Akmal Family Clinic

Akmal Family Clinic Akmal Family Clinic provides the best treatment to our patients. Health care medical clinic

15/11/2023

خواتین متوجہ!
یاد رکھیں!
لیکوریا کوئی بیماری نہیں!
بلکہ
خواتین میں وجائنل ڈسچارج Va**nal Discharge یا لیکیوریا ضروری عمل ہے۔۔۔۔

اندام نہانی Va**na سے نکلنے والی رطوبت Discharge لیکوریا کیا ہے اور یہ خواتین کے لیے مسئلے کی شکل کب اختیار کر لیتا ہے؟

خواتین میں وجائنل ڈسچارج Va**nal Discharge یا لیکیوریا ضروری عمل ہے۔
اگر یہ (رطوبت) انڈے کی سفیدی کی طرح شفاف ہو، اس میں بُو نہ ہو اور ماہواری سے چند دن پہلے آئے تو نارمل ہے لیکن جب اس کی یومیہ مقدار دو ملی لیٹر سے زیادہ ہو، یہ آپ کے زیر جامہ کو گیلا کرتا ہو، اس میں بُو آئے، خارش ہو تو آپ ڈاکٹر سے ضرور ملیں۔

میں آپ سب خواتین کی تولیدی صحت سے جڑے ایک ایسے مسئلے کو آسان الفاظ میں سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں جس پر بات کرنا خواتین کے لیے ہمیشہ سے ہی مشکل رہا ہے۔

لیکیوریا (اندام نہانی سے نکلنے والی رطوبت) کے حوالے سے غلط فہمیوں پر بات سب سے پہلے میں اس کا پس منظر بتانا چاہوں گا،

میری طرح آپ نے بھی مختلف سڑکوں سے گزرتے ہوئے دیواروں اور اخبار کے اندرونی صفحات پر بعض ایسے اشتہار یقیناً دیکھے ہوں گے جن پر خواتین کے ’پوشیدہ‘ امراض، نسوانی امراض کا ’یقینی علاج‘، لیکیوریا کا ’جڑ سے خاتمہ‘ اور انھی سے ملتے جلتے جملے لکھے ہوتے ہیں۔

اشتہاروں میں کیے گئے دعوؤں سے قطع نظر، ان میں لکھے جملوں کی سنسنی نے جہاں سارا بچپن خراب کیا، وہیں مسئلے کا شکار لڑکیوں کے اندر وسوسہ ڈالے رکھا کہ پتہ نہیں لیکیوریا آخر ہے کیا بلا، جسے پوشیدہ بھی کہا جا رہا ہے اور اس کے علاج کی مارکیٹنگ سے شہر بھر کی دیواریں بھی بھری پڑی ہیں۔

ایسے ماحول میں وجائنل ڈسچارج یا لیکیوریا کا سامنا کرنے والی لڑکیوں کے ذہن پر کیا اثر پڑتا ہے اور صحت سے جڑے اس مسئلہ پر بات کرنا آخر اتنا مشکل کیوں ہے؟

لیکن پہلے جان لیتے ہیں کہ لیکیوریا دراصل ہے کیا؟

’جب تک رطوبت شفاف، انڈے کی سفیدی جیسی اور دو ملی لیٹر یومیہ ہو تو نارمل ہے‘
اندام نہانی Va**na سے خارج ہونے والی رطوبتیں وجائنا (اندام نہانی) کی اندرونی صفائی کے لیے بے حد ضرور ی ہیں۔

’ماہواری سے چند دن پہلے خارج ہونے والی ان رطوبتوں کو طبی زبان میں ’فزیولوجیکل ڈسچارج‘ Physiological Discharge کہتے ہیں۔ یہ وجائنل ڈسچارج عام طور پر ماہواری سے چند روز پہلے یا مڈ سائیکل میں ہوتا ہے۔ جب تک یہ رطوبت شفاف ہوں، انڈے کی سفیدی جیسی ہوں اور مقدار میں ایک سے دو ملی لیٹر یومیہ ہوں تو یہ نارمل ہے۔ اس میں بوُ بھی نہیں ہوتی اور ازدواجی تعلقات میں بھی یہ ڈسچارج مسئلہ نہیں کرتا۔..

یہاں تک تو بات بظاہر سادہ اور آسان ہی لگ رہی ہے اور اب یقیناً بہت سی خواتین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہو گی لیکن پھر لیکیوریا مسئلہ کب بن جاتا ہے اور اس پر بات کرنا اتنا مشکل کیوں ہے؟

اس کے لیے میں آپ کو ایک خاتون مریضہ حرا (فرضی نام) کی لیکوریا سے جڑی روداد سناتا ہوں ،
کراچی کی رہائشی حرا (فرضی نام) جو نہ صرف بلوغت کے وقت سے ہی لیکیوریا کے باعث مشکلات جھیلتی رہی ہیں بلکہ ممنوعہ موضوع سمجھنے جانے کے باعث اس پر بات کرنے سے بھی ہچکچاتی رہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ’میں کافی چھوٹی تھی جب سے مجھے یہ مسئلہ تھا۔ بچپن میں سمجھ ہی نہیں آتی تھی کہ یہ کیا چیز ہے۔ خدانخواستہ بڑی بیماری تو نہیں۔۔۔ جب دیواروں پر لکھا دیکھا کہ لیکیوریا کے مرض سے جان چھڑائیں تو پتہ چلا کہ یہ ایک بیماری ہے اور لیکیوریا اس کا نام ہے۔‘

حرا اب 30 سال کی لیکن نو عمری میں شروع ہونے والے وجائئنل ڈسچارج کے مسئلہ پر انھیں بھی بے شمار لڑکیوں کی طرح درست رہنمائی نہ مل سکی۔

’بچپن میں تو یہ ہوتا تھا کہ کپڑے خراب ہو جاتے تھے میرے۔ پتہ بھی نہیں تھا کہ کیا کرنا ہے۔۔۔ پھر مختلف قسم کی میڈیکیشن کا بڑوں سے پتہ چلا۔ مختلف ٹوٹکے پتہ چلے۔ اس وقت تک میں گھر بتا چکی تھی کہ مجھے اس کا علاج کروانا ہے۔ پھر پڑوس میں ایک خاتون تھیں جو دوائی بنا کے دیتی تھیں لیکن فرق مجھے اس سے بھی نہیں پڑا۔۔۔

حرا کے لیے یہ تولیدی صحت سے جڑا یہ معاملہ کچھ دن کے بجائے ان کی روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہی بن گیا۔

حرا کہتی ہیں کہ وقت بے وقت کے اس ڈسچارج نے ان کی روز مرہ زندگی کے معمولات کو متاثر کیا۔

’اس کا کوئی خاص وقت نہیں ،یہ کبھی بھی ہو جائے گا۔ ایک بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ آپ وضو کر کے نماز پڑھ رہے ہیں۔ کپڑے گندے ہو جاتے ہیں۔ پھر واک پر جاتے وقت ہو جائے تو کپڑے گندے ہو جاتے ہیں۔ چلتے ہوئے بُرا محسوس ہو رہا ہوتا ہے۔ جب آپ گھر میں ہوتے ہیں تو اپنے کپڑوں کو صاف کر لیتے ہیں لیکن باہر آپ ایسا نہیں کر سکتے۔ کبھی زیادہ ہو جاتا ہے کبھی کم۔۔۔ مگر ختم کبھی نہیں ہوتا۔‘

حرا اور ان ہی جیسی بے شمار لڑکیوں کو اندام نہانی کی قدرتی صفائی کے لیے نکلنے والی رطوبت میں انفیکشن کے باعث بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے تاہم آگاہی کے فقدان کے باعث وہ نہیں جان پاتیں کہ وجائنا سے نکلنے والی رطوبت کی رنگت، مقدار اور بُو پر نظر رکھنا کتنا ضروری ہے۔۔۔۔

پانی کے نکلتے ہی اندام نہانی اور اس کے اطراف خارش ہونا انفیکشن ہے‘
جینیٹل ٹریک Ge***al Tractمیں پائی جانے والی ان رطوبتوں میں جب انفیکشن یا پیتھالوجی آ جاتی ہے تو یہ معمولی بات نہیں۔ اس کو عام طور پر خواتین کہتی ہیں کہ انھیں پانی کی شکایت ہے۔

اب سنے!
خواتین وجائنا سے نکلنے والی رطوبت سے متعلق فکر مند اس وقت ہوں جب:

👈وجائئنل ڈسچارج کی مقدار یومیہ ایک سے دو ملی لیٹر سے زیادہ ہو۔۔۔

👈پورا مہینہ رطوبت کا اخراج ہو اور اس سے بدبو آئے۔۔۔

👈پانی کے نکلتے ہی اندام نہانی اور اس کے اطراف خارش ہو۔۔۔

👈شوہر کے ساتھ ملاپ کے وقت ازدواجی تعلق تکلیف دہ ہو جائے۔۔۔۔

👈اگر اس پانی کی رنگت سفید اور پھٹے ہوئے دودھ کی طرح ہو تو یہ فنگل انفیکشن کی نشانی ہے۔۔۔

👈اگر اس رطوبت کا رنگ سرمئئ مائل سیاہ ہو اور اس میں شدید خارش ہو۔۔

ملکی وائٹ Milky White Discharge ڈسچارج کے باعث شوہر کے ساتھ ملاپ تکلیف دہ ہو سکتا ہے‘

اندام نہانی Va**na میں قدرتی طور پر بھی بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں تاہم ان بیکٹیریا کے بڑھ جانے سے ہونے والی انفیکشن خواتین میں سب سے عام ہے جس کا علاج آسان اور فوری ہے تاہم خواتین شرم یا جھجھک کے باعث اس پر بات نہیں کرتیں اور پھر یہ ازدواجی تعلقات میں تکلیف دہ ہو جاتی ہے۔

’رطوبت ملکی وائٹ یا دودھ کی طرح پتلی ہو تو یہ بیکٹیریئل ویجی نوسس Bacterial Vaginosis ( وجائنا میں پائے جانے والے قدرتی بیکٹریا کا بڑھ جانا) انفیکشن ہے، جو خواتین میں بہت عام ہے۔ اس میں خارش نہیں ہوتی بلکہ یہ دودھ کی طرح پتلا ہوتا ہے۔‘

’خواتین شرم یا جھجھک کے باعث بتاتی بھی نہیں کہ ان کو ملکی وائٹ ڈسچارج ہے۔ وہ اس کو نارمل لیتی ہیں لیکن جب ان کا شوہر کے ساتھ ملاپ ہوتا ہے تو مرد اور عورت کی رطوبت کے آپس میں ملنے سے اس میں سے بدبو آتی ہے۔ اس کا باقاعدہ علاج موجود ہے اور خواتین کو اس کا علاج کروانا چاہیے۔..

علاج کے لیے ضروری ہے کہ ڈاکٹر ہسٹری لے کر آپ کا معائنہ کرے۔ یہ نہیں کہ آپ زبانی ڈاکٹر کو کہیں کہ پانی پڑتا ہے اور دوائیں دے دیں۔۔۔ ہر ڈسچارج کی الگ قسم کی میڈیکیشن ہوتی ہے اور کچھ ڈسچارج ایسے ہیں کہ جس میں دونوں میاں بیوی کو ایک ہی وقت میں دوائی بھی لینا ہوتی ہے اور آپس میں ازدواجی تعلق میں پرہیز بھی رکھنا ہے تاکہ دونوں کا انفیکشن ختم ہو۔‘

رطوبتیں کیونکہ جسم کے اندر سے آ رہی ہیں اس لیے اس کا علاج بار بار دھونا ہرگز نہیں بلکہ اس کا باقاعدہ معائنہ اور علاج ہونا چاہیے اور اس کے ساتھ صفائی کی اچھی عادات کو اپنانا ضروری ہے۔

’لیکیوریا کے مسئلے سے ذہنی صحت پر بھی بُرا اثر پڑتا ہے‘
کئی خواتین کو بلوغت کی عمر سے شروع ہونے والا لیکیوریا شادی کے بعد بھی ٹھیک نہ ہوتو اس سے ازدواجی زندگی میں شرمندگی محسوس کرنا پڑ تی ہے ۔۔۔

لیکیوریا کے مسئلے سے ذہنی صحت پر بھی بُرا اثر پڑتا ہے۔ اس ڈسچارج کی بو شدید ہو جائے تو اپنے آپ سے شرمندگی ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ بیٹھے بیٹھے اچانک کپڑے خراب ہو جائیں تو اپنے اندر بے بسی اور بے آرامی ہوتی ہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔‘

حرا کہتی ہیں کہ ’میں بہت عرصہ اس پر بات نہ کر سکی اور خوف میں رہی۔ اسی طرح اور بچیاں بھی اس وجہ سے خوف میں رہتی ہوں گی لہذا اس پر بات کرنا اور درست آگاہی دینا ضروری ہے۔‘

’میں نے میڈیکیشن بھی کیں اور ہر طرح کے ٹوٹکے بھی کیے اور اب تو گوگل بھی ہے۔ تو جتنی بچیاں ہیں وہ اس بارے میں پریشان ہونے کے بجائے درست رہنمائی لینے سے ہرگز نہ ہچکچائیں۔

لیکوریا یا ویجائنل ڈسچارج Va**nal Discharge کے بارے میں کوئی بھی بات آپ پوچھ سکتی ہیں ،

اکثر والدین ہم سے پوچھتے ہیں کہ کیا ان کا بچہ اپنی عمر کے مطابق گروتھ کررہا ہے یا نہیں؟؟اس سوال کو ہم تفصیل سے دیکھتے ہی...
29/10/2023

اکثر والدین ہم سے پوچھتے ہیں کہ کیا ان کا بچہ اپنی عمر کے مطابق گروتھ کررہا ہے یا نہیں؟؟
اس سوال کو ہم تفصیل سے دیکھتے ہیں۔
تمام والدین اپنے بچے کے لیے سے پہلے مشاہدہ کرنے والے ہوتے ہیں اس لیے انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے بچے کی گروتھ انکی عمر سے مطابقت رکھتی ہے یا نہیں اور انہیں کب چائلڈ سپیشلسٹ سے چیک اپ کروانا چاہیے۔
میں ریڈ فلیگ( Red Flag) کہلانے والے اہم نکات پر بات کروں گا جو جب بھی کسی بچے میں نظر آٸیں تو فوری طور پر قریبی ماہر اطفال سے چیک اپ کروائیں۔ یہ علامات بچے میں گروتھ اور بڑھوتری کی ایمرجینسی ہیں کیونکہ آپ پہلے ہی بہت وقت گزار چکے ہیں اور مزید تاخیر بچے کی مستقبل کی صلاحیتوں کو متاثر کرے گی۔

1..کسی بھی عمر میں اگر بچے میں کوئی ایسی مہارت ہو جو پہلے بچہ سیکھ چکا ہو وہ بھول جاۓ جیسا کہ بچہ پہلے بیٹھتا تھا اور اب بیٹھنا چھوڑ دیا ہے۔
2.کسی بھی عمر میں والدین دیکھتے ہیں کہ بچہ انسانی چہرے یا چیزوں پر فوکس نہیں کر پاتا یا انکی طرف نہیں دیکھتا۔
3.کسی بھی عمر میں والدین محسوس کریں کے بچہ صیح سن نہیں پا رہا یا آوازوں کی طرف متوجہ نہیں ہوتا۔
4. اگر اٹھارہ ماہ کی عمر تک کوٸ لفظ نہ بولے
5. بچہ شروع سے ایک ہی ہاتھ استعمال کرے ۔ عمومأ داٸیں یا باٸیں ہاتھ کی عادت تین سال کے بعد آتی اگر ایک سال سے پہلے آجاۓ تو مطلب دوسری ساٸڈ کی کمزوری ہے
6. بچہ سرف پنجوں کے بل چلے اور مکمل پاٶں زمین پر نہ رکھے
7. بچے کے سر کا سائز بہت بڑا ہو یا بہت چھوٹا
8. بارہ ماہ تک مکمل بیٹھ نہ سکے
9.بچہ اٹھارہ ماہ تک نہ چلے یا یا بچیوں میں چلنا دو سال تک نہ شروع ہو
10. ڈھائی سال پر بچہ دوڑ نہ سکے

دوسروں کو بھی آگاھ کریں ,یہ صدقہ جاریہ ہے ۔جزاک اللہ
اللہ ہم سب کے بچوں کو اپنی حفظ وامان میں رکھے !!! آمین!!!!

Address

Sheikhupura

Opening Hours

Monday 15:00 - 20:00
Tuesday 15:00 - 20:00
Wednesday 03:00 - 20:00
Thursday 15:00 - 20:00
Friday 15:00 - 20:00
Saturday 15:00 - 20:00
Sunday 16:00 - 21:00

Telephone

+923017050888

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Akmal Family Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Akmal Family Clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category