30/04/2026
پاکستان پیپلز پارٹی منیارٹی ونگ ضلع سیالکوٹ کے صدر ڈاکٹر سیلویسٹر طارق رانجھا نے یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ مزدور کسی بھی معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ اپنی شب و روز کی محنت سے ملک کی معیشت کو مضبوط بناتا ہے، اس لیے ان کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے اور پارٹی قیادت نے ہر دور میں محنت کشوں کے لیے عملی اقدامات کیے۔ ڈاکٹر سیلویسٹر طارق رانجا نے حکومت پر زور دیا کہ مزدوروں کو بہتر اجرت، محفوظ ماحول اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ باعزت زندگی گزار سکیں۔
آخر میں انہوں نے تمام محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم مزدور ہمیں یہ عہد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔