Rescue 1122 Shigar

Rescue 1122 Shigar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rescue 1122 Shigar, Emergency Room, Rescue 1122 shigar near SP house shigar, Shigar.

ریسکیو 1122 شگر | خدمت، تحفظ، اعتماد
ہم ہیں آپ کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں۔
حادثات، آفات یا طبی ایمرجنسی ریسکیو 1122 شگر ہمیشہ الرٹ، ہمیشہ تیار۔
انسانیت کی خدمت ہمارا مشن، آپ کی جان و مال کا تحفظ ہمارا وعدہ۔
ہمیں فالو کریں اور باخبر رہیں!

*رپورٹ / پریس ریلیز* :گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (GLOF) کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر، آج ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ضلع ش...
10/04/2026

*رپورٹ / پریس ریلیز* :
گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (GLOF) کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر، آج ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ضلع شگر کے علاقوں کایو، گلاب پور اور ڈوگورو باشہ میں موک ڈرل (Mock Exercise) کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 کی جانب سے ابتدائی احتیاطی تدابیر، فائر سیفٹی اور ہنگامی انخلا (Emergency Evacuation) کے حوالے سے عوام الناس کو آگاہی فراہم کی گئی۔
اس مشق کا مقصد مقامی آبادی کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا، بروقت ردعمل کو یقینی بنانا اور جان و مال کے تحفظ کو بہتر بنانا تھا۔ اس دوران ریسکیو اہلکاروں نے عوام کو GLOF کے خطرات، ابتدائی حفاظتی اقدامات، آگ سے بچاؤ کے اصولوں اور محفوظ مقامات تک فوری انخلا کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔
مقامی افراد نے اس مشق میں بھرپور شرکت کی اور ریسکیو ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ اس طرح کی سرگرمیاں مستقبل میں ممکنہ آفات کے نقصانات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شگر، جناب فیصل گوندل صاحب نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور عوام کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری، احتیاطی تدابیر اور اداروں کے ساتھ تعاون کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی عملی مشقیں عوامی شعور بیدار کرنے میں انتہائی مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔ *میڈیا سیل ریسکیو 1122 شگر*

05/04/2026

اہم اطلاع برائے عوام

ریسکیو 1122 شگر کی ٹیلیفون لائن 05815924075 نمبر خرابی کی وجہ سے عارضی طور پر بند ہے۔

عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:
📞 05815924074

آپ کا تعاون ہمارے لیے نہایت اہم ہے۔ شکریہ۔

پریس ریلیزریسکیو 1122 شگرتاریخ: 01 اپریل 2026آج صبح 7 بجے Rescue 1122 شگر کے کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ اللہ چوک ...
01/04/2026

پریس ریلیز
ریسکیو 1122 شگر
تاریخ: 01 اپریل 2026

آج صبح 7 بجے Rescue 1122 شگر کے کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ اللہ چوک کے قریب ایک مزدہ گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کر لیا۔

خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان یا کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو بحفاظت ریکور کر کے اس کے مالک کے حوالے کر دیا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 شگر

پریس ریلیزریسکیو 1122 شگرتاریخ: 28 مارچ 2026آج بوقت 12:20 بجے دوپہر ریسکیو 1122 شگر کو اطلاع موصول ہوئی کہ بلائنڈ لیک، ش...
28/03/2026

پریس ریلیز
ریسکیو 1122 شگر
تاریخ: 28 مارچ 2026

آج بوقت 12:20 بجے دوپہر ریسکیو 1122 شگر کو اطلاع موصول ہوئی کہ بلائنڈ لیک، شگر کے مقام پر ایک گاڑی (نمبر: SKD-3600) کیچڑ میں پھنس گئی ہے اور ڈرائیور کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر ریکوری کرین اور دیگر ضروری وسائل کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت، بہترین حکمت عملی اور بھرپور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے خصوصی آلات اور ریکوری کرین کی مدد سے انتہائی احتیاط کے ساتھ گاڑی کو کیچڑ سے نکالا۔ آپریشن کے دوران تمام حفاظتی تقاضوں کو مدنظر رکھا گیا اور مختصر وقت میں کامیابی کے ساتھ گاڑی کو مکمل طور پر ریکور کر لیا گیا۔
مقامی افراد نے ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔
ریسکیو 1122 شگر ہر قسم کی ہنگامی صورتحال میں عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 یا 05815-924075 پر رابطہ کریں۔

میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 شگر

پریس ریلیزریسکیو 1122 شگرتاریخ: 23 مارچ 202623 مارچ ہمیں قیامِ پاکستان کی جدوجہد اور اس عزم کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت مس...
23/03/2026

پریس ریلیز
ریسکیو 1122 شگر
تاریخ: 23 مارچ 2026
23 مارچ ہمیں قیامِ پاکستان کی جدوجہد اور اس عزم کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت مسلمانوں نے ایک آزاد وطن حاصل کیا۔ اس دن کے موقع پر ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ پاکستان کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھاتے رہیں گے۔
ریسکیو 1122 شگر نے یومِ پاکستان کے موقع پر ضلع انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ 23 مارچ کی پریڈ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ ریسکیو شگر غلام عباس صاحب کی قیادت میں ریسکیو ٹیم نے اپنی موجودگی یقینی بنائی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
ریسکیو 1122 شگر ہر وقت عوام کی خدمت اور ملک کی سلامتی کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستان زندہ باد
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 شگر

*ریسکیو 1122 شگر / عیدالفطر ڈیوٹی*تاریخ: 21 مارچ 2026شگر: ڈسٹرکٹ ہیڈ ریسکیو 1122 شگر غلام عباس  صاحب کی خصوصی ہدایات پر ...
21/03/2026

*ریسکیو 1122 شگر / عیدالفطر ڈیوٹی*
تاریخ: 21 مارچ 2026

شگر: ڈسٹرکٹ ہیڈ ریسکیو 1122 شگر غلام عباس صاحب کی خصوصی ہدایات پر ریسکیو 1122 شگر کے اہلکاروں نے عیدالفطر کے موقع پر نمازِ عید کے دوران مختلف مساجد اور عید گاہوں میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 شگر کی میڈیکل ٹیمیں اور ایمبولینسز کے ہمراہ مکمل طور پر الرٹ رہیں تاکہ عوام کو فوری اور مؤثر امداد فراہم کی جا سکے۔

ریسکیو 1122 شگر کے اہلکار عید کے موقع پر بھی عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری ریسکیو ہیلپ لائن 1122 یا 05815924075 پر کال کر کے مفت امدادی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

تمام اہل اسلام کو ریسکیو 1122 کی طرف سے عید الفطر مبارک ۔
21/03/2026

تمام اہل اسلام کو ریسکیو 1122 کی طرف سے عید الفطر مبارک ۔

پریس ریلیز📅 تاریخ: 26 فروری 2026🕓 وقت: شام 3:44 بجے📍 مقام: سرفرنگہ،  ضلع شگرآج شام 3:44 بجے ریسکیو 1122 شگر کو اطلاع موص...
26/02/2026

پریس ریلیز
📅 تاریخ: 26 فروری 2026
🕓 وقت: شام 3:44 بجے
📍 مقام: سرفرنگہ، ضلع شگر
آج شام 3:44 بجے ریسکیو 1122 شگر کو اطلاع موصول ہوئی کہ سرفرنگہ کے مقام پر ایک شخص کی نعش موجود ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی لائف سیونگ ایمبولینس اور تربیت یافتہ عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کی اور نعش کو اپنی تحویل میں لے کر مزید ضابطہ کاروائی کے لیے آر ایچ سی شگر منتقل کر دیا۔
متوفی کی شناخت آخون مھدی ساکن چورکہ شگر کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کی مزید تفتیش متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری ہے۔
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 شگر

‏تمام عالم اسلام کو رمضان المبارک کی رحمتیں، نعمتیں اور برکتیں مبارک‏⁦‪ ‬⁩
18/02/2026

‏تمام عالم اسلام کو رمضان المبارک کی رحمتیں، نعمتیں اور برکتیں مبارک
‏⁦‪ ‬⁩

پریس ریلیز:- آج مورخہ 9 فروری بروز پیر صبح 8:08 بجے کنٹرول روم ریسکیو 1122 شگر کو تھیسل شگر میں ایک رہائشی گھر میں گھاس ...
09/02/2026

پریس ریلیز:-
آج مورخہ 9 فروری بروز پیر صبح 8:08 بجے کنٹرول روم ریسکیو 1122 شگر کو تھیسل شگر میں ایک رہائشی گھر میں گھاس اور بھوسے کو آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔
اس اطلاع کے ساتھ ہی ریسکیو 1122 شگر کا فائر عملہ فوراً ہی حرکت میں آیا اور برق رفتاری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچا۔ خوش قسمتی سے اہل علاقہ نے آگ پر گروتھ سٹیج میں قابو پا لیا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے کولنگ کے عمل میں حصہ لیا اور گھاس پھوس کو محفوظ مقام پر منتقل کروایا۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے ریسکیو 1122 شگر کا شکریہ ادا کیا۔
میڈیا سیل ریسکیو 1122 شگر

ریسکیو 1122 شگراسلام آباد میں ہونے والے افسوسناک دھماکے میں شہید ہونے والے، ضلع شگر کے گاؤں الچوری سے تعلق رکھنے والے شہ...
08/02/2026

ریسکیو 1122 شگر
اسلام آباد میں ہونے والے افسوسناک دھماکے میں شہید ہونے والے، ضلع شگر کے گاؤں الچوری سے تعلق رکھنے والے شہید معراج ناصر کے جسدِ خاکی کو سکردو جامع مسجد میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد ریسکیو 1122 شگر کی ایمبولینس کے ذریعے نہایت باعزت اور منظم انداز میں سکردو سے شگر (الچوری) ان کے آبائی علاقے منتقل کیا گیا۔
میڈیا سیل
ریسکیو 1122 شگر

پریس ریلیز:- گزشتہ ہفتے شگر پڑی کے قریب الٹنے والی نیٹکو ٹرک کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ آج ری...
06/02/2026

پریس ریلیز:-
گزشتہ ہفتے شگر پڑی کے قریب الٹنے والی نیٹکو ٹرک کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ آج ریسکیو 1122 شگر اور ریسکیو 1122 سکردو نے مشترکہ ریسکیو آپریشن کر کے اس ٹرک کو روڈ کے باہر کھڑا کیا اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا۔
میڈیا سیل ریسکیو 1122 شگر

Address

Rescue 1122 Shigar Near SP House Shigar
Shigar
16300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Shigar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category