ ہے۔۔۔ایک جہالت کی بھیڑ ہے
ایک آدھا سچ، ایک کٹا ہوا کلپ، یا ایک واٹس ایپ میسج کافی ہوتا ہے کہ انسان خود کو حق کا علمبردار سمجھنے لگے۔ چیخنے والا سچا مانا جاتا ہے، گالی دینے والا بہادر، اور دلیل دینے والا مشکوک۔ ہم نے سوچنا چھوڑ دیا ہے، بس ردِعمل دینا سیکھ لیا ہے۔ انگلی دماغ سے پہلے چلتی ہے، فیصلہ سمجھ سے پہلے ہو جاتا ہے۔
مذہب بھی اب عبادت نہیں، کنٹینٹ ہے۔ سیاست بھی اصول نہیں، وفاداری ہے۔ لیڈر انسان نہیں رہے، پیر بن چکے ہیں، اور سوال کرنا بدتمیزی سمجھا جاتا ہے۔ اخلاقیات کا عالم یہ ہے کہ دوسروں کی ماں، بہن، بیٹی پر کیچڑ اچھال کر بھی ہم خود کو بااخلاق کہتے ہیں اور اسے آزادیِ اظہار کا نام دے دیتے ہیں۔
سچ یہ ہے کہ سوشل میڈیا نے ہمیں بگاڑا نہیں، اس نے ہمیں وہ بنا کر دکھا دیا ہے جو ہم اندر سے تھے۔ کتاب سے دوری نے ہمیں اسکرین کے شور کا عادی بنا دیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ہمیں جوڑنے آیا تھا، مگر ہم نے اسے ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرنا سیکھ لیا۔
یہ سب کسی سازش کا نتیجہ نہیں، یہ ہماری اجتماعی تربیت کا آئینہ ہے۔ مسئلہ سوشل میڈیا نہیں، مسئلہ ہم ہیں۔

ڈاکٹر عتیق فاروق فرازی

کمر درد کے مریض۔۔۔۔۔۔📢📢📢سردیوں میں کمر درد یا مہروں کے مریض یا موٹے مریض یہ شکائیت کرتے ہیں کہ کمر درد بڑھ گیا ہے یا پہل...
31/01/2026

کمر درد کے مریض۔۔۔۔۔۔📢📢📢
سردیوں میں کمر درد یا مہروں کے مریض یا موٹے مریض یہ شکائیت کرتے ہیں کہ کمر درد بڑھ گیا ہے یا پہلے والی دوا اثر نہیں کر رہی وجوہات کیا ہیں۔۔۔؟؟؟

🔻🔻سردی میں ٹھنڈ، کم حرکت اور پٹھوں کی اکڑن کی وجہ سے پہلے سے موجود کمر اور کندھوں کا درد بڑھ جاتا ہے، یہ نئی بیماری نہیں بلکہ flare ہوتا ہے۔”

1️⃣ سردی میں پٹھوں کا اکڑاو بڑھ جاتا ہے ۔۔سپقزم spasm زیادہ ہو جاتا ہے اور مسل سٹف stiffness ہو جاتے ہیں جس اے درد کی شدت زیادہ محسوس ہوتی ہے
2️⃣ خون کی روانی کم ہو جاتی کیونکہ بیرونی اطراف میں خون کی نالیاں سکڑتی ہیں اور روانی متاثر ہونے سے پٹھوں میں درد کے ریسپٹر زیادہ حساسیت دکھاتے ہیں اور درد کا اظہار کرتے ہیں حالانکہ کوئی ماسلہ نہیں ہوتا۔۔۔
3️⃣ حرکت کم ہو جاتی ہے
سردیوں میں لوگ کم چلتے پھرتے ہیں ، بس کھایا اور سویا اور تھوڑا بہت چلا پھرا۔۔۔جس وجہ سے پرانا درد فلئیر اپ flare up ہوتا ہے زیادہ محسوس ہوتا ہے
4️⃣ خراب پوسچر posture..سردی میں غیر ارادی طور پر لوگ کندھے سکیڑ کر بیٹھتے ہیں ۔۔۔چونکہ ہر گھر میں ہیٹر کی سہولت بھی نہیں ۔۔تو سردی کم کرنے کے لیے اوپر شال لی اور کاندھوں کو سکیڑا گردن نیچے کو دبائی گھٹنوں میں ہاتھ دباے کندھے چڑھاے اور کئی گھنٹے ایسا بیٹھے رہے تو
سروائیکل اور ٹریپیزس۔۔cervical and trapezius کے پٹھے درڈ پیدا کرتے ہیں ان کا سٹرین۔بڑھ جاتا ہے۔۔۔پٹھہ کھچتا ہے جو بعد میں درد کا احساس دلاتا ہے
5️⃣ جوڑوں کی بیماریاں جیسے
گنٹھیا، اوسٹیو آرتھرائٹس ، فرزن شولڈر ، ڈسک کے مسائل ۔۔۔یہ سردی میں حساس بیماریاں ہیں جب بھی ٹھنڈ ہو گی یہ پہلے دن ہی اپنا درد بڑھا کر دکھاتی ہیں اس لیے اگر مریض ساتھ میں ان کا بھی شکار ہے تو درڈ بہت زیادہ بڑھا جاتا ہے
6️⃣ سردی کی وجہ سے وزن بڑھ جاتا ہے۔۔۔وزن براہ راست ایک درڈ کو بڑھانے والی وجہ ہے۔۔پھر لوگ گرم کپڑے استعمال کرتے ہیں اور ایک جرسی اوپر دوسری پھر جیکٹ چڑھا کر رکھتے ہیں تو یہ 2-3 کلو ہر وقت اضافی بوجھ بھی درد کی وجہ بنتا ہے

ڈاکٹر عتیق فاروق فرازی۔

تھرڈ کلاس کمپنی --- (درجہ بندی کے مفہوم میں )قیمت زیادہاور اوپر سے ایکسپائری کے نزدیک دوامیں نے ایک بچی کو وٹامن اے کے ڈ...
30/01/2026

تھرڈ کلاس کمپنی --- (درجہ بندی کے مفہوم میں )
قیمت زیادہ
اور اوپر سے ایکسپائری کے نزدیک دوا
میں نے ایک بچی کو وٹامن اے کے ڈراپ لکھ کر دئیے۔۔اس کا والد ایک فیکٹری میں ملازم ہے اور دو ماہ بعد چکر لگاتا ہے صرف اس لیے کہ اس کا انے جانے کا کرایہ۔بچ جاے۔ ماں کسی کام کے سلسلے میں اپنے علاقہ سے باہر نور پور تھل جاتی ہے وہاں کسی میڈیکل سٹور پر میری پرچی دکھاتی ہے کہ یہ قطرے دے دیں۔
وہ A-max کے ڈراپ تھے۔
انہوں نے توجہ دیے بغیر فارمولا۔ ھی تبدیل کر دیا اور وٹامن ڈی کے قطرے دئیے۔۔۔چلیں کوئی۔بات نہیں وہ بھی پی لیتی تو مسلہ نہیں۔۔۔مسلہ یہ ہے کہ جو دئیے وہ تھرڈ کلاس کمپنی کے ہیں۔ پھر پورا ریٹیل پرائس لی 350 اور اوپر سے نئیر ایکسپائری تھے ۔۔یعنی اپریل 2026 میں وہ ایکسپائر ہو جانے ہیں۔۔۔میڈیکل سٹور پر اکثر ایسی اشئاء یہ کہ کر بیچ دی جاتی ہیں کہ جی دو ماہ رہتے ہیں یا 3 ماہ رہتے ہیں۔
بیشک رہتے ہیں لیکن بنی کب ہے یہ کوئی نہیں بتاتا۔۔۔ایک ٹیکہ یا دوا اگر2024 میں بنی ہے اور اس کو بنے دو سال گزر چکے ہیں اور ایکسپائری میں 2 ماہ رہتے ہیں تو یہ دو ماہ اس کا اثر وہی رکھتے ہوں گے جو ایک سال پہلے ہوتا ہے۔
جیسے جیسے دوا اپنی ایکسپائری کے نزدیک جاتی ہے ایفیکیسی میں فرق پڑتا ہے۔۔۔
باسی روٹی والا حساب ہے۔۔۔باسی روٹی کھا لیں گے آپ اگر اپ کو ہوٹل پر مل جاے تو۔۔۔ٹھنڈی کوئی نہیں کھاتا باسی تو دور کی بات۔۔

حالانکہ ان کو کمپنی افر بھی دیتی ہے کہ دوا کی ایکسپائری کو 6 ماہ رہتے ہوں تو وہ کمپنی کو واپس بھیج دیں۔۔لیکن یہ سٹور میں رکھ رکھ کے کسی نہ کسی غریب کو جڑ دیتے ہیں۔۔
میں نے پوچھا آپ نے پڑھا نہیں کہتی میں پڑھی لکھی نہیں مجھے سمجھ نہیں اتا کیا لکھا ہے۔۔۔
ایک ایسا انسان جس کو آپ کے کام یا سودا سلف یا سامان کا رتی علم نہیں لیکن وہ آپ سے اعتماد میں خرید رہا ہے اسے دغا دینا انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔۔صرف اس لیے کہ یہ ایکسپائری کے نزدیک والا مال نکل جاے۔

ڈاکٹر عتیق فاروق فرازی

کیا آپ کے پاوں بھی سوج جاتے ہیں؟؟؟؟تو یہ تحریر آپ کے لیے ہے!تو نظر انداز مت کریں۔شوگر، بلڈ پریشر اور بلڈ پریشر کے لیے اس...
29/01/2026

کیا آپ کے پاوں بھی سوج جاتے ہیں؟؟؟؟
تو یہ تحریر آپ کے لیے ہے!
تو نظر انداز مت کریں۔
شوگر،
بلڈ پریشر اور بلڈ پریشر کے لیے استعمال ہونے والی ادویات
موٹاپا
زیادہ نمک کا استعمال
سٹیرائڈز کا زیادہ استعمال
دل کا مسلہ( congestive heart failure) کنجیسٹو ہیرٹ فیلور۔۔اس میں دل کی پمپ کرنے کی صلاحیت کمزور پڑ جاتی ہے جس سے خون نالیوں میں اکٹھا ہونا شروع ہو جاتا ہے اور لیکج کی وجہ سے پاوں پر سوجن رہتی ہے
گردوں کے مسائل
خون کی نالیوں میں خون جمنے کہ صلاحیت کا بڑھ جانا۔ جس سے نالیاں تنگ ہو جاتی ہیں اور سوجن رہتی ہے
زیادہ وقت ٹانگیں لٹکا کر بیٹھے رہنا

یہ چند بڑی وجوہات ہیں جن کو فوری دیکھا جا سکتا ہے
اس کے علاوہ بھی کئی وجوہات ہیں جن کے لیے لیبارٹری کے ٹیسٹ کروا کر چیک کیا جاتا ہے

ڈاکٹر عتیق فاروق فرازی

26/01/2026
اپنی صحت کا آغاز اپنی پلیٹ سے کریں۔2000 دیا ہے ،پیسے پورے کرنے ہیں۔کئی لوگ ہمیشہ جلدی میں رہتے ہیں۔ ان کا کھانا بھی ایسے...
24/01/2026

اپنی صحت کا آغاز اپنی پلیٹ سے کریں۔
2000 دیا ہے ،پیسے پورے کرنے ہیں۔
کئی لوگ ہمیشہ جلدی میں رہتے ہیں۔ ان کا کھانا بھی ایسے ہی جلدی جلدی ہوتا ہے۔ عجلت میں کھائیں گے پانی پئیں گے اور ڈکار مار کر پلیٹ خالی ادھر دھر کے وہ گئیے۔۔۔شادی بیاہ دعوت ولیمہ افطار پارٹی اب جگہ جہاں یہ مہمان ہوں گے یہی کچھ ہو گا۔
اس کا میزبان کو نقصان تو ہے ہی ہے۔ کھانے والے کو کیا کیا ہے یہ بتاتا ہوں۔
جب بھی آپ جلد بازی میں کھانا کھاتے ہیں تو کھانا صحیح چبایا نہیں جاتا، ایسے ہی اخت لقمہ معدہ کی زینت بنتا ہے تو معدہ پریشان ہو جاتا ہے کہ اب میں اس کا کیا کروں لہذا وہ رگڑنے کی پوری کوشش کرتا ہے اور ساتھ اس کو مکس کرنے اور گلانے کے لیے زیادہ تیزاب بھی دیتا ہے کہ یہ جلدی گل جاے۔ یہ تیزاب کھانے کے ساتھ ساتھ معدہ کی دیواروں کو بھی گلاتا ہے زخم بنایا ہے اور گیس اپھارہ بناتا ہے کھانا عجلت میں کھانے سے ہضم نہیں ہوتا اور معدہ پر بوجھ بن جاتا ہے
دماغ کو پیٹ بھر جانے کا سگنل 20 منٹ بعد ملتا ہے عجلت میں کھانے سے پیٹ غیر ضروری طور پر پہلے بھر جاتا ہے اور زیادہ بھر جاتا جس کو دماغ محسوس نہیں کر پاتا جب سگنل پہنچتا ہے تب تک مقدار سے زیادہ کھانا پیٹ میں پہنچ چکا ہوتا ہے گنجائش کم ہوتی ہے پھر معدہ اس کو غیر موثر حالت میں انتڑیوں میں دکھکیلتا ہے اور وہاں بھی پریشر کی وجہ سے کچے پخانے کے صور ت میں جسم سے سے خارج کروانا پڑتا ہے۔

زیادہ عجلت میں تیز تیز کھانے سے جسم میں انسولین کی رزسٹنس پیدا ہوتی ہے۔ شوگر اور دل کے امراض کا چانس زیادہ بڑھ جاتا ہے اور بلڈ پریشر کے چانس بھی زیادہ ہوتے ہیں۔
چربی جمع ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں موٹاپا پیدا ہوتا ہے اور مسلسل یہی کاروائی ایک دن پکا ٹھکا مریض بنا کے ہاسپتال لے جاتی ہے۔

لہذا اعتدال سے کھائیں
سکون سے کھائیں
ارام اے کھائیں
اور بھوک رکھ کے کھائیں

اپنی پلیٹ کو اپنی صحت کا ضامن بنائیں۔

ڈاکٹر عتیق فاروق فرازی

یہ کیا تماشا لگایا ہوا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ۔۔جہاں سے ملاوٹ والا دودھ پکڑا ڈرم نہر میں الٹا کر کے ہاتھ دھو کر چل دیے۔...
21/01/2026

یہ کیا تماشا لگایا ہوا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ۔۔جہاں سے ملاوٹ والا دودھ پکڑا ڈرم نہر میں الٹا کر کے ہاتھ دھو کر چل دیے۔۔۔یہ ڈیوٹی ہے آپ کی؟؟۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کو نے ایک دہائی سے اوپر ہو چکا ابھی تک یہ ملاوٹ والا کام ختم کیوں نہیں ہوا کم کیوں نہیں ہوا ۔۔کوئ دودھ فروش ملاوٹ کے کام کی وجہ سے سزا یاب کیوں نہیں ہوا کسی کو لاکھوں جرمانہ کیوں نہیں ہوا ۔۔الٹا یہ کیمیکل اپ لوگ نہر کے پانی میں ملا دیتے ہو کہ جو رہی سہی مچھلی یا پانی کی مخلوقات ہیں وہ بھی مر جائیں اور یہی پانی فصلوں میں زہر بن کر لگے۔؟؟ اچھا کام پکڑا ہوا ہے آپ لوگوں نے جان چھڑانے کا
ڈرم الٹا دیے اور ڈیوٹی پوری ہو گئی۔
جب کوئی قانون ہے نہیں۔ بنا نہیں سکتے یا عمل درامد نہیں کروا اسکے تو یہ ڈرم۔بھی نہ بہاو کم از کم فو
فصلیں تو خراب نہ کرو مچھلیاں تو نہ مارو۔
دیہات لیول پر بھی کیمیکل سے دودھ بنا کر بیچا جا رہا ہے ۔۔تم لوگ تو ایسے آنکھیںب بند کر کے پھرتے ہو جیسے سب ٹھیک ہے۔ جب تک پنجاب فوڈ اتھارٹی نہیں تھی تب تک سب کافی بہتر تھا پانی وغیرہ ڈال کر گھی ڈال کر کام چلاتے تھے دودھ فروش جب کی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خیر کا قدم رکھا ہے اب کیمیکل سے ہر وہ بندہ بنا رہا جو پہلے دیہاتوں سے خود خرید کر لاتا تھا ۔۔۔او ر بیچتا تھا۔
کیا پراگریس ہے آپ کی اس ایک دہائی میں کتنوں کو سزا ہوئی جیل ہوئی ۔۔لوگوں کی نسوں میں کینسر کا مادہ اتارنے والوں کے لیے صرف یہی سزا ہے کہ ان کا زہر والا ڈرم نہر میں انڈیل کر ان کو ڈانٹ کر خود گھر واپس ا جایا جاے۔ اور اگلے دن پھروہی کاروائی ، گاڑی لے کر نکل جانا اور چند دودھ فروشوں کے ڈرم الٹا کر واپس آ جانا

19/01/2026

اب شوگر کی گولی شروع کر لی ہے اب ٹیسٹ کروانے کی کیا ضرورت ہے۔۔۔

لا حاصل کی جستجو-ناشکری۔اور ڈپریشن---------------------------------------------------------------------------ہمارے ہاں ا...
18/01/2026

لا حاصل کی جستجو-ناشکری۔اور ڈپریشن
---------------------------------------------------------------------------
ہمارے ہاں ایک ڈپریشن یہ بھی ہے کہ ہم فرض کر لیتے ہیں سوچ لیتے ہیں کہ ہم نے وہاں تک جانا ہے وہ حاصل کرنا ہے یہ حاصل کرنا ہے۔۔۔
اور یہ سوچ نہ دن کو سونے دیتی ہے نہ رات کو ارام کرنے دیتی ہے۔ انسان کو تو اس کے کمرے کے دروازہ کے باہر کا بھی علم نہیں کہ وہاں کیا ہے اسے یہ بھی علم نہیں نہ فرض کر سکتا ہے نہ فیصلہ کہ ابھی 2 کلومیٹر دور جا کر فلاں کام کر کے آ جاے گا حالانکہ اس کی استطاعت مکمل رکھتا ہے بائیک ہے گاڑی ہے۔ ہاتھ پیر سلامت ہیں صحت ہے۔۔لیکن کنفرم نہیں۔۔۔سانس کا بھروسہ نہیں۔
اس لیے اپنے خواب کے لیے محنت ضرور کرو کوشش بیشک انتھک کرو، پورا زور لگاو لیکن اپنے آپ کو ایک ایسی سوچ ، میں نہ ڈالو کہ یہ تو میں نے لینا ہی لینا ہے۔۔اس کی نہ تم طاقت رکھتے ہو نہ اس کا اختیار۔۔۔محنت سے اگر یہ سب وہ سب مل جاے جس کی خواہش ہے تو شکر کرو نہیں ملے تو جو مل گیا ہے اس پر شکر قائم رکھو اپنے آپ کو رنجیدہ نہ کرو اپنے اپ کو نا شکرا مت بناو ۔
یہ سوچ مسلسل ڈپریشن اینزائٹی اور نفسیاتی مسائل کا شکار کر دیتی ہے کیونکہ اللہ کا فیصلہ اور حکم سے ہم ٹکرا جاتے ہیں ۔۔۔ہم ٹھان لیتے ہیں کہ یہ تو کرنا ہی کرنا ہے اور اللہ کا حکم ابھی نہیں ہو رہا ہوتا تو یہ اس کے دیے پر انسان کو نا شکرا بھی کر دیتی ہے اور نہ حاصل ہونے والی چیز پر ڈپریشن میں ڈال دیتی ہے۔۔
اس لیے جو اللہ نے دے رکھا ہے اس کا شکر کرو اور باقی محنت کرو اور اپنے آپ کو خوابوں سے باہر نکال کر حاصل شدہ میں خوش رکھو۔۔۔

ڈاکٹر عتیق فاروق فرازی

Address

Sargodha

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Atteeq Farooq officials. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Atteeq Farooq officials.:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram