Faran Educational & Welfare Society Sibi

Faran Educational & Welfare Society Sibi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Faran Educational & Welfare Society Sibi, Near Govt Girls Degree College Sibi, Sibi.

03/04/2021
دراز قد وقامت اور مونچھوں کو تاؤ دیتا سفید شلوار قمیض میں ملبوس شخص موٹر سائیکل سے اترا اور آتے ہی مخاطب ہوا جی یہ فاران...
08/12/2020

دراز قد وقامت اور مونچھوں کو تاؤ دیتا سفید شلوار قمیض میں ملبوس شخص موٹر سائیکل سے اترا اور آتے ہی مخاطب ہوا

جی یہ فاران پبلک لائبریری یہی ہے؟
گفتگو اور حلیہ بظاہر ایسا نہ تھا کہ میں اسے علمی شخصیت سمجھتا لیکن بہرحال بٹھا کر لائبریری کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور وزٹ بھی کروایا۔

رسمی گفتگو کے بعد مخاطب ہوا ممبر شپ چاہیے؟
جی آپ کو؟
جی مجھے ہی ممبر شپ چاہیئے۔ مجھے کتابی کیڑا ہی سمجھیں لیکن میں چونکہ دیہات میں رہتا ہوں لہذا میرے حلیہ پر نہ جائیں۔

آدھے گھنٹے کی اس نشست میں وہ گفتگو کے ساتھ ساتھ ممبر شپ اور کتاب بھی ساتھ لے جاچکا تھا۔

یہ کہانی ہے ارسلان کی۔جو دیہات میں ہونے کے باوجود علم کی طلب رکھتا ہے۔

آپ بھی اگر کسی مقابلے کے امتحانات کی تیاری میں مصروف ہیں یا تحقیق وریسرچ میں۔
فاران پبلک لائبریری کی ممبر شپ حاصل کرکے 30 سے زائد موضوعات پر مشتمل کتب سے اٹھائیں۔
مزید تفصیلات کے لئے لائبریری کے پیج پر تشریف لائیں۔

Faran Public Library Sibi

ممبر شپ جاری ہیں
سالانہ ممبر شپ کے لئے فوری رابطہ کریں۔
رابطہ نمبر
03333984725
03323989915

چراغ علم جلاؤ، بہت اندھیرا ہےفاران پبلک لائبریری سبی کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ افتتاح سبی کے معروف قانون دان جناب  میر ...
18/10/2020

چراغ علم جلاؤ، بہت اندھیرا ہے

فاران پبلک لائبریری سبی کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔
افتتاح سبی کے معروف قانون دان جناب میر محمد ناصر مری ایڈوکیٹ نے کیا۔
فاران ماڈرن سکول سبی کے سرپرست اعلیٰ جناب قاضی نور محمد بلوچ صاحب بھی موجود تھے۔

فاران پبلک لائبریری سبی اہل علم ودانش کے لئے اب باقاعدہ شام کے اوقات میں کھلا رہے گا۔ جبکہ دسمبر سے باقاعدہ ممبر شپ کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

فاران پبلک لائبریری کے اس منصوبے میں ہم بالخصوص اپنے ان محسنین و معاونین سے ممنون ہیں جنہوں نے اعتماد کرتے ہوئے ہمیں کتب عطیہ کئے اور 12 سو سے زائد کتب ہماری لائبریری کا حصہ بنے۔ اور یہ ان کے لئے کار خیر کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی خیر و ثواب کا باعث ہوگا۔

افتتاح کے موقع پر ملکی معروف صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعر جناب ریاض ندیم نیازی صاحب نے لائبریری کے لئے اپنی حالیہ شائع شدہ کتاب بھی بطور تحفہ پیش کیا

لائبریری کے لئے کتب عطیہ کرنے یا مزید تفصیلات کے لئے آپ لائبریری کے پیج کو ضرور لائیک کریں۔ اور واٹس ایپ گروپ میں شامل ہونے کے لئے بھی دیئے گئے نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
Faran Public Library Sibi

Faran Modern High School Sibi

Faran Educational & Welfare Society Sibi

03333984725
فاران پبلک لائبریری سبی
نزد گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سبی بلوچستان

03/10/2020



تحقیق کے مطابق جس گھر میں 80یا اس سے زائد کتابیں موجود ہوں، وہاں بچے اور نوجوان پڑھنے کی صلاحیت، اعداد کے علم اور انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے ہنر میں دوسروں سے کہیں آگے ہوتے ہیں جبکہ وہ بچے جن کے گھر پر کتابیں نہیں ہوتیں، وہ پیچھے رہ جاتے ہیں۔ تحقیق سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ وہ بچے جو ہوم لائبریریوں میں پلے بڑھے ہوتے ہیں، انھیں درج بالا شعبوں میں والدین کی رہنمائی، روایتی تعلیم یا پیشہ ورانہ تربیت کے مقابلے میں زیادہ سیکھنے کے مواقع حاصل ہوتے ہیں۔
گھر میں لائبریری کی تعمیر یا کسی کمرے کو لائبریری کی طرح سیٹ کرنا یا اس میں ترمیم کرنا آپ کے صاحب ذوق ہونے کی غمازی کرتاہے۔ مزیدیہ کہ لائبریری کے ماحول کا پُرسکون ہونا، عمدہ روشنی کا انتظام ہونا اور سائونڈ پروف ہونا بھی ضروری ہے تاکہ آپ شوق ِ مطالعہ میں جو وقت صرف کریں وہ معیاری ہو اور آپ خود کو ریلیکس محسوس کریں ۔
گھر میں لائبریر ی کسی لگژری سے کم نہیں اور آج E-Booksاور Kindleکے زمانے میں تو کسی خزانے سےواقعی کم نہیں ۔ اسی لئے اگر آپ گھر بنوارہے ہیں تو ہوم لائبریری کے بارے میں ضرور سوچ بچار کریںیا اپنے موجود ہ گھر میں ہوم لائبریری بنانے کا ارادہ کررہے ہیں تو اسے عملی جامہ پہنانے میں قطعی دیر نہ کریں۔ اس ضمن میں ہم آپ کو کچھ مشورے فراہم کرسکتے ہیں ـ

بلیک شیلوِنگ
بلیک شیلوِنگ (Black Shelving)آپ کےگھر کے کسی بھی کمرے میں کی جاسکتی ہے، بس اس بات کاخیال رکھنا ہے کہ اس میں شیلف اور پس منظر کا رنگ سیاہ ہو، اس طرح کمرے کا یہ کتابی حصہ نمایاں ہو کر سامنے آئے گا۔ کتابوں کی الماری اور شیلفس کے ساتھ رکھے سفید یا سلور رنگ کے صوفے یا کشن بھی ا س کے اسٹائل کو اور پرکشش بنا دیں گے۔ یہاں کچھ کلاسک کرسیاں بھی میز کے گرد رکھی جاسکتی ہیں۔
آرٹسٹک انداز
اپنے ہوم آفس یا کتابوں کے سیکشن کو لائبریری کا اندا ز دینے کیلئے آپ کو کتابوں کی Rowsکو بڑھانا ہوگا ۔ ساتھ ہی اسے آرٹسٹک ٹچ (Artistic Touch)دینے کے لیے شیلف کے درمیان فن پارے لگانےہوں گے۔ یہ پینٹنگز بھی ہوسکتی ہیں یا پھر اینٹیکس اشیا بھی، جو آپ کے اس سیکشن کی دلکشی کو بڑھا دیں گی۔
روایتی ڈیزائن
اس قسم کی لائبریری بیسمنٹ یا پہلی منزل کے کمرے میں بنائی جاتی ہے۔ روایتی ڈیزائن (Traditional Design)کے تحت کمرے کی ایک دیوار پتھر کی بنوائی جاتی ہے اور اس پرمیٹل اور لکڑی کے استعمال سے انڈسٹریل اسٹائل شیلف بنوائے جاتے ہیں۔ اگر آپ نے اپنے گھر میں ہی آفس بنا رکھا ہے تو کام سے تھوڑی دیر توجہ ہٹانے اور آرام کرنے کی غرض سے اس سے بہتر جگہ نہیں۔ یہاں راکنگ چیئر یا دبیز صوفے میں دھنس کر آپ کسی بھی کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے آرام کرسکتے ہیں۔
اینگل والے شیلف
اینگل والے شیلف (Angled Shelves)کی بہترین خصوصیت یہ ہے کہ یہ کسی بھی کمرے میں بآسانی فٹ ہو جاتے ہیں اور اسے آپ اپنی مرضی سے کہیں بھی لگا کر اپنی لائبریری کا اسٹرکچر کھڑا کرسکتے ہیں۔ اس کا فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ اس میں کتابیں سائڈ پر کھڑی ہونے کے بجائے سامنے بک اسٹال کی طرح رکھی ہوتی ہیں ، اس لئے آپ کو کتابوں کی تلاش میں زیادہ پریشانی کا سامنا نہیںکرنا پڑے گا۔
بلٹ اِن سیٹنگ
بلٹ اِن سیٹنگ(Built-In Seating)میں کتابوں کے ساتھ اس کے اندر نشست موجود ہوتی ہے، جہاں آپ آرام سے دراز ہو کر ذوقِ مطالعہ کی تسکین کرسکتے ہیں۔ اس اسٹائل میں نہ صرف آپ جگہ محفوظ کرنے کے قابل ہوتے ہیں بلکہ آپ کو اضافی کرسی کی بھی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ جب آپ کتابیں پڑھ رہے ہوں تو آپ کے پاس وہ کتابیں ہونی چاہئیں جو آپ کی دلچسپی کی ہوں، ورنہ بار بار نشست سے اٹھ کر کتاب تلاش کرنا پریشان کن ہو سکتاہے۔ اس قسم کی لائبریری یا شیلفس مغربی ممالک میں خاص طور پرلیونگ روم میں موجود ہوتے ہیں ۔اس اسٹائل کے تحت لیونگ روم کی مرکزی دیوار کو شیلف کے لیے مختص کردیا جاتا ہے۔ یہ شیلفس ہوتے تو سادہ ہیں لیکن لیونگ روم کو خوبصورت اور کلاسیکل انداز دیتے ہیں۔
قدرتی روشنی والا کمرہ
گھریلو لائبریری کیلئے اگر آپ کے پاس ایسا کمرہ موجود ہے، جہاں قدرتی روشنی آتی ہے تو وہ کمرہ بھلے کتنا ہی چھوٹا ہو آپ کیلئے آئیڈیل لائبریری روم بن سکتا ہے۔ اب جب روشنی آتی ہے تو تازہ ہوا بھی لازمی در آتی ہو گی۔ قدرتی ماحول میں کتابوں سےمحظوظ ہونا آپ کے ذوقِ مطالعہ کو یقیناً انوکھا مزہ دے گا۔ اگر اس ہوم لائبریری میں بے شک ایک ہی کھڑکی کھلتی ہوتو یہ بھی کسی نعمت سے کم نہیں۔ ایسے کمرے میں باہر کا شور نہ آتا ہو تو آئیڈیل ہے۔ ایسے کمرے کو آپ فوراً سے پیشتر ہوم لائبریری میں تبدیل کروالیں اور کتابوں کی رفاقت اپنالیں کیونکہ کتابوں سے بہتر کوئی دوست نہیں۔

ریحان اللہ دیربالا

30/09/2020

یہ جو کتابوں کا ستون نظر آرہا ہے یہ الگ الگ کتابوں سے نہیں بنا ہے۔ یہ صرف ایک ہی کتاب کے مختلف ایڈیشن ہیں۔ کتاب کا نام ہے: الرحیق المختوم از مولانا صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ۔

گزشتہ سو دو سو سال کے اندر تصنیف شدہ کتب میں شاید ہی کوئی دوسری کتاب ہو جسے پوری دنیا میں ایسی پذیرائی ملی ہو۔

مشک آنست کہ خود ببوید نہ آنکہ عطار بگوید

ذلك فضل الله يؤتيه من يشاء

29/09/2020

💔 ڈاکٹر سیدہ زھرا کہہ رھی تھیں اور بہت ٹھیک کہہ رھی تھیں کہ 1000 روپے میں سستے پیزا کا اعلان ھوتا ھے اور ھم زوق شوق سے اسے منگواتے ھیں۔ رات کو کھاتے ھیں اور صبح تک کسی "تہذیب" میں اس کا شمار نہیں کرتے۔۔۔۔ کتاب جو 100 لوگوں تک پہنچتی ھے, ھر حال میں تہذیب کا ھمیشہ حصہ قرار پاتی ھے اور 500 میں ملتی ھے تو ھم کہتے ھیں کہ "کتابیں بہت مہنگی ھوگئی ھیں"۔۔۔۔۔۔۔

ھم افسوس کے ساتھ بیٹھے تبصرہ کررھے تھے کہ 350 روپے کی معمولی قیمت میں ملنے والی یہ وقیع اور نادر کتاب ھمارے زوالی رویوں پر نوحہ کناں ھے۔۔۔ اتنی مہنگائی میں اس بڑے سائز کی کتاب کا گتا ھی 50 روپے کا ھوگا۔ 500 بڑے صفحات کے ساتھ 350 محض 350 روپے؟؟؟؟؟؟ بقول سید مودودی رح "دنیا میں امامت کا دامن ھمیشہ علم سے وابستہ رھے گا"۔۔۔ تو دیکھ لیجیے ٹیکنالوجی, مہارت, ترقی کے اماموں کا خود اپنے ساتھ تقابل کرکے۔۔۔۔ نشاة کا ھر راستہ گہرے علم و فہم کی شاھراہ سے ھوکر گزرے گا۔۔۔۔۔۔بہر حال کتاب خرید کر پڑھیے۔۔۔ اس اہم ترین کتاب پر تبصرہ بعد کو سہی

چراغِ طور جلاؤ بڑا اندھیرا ھے

سید ثمر احمد
لاھور ۔۔۔ 29/09/20

14/08/2020

Address

Near Govt Girls Degree College Sibi
Sibi

Opening Hours

Monday 17:00 - 20:00
Tuesday 17:00 - 20:00
Wednesday 17:00 - 20:00
Thursday 17:00 - 20:00
Friday 17:00 - 20:00
Saturday 17:00 - 20:00

Telephone

+923333984725

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faran Educational & Welfare Society Sibi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Faran Educational & Welfare Society Sibi:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram