30/05/2022
تمباکو نوشی آپ کی صحت اور ماحول دونوں کے لیے نقصان دہ ہے🚭🚭
- ڈاکٹر عمران الحسن، کنسلٹنٹ پلمونولوجسٹ، شوکت خانم ہسپتال، لاہور
اس سال انسدادِ تمباکو نوشی کے عالمی دن کا مرکزی عنوان ”تمباکو ہمارے ماحول کے لیے خطرہ“ ہے جس کا مقصد نہ صرف ایک فرد بلکہ اس کرہ ارض پرہر شخص کے لیے تمباکو کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ تمباکو نوشی نہ صرف انسانی صحت کو تباہ کرتی ہے بلکہ یہ کئی طریقوں سے ہمارے ماحول کو آلودہ کر کے تمام لوگوں کی صحت کے لیے خطرہ بنتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ہر سال 6 ٹریلین سگریٹ تیار ہوتے ہیں اور ہر 300 سگریٹ کے بدلے ایک درخت کاٹا جاتا ہے۔ جبکہ تمباکو کی کاشت تقریباً 84 میگا ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ پیدا کرتی ہے۔ تمباکو نوشی کے متعلق یہ معلومات زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچنی چاہییں تا کہ لوگوں کو یہ عادت چھوڑنے کے لیے راغب کیا جاسکے۔
مزید پڑھنے کیلئے وزٹ کریں👈 https://bit.ly/3wNWxeI