16/11/2021
گنٹھیا
گنٹھیا کو طبی زبان میں تحجر المفاصل بھی کہا جاتا ہے۔یہ عضلاتی اعصابی یعنی خشک سرد مرض ہے۔اس مرض میں جسم میں سردی خشکی کی کثرت ہوجاتی ہے۔جوڑوں میں رطوبات کہ جو جوڑوں میں گریس کا کام دیتی ہیں خشک ہوجاتی ہیں تو ان میں ٹوٹ پھوٹ اور گھسنے کی صورت پیدا ہوجاتی ہے۔اس میں عضلات تحریک میں ہوتے ہیں۔کیوں کہ سودا رطوبات کو خشک کردیتا ہے لہذا اسکا بہترہن علاج عضلات کو تحلیل دینا ہے۔جو فطری طریقہ ہے۔طب فرنگی والے تحریک کا علاج تحلیل کی بجاۓ تسکین سے کرتے ہیں ۔جسکی وجہ سے مرض کی علامات کچھ دیر کے لیے دب جاتی ہیں بعد میں اس سے بھی شدید صورت اختیار کر جاتی ہیں
علاج
اغذیہ ٗ دوا اور روغن
علاج بالدوا
نسخہ
١۔لونگ ١تولہ
٢۔دار چینی ٣تولہ
٣۔جاوتری ٢تولہ
٤۔مصبر ٦تولہ
ترکیب تیاری
تمام اجزا باریک پیس لیں بس تیار ہے۔
*خوراک* چار رتی سے ایک ماشہ دن میں تین دفعہ ہمراہ نیم گرم دودھ میں دیسی گھی ڈال کر
روغن براٸے مالش
١۔روغن تلخ ١٤حصہ
٢۔روغن دارچینی ١حصہ
*ترکیب تیاری* دونوں کو ملا کر صاف بوتل میں محفوظ کرلیں اور دن میں تین دفعہ مالش کریں۔
*نوٹ*
*١۔دوران تیاری ترکیب وتناسب کا خاص خیال رکھیں۔*
*٢۔اپنے مزاج کےمطابق اور طبیب کے مشورہ سے استعمال کریں