DHQ Teaching Hospital SIBI

DHQ Teaching Hospital SIBI Committed to care, learning, and community health

**DHQ Teaching Hospital Sibi**
Serving Sibi since 1992, DHQ Teaching Hospital is a 100-bed facility offering 24/7 emergency care, specialist clinics, and quality medical services to Sibi and nearby areas.

24/07/2025
سبی، 22 جولائیکمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال سبی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ...
22/07/2025

سبی، 22 جولائی
کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال سبی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر صحت عبدالخالق اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمیر حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران کمشنر نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبارٹری اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو نے ہسپتال کی موجودہ صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر اسداللہ فیض نے ہسپتال کے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود عملہ قابل تحسین خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ انہوں نے اسپتال میں موجود مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اہم امور کو فوری طور پر سیکریٹری صحت کے نوٹس میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسپتال کو ایکسپریس فیڈر کے ذریعے 24 گھنٹے بجلی کی بلا تعطل فراہمی، ڈینٹل یونٹ کا قیام، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹروں کی تعیناتی کی منظوری اور بلڈ بینک کی فراہمی جیسے اہم معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور ان مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی، نظم و ضبط اور مریضوں کے لیے سہولیات کی بہتری کو یقینی بنایا جائے

Address

Khajjak Road
Sibi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHQ Teaching Hospital SIBI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram